درباروں کی اندھی کمائی

طالب علم نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏اگست 3, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    آئیے آپ کو شرک کے اڈوں یعنی درباروں سے متعلق کچھ حقائق باحوالہ دکھاتے جائیں۔

    Auqaf could lose Rs18m over shoe ‘contract’ The Express Tribune
    لاہور کے 'نام نہاد' داتا دربار کے دروازوں پر زائرین کی جوتیوں کی حفاظت کے لیے دئیے گئے ٹھیکے کی مالیت ایک کروڑ ٨٠ لاکھ، ذرا غور کریں اتنے زائرین آتے ہیں تو کتنا پرشاد یعنی لنگر پکتا ہو گا اور کتنے نذرانے و چڑھاوے چڑھتے ہوں گے۔ یہ خبر ٢٠١٠ کی ہے
    Urs of Data Gunj Bakhush to begin tomorrow
    صوبہ پنجاب کے محکمہ اوقاف نے لاہور میں علی ہجویری کے عرس پر ٧١ لاکھ روپے خرچ کیے جو چند روزہ ہے، اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس دربار سے آمدنی کتنی ہو گی ؟؟؟؟
    Auqaf Dept Earns Rs. 567 Million Yearly: Minister.
    پنجاب کے محکمہ اوقاف کی خورد برد کیے جانے کے باوجود سالانہ کمائی ٥٦ کروڑ، یاد رکھیے دربار کراچی سے خیبر تک اور آزاد کشمیر سبھی جگہ پر ہیں،
    آزاد کشمیر کے درباروں پر بھی بیش بہا خرچ کیا جاتا ہے ان کے محکمہ اوقاف کی طرف سے، محض مظفر آباد کے درباروں پر 3 کروڑ سے زیادہ محکمہ اوقاف کی طرف سے خرچ کیا گیا،
    Muzaffarabad

    صرف محکمہ اوقاف کے پاس کروڑوں روپیہ جاتاہے ،پھر ایسے بھی دربار ہیں ان کی آمدن مجاورہی کھا جاتے ہیں اوقاف کے پاس نہیں جاتی- ہمارے بہت سے ایم این اے یا ایم پی اے مخدوم ہیں یا مخدوموں کی اولاد ہیں


    وزیر داخلہ نے حضرت بری امام کے مزار پر زائرین کی سہولت کے لیے تازہ پانی کی فراہمی مناسب صفائی کا انتظام کرنے کے علاوہ حضرت بری امام کمپلیکس کی تعمیر جلد از جلد مکمل ہو سکے ۔ فنڈز150 ملین روپے جاری کرنے کا حکم دیا تاکہ مزار کے کمپلیکس کی تعمیر جلد از جلد مکمل ہو سکے۔

    اجمیر شریف کی کمائی اربوں میں ہے، جو کہ مجاوروں اور خادموں کے درمیان باعث نزاع ہے
    Ajmer Sharif funds being siphoned off: Panel - Indian Express


    معلوم نہیں کہ یہ عقیدے کی گہرائی ہے یا پھر بڑھتی مہنگائی کا اثر کہ اس سال اجمیر کے صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتي کی درگاہ میں سالانہ عرس کے دوران تبرک پکانے کے لئے دو دیگوں کی نیلامی میں ریکارڈ بولی لگائی گئی ہے۔
    اس بار ان دو بڑی دیگوں کے لیے بولی لگانے والوں کو ایک کروڑ نواسی لاکھ پچیس ہزار روپے دینے ہوں گے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    شام کو مے پی صبح کو توبہ کرلی
    رند کے رند رہے ہاتھ سے جنت نہ گئی۔

    بس یہی کچھ ہے ان مزاروں پر۔

    کیا ایسا کرنے والوں کو پھر بھی کافر مشرک کہنا چاہیے یا نہیں؟؟؟؟؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    Last edited by a moderator: ‏اگست 17, 2012
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    کیا یہ سارا خرچہ توحید الوہیت کو پھیلانے کے لئے کیا گیا ہے یا کہ توحید الوہیت کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔
    کیا ایسا کرنے کے بعد بھی یہ لوگ ''ایماندار'' ہیں؟؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    جزاک اللہ خیرا
     
  7. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جزاک اللہ خیرا
     
  8. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    بھائی ہمیں ان مشرکانہ عقائد رکھنے والوں کی اصلاح کی کوشش کرنی چاہیے۔ یہ سارا کاروبار اپنے پیٹوں کی آگ اور ووٹ بینک بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔ توحید الوہیت کے تو نام سے بھی یہ لوگ واقف نہ ہوں گے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  9. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    جو شخص نہ تو دنیا میں کسی سے ملا، نہ ہی لوگوں کو دیکھا، نہ ہی کسی شخص نے ان کو سمجھایا اور ہی یہ خود سے سمجھا توبھی اللہ کے ہاں اُس کا عذر قابل قبول نہیں کہ ایسے شخص کو توحید اُلوہیت کی پہچان نہیں ہو سکی تھی۔

    اگر ’’ناواقف‘‘ شخص کی پکڑ ہو سکتی ہے تو یہ ’’جاننے والے‘‘ اور مزاروں پر توحید الوہیت کو جڑ سے اکھاڑنے والے ’’مومن‘‘ کیسے رہ سکتے ہیں۔
     
  10. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    لاہور (روزنامہ دنیا) محکمہ اوقاف کے زیرانتظام چلنے والے پنجاب کے 8بڑے مزارات کی آمدنی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال 8فیصد اضافہ ہوا۔ حضرت علی بن عثمان الہجویریؒ المعروف داتادربار کے مزار پر تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے اضافے کے ساتھ 23کروڑ 97لاکھ ایک ہزار پانچ سو 69روپے کی ریکارڈ آمدنی ہوئی۔
    کیلنڈر سال 2015ء اور 2016ء کے جنوری سے نومبر تک کی آمدنی کا موازنہ کیا گیا جس کے دوران معلوم ہوا کہ سال 2015ء کے مقابلے میں اس سال حضرت علی بن عثمان الہجویریؒ المعروف داتا دربار میں ایک کروڑ 47لاکھ 97ہزار 2سو13 روپے، حضرت پیر مکیؒ کے مزار سے 19لاکھ 94ہزار 9سو 95روپے، دربار حضرت میاں میرؒ سے 3لاکھ 84ہزار 2سو 37روپے، دربار حضرت مادھو لعل حسین سے 2لاکھ 88ہزار 8سو 95روپے، دربار حضرت بی بی پاکدامنؒ سے 20لاکھ 98ہزار 59روپے، دربار حضرت غوث بہاؤ الدین زکریاؒ سے 10لاکھ 69ہزار 3سو53روپے، دربار حضرت شاہ شمسؒ سے 8لاکھ 28ہزار 9سو 61روپے اور دربار حضرت شاہ رکن عالم سے 11لاکھ 83ہزار 5سو 82روپے کی اضافی آمدنی ہوئی ہے۔
    ذرائع نے بتایا کہ محکمہ اوقاف کے اعلیٰ حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ محکمہ اوقاف کے زیر انتظام چلنے والے مزارات کے کیش بکس سے حاصل ہونیوالی آمدنی کے طریقہ کار کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا جس کے متعلق ہفتہ وار اور ماہانہ رپورٹ تیار کی جائے گی اور کم آمدن حاصل کرنیوالے مزارات کے ایڈمنسٹریٹرز اور منیجرز سے بازپرس کی جائے گی۔ اب بھی کم آمدن حاصل کرنیوالے مزار پر فرائض سرانجام دینے والے ذمہ داران کو آمدنی بڑھانے کے متعلق حکم دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں کیش بکس سے آمدنی کے نظام کو شفاف بنانے کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  11. JUNAID BIN SHAHID

    JUNAID BIN SHAHID نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    805
    ﺟﺰﺍﮎ ﺍﻟﻠﮧ ﺧﯿﺮﺍ
     
  12. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    اگردرباریوں کی جیبیں نہ بھری جائیں تو یہ دربار کی طرف ایک نظر بھی دیکھنا گوارا نہ کریںِ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں