کرشماتی سوشل میڈیا

عطاءالرحمن منگلوری نے 'گپ شپ' میں ‏مارچ 26, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    فیس بک اور واٹسایپ کی اس وسیع دنیا میں جہاں آپ کو کچھ کام کی باتیں ملیں گیں وہیں آپ کو انواع اقسام کی خرافات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

    یہاں آپ کو کبھی کوئی بلی کسی ویڈیو میں نماز پڑھتی نظر آئے گی،
    کبھی کوئی پرنده سجده کرتا دکھائی دے گا۔
    کبھی تربوز میں اللہ محمد لکھا نظر آئے گا
    کبھی خانہ کعبہ کے اوپر ایک فرشتہ نمودار ہوگا جو خود بیت الله میں کسی کو دکھائی نہیں دے گا مگر ہم فیس بُکی مسلمانوں کو نظر آئے گا۔
    کبھی مائیکل جیکسن زین بہیکا کی آواز میں مشہور انگریزی حمد (say thanks to ALLAH) گا رہا ہوگا اور سب اندھا دھند سبحان الله، سبحان الله کہه رہے ہوں گے۔

    یہیں کہیں کسی پوسٹ میں آپ کوسیدہ خدیجہ رضی الله عنها کی سلائی مشین بھی دکھائی دے گی .....

    کیا کہا نہیں نظر آئی؟؟؟
    ارے بھئی سبحان الله اور ماشاء الله کے کمنٹس ہٹا کر دیکھیں یہیں کہیں پائی جائے گی۔

    فیس بُکی دنیا میں ہی کبھی کسی دیوار یا صفحے کی کھدائی کریں تو یہ بات بھی آپ کے علم میں آئے گی کہ مشہور خلاء باز نیل آرم اسٹرانگ جب چاند پر گئے تو انہیں وہاں صرف ایک آواز سنائی دی جو کہ اذان کی آواز تھی اور انہوں نے چاند سے واپسی پر فی الفور اسلام قبول کر لیا۔

    اب اس تفصیل میں کون جائے کہ چاند پر فضا ( atmosphere) زمیں جیسا نہیں اور وہاں آواز سنائی نہیں دیتی، نہ ہی کوئی اس تحقیق میں پڑے گا کہ اس امریکی خلاء باز کے چاند پر جانے اور نہ جانے کے بارے میں بھی دو رائے ہیں۔

    کبھی بھارتی نژاد امریکی خلاباز سنیتا مارشل کو چاند سے کعبہ صاف نظر آیا تو وہ بھی مسلمان ہو گئی۔ یہ اور بات ہے کہ سنیتا مارشل کبھی بھی چاند پر نہیں گئی اور خلا میں ابھی بھی اپنے ساتھ وید (ہندو وں کی مذہبی کتاب) ساتھ لے کر جاتی ہے۔

    کبھی بدھ مذہب کے رہنما دلائی لاما ہمارے حضور پاک صلی الله علیه و سلـّم کی عظمت کا اعتراف کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اسلام امن کا دین ہے تو ہم اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس ویڈیو کو اتنا شیئر کرو کہ تمام مسلمانوں کو اس بات کا یقین/علم ہوجائے.... کوئی مجھے بتائے کہ ہمارے عقیدے اس قدر کمزور ہیں کہ ہمیں محمد صلی الله علیه و سلـّم کی ذاتِ اقدس کی عظمت کی گواہی ان غیر مسلموں سے لینی پڑے گی!!!!!

    یہیں آپ کو سچے اور پکے مسلم بہن بھائیوں کی طرف سے پیش کی گئی وہ پوسٹ بھی نظر آئی گی کہ جو آپ نے آگے شیئر نہ کی تو آپ دائرة الاسلام سے خارج ہوجائیں گے اور اگر ماشاء الله اور سبحان الله نہ کہا گیا تو آپ دنیا کے سب سے بڑے کنجوس کہلائے جائیں گے۔

    *الله کے بندو!*
    کچھ تو زور اپنے ذہن پر بھی ڈالا کرو کہ اسے زنگ نہ لگ جائے۔ اس بات سے کسے انکار ہے کہ الله کی تمام مخلوق، چرند پرند، آسمان و زمین اور اس کے درمیاں کی ہر شئے اُس کی حمد میں مصروف ہے۔ مگر اُن کا طریقہ ہم سے مختلف ہے، نماز ہم پر فرض ہے نہ کہ ان بلیوں پر جنہیں مسلمان بنانے کی تگ و دو میں آپ لگے ہیں۔

    کسی چیز کو شیئر کرنے یا نہ کرنے سے لوگ کافر ہونے لگے تو ہوگیا کام، ہم سب تو پھر دائرة الاسلام سے خارج قرار پائیں گے۔ اور اگر شیئر کرنے سے ہی مسلمان ہونا ثابت ہوتا ہے تو فیس بک اور واٹسایپ سے پہلے کی دنیا میں کون مسلمان تھا !!

    ضرورت اس اَمر کی ہے کہ اندھی تقلید کرنے کے بجائے کسی بھی چیز پر یقین اور شیئر کرنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنا لیا جائے کہ آیا یہ سچ ہے یا اس کی کوئی حیثیت ہے بھی کہ نہیں۔۔۔۔۔

    *یہ پوسٹ اگر آپ نے 20 لوگوں کو شیئر نہ کی تو یقین کریں کوئی گناہ نہیں ہو گا۔۔۔۔*
    منقول از وٹس ایپ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
    • متفق متفق x 1
  2. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    585
    ماشاء اللہ
    اللہ تمام مسلمانوں کو صحیح سمجھ عطاء فرمائے آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. حیا حسن

    حیا حسن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 6, 2017
    پیغامات:
    118
    ماشاء الله دلچسپ انداز تحریر ہے

    مگر کچھ باتیں اتنی عام ہو گئی ہیں کہ ان پر ہر کوئی یقین کر رہا ہے، کیوں کہ وہ زبان زد عام ہیں جیسے خلاء باز نیل آرم اسٹرانگ والا قصّہ ہے، باقی الله بہتر جانتا ہے.
    بلکل اس ہی طرح GIVE THANKS TO ALLAH آپ google پر دیکھیں تو یہی لکھا ہو گا کہ Michle JACKSON کی آواز میں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  4. ہدایت اللہ

    ہدایت اللہ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 5, 2017
    پیغامات:
    43
    ماشاءاللہ اس قسم کے مضمون کا میں بہت منتظر تھا کیوں کہ اس چیز کا انذازہ مجھے بھی ہے اور میں چاہتا ہوں کہ یہ مضمون ہر وہ شخص ضرور پڑھے جو شوشل میڈیا سے جڑا رہتا ہے
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  5. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    بارک اللہ فیکم:
    بڑی اچھی طرف توجہ دلائی ہے ہم لوگ ویسے تو بے حد تیز قوم ہیں لیکن ناجانے کیوں ایسی باتوں پر آنکھیں بند کر کے یقین کرنا اپنے ایمان کا حصہ سجھتے ہیں مجھے ایک بات بڑی پر تعجب محسوس ہوتی ہے کہ جب ہمارے پاس کوئی دنیاوی خبریا سیاسی خبر آئےتو ہم بڑے گہرے انداز سے اس کو کریدتے ہیں لیکن جب کوئی دین کی طرف منسوب کی گئی بات سامنے آتی ہے تو ہم کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر کے یقین بھی کرتے ہیں اور ایسے جھوٹوں کو پھیلانے کا کام بھی کرتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  6. عبید ﷲ غازی

    عبید ﷲ غازی نوآموز

    شمولیت:
    ‏ستمبر 20, 2017
    پیغامات:
    18
    ماشاء الله
    بہت اہم چیز کی طرف آپ نے توجہ دلائی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بعض لوگوں کا دین کا تصور عجیب ہوتا ہے۔ نماز پڑھیں گے نہیں٬ لیکن دیوار پر لٹکی کعبہ کی تصویر دیکھنے سے سارا دن برکت حاصل فرما لیں گے۔ پبلک فورمز اور سوشل میڈیا پر ان کی کثرت ہے سو ایسے کرشمے شئیر ہوتے رہیں گے۔ منع کرنے پر شکایت ہوتی ہے کہ آ پ کو ہماری "اسلامی پوسٹس" پر بھی اعتراض ہے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  8. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    585
    اس اعتراض کا جواب کیا دیا جائے ؟
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں