سیکشن "شعری مجلس" کے قواعد و ضوابط

MajlisAdmin نے 'شعری مجلس' میں ‏جنوری 8, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. MajlisAdmin

    MajlisAdmin

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 31, 2006
    پیغامات:
    20
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
    سیکشن "شعری مجلس" کے قواعد و ضوابط

    کلام پوسٹ کرنے سے قبل خیال رکھئے کہ وہ فحش نہ ہو یا اس سے کسی بھی مذہب یا معاشرے کے کسی خاص طبقہ / جماعت / فرقہ / شخصیت وغیرہ پر راست حملہ نہ ہوتا ہو۔

    براہ مہربانی صرف ايک غزل / نظم / قطعہ کے لیے نيا تھريڈ بنانے سے احتراز کیجئے۔ بصورتِ دیگر انتظاميہ مختلف تھریڈز کو کسی ایک تھریڈ میں ضم کر دینے کا اختیار رکھتی ہے۔
    اس سیکشن میں پوسٹ کیے جانے والے ارکان کے تمام یک کلامی تھریڈز درج بالا اصول کے تحت ایک ہی تھریڈ میں ضم کیے جا رہے ہیں۔

    اگر کوئی رکن اپنے ہی تھریڈ میں کم سے کم دس منتخب یا پسندیدہ غزلیں یا نظمیں یا قطعات پوسٹ کر لے تب نیا تھریڈ شروع کر سکتا ہے ۔

    اگر کسی رکن کو کسی کلام کے مواد پر اعتراض ہو تو فوراً ذاتی پیغام کے ذریعے سیکشن موڈریٹر کے علم میں اپنی بات لے آئے۔ اس سیکشن کے کسی بھی تھریڈ میں راست سنجیدہ تنقید کے ذریعے شاعرانہ ماحول کو متاثر نہ کرنے کی گذارش ہے۔

    انتظامیہ اگر مناسب نہ سمجھے تو کوئی بھی کلام بغیر وجہ بتائے حذف کر دینے کا اختیار اپنے پاس محفوظ رکھتی ہے۔ اس ضمن میں شکایت کرنے یا وجہ جاننے کے لیے صرف سیکشن موڈریٹر سے ذاتی پیغام کے ذریعے ربط کرنے کی گذارش ہے۔

    واضح رہے کہ : درج بالا قواعد و ضوابط میں ردّ و بدل یا اضافہ کا حق انتظامیہ اپنے پاس محفوظ رکھتی ہے۔

    شکریہ

    والسلام علیکم

    اردو مجلس انتظامیہ
     
    Last edited by a moderator: ‏دسمبر 6, 2017
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں