لڑائی جھگڑا اور حج

اعجاز علی شاہ نے 'لطائف' میں ‏جون 28, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    تقریبا سات سے آٹھ سال پرانی بات ہے سعودی عرب کے شہر ریاض میں صناعیہ جدیدہ میں حج سے پہلے حج کی تیاری کے سلسلہ میں پروگرام تھا۔ جید علماء حج کا خاکہ پیش کرکے اور احرام کے طریقے عملی طور پر سکھا رہے تھے۔
    آخر میں سوال وجواب کا سلسلہ ہوا جن میں ارکان حج، واجبات اور محظورات وغیرہ کے بارے میں پوچھا جارہا تھا اور درست جواب دینے والوں کو انعامات سے نوازا جاتا۔
    ہمارے ایک پاکستانی بھائی کا پہلا تکا تو صحیح لگا اور کچھ انعام مل گئے۔ اس کے بعد پھر سوالات شروع ہوئے اور صاحب کا جذبہ بہت ہی بڑھ گیا اور بار بار جواب دینے کیلئے ہاتھ اٹھاتے رہے۔
    ایک سوال واجبات حج کے بارے میں ہوا تو صاحب پھر جلدی سے ہاتھ کھڑا کرکے اٹھنے لگ گئے۔ سوال یہ تھا کہ واجبات حج کیا ہیں ؟
    صاحب کا جواب سنیں:
    لڑائی جھگڑا !

    ان کی زبان سے یہ جملہ نکلتے ہی سب لوگ زور زور سے ہنسنے لگ گئے اور وہ ادھر ادھر دیکھ کر خود بھی ہنسنے کے بعد آرام سے بیٹھ گئے ۔

    میں اب بھی جب وہ منظر یاد کرتا ہوں تو ہنسی آتی ہے کہ کسطرح صاحب نے لڑائی جھگڑے کو واجبات حج بنادیا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. حبیب صادق

    حبیب صادق -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 15, 2013
    پیغامات:
    41
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں