سعودیوں کے لئے پاکستان کے ویزے کی فیس 3500 ریال

کنعان نے 'دیس پردیس' میں ‏مئی 11, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    سعودیوں کے لئے پاکستان کے ویزے کی فیس 3500 ریال

    بدھ 9 مئی 2018م

    سعودی عرب کے لئے پاکستان کی ویزا فیس دیگر ممالک کی نسبت زیادہ ہے۔
    پاکستان جانے والے سعودیوں کے لئے انفرادی وزٹ ویزا 3600 ریال جبکہ
    بزنس ویز ے پر جانے والے سعودی تاجروں کے لئے 5500 ریال فیس مقرر ہے۔
    فیس گزشتہ 2 برس سے نافذ ہے۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق ویزا فیس دوطرفہ بنیادوں پر مقرر کی جاتی ہے جس کا بنیادی مقصد باہمی تجارت اور سیاحت کا فروغ ہوتا ہے ۔ سعودی عرب جہاں ترقی کے نئے دور سے گزر رہا ہے وہاں پاکستان بھی معاشی و صنعتی ترقی کی جانب گامزن ہے ۔ سی پیک منصوبہ جہاں پاکستان کی معاشی وصنعتی ترقی کے لئے اہم ہے وہاں دنیا کے دیگر ممالک کےلئے بھی باعث کشش ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب کا وژن 2030 ترقی کے نئے دور کا اہم منصوبہ ہے جو بیرونی سرمایہ کاری اور صنعتوں کے قیام کے لئے انتہائی اہم ثابت ہو گا ۔ مختلف ممالک اپنی ترجیحات کے مطابق اپنی خارجہ پالیسی مرتب کرتے ہیں جن میں ویزوں کا اجرا اور دیگر اہم امور مدنظر رکھے جاتے ہیں ۔ کسی بھی ملک کی معیشت کے استحکام و ترقی کے لئے صنعتوں کا قیام ، تجارت اور سیاحت کا فروغ انتہائی اہم عنصر ہوتا ہے جس کے لئے بیرونی ممالک سے تجارتی وفود کا تبادلہ کیا جاتا ہے جبکہ ملکی سیاحت کے فروغ کےلئے وزارت خارجہ دیگر اداروں کے تعاون سے ویزوں کا حصول آسان بناتا ہے تاکہ بیرونی سیاحوں سے ملکی معیشت مستحکم ہو ۔ ملائیشیا کی معیشت کا بنیادی جز سیاحت ہے جہاں سیاحوں کو ترغیب دینے کےلئے ویزا فیس انتہائی کم رکھی گئی ہے۔

    سعودی عرب کے لئے مختلف ممالک کی جانب سے جو ویزافیس مقرر کی گئی ہے
    ان میں یورپی ممالک کی جانب سے سعودی شہریوں کے لئے ویزا فیس 950 ریال جبکہ
    ہندوستان نے سعودی شہریوں کے لئے سنگل انٹری ویزے کی فیس 532 ریال مقرر کی ہے۔
    امریکہ کے لئے وزٹ ویزا فیس 608 ریا ل ،
    ترکی نے233 ریال اور
    برطانیہ نے 6 ماہ کے لئے ویزا فیس 511 ریال مقرر کی ہے ۔
    مصر کی جانب سے سعودی شہریوں کے لئے مفت ویزا فراہم کیا جاتا ہے تاکہ سیاحت وتجارت کو فروغ دیا جاسکے ۔

    شکریہ العریبیہ نیوز
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    شاید یہی وجہ ہو کہ سعودیہ نے پاکستان سے فیملی وزٹ کی فیس دوہزار فی کس برقرار رکھی ہے جبکہ انڈیا اور بنگلہ دیش کے لئے 305 ریال کر دی گئی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  3. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    سعودی نیشنل کے لئے وزٹ ویزہ فیس بہت زیادہ رکھی گئی ہے جبکہ سیاحت وتجارت کو فروغ کے لئے وزٹ ویزہ پر ایک ہی فیس رکھی جاتی ہے، اور کم سے کم تاکہ لوگ وزٹ کے لئے آئیں اور خرچ کریں۔


    والسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  4. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    نہیں انہیں معلوم ہے ہم بہت امیر ہیں۔ اس سے بھی زیادہ دے سکتے ہیں
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں