حرمین سے وابستہ کچھ سچی یادیں

ابو حسن نے 'دیس پردیس' میں ‏جنوری 26, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    ایک مرتبہ عمرہ کی سعی کر رہا تھا اور" صفا و مروہ " کے درمیان کچھ پٹھان بھائیوں کے گروپ کو دیکھا جو بھاگتے ہوئے سعی کر رہے تھے ،اب میں نے انکو روکا اور کہا کہ بھائی پہلی بات یہ کہ اس طرح دوڑتے ہوئے سعی کرنا سنت عمل نہیں اور دوسرا سعی کے درمیان دونوں کندھوں کو ڈھانپنا ہوتا ہے، اب جو انکے امیر تھے انہوں نے جواب دیا

    امیر صاحب : ہمارے امام نے اسی طرح بتایا ہے اور کتاب میں بھی اسی طرح لکھا ہے

    ابو حسن : بھائی کس امام نے بتایاہے ؟ اور کونسی کتاب میں اسی طرح لکھا ہے ؟ میں آپ کو سنت عمل بتا رہا ہوں اور آپ امام کا کہہ رہے ہیں( ابھی تک کا جو تجربہ حاصل ہوا ہے اس میں یہ بات قابل غور ہے عوام الناس میں ،اپنے غلط عمل کو امام کے سر تھوپ دو کون پوچھنے والا ہے ؟)


    امیر صاحب : بھائی کتاب میں لکھا ہے


    ابو حسن : بھائی وہی تو پوچھ رہا ہوں کہ کونسی کتاب میں اسی طرح لکھا ہے ؟ اب ان کے ساتھ والے نے انکو پشتو میں کچھ کہا جو مجھے سمجھ آگیا چونکہ بچپن میں پشتو سیکھی تھی وہی کام آگئی،اس بھائی نے امیر صاحب سے کہا کہ چکروں کے بارے میں انسے پوچھ لیں

    امیر صاحب : بھائی ایک بات بتاؤ

    ابو حسن : جی پوچھیں ؟

    امیر صاحب : بھائی صاحب ہم اِدھر سے اُدھر گیا ( صفا سے مروہ ) اور اُدھر سے اِدھر آیا تو ایک چکر اور اسی طرح ہم نے پانچ چکر لگا لیے "یعنی صفا سے مروہ اور واپس صفا تک کو ایک چکر شمار کررہے تھے" اور میں سن کر حیران ہوگیا


    ابو حسن : بھائی اسی طرح دو چکر اور لگالو تو دو عمروں کی سعی ہوجائے گی ، یہ لوگ 10 چکر لگا چکے تھے

    امیر صاحب : اب کیا کریں بھائی صاحب ؟

    ابو حسن : بھائی اب آپکا امام کیا کہتا ہے اس بارے ؟ تو امیر صاحب شرمندہ ہوگئے ، بھائی اب اللہ کے حضور توبہ استغفار کریں اور عمرہ کی قبولیت کی دعا کریں ، ہمارے لئے بھول و چوک معاف ہے ، دل میں سوچا لاعلموں نے جس کو امیر بنایا وہ ان سے بھی بڑا لاعلم نکلا

    ان شاء اللہ جاری ہے
     
    Last edited: ‏فروری 8, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    یہ واقعہ ایک دوست نے سنایا حج سے واپس آکر 2003 میں،اور منظر بھی حجر اسود کا

    اسی کی زبانی ، میں حج کے مناسک سے فارغ ہوچکا تھا اور واپس ریاض کی طرف سفر کی تیاری کررہا تھا اور طواف الوداع کیلئے گیا

    اب طواف شروع کیا اور آخری چکر میں حجر اسود کا بوسہ لینے کیلۓ اس کی طرف بڑھنا شروع کیا ،اب وہاں رش کی کوئی حد نہیں اور دھکم پیل ہورہی تھی، بحرحال میں بھی اس دھکم پیل کا حصہ بن گیا
    ( یہانپر ایک بات کہتا چلوں یہ جائز امور میں ناجائز کام ہے کہ آپ حجر اسود کا بوسہ لینے کیلئے کسی دوسرے مسلمان کو تکلیف دو اور دھکم پیل کرو )

    میں زور لگاتے دھکم پیل کرتے حجر اسود کے قریب پہنچ گیا اور میرے آگئے ایک انڈونیشیا کے بھا ئی تھے جوکہ جدہ وغیرہ میں کام کرتا تھا ( چونکہ زیادہ تر انڈونیشیا کے لوگ قد میں چھوٹے اور دبلے پتلے ہوتے ہیں) تو سامنے والا ہٹا اور انڈونیشیاً آگے بڑھا اور اپنا منہ اندر کیا بوسہ کیلئے اور پیچھے سے دھکم پیل ہورہی تھی اب بوسہ لینے کے بعد یہ نکلنا چاہتا اور نکل نہ پا رہا تھا پیچھے سے لوگ زور لگا رہے اور یہ بھائی بیچ میں منہ دیے روتے ہوئے زور زور سے چلا رہا ہے " اطلع برہ ، اطلع برہ " کیونکہ یہ دورانیہ 5 سے 6 منٹ کا ہوگیا تھا

    کہتا ہے میں نے اسکی کمر میں ایک ہاتھ ڈالا اور دوسرا حجر اسود کے کڑے پر رکھا اور اسکو کھینچ باہر نکالا اور خود بوسہ لینے کیلئے منہ اندر کیا
     
    Last edited: ‏فروری 8, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    جزاک اللہ خیرا. شکریہ. حرمین کی یادوں میں حاجی اور عمرہ والے کا ذکر نا ہو. سفر نامہ ادھورا رہ جاتا ہے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  4. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    یہ پڑھ کر مجھے ہمیشہ خیال آتا ہے کہ دھکم پیل سے اتنی تکلیف اور اتنے عرصے سے تکلیف اٹھائے چلے جانے کے باوجود قطار بنا کر اپنے اور دوسروں کے لیے آسانی کرنا اتنا مشکل کیوں ہے؟

    حجر اسود مین تو چلیں آپ اس دھکم پیل سے بچنے کے لیے اپنی خواہش دبا سکتے ہیں ۔ لیکن بسوں مین سوار ہونے میں جو دھکم پیل ہوتی ہے آپ اس سے کیسے بچ سکتے ہیں ؟

    ہمارے ہاں سے ایک فیملی حج پر گئی ۔ واپس آ کر جب حج کی روداد سنائی تو کہنے لگے کہ جبل نور پر بھی دو رکعت پڑھنے کی غرض سے گئے جب غار حرا تک پہنچے تو وہاں 7-8 لوگوں میں اس بات پر تکرار ہو رہی تھی کہ پہلے کون جائے اور نفل ادا کرے۔ پھر انہوں نے سمجھایا کہ قطار بنا لیں آہستہ آہستہ سب ہی کی باری آ جائے گی۔

    بہرحال اس حوالے سے تعلیم اور شعور دینے کی بے پناہ ضرورت ہے۔ ایک طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ حج و عمرہ کی فلائٹس میں ہی ایسے پمفلٹ تقسیم کر دیے جائیں جن مین قطار بنانے کی مکمل اہمیت بیان کی گئی ہو۔ ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  5. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    11 سال میں 100 سے زیادہ مرتبہ حرمین کا سفر کیا ،الحمدللہ اور 5 سے 6 مرتبہ حجر اسود کا بوسہ لینے کی سعادت ملی وہ بھی بغیر کسی کو ہاتھ لگائے یا چھوئے ،صفر کے ابتدائی ایام سے عصر کی آذان سے چند منٹ پہلے پولیس والے سب کو حجر اسود سے ہٹا دیتے ہیں اور لائن لگوا دیتے ہیں اور ایک مرتبہ کے بعد پھر سے لائن میں لگ جائیں کوئی آپکو منع نہیں کرئے گا اور یہ دورانیہ اقامت تک ہوتا ہے اور جماعت کے بعد اپنے زور بازو پر بوسہ لیں:)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    ایک مرتبہ حج کیلئے رخت سفر باندھا اور کچھ دوست بھی شامل سفر ہوگئے

    وادی منی پہنچے تو علم ہوا دوست کے ذریعہ سے کہ لاہور سے ہماری مسجد کے امام و خطیب بھی حج پر آئے ہوئے ہیں یہ چونکہ استاد بھی تھے تو ملنے کیلئے پہنچ گیا ، جب ملاقات ہوئی تو معلوم ہوا کہ یہ تین مرد اور 6 عورتیں ہیں اور انکی والدہ اور ساس ویل چیئر پر ہیں اور میں نے سوچا کہ تین لوگ کیسے 2 ویل چیئر سنبھالیں گے ؟ اور 4 مرد ہونگے تو آپس میں فاصلہ بانٹ کر چلیں گے تو سب کیلئے آسانی ہوجائے گی اور تھکن بھی زیاد نہیں ہوگی تو میں نے اپنے دوستوں کو فون کردیا اور بتا دیا کہ ایسی صورتحال ہے اور میں انکے پاس ہی رک رہا ہوں

    اب یہ لوگ بھی خوش ہوگئے کہ میں ان کے ساتھ رک گیا ہوں ،اب ہم عرفات گئے ،مزدلفۃ اور پھر منی واپس ،اور پاکستان کے لوگ اس خیمہ میں تھے اور کچھ لوگوں نے حج گروپ کے سربراہ کو شکایت کی کہ کیا پھیکا پھیکا سالن بناتے ہو آپ ؟

    تو انہوں نے قیمہ مٹر اچھا مسالے دار بنایا ،اب جو حارس تھا وہ سعودی لڑکا تھا اور جلدی سے آیا اور لوگوں کی لائن لگی تھی کھانا لینے کیلئے اس نے آگے آکر کھانا لیا اور کھانا شروع کیا اور ایک بڑا سا لقمہ منہ میں ڈالا

    بس پھر کیا تھا ؟ جو مرچیں اسکی زبان پر لگیں تو یہ اچھلا اور منہ سے لقمہ پھینک دیا اب پانی ڈھونڈ رہا ہے اور قریب میں کسی کے پاس پانی نہیں اور اسکے کان سرخ ہورہے تھے

    اب اس نے منہ کھول کر زبان :p باہر نکالی ہوئی اور اس پر ہاتھ سے پنکھا جھل رہا ہے ،آہ آہ آہ، " " فلفل حار فلفل حار":LOL::LOL::LOL:

    پھر سب لائن والوں کوہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے ، مخاطب کرکے بولا " لا تاء کل ،واللہ انتم کل موت "

    استاد کے بھائی حافظ تنویر مجھے پوچھتے ہیں یہ کیا کہہ رہا ہے؟

    میں نے کہا یہ کہہ رہا ہے " یہ نہ کھانا ،قسم سے تم سب مرو گے ":LOL::ROFLMAO:

    لائن میں کھڑے اکثریت قہقہے لگا رہے تھے

    ----------------------

    حاجیوں کیلئے
    قیمہ کی بات چلی تو اپنی بھی لکھ دوں

    گزشتہ ہفتہ اہلیہ نے
    قیمہ پکایا اور ہرا دھنیہ کچھ زیادہ ڈال دیا

    اب سب کھانے کیلئے بیٹھے تو بولی کہ اچھا نہیں پکا ، میں نے کہا اچھا تو ہے

    بولی جیسا آپ پکاتے ہو ویسا نہیں پکا

    میں نے کہا !سیدھا سیدھا بولو کہ
    قیمہ آپ پکا دیا کرو:LOL: یہ گھما پھرا کر باتیں نہ کرو:ROFLMAO:

    کل پھر
    قیمہ بنانا تھا تو مجھے کہا! آپ بنادو گے ؟( گزشتہ ہفتہ خریداری کرنے گئے تو انڈیا کا ادرک دیکھا تو اہلیہ نے بتایا یہ خاص قسم کا ادرک ہے جو کٹھا ہوتا ہے اور اسکو ہمارے ہاں کچا بھی کھاتے ہیں)

    میں نے
    قیمہ پکایا اور آخر پر ادرک نکالا یہ پتلا اورنج کلر کا تھا چھلکا اتارنے کے بعد لمبا لمبا کٹ کرکے اوپر ڈالا اب ہاتھوں کو دیکھا تو پیلے پیلے اور کٹنگ بورڈ کا بھی کچھ یہی حال ہوا

    اہلیہ کو بتایا کہ یہ تو عجیب ادرک ہے ؟ میرے ہاتھوں کا حال دیکھو زرا؟

    تو وہ ہنسنے لگی اور بولی آپ نے ادرک کی بجائے ہلدی کٹ کی ہے :LOL::ROFLMAO:

     
    Last edited: ‏فروری 8, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • دلچسپ دلچسپ x 2
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    بہت خوب.
    حرمین کی ہی سب یادیں ہیں.
    کیا بات ہے.الحمد للہ چھری خیریت سے رہی.بہرحال اس طرح نہیں چلے گا،اگرچہ گھر کی مرغی دال برابر والا معاملہ ہے : ) پھر بھی گھر کی کچن کی باتیں الگ سے نئے تھریڈ میں پیش کی جائیں،اراکین بھی سیکھ لیں کہ اُن کا قیمہ کیسے بن سکتا ہے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  8. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    پھر آپ " رن مرید " والا تاج پہنانے کی کوشش کرو گے:LOL::ROFLMAO:
     
    • دلچسپ دلچسپ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں