محمد تنزیل الصدیقی الحسینی

محمد ثاقب صدیقی نے 'مسلم شخصیات' میں ‏دسمبر 22, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. محمد ثاقب صدیقی

    محمد ثاقب صدیقی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جون 12, 2009
    پیغامات:
    90
    جناب محمد تنزیل الصدیقی الحسینی حفظہ اللہ

    نام : محمد تنزیل
    قلمی نام : محمد تنزیل الصدیقی الحسینی
    والد : محمد احسن اللہ ڈیانوی عظیم آبادی ( 1921ئ تا 1995ئ (
    سلسلہ نسب :
    محمد تنزیل بن محمد احسن اللہ بن مولانا حافظ محمد ایوب بن محدث شہیر ابو الطیب شمس الحق عظیم آبادی رحمہ اللہ ۔ والد کی طرف سے سلسلہ نسب سیدنا ابوبکر صدیق اکبر رضی اللہ عنہ سے جا ملتا ہے اور نانہیال کی جانب سے مشہور روایت کے مطابق سیدنا زید شہید سے ہوتا ہوا سیدنا حسین ابن علی نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے جا ملتا ہے ۔
    ولادت : یکم محرم الحرام 1400ھ بمطابق 22 نومبر 1979ئ
    مطبوعہ تصانیف :
    1 برصغیر پاک و ہند کے چند تاریخی حقائق
    2 مولانا محمد جوناگڑھی
    3 اللہ کی تلاش میں
    4 اصحاب علم و فضل
    5 مولانا شاہ عین الحق پھلواروی احوال و آثار
    6 بیت المقدس کس کا حق ہے؟
    7 اسلام اور عصر جدید
    ترتیب و تدوین :
    1 امام ابن تیمیہ از علامہ شبلی نعمانی و مولانا الطاف حسین حالی
    2 ام المومنین سیدہ ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا از مولانا سید حسن مثنی ندوی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاكم اللہ خيرا وبارك فيكم۔
    اسلام اور عصر جديد كا ايك حصہ يہاں ڈاؤن لوڈنگ کے ليے موجود ہے۔
     
  3. محمد ثاقب صدیقی

    محمد ثاقب صدیقی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جون 12, 2009
    پیغامات:
    90
    جناب محمد تنزیل الصدیقی الحسینی کے حالات وکی پیڈیا کے اس لنک پر بھی ملاحظہ کےے جاسکتے ہیں :
    Mohammad Tanzeel-ul-siddiqi al-husaini - Wikipedia, the free encyclopedia

    ’’ اسلام اور عصر جدید ‘‘ بڑی محققانہ تصنیف ہے اس میں نزول عیسیٰ علیہ السلام سے متعلق بحث انتہائی مفید ہے کیونکہ صرف قرآن کریم کی روشنی میں نزول عیسیٰ ثابت کیا ہے ۔ اس کتاب کے جس حصے کا لنک محترمہ ام نور العین صاحبہ نے دیا ہے وہ نزول عیسٰ علیہ السلام سے متعلق ہی ہے ۔

    جناب محمد تنزیل الصدیقی الحسینی نے بعض کتابوں پر نہایت مفصل اور عالمانہ مقدمے لکھے ہیں ان کتابوں کے نام حسب ذیل ہیں :
    1 غزنوی خاندان از ملک عبد الرشید عراقی ناشر : امام شمس الحق ڈیانوی پبلشرز کراچی
    2 امام ابن تیمیہ از علامہ شبلی نعمانی و مولانا الطاف حسین حالی ناشر : مکتبہ دارالاحسن کراچی
    3 گستاخ کون ؟ از ابو القاسم محمد اسماعیل ناشر : دارالفکر کراچی
    4 ام المومنین سیدہ ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا از مولانا سید حسن مثنی ندوی ناشر : مکتبہ دارالاحسن کراچی
     
  4. ابن جاوید

    ابن جاوید -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 23, 2010
    پیغامات:
    3
    اسلام اور عصر جدید میں نے بھی پڑھی ہے بہت اچھی تحقیقی کتاب ہے۔
     
  5. محمد ثاقب صدیقی

    محمد ثاقب صدیقی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جون 12, 2009
    پیغامات:
    90
    محمد تنزیل الصدیقی الحسینی کی کتاب ’’ اصحاب علم و فضل ‘‘ میں حسب ذیل علمائے کرام کے حالات تحریر کئے گئے ہیں :
    1 قاضی احتشام الدین مراد آبادی
    2 مولانا سید احمد حسن دہلوی مصنف ’’ احسن التفاسیر ‘‘
    3 سید ابو تراب رشد اللہ شاہ راشدی ( علامہ سید بدیع الدین شاہ راشدی کے دادا بزرگوار )
    4 مولانا رفیع الدین شکرانوی
    5 مولانا شاہ محمد سعید حسرت عظیم آبادی
    6 مولانا شاہ محمد سلیمان پھلواروی
    7 قاضی طلا محمد خان پشاوری
    8 شیخ محمد طیب مکی رام پوری
    9 علامہ عبد التواب محدث ملتانی
    10 مولانا عبد الجبار عمر پوری ( مولانا عبد الغفار حسن کے دادا بزرگوار )
    11 مولانا عبد الجبار غزنوی ( مولانا داود غزنوی کے والد بزرگوار )
    12 مولانا ابو الحسنات عبد الغفور داناپوری
    13 مولانا عبد الوہاب صدری دہلوی ( بانی جماعت غربائ اہل حدیث )
    14 مولانا شاہ عین الحق پھلواروی
    15 مولانا ابو المکارم محمد علی مئوی
    16 مولانا محی الدین عبد الرحمان لکھوی
    17 مولان ابو المنصور ناصر الدین دہلوی
    18 مولانا حکیم سید ابو حبیب دیسنوی ( علامہ سید سلیمان ندوی کے برادر کبیر )
     
  6. مفتی عبداللہ

    مفتی عبداللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 19, 2012
    پیغامات:
    27
    سبحان اللہ ماشاء اللہ تنزیل صاحب سے میری ملاقات ھوی ھے بھت ذھین قابل ترین اور مخلص انسان ہے بارک اللہ فی عمرہ وعلمہ وعملہ
     
  7. محمد ثاقب صدیقی

    محمد ثاقب صدیقی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جون 12, 2009
    پیغامات:
    90
    محمد تنزیل الصدیقی الحسینی کی زیر ادارت مجلہ ’’ الواقعۃ ‘‘ کراچی کا اجرا ہوچکا ہے ۔ الحمد للہ اب تک اس کے 4 شمارے شائع ہوچکے ہیں ۔ اس کے اہم مضامین کا مطالعہ کرنے کے لئے حسب ذیل لنک پر کلک کریں :

    AL-WAQIA مجلہ الواقعۃ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں