ہنسنا ضروری ہے

ام اقصمہ نے 'لطائف' میں ‏جون 22, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    فرق :00038:​

    امریکا ،روس اور پاکستان تینوں ملکوں کی عورتیں آپس میں عورتوں کے حقوق پر تبادلہء خیال کر رہی تھیں ۔
    امریکن عورت :"میں‌نے اپنے میاں سے کہا کہ میں اب برتن نہیں دھوؤنگی تو مجھے پہلے دن کوئی فرق نظر نہیں‌آیا دوسرے دن بھی کچھ فرق نہیں‌پڑا ،تیسرے دن دیکھا توسب برتن دھلے ہوئے تھے ۔"

    روسی عورت :"میں نے اپنے میاں سے کہا میں کپڑے نہیں‌دھوؤنگی ،پہلے دن کچھ فرق نظر نہیں‌آیا ،دوسرے دن بھی کچھ فرق نہیں‌پڑا ،تیسرے دن دیکھا تو سب کپڑے دھلے ہوئے تھے ۔"

    پاکستانی عورت :" میں نے اپنے میاں سے کہا کہ میں‌جھاڑو پونچھا نہیں‌کروں گی، پہلے دن کوئی فرق نظر نہیں آیا ، دوسرے دن بھی کچھ نظر نہیں‌آیا ،تیسرے دن جب آنکھ سے سوجن اتری تو تھوڑا تھوڑا نظر آنے لگا۔":00002:
     
  2. حیدرآبادی

    حیدرآبادی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2007
    پیغامات:
    1,319
    ہاہاہاہا
    پھر تو امریکن اور روسی کو بھی سبق حاصل کرنا چاہئے !! :00026:
     
  3. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    ویمنز لاء ہے وہاں‌پر ۔۔۔ ایک کال ، مرد بے حال ۔

    911 کو کی گئی ایک کال سے مرد آپ سے دور رہنے پر مجبور ۔مرد نہ ہوئے مچھر ہو گئے کہ موسپل لگایا اور مچھر آپ سے دور رہنے پر مبجور ۔:00013:
     
  4. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    ازواجیات:00002:​

    :rose:"کیا آپ نے اپنی بیگم کو اجازت دے رکھی ہے کہ وہ جو چاہے کرے؟"
    "نہیں ! وہ میری اجازت کے بغیر ہی جو چاہے کرتی ہے ۔"


    :rose:میرے میاں تو میرے دیوانے ہیں ۔وہ تو نیند میں‌بھی میرے ہی بارے میں‌پیار بھری باتیں‌کرتے ہیں‌۔بس شاید نیند میں‌ہونے کی وجہ سے میرا نام غلط لیتے ہیں۔


    :rose:"میں اپنے دوست کو شادی کے موقع پر ایک پینٹنگ تحفے میں دینا چاہتا ہوں ۔آپ کے خیال میں‌کون سی پینٹنگ اچھی رہے گی۔؟"
    "یہ دیکھئیے ۔میرے خیال میں اس سے مناسب پینٹنگ آپ کو نہیں‌ملے گی۔ اس کا عنوان ہے ۔"طوفان کی آمد۔"

    "
    :rose:تمھارے خیال میں اس مرد کو کیا سزا ملنی چاہیے ہے جو کسی عورت سے شادی کا وعدہ کرے اور پھر مکر جائے۔"
    " اس کی شادی زبردستی اسی عورت سے کروا دینی چاہیے ۔"
     
  5. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    آخری الفاظ

    ذیل میں بعض لوگوں کی زندگی کے آخری الفاظ درج کیے جا رہے ہیں جو روایتی قسم کے الفاظ سے کافی مختلف تھے ۔

    :00019:"یار ! ایکسیلیٹر ذرا اور دبانا ۔ ابھی توگاڑی صرف ستر کی اسپیڈ سے جا رہی ہے ۔"

    :00021:"ذرا ماجس کی تیلی جلا کر دینا ۔ میں ذرا اپنی گاڑی کی ٹنکی دیکھنا چاہتا ہوں ۔میرا خیال ہے پٹرول ختم ہو گیا ہے ۔

    :00023:بیگم ! تم ہمیشہ اتنا بد مزہ کھانا کیوں‌پکاتی ہو؟"

    :120:ذرا یہ پستول دکھانا ۔کیا لوڈڈ ہے ؟

    :0026:میرا خیال ہے میں‌ریلوے لائن کراس کر ہی لوں ۔ٹرین تو بہت معمولی رفتار سے آرہی ہے ۔"

    :hmmm:بیگم ! کیا کہا تم نے ؟ تمھاری اماں ابھی چھ مہینے اور یہاں‌رکیں گی۔؟"

    :Ut_;o:کیا کہہ رہے ہو ؟یہ جو شیشی میں‌نے ابھی ابھی خالی کی ۔یہ دوا کی شیشی نہیں‌تھی؟"

    :embarassed:"آں - ہاں - ہیچ - بیگم - ت - تم -ٹھیک سمجھی - ہو -ہیچ - مم - میں‌- اپنی -تت- تنخواہ - ہار آیا ہوں‌۔"

    :fish:"ذرا دیکھو ،میں کس قدر قلابازی کھا کر اس پل سے سمندر میں چھلانگ لگاتا ہوں اور تیرتا ہوا ساحل تک آتا ہوں‌۔"
     
  6. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    آشنائی


    ایک سیاستدان سے کسی نے کہا ۔
    "لگتا ہے ،آپ اس لیے بار با رہار جاتے ہیں ک علاقے میں آپ کے جاننے والے کم ہیں۔"
    اس پر سیاستدان نے ٹھنڈی آہ بھری اور کہا ۔
    "جاننے والے کم ہوتے تو جیت نہ جاتا ۔"
     
  7. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    لطیفوں کے اس مجموعے کی قیمت کتنی ہے ؟
    جناب !صرف پچاس روپے لیکن لطیفے اس قدر دلچسپ ہیں‌کہ ہنستے ہنستے آپ کا دم نکل جائے گا۔"
    "ھمم ! تو پھر ایسا کرو دو کتابیں دے دو ،ایک میں اپنی بیوی کو دے دونگا اور دوسری اپنی ساس کو ۔":00026:
     
  8. عقرب

    عقرب Guest

    بہت عمدہ دلکش سسٹر۔:00001:
     
  9. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    پرہیز


    ایک خاتون نے اپنی پڑوسن سے کہا ،"ڈاکٹر نے مجھے کھانا پکانے سے منع کر دیا ہے ۔"
    پڑوسن نے ہمدردی سے پوچھا ۔" کیوں ۔۔۔۔کیا آپ بیمار ہیں۔؟
    "نہیں ۔۔۔میرے شوہر بیمار ہیں۔" خاتون نے جواب دیا ۔
     
  10. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    پہلے یہ بتایئں‌کہ زندگی کھوئی کھوئی سی حیراں‌ حیراں‌سی کیوں‌ہے ؟:00002:
     
  11. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    کام
    استاد شاگرد سے ،" راشد تم بتاؤ تمھارے ابو کیا کام کرتے ہیں؟'
    راشد معصومیت سے ،"سر جو امی کہتی ہیں۔"​
     
  12. عقرب

    عقرب Guest


    نا قابلِ بیاں کیفیت ہے ۔۔اس لئے معذرت چاہونگا۔۔:00002:
     
  13. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    معذرت تسلم ۔ اب عارف نہ لگا دینا آگے ۔:00005:
     
  14. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680
    ہا ہا ہا ہا ہا :00032:

    بہت خوب دلکش ! :00001:
     
  15. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    بہت خوب دلکش بہن
     
  16. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    ایک شخص کو ایک ای میل موصول ہوا ہے ۔۔۔۔۔ کچھ یوں ۔۔۔۔۔۔
    ملکہ الزبتھ ، بش اور مشرف تینوں مرگئے اور سیدھے جہنم میں چلے گئے۔ وہاں پر بقایہ زندگی گزارنے سے پہلے ملکہ الزبتھ نے یہ کہا کہ مجھے انگلیڈ کی بہت یاد آتی ہے۔ لہٰذا میں وہاں پر ایک فون کال کرتی ہوں۔تاکہ وہاں کا حال پوچھ سکوں۔۔۔۔کال ملائی ۔ پورے پانچ منٹ بات کی ۔۔۔ اور پوچھا کہ کتنا خرچہ آیا ۔۔؟
    شیطان نے جواب دیا ۔ کہ بیس لاکھ پونڈ۔۔۔ ملکہ نے ایک بنک چیک دیا ۔
    بش بہت حسد سے چلانے لگا ۔ میں بھی میں بھی۔ وہاں پر فون کال کرکے حال احوال پوچھنا چاہتا ہوں۔ ملکہ کو متاثر کرنے کے لیے پوری دس منٹ بات کرنے کے بعد پوچھا کہ کتنا خرچہ آیا ۔۔۔۔
    شیطان نے جواب دیا ۔۔۔۔ ایک کروڑ ڈالر۔۔
    ایک کروڑ ڈالر ۔ بش کا سر چکرایا ، لیکن مجبوری اور ناک کٹنے سے بچنے کے لیے بنک چیک دے دیا ۔
    سب سے آخر میں مشرف نے سوچھا۔ کہ مجھے تو پاکستانی عوام سے یہاں پر بھی ڈر لگتا ہے کہ کہیں یہاں پر آکر مجھے جان سے نہ مارے ۔
    لیکن ملکہ اور بش کو شکست دینے کے لیے اس نے اپنے وزراء ۔ مشیر کو فون کیا ۔۔۔۔۔۔ بات کرتے کرتے پورے دس گھنٹے تک بکتا رہا ۔۔۔۔۔
    آخر میں پوچھا کہ کتنا خرچہ آیا ۔
    شیطان نے جواب دیا کہ صرف سو روپے ۔
    سو روپے ۔ اس جواب پر دونوں برس پڑے
    شیطان نے جواب دیا کہ غصہ کی بات نہیں ہے کیونکہ جہنم سے جہنم تک فون کال " لوکل کال " شمار کی جاتی ہے اور وہ بھی صرف 100 روپے ۔
    بہ شکریہ ۔۔۔۔۔۔

    :00006:
     
  17. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    کیا کہوں‌؟؟؟؟؟:00013:
    بہتر ہے چپ رہوں ۔:00002:
     
  18. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    دو لائنیں تو آپ نے لکھ دئیے ۔ دو اور لکھ لے دو جمع دو برابر چار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ہم کو پسند یہ آم کا اچار
    اور ہاں اگر یہاں اس دھاگہ میں آپ کو لطیفے ارسال کرنے پر اکتاہٹ محسوس ہو تو میں الگ دھاگہ شروع کروں گا ۔۔۔۔
    کیا خیال ہے۔۔
     
  19. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    نہیں‌مجھے کوئی اکتاہٹ نہیں محسوس ہو رہی ہے آپ یہاں لطائف ارسال کریں ۔کوئی مسئلہ نہیں‌ہے ۔:00016:
     
  20. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    ہاہاہاہا :00001:
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں