بچپن کا یہ عزم کس کس کو یاد ہے؟

عائشہ نے 'مجلس اطفال' میں ‏جنوری 27, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بچپن کا یہ عزم کس کس کو یاد ہے؟ : )
    جب میں بڑی ہو جاؤں گی تو نقاب کروں گی۔۔ بالکل اپنی پیاری امی کی طرح!
    niqab Ammi urdumajlis.png
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    ہماری تو بچپن میں ہی بچوں کی ایک بزم گل ہوا کرتی تھی ۔ تو والدہ کو تو خیر دیکھتے ہی تھے دوستوں اور پھر اس بزم کی وجہ سے بھی بچپن میں ہی عبایا نقاب شروع کر دیا تھا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    میری گڑیا بھی عبایا اور نقاب پہنتی تھی : )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    مجھے تو یاد ہی نہیں کبھی یہ عزم بھی کیا ہو! طے شدہ بات تھی اس لیے کم از کم یہ سوچنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی!
    ہاں البتہ جب شعوری عزم کیا تو بچپن کی سرحدوں سے نکل آئے تھے : )

    اس سے یاد آیا، سکارف کی پابندی بہت بچپن سے کرتے آئے تھے لیکن نقاب ذرا دیر سے شروع کیا۔
    ایک مرتبہ کسی کلاس فیلو جو کہ سکول سے باہر مکمل پردہ کر کے نکلتی تھی لیکن سکول میں صرف سکارف لیتی تھی، سے پوچھ لیا کہ یہ کیا بات ہوئی کہ سکول میں تو نقاب نہیں اور باہر جاتے وقت نقاب! تو جوابا وہ بولی تم تو سکول کے باہر بھی نہیں کرتیں! : ) تب سوچنا شروع کیا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  5. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    افوہ بچپن کے دن ۔ ایسے منہ پھٹ ہوتے تھے ، جھٹ سے کہہ دیتے تھے کسی کو بھی " تم تو یہ بھی نہیں کرتیں" : )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  6. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    معصومیت! جو دل میں وہی زبان پر : )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    مجھے یاد ہیں آپ، جب ابھی پردہ نہیں کرتی تھیں، چھوٹی سی سکارف والی!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    سکول میں کیوں؟
    ہمارا ہائی سکول صرف لڑکیوں کا تھا اس لیے میں بھی سکول کے اندر تو نقاب نہیں کرتی تھی۔ البتہ ہیڈ آفس کی طرف جاتے ہوئے پورا عبایا پہن کر ہی جاتی تھی ادھر انتظامی عملے کے مرد ہوتے تھے۔
     
  9. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    بہت خطرناک معلومات ہیں آپ کی!
    عموما گرلز سکول کالجز میں بھی حضرات کا رول کئی جگہ پایا جاتا ہے۔ جس کے باعث وہ سکول میں کسی بھی جگہ پائے جا سکتے ہیں، کلاس رومز کے علاوہ۔
    مثلا لانز میں مالی، کیفےمیں، آفسز میں، گیٹ کے اندر باہر چوکیدار وغیرہ۔ پرائیویٹ سکولز میں اس سے بھی زیادہ۔ مثلا پی ٹی سر، اور اکا دکا مرد اساتذہ۔
    گرلز سکول میں ٹیچنگ کا تجربہ بھی یہی رہا کہ نقاب فل ٹائم کر کے رکھنا ہی بہتر ہوتا ہے۔ اور ایسے لوگ نایاب ہونے کے باعث اپنے سٹاف میں اجنبی ہوا کرتے ہیں : )
    البتہ بڑے مقاصد کے حامل اچھے اداروں کو استثنا حاصل ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جی کئی سکولز میں ایسا ہوتا ہے۔ ہماری پرنسپل بہت اصول پسند خاتون تھیں، خود چہرے کا پردہ نہیں کرتی تھیں، صرف چادر پہنتی تھیں لیکن سکول میں کسی مرد کو نظر آنے کی اجازت نہیں تھی۔ پیون اور جمعدار بھی خواتین تھیں۔
    ماحول اور تربیت کی بات ہے۔ کچھ عرصہ پہلے ایک "دینی ادارے" میں یہ حال دیکھا کہ سب خواتین اساتذہ عبائے اور سکارف پہنے ہیں، لیکن اچانک نچلے عملے کے حضرات نمودار ہوئے، بغیر کسی اطلاع کے، اور کسی نے پردہ نہیں کیا، پتہ چلا تقریبا سبھی اساتذہ چہرے کا پردہ نہیں کرتیں تو حضرات کو اطلاع کرنے کی تمیز بھی نہیں رہی۔ میرے لیے تو یہ بہت صدمہ تھا کیوں کہ یہ تو بنیادی ادب ہے بھلے کوئی خاتون چہرے کا پردہ کرتی ہے یا نہیں، آپ کو اطلاع کر کے اندر داخل ہونا چاہیے۔ شکر ہے میں حسب عادت نقاب ہی میں تھی۔ ویسے مجھے بعد میں سمجھ آ گئی کہ وہ سب مجھے حیرت سے کیوں دیکھ رہے تھے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ایسے بے ساختہ سوال کبھی کسی کی زندگی بدل دیتے ہیں۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں