زندگی کے یہ پل

ماہا نے 'ادبی مجلس' میں ‏مارچ 13, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ماہا

    ماہا ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏نومبر 27, 2010
    پیغامات:
    352

    زندگی میں نشیب و فراز سے ہی زندگی کا اور ہمیں اپنے زندہ ہونے کا یقین آتا ہے
    اکژ حادثات کے بعد ہم گمان کرنے لگتے ہین کہ سب ختم ہوگیا ہے اور ہم کمزور پڑ گئے ہیں لیکن پھر کہیں سے کوئی ضرورت پکارتی ہے تو ہم کمر کس کر اپنی ضروریات کے حصول کے لئے راہیں تلاش کرنے لگ جاتے ہین
    کسی عزیز کا بچھڑ جانا ہمیں نڈھال کر جاتا ہے لیکن اس کے جانے کے دوسرے دن ہی غم روزگار ہمیں یاد آ جاتا ہے اور ہم اس میں مگن ہو جاتے ہیں

    پتہ نہیں کیوں ہم نے اپنی ضروریات و خواہشات کو بہت بڑھا کیوں لیا ہے جبکہ ہم جانتے بھی ہیں کے یہ متاع دنیا ہے
    زندگی میں ہلچل اتنی آگئی ہے کہ فضول کی سوچوں اور کاموں میں الجھ کر ہم لوگ حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کو بھی نظر انداز کر رہے ہیں ہمارے پاس ٹائم نہیں کہ کسی بیمار کی خبر گیری کر کے نیکیاں حاصل کر لیں
    ہمارے پاس ٹائم نہیں کہ کسی کے عزیز کی رحلت پر اس کو حوصلہ دے دیں
    اور نہ ہی اتنا ٹائم کہ جنازہ جا رہا ہے تو ساتھ جا کر نماز جنازہ ہی ادا کر لیں کیوں کہ ہم نے یہ کب سوچنا ہے کہ کیا پتا قبرستان میں آنے والا اگلا جنازہ میرا ہی ہو

    ہم بہت مصروف لوگ ہیں لیکن اس سب سے قطع نظر اے لوگو

    آو ان مصروفیات کو ترک کر کے قال اللہ و قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کہ صدائیں بلند کریں اور دنیا و آخرت میں کامیاب ہو جائیں
    آو اس سے پہلے کے یہ قیمتی وقت گزر جائے

    دعا کریں اللہ مجھے اور آپکو عالم با عمل بنائے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    آمین
     
  3. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    جزاک اللہ خیرا

    آمین
     
  4. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ خیرا ماہا سسٹر
     
  5. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    جزاک اللہ خیرا ماہا سسٹر۔ بہت عمدہ بات۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں