الفت

حافظ عبد الکریم نے 'کلامِ سُخن وَر' میں ‏فروری 1, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    585
    شاعر: اظہر پاشاہ اظہر

    محبت کا ترانہ گا رہا ہوں
    اخوت کی زباں سکھلا رہا ہوں

    جنہوں نے نفرتوں کے بیج بوئے
    انہیں الفت سکھانے آ رہا ہوں

    جو مجھ سے دشمنی رکھتے ہیں ان کو
    دعاؤں سے نوازے جا رہا ہوں

    مسلماں ہوں مسلمانی ہے مجھ میں
    اسی پر فخر کرتے جا رہا ہوں

    غنیمت وقت کو میں نے نہ جانا
    اسی پر آج یوں پچھتا رہا ہوں

    مری ماں ساری خوشیاں دے گئی ہے
    اسی کی آج لذت پا رہا ہوں

    یہ باتیں غور سے
    اظہر سنو تم
    سبق شاہین کے بتلا رہا ہوں

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    ماشاءاللہ ۔ بہت عمدہ انتخاب
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں