طلبۂ جامعہ دارالسلام عمراباد کا منتخب کلام

حافظ عبد الکریم نے 'کلامِ سُخن وَر' میں ‏جنوری 30, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    585
    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    مکرمی! 25جنوری 2017 بروز چہارشنبہ کی شب جامعہ دار السلام عمرآباد کے وسیع ہال میں جناب نور آفاق صاحب کی زیر صدرات طلبۂ جامعہ کا ایک طرحی مشاعرہ منعقد ہوا جس میں جماعت ششم کے بعض شعراء طلبہ نے متعینہ طرح پر طبع آزمائی کی اور اپنی غزلیں مشاعرہ میں پیش کیا وہی غزلیں اردو مجلس فورم میں پیش کی جارہی ہیں ۔
    پہلی طرح:

    جمع کر خرمن کو پہلے دانہ دانہ کر کے تو
    آہی جائے گی کوی بجلی جلانے کے لئے

    دوسری طرح:
    تفکر چھا رہا ہے مجھ پہ جتنا

    میں اتنا زندگی پر چھا رہا ہوں
     
    Last edited by a moderator: ‏جنوری 30, 2017
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    585
    شاعر: عثمان الماس
    میں خود کو اس طرح تڑپا رہا ہوں
    ملاقاتوں سے اب کترا رہا ہوں

    ہٹا دے بیچ کی دیوار کوی
    میں بحر غم میں غوطے کھا رہا ہوں

    سہارا چاہئے مجھ کو کہ اب میں
    بِِن ان کے خود کو تنہا پا رہا ہوں

    میں ان سے کوی شکوہ کیا کروں گا

    سنا کر خود کو دل بہلا رہا ہوں

    کسی کے حسن نے بہکا دیا ہے
    کدھر منزل‛ کدھر میں جارہا ہوں

    غزل تو خوب ہے الماس میری
    کہ زخمِ دل سے خوں ٹپکا رہا ہوں

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    585
    شاعر: ہدایت اللہ خان شاہد

    زندگی ہم کو ملی عقبیٰ سجانے کے لئے
    اس جہاں سے یوں نہ اپنا دل لگانے کے لئے

    دوستو! پیغامِ اسلامی جہاں میں عام ہو
    مغربی تہذیب کے نقشے مٹانے کے لئے

    بے حجابی عورتوں میں بڑھ گئی ہے آج کل
    تم اُٹھو اُن کا مقام اُن کو دلانے کے لئے

    یہ جوانی پر خطر ہے سوچ کر چلنا ذرا
    ہر قدم ہو شخصیت بنانے کے لئے

    زندگی بے داغ رکھ شاہد گناہوں سے سدا
    جانے کب آئے ندا دنیا سے جانے کے لئے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    585
    شاعر: مستقیم مومن ہنچالی
    وفا کیا چیز ہے سمجھا رہا ہوں
    محبت کا ترانہ گا رہا ہوں

    ہو فکر آخرت ہی سب کا محور
    جہاں میں درس یہ پھیلا رہا ہوں

    رہے ماں باپ ہم سے خوش ہمیشہ
    زباں پر بس دعا یہ لا رہا ہوں

    اندھیری رات میں بے خواب و تنہا
    میں ماں کی یاد میں روتا رہا ہوں

    نہ ہوگا صبر مجھ سے اب ذرا بھی
    کہ ان سے مدتوں بچھڑا رہا ہوں

    محبت دل سی کی جاتی ہے مومن
    یہی دنیا کو میں بتلا رہا ہوں
     
    Last edited by a moderator: ‏جنوری 30, 2017
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    585
    شاعر: عبدالصبور معاذ فائز شاہ پوری


    جستجوہےلازمی منزل کوپانےکےلیے
    مستعدرہئےلہودل کابہانےکےلیے

    سرپھری آندھی ہوئی بیتاب آنے کے لئے
    ہم نے جب تنکےجمائےآشیانےکےلیے

    دشمنوں کو کیا پڑی کیوں میرے پیچھے ہیں پڑے
    جب مرےاحباب کافی ہیں ستانے کے لیے

    دوستو! ظلم و جفا کی داستاں کو چھوڑ کر
    آؤ مل بیٹھیں ذرا ہنسنے ہنسانے کے لیے


    اے مسلمانو رہو ثابت قدم ایمان پر
    حادثےہوتے کچھ بھی ہوں تم کو آزمانے کے لئے

    صرف باتیں کرتے رہنے سے تو کچھ حاصل نہیں
    حوصلے پیدا کرو کچھ کردکھانے کے لیے

    جب قدم تعمیرکی جانب بڑھایاہرگھڑی
    "آہی جاتی ہے کوئی بجلی جلانے کے لئے "

    چل بسے احباب میرے مجھ کو تنہا چھوڑ کر
    رہ گیاحرفِ تمنا یاد آنے کے لئے

    تم سے جیسے بھی بنے اپنا بنالو تم مجھے
    اک بہانہ چاہیےبس آنے جانے کے لئے


    آپ کا بس اک حوالہ معتبر ہے محترم !
    زیست کی یادیں غزل میں گنگنانے کے لیے


    اپنی خاطر ہی یہاں جیتا ہے ہر کوئی مگر
    تم کو جینا چاہیے فائز زمانے کے لئے


     
  6. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    585
    شاعر: حبیب الرحمن ناظر

    گلی سے ان کی میں آ جارہا ہوں
    ملی نظریں تو اب شرما رہا ہوں

    ہوا جو جرم مجھ سے کل نظر کا
    کئے پر اپنے میں پچھتا رہا ہوں

    مسلط ہیں وطن پر قوم دشمن
    میں مستقبل سے اب گھبرا رہا ہوں

    یہ سنگ و خار کیا ہوں گے رکاوٹ
    بلندی پر میں چڑھتا جارہا ہوں

    مجھے ماں چھوڑ کر تم کیوں گئی ہو
    تمہارے غم میں پگھلا جارہا ہوں

    محبت کا جو نغمہ دل سے نکلا
    اُُسی نغمے کو ناظر گا رہا ہوں
     
  7. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    585
    شاعر: عبدالصمد کامل

    دعائیں ماں کی جو میں پا رہا ہوں
    دلوں کو فتح کرتا جارہا ہوں

    عجب شیطان دل میں بس گیا ہے

    میں اپنے آپ کو بہکا رہا ہوں

    حسینِ بے وفا سے کی محبت
    مگر اب کیا کروں پچھتا رہا ہوں

    عداوت سیف و زر سے کیا مٹے گی
    میں پیغامِ خدا پھیلا رہا ہوں

    بھلا بیٹھا ہے انساں فرض اپنا
    پرانا درس میں دہرا رہا ہوں

    نہ جانے کون سی گھن لگ گئی ہے
    میں اپنی قوم پر گھبرا رہا ہوں

    مصیبت کون سی کب آئے کامل
    اسی غم میں میں ڈوبا جارہا ہوں

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں