ولی اللہ بنانے والے چار اعمال

ام ھود نے 'متفرقات' میں ‏اگست 31, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ام ھود

    ام ھود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 17, 2007
    پیغامات:
    1,198
    [​IMG]

    ایک ایسی کتاب جسے بغیر سوچے سمجھے لوگ نشر کرتے نظر آتے ہیں اس لیے یہ ضروری ہے کہ ہم اس کے بارے میں پہلے تحقیق کرلیں آیا یہ کتاب قرآن و حدیث کے مطابق ہے یہ اسکے برعکس دوسری بات یہ کتاب کسی معروف ولی کی ہے جس کی وجہ سے لوگ بغیر تحقیق اندھی تقلید کے شکار ہورہے ہیں

    اس کتاب میں صرف چار باتوں کا ذکر کیا گیا ہے
    جس کے ذریعہ ولی اللہ بننے کا طریقہ سیکھایا جا رہا ہے

    1- داڑھی رکھنا (اور عورتوں کو پردہ کرنا)
    2-ٹخنے کھلے رکھنا (شوہر کی اطاعت کرنا )
    3- نگاہوں کی حفاظت کرنا
    4-قلب کی حفاظت کرنا ( برے یا جنسی خیالات سے)


    یھاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کیا یہ چار باتیں ایسی ہیں جن کے عمل سے انسان ولی اللہ بن جاتا ہے؟ اگر کہا جائے ہاں تو
    کیا ان چار باتوں پر عمل کرنے والا اگر مشرک ہے تو کیا پھر بھی وہ ولی اللہ ہے؟
    اگر ان چار باتوں پر عمل کرنے والا جھوٹا فریبی ہے تو کیا پھر بھی وہ ولی اللہ ہے؟
    اگر چار باتوں پر عمل کرنے والا ماں اپ کا نافرمان ہے تو کیا پھر بھی وہ ولی اللہ ہے؟
    اگر چار باتوں پر عمل کرنے والا قاتل ہے تو کیا پھر بھی وہ ولی اللہ ہے؟
    اگر چار باتوں پر عمل کرنے والا بے نمازی ہے تو کیا پھر بھی وہ ولی اللہ ہے؟
    اگر چار باتوں پر عمل کرنے والا گانے سنتا ہے تو کیا پھر بھی وہ ولی اللہ ہے؟


    پوچھنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ اس کتاب میں ان چار چیزوں کا ذکر کر کے قرآن کے ایک تفصیلی جامع آیات کو مختصراور محدود کر کے ان چار چیزوں میں قید کر دیا گیا ہے جو قرآن کے احکامات کو تبدیل کرنے کے مترادف ہے
    اب آپ پوچھیں گے کیسے؟؟؟
    تو ذرا اس کتاب کی ان چار چیزوں کو سامنے رکھیں اور اپنے رب کی کتاب کو سامنے رکھیں
    جواب آپ کو مل جائے گا



    2- داڑھی رکھنا (اور عورتوں کو پردہ کرنا)
    2-ٹخنے کھلے رکھنا (شوہر کی اطاعت کرنا )
    3- نگاہوں کی حفاظت کرنا
    4-قلب کی حفاظت کرنا ( برے یا جنسی خیالات سے)


    جبکہ ہمارا رب ہمیں قرآن میں ولی اللہ بننے کے یہ دو صفات بتا رہا ہے

    أَلا إِنَّ أَوْلِيَاء اللّهِ لاَ خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلاَ هُمْ يَحْزَنُونَ
    الَّذِينَ آمَنُواْ وَكَانُواْ يَتَّقُونَ [يونس62 : 63]



    سن رکھو کہ جو اللہ کے دوست ہیں ان کو نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمناک ہوں گے (۶۲) (یعنی) جو لوگ ایمان لائے اور پرہیزگار رہے (۶۳) ان کے لیے دنیا کی زندگی میں بھی بشارت ہے اور آخرت میں بھی۔ اللہ کی باتیں بدلتی نہیں۔ یہی تو بڑی کامیابی ہے (۶۴)


    ٭ ایمان
    ٭ پرہیزگاری (تقوی)


    اب یہ ایمان کیا ہے یہ آپ سب جانتے ہیں
    ایمان کے پانچ ارکان ہیں
    1- اللہ وحدہ لا شریک پر ایمان اور اسکی وحدت پر ایمان
    2- ملائکہ پر ایمان
    3- تمام پیغمبروں پر ایمان
    4- آسمانی کتابوں پر ایمان
    5- یوم آخرت پر ایمان
    6- تقدیر پر ایمان (خیر اور شر )


    اب رہا تقوی
    تو تقوی کیا ہے ؟
    تقوی کی بہت سی جامع تعریف بہت سے علماء نے کی ہے
    جس میں یہ ہے

    تقوی اللہ کا خوف ہے ،اور وہ عمل جو اس کتاب کے مطابق ہو جو اللہ کی طرف سے اتاری گئی ہے اور قناعت ہے اور آخرت کی تیاری کا نام ہے

    حضرت عمر بن خطاب رضي الله عنه نے جلیل صحابی ابی بن کعب رضي الله عنه سے پوچھا اے ابی تقوی کیا ہے؟
    تو ابی بن کعب رضي الله عنه نے فرمایا اے امیر المؤمنین کیا آپ کبھی کانٹے دار راستے سے گزرے ہیں؟ حضرت عمر نے فرمایا کیوں نہیں تو ابی کعب نے کہا تو آپ کیسے گزرتے ہیں ؟
    فرمایا کپڑے اٹھا کر بہت احتیاط سے تو انھوں نے کہا یہی تقوی ہے


    اس سے ہمیں تقوی کی تعریف تو سمجھ آجاتی ہے مگر وہ اعمال کون سے ہیں جس سے بچنا ہے اور وہ کون سے ہیں جن پر عمل کرنا ہے
    جن کے ذریعہ ہم ولی اللہ بن سکتے ہیں ؟
    تو اس کی تفصیل ہمیں اپنے رب کی کتاب میں ملتی ہے

    سورۃ الانعام میں اللہ سبحانہ وتعالی کافرمان ہے :

    آپ کہۓ کہ آؤ‎ میں تم کو وہ چیزیں پڑھ کرسناؤں جن کو تمہارے رب نے تم پر حرام کیا ہے

    1- وہ یہ کہ اللہ تعالی کے ساتھ کسی چیز کوشریک مت ٹھرا‎ؤ

    2- اور ماں باپ کے ساتھ احسان کرو

    3- اور اپنی اولاد کو افلاس کے سبب قتل نہ کرو ،ہم تمہیں اور ان کو بھی رزق دیتے ہیں ،

    4- اور بے حیائ کے جتنے طریقے ہیں ان کے قریب بھی مت جا‎ؤ خواہ اعلانیہ ہوں خواہ پوشیدہ

    5- اور جس کا خون کرنا اللہ تعالی نے حرام کردیا ہے اس کو قتل مت کرو ، ہاں امگر حق کے ساتھ

    6- ان کا تمہیں تاکیدی حکم دیا ہے تاکہ تم سمجھو ۔

    7- اور یتیم کے مال کے پاس نہ جا‎ؤ مگر ایسے طریقے سے جو کہ مستحسن ہو یہاں تک کہ وہ اپنے سن رشد کو پہنچ جاۓ ،

    8 - اور انصاف کے ساتھ ناپ تول پوری پوری کرو ،

    ہم کسی شخص کواس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے ،

    9- اور جب تم بات کرو تو انصاف کر ، گو وہ شخص قرابت دار ہی ہو

    10- اور اللہ تعالی سے جو عہد کیا تھا اس کو پورا کرو ،

    اللہ تعالی نے تمہیں ان کا تاکید حکم دیا ہے ، تا کہ تم یاد رکھو ۔

    اور یہ کہ یہ دین میرا راستہ ہے جو مستقیم ہے ، سو اس راہ پر چلو ، اور دوسری راہوں پر مت چلو کہیں وہ راہیں تم کو اللہ تعالی کی راہ سے جدا نہ کر دیں

    اللہ تعالی نے اس کا تاکیدی حکم دیا ہے تاکہ تم پرہیزگاری اختیار کرو } الانعام ( 151 - 153 ) ۔



    یھاں اللہ نے ہمیں پوری دس باتوں کی نصیحت کی ہے
    دوسری جگہ ارشاد ہے

    سورۃ الاسراء میں اللہ سبحانہ وتعالی کا ارشاد جو کہ سورۃ الانعام والی آیات کی شرح لگتی ہے میں کچھ اس طرح ذکر کیا گيا ہے جس کا ترجمہ یہ ہے :

    اور آپ کا رب صاف صاف حکم دے چکا ہے کہ

    1- تم اس کے سوا کسی اور کی عبادت نہ کرنا

    2- اور ماں باپ ساتھ احسان کرنا ، اگر تیری موجودگی میں ان میں سے ایک یا وہ دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائيں تو ان کے آگے اف تک کہنا ، اور نہ ہی انہیں ڈانٹ ڈپٹ کرنا بلکہ ان کے ساتھ ادب واحترام سے بات چیت کرنا ،اور عاجزی اور محبت کے ساتھ ان کے سامنے تواضحع کا بازو پست کیے رکھنا او دعاکرتے رہنا کہ اے میرے رب ان پرویسا ہی رحم کرجیسا کہ انہوں نے میرے بچپن میں پرورش کی ہے

    جوکچھ تمہارے دلوں میں ہے اسے تمہارا رب بخوبی جانتا ہے اگر تم نیک بن جاؤ‎ تو بیشک اللہ تعالی رجوع کرنےوالوں کو بخشنے والا ہے ۔

    3- اور رشتے داروں اور مسکینوں اور مسافروں کا حق ادا کرتے رہو

    4- اور اسراف اور بیجا خرچ سے بچو ، بیجا خرچ کرنے والے شیطانوں کے بھائی ہیں ، اور شیطان اپنے رب کا بڑا ہی ناشکرا ہے ۔

    5- اور اگر تجھے اپنے رب کی رحمت کی جستجومیں ان سے منہ پھیر لینا پڑے جس رحمت کی تو امید رکھتا ہے تو بھی تجھے چاہیے کہ عمدگی اور نرمی سے انہیں سجھا دے ۔

    6- اور اپنا ھاتھ اپنی گردن سے بندھا ہوا نہ رکھ اور نہ اسے بالکل ہی کھول دے کہ پھر ملامت کیا ہوا درماندہ بیٹھ جاۓ ۔

    یقینا آپ کا رب جس کے لیے چاہے روزي کشادہ کردیتا ہے اور جس کے لیے چاہے تنگ کردیتا ہے ، یقینا وہ اپنے بندوں سے باخبر اور خوب دیکھنے والا ہے ۔

    7- اور مفلسی کے خوف سے اپنی اولاد کو قتل نہ کردو انہیں اور تمہیں بھی ہم ہی روزی دیتے ہیں ، یقینا ان کا قتل کرنا کبیرہ گناہ ہے ۔

    8- خبردار ! زنا کے قریب بھی نہ پھٹکنا کیونکہ وہ بڑي بے حیائ اور بہت ہی بری راہ ہے ۔

    9-اور کسی جان کو جس کا مارنا اللہ تعالی نے حرام کردیا ہے اسے ہرگز ناحق قتل نہ کرنا ، اور جو شخص مظلوم ہونے کی صورت میں مار ڈالا جاۓ ہم نے اس کے وارث کے کوطاقت دے رکھی ہے پس اسے چاہیے کہ مار ڈالنے میں زیادتی نہ کرے بیشک وہ مدد کیا گیا ہے ۔

    10- اور یتیم کے مال کے قریب بھی نہ جاؤ سواۓ اس طریقے کہ جو بہتر ہو ، یہاں تک کہ وہ اپنی بلوغت کو پہنچ جاۓ اوو وعدے پورے کرو کیونکہ قول قرار کی باز پرس ہونے والی ہے ۔

    11- اور جب ناپنے لگو تو بھر پور پیمانے سے ناپو اور سیدھی ترازو سے تولا کرو یہی بہتر ہے ، اور انجام کے لحاظ سے بھی اچھا ہے ۔

    12- جس بات کی آپ کو خـبر ہی نہیں اس کے پیچھے مت پڑو کیونکہ کان اور آنکھ اوردل ان میں سے ہر ایک سے پوچھ گچھ کی جانےوالی ہے ۔

    12- اور زمین میں اکڑ کر نہ چل کہ نہ تو تو زمین کو پھاڑ سکتا ہے اور نہ ہی لمبائ میں پہاڑوں تک ہی پہنچ سکتا ہے ۔

    ان سب کاموں کی برائی آپ کے رب کے نزدیک ( سخت ) ناپسند ہیں ۔

    یہ بھی منجملہ اس وحی میں سے ہے جو تیری طرف آپ کے رب نے حکمت سے اتاری ہے تو اللہ کے ساتھ کسی اور کومعبود نہ بنانا کہ ملامت خوردہ اور راندہ درگاہ ہو کر دوزخ میں ڈال دیے جاؤ } الاسراء ( 23 - 39 ) ۔


    اور مزید کن چیزوں سے پرہیز کیا جائے ؟؟

    1- مومنو! کوئی قوم کسی قوم سے تمسخر نہ کرے ممکن ہے کہ وہ لوگ ان سے بہتر ہوں اور نہ عورتیں عورتوں سے (تمسخر کریں) ممکن ہے کہ وہ ان سے اچھی ہوں۔
    2- اور اپنے (مومن بھائی) کو عیب نہ لگاؤ اور نہ ایک دوسرے کا برا نام رکھو۔ ایمان لانے کے بعد برا نام (رکھنا) گناہ ہے۔ اور جو توبہ نہ کریں وہ ظالم ہیں (۱۱)
    3- اے اہل ایمان! بہت گمان کرنے سے احتراز کرو کہ بعض گمان گناہ ہیں۔
    4- اور ایک دوسرے کے حال کا تجسس نہ کیا کرو
    5- اور نہ کوئی کسی کی غیبت کرے۔ کیا تم میں سے کوئی اس بات کو پسند کرے گا کہ اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھائے؟ اس سے تو تم ضرور نفرت کرو گے۔ (تو غیبت نہ کرو) اور اللہ کا ڈر رکھو بےشک اللہ توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے (۱۲)


    اب آپ یہ سب پڑھ کر خود انصاف سے فیصلہ کریں
    کیا اس طویل اور جامع احکامات کو ان چار چیزوں میں قید کرنا
    اللہ کے احکامات کے ساتھ انصاف ہے؟؟
    اللہ تعالی نے تو ان چار چیزوں کو خاص کر کے اپنی ولایت کا وعدہ نہیں کیا
    کیا ان طویل احکامات میں سے چند کو لے کر باقی کو چھوڑ دینا بنی اسرائیل کا عمل نہیں ؟
    اور جو ایسا کرے اسکا انجام کیا ہوگا ؟
    ذرا کتاب اللہ کو کھولیں
    َفَتُؤْمِنُونَ بِبَعْضِ الْكِتَابِ وَتَكْفُرُونَ بِبَعْضٍ فَمَا جَزَاء مَن يَفْعَلُ ذَلِكَ مِنكُمْ إِلاَّ خِزْيٌ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ يُرَدُّونَ إِلَى أَشَدِّ الْعَذَابِ وَمَا اللّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ [البقرة : 85]

    (یہ) کیا (بات ہے کہ) تم کتابِ (الله) کے بعض احکام کو تو مانتے ہو اور بعض سے انکار کئے دیتے ہو، تو جو تم میں سے ایسی حرکت کریں، ان کی سزا اس کے سوا اور کیا ہو سکتی ہے کہ دنیا کی زندگی میں تو رسوائی ہو اور قیامت کے دن سخت سے سخت عذاب میں ڈال دیئے جائیں اور جو کام تم کرتے ہو، الله ان سے غافل نہیں (۸۵)

    اس لیے میں کہونگی یہ کتاب کسی لحاظ سے صحیح نہیں
    ایک بڑی اہم وجہ تو یہی ہے کہ اس میں اللہ کے جامع احکامات کو کچھ بعض کے ساتھ محدود کر کے باقی اہم احکامات کو نظر انداز کر دیا گیا ہے جن میں سب سے اہم توحید کا حکم اور شرک کا انکار ہے
    قرآن میں سب سے پہلے شرک سے روک کر توحید کا حکم دیا جارہا ہے جبکہ اس کتاب میں ولی بننے کے لیے سب سے پہلے داڑھی کا ذکر کیا جارہا ہے
    جبکہ یہ سنت رسول میں سے ہے فرائض میں سے نہیں
    میں سنت رسول کو معمولی چیز تصور نہیں کرتی مگر حیرانی اس کتاب پر اس لیے ہوئی کہ اہم فرآئض کا تو ذکر اس کتاب میں ملا ہی نہیں
    اسکی ابتداء ہی ایک سنت سے کی گئی جبکہ اللہ نے قرآن میں اور رسول نے احادیث میں ہمیشہ ابتداء صحیح عقیدہ توحید سے کی ہے​

    اب چلتے ہیں مزید اہم نقطوں کی طرف


    [​IMG]

    اج کل پاکستان اور ہندوستان میں یہ ایک بہترین طریقہ نکالا گیا ہے پیسے بٹورنے اور اپنی چیزیں مشہور کر کے فروخت کروانے کے لیے

    ایک دم رسول کو خواب میں دیکھنے کا اور انکی نصیحت کا ڈرامہ رچا کر عوام کو آسانی سے بے وقوف بنا کر اپنی چیزیں فروخت کروائی جاتی ہیں

    اب ایک عقل مند اپنے رب کی آیات اور اس کتاب کو سامنے رکھ کر بخوبی اندازہ لگا سکتا ہے کہ یہ کتاب کیا اس قابل ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم خواب میں آکراسکی تعریف کریں؟/؟

    [​IMG]
    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]


    [​IMG]

    [​IMG]


    [​IMG]

    [​IMG]
     
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاك اللہ احسن الجزاء
    بہت عمدہ
     
  3. Taha

    Taha محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 20, 2009
    پیغامات:
    222
    يه کتاب بلکل صحيح هے۔ تنقيد کرنے والے نے خواه مخواه اپني روايتي بهڑاس نکالي هے جو غير مقلد حضرات علماءِ احناف پر نکالتے هيں۔
    اس کتاب ميں شيخ العرب والعجم حضرت شاه حکيم محمد اختر مدظله العالي نے اس پر فتن دور ميں‌ مومنوں کو الله تعاليٰ کے قرب حاصل کرنے کے ليے اس دور کے مشکل مراحل کا ذکر فرمايا هے۔ که اگر يه پورے هو جاتے هيں تو باقي اعمال بهي الله تبارك و تعاليٰ خود اپنے فضل سے عبور کرواديتے هيں۔ يوں سمجهيں که يه چار بهينسيں هيں جس نے انهيں اٹها ليا تو گويا اس کے ليئے بکري اور مرغي اٹهانا نہاتي هي آسان هو جائے گا۔
    ميري پڑهنے والوں سے گذارش هے که اس کتاب کو خود غور سے پڑهيں انشاء الله مفيد پائيں گے۔
    والسلام
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بھائى بہتر ہوتا کہ آپ ان اعتراضات كا جواب ديتے جو بنت الاسلام نے اٹھائے ہیں۔
    مثلا:سو بار اللہ اللہ كى تسبيح؟؟؟؟؟
    پھر یہ كہ اللہ كے ساتھ جل جلالہ كہنا؟؟؟
    آپ قرآن وحديث كے ريفرنس سے ان اذكار كو درست ثابت كر ديں، بات ختم.
    علمى بات كے جواب ميں فرقوں كےنام لے كر شور مچانا سچائى كے علم بردار كو زيب نہیں ديتا.
    نبي كريم صلى اللہ عليہ وسلم كفر كى باتوں كا جواب علمى اور مثبت انداز ميں ديا كرتے تھے۔ اور قرآن كريم كا اسلوب بھی يہی ہے۔
    مثبت علمى بحث سے آپ ہی كے وقار ميں اضافہ ہو گا۔
    اللھم ارنا الحق حقا وارزقنا اتباعہ۔
    آمین۔
     
  5. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    شيخ العرب والعجم :00039:
     
  6. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
  7. ام ھود

    ام ھود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 17, 2007
    پیغامات:
    1,198
    بھائی آپ نے کہا یہ کتاب بالکل صحیح ہے آج اگر صرف ایک انسان کے صحیح کہنے سے غلط کو بھی صحیح مان لیا جائے تو ھندوستان میں لاکھوں انسان بتوں کی پوجا کو صحیح کہتے ہیں تو آپ کا کیا خیال ہے؟

    بات اصل یہ ہے کہ کسی کے صحیح کہنے سے صحیح یا غلط کا فیصلہ کبھی نہیں کیا جاتا

    اگر آپ اس کتاب کو صحیح ثابت کرنا چاہتے ہیں تو میں نے جو سوالات اٹھائیں ہیں ان کا جواب آپ قرآن و حدیث سے دیں

    دوسری بات یہ شیخ العرب والعجم کب اور کیسے بنے؟؟ ہم نے 20 سالوں میں کبھی عرب میں اس نام کی کسی شخصیت کا ذکر نہیں سنا اور آپ نے تو ان کی تعریف میں غلو کی حد ہی پار کر دی


    آپ اسے بھنس کہیں یا گائے مجھے آپ یہ بتائیں اگر یہی 4 باتیں بھنس تھیں جسے سب سے پہلے اٹھانا چاہیے تھا تو کیا یہ بات آپ کے رسول کو سمجھ نہیں آئی تھی جو انھوں نے نبوت کے آغاز پر ہی کلمہ توحید کی سب سے پہلے دعوت دی داڑھی کی دعوت چھوڑ کر؟؟؟

    ہمارے خالق اور ہمارے رسول نے انسانیت کی جو کامل اصلاح کی اور انسانیت کو اندھیروں ے نکال کر نور ھدایت کا راستہ دیکھایا آج تک نور ھدایت کا اثر ساری دنیا دیکھ رہی ہے

    کیا اپکے اللہ اور رسول نے اپنی دعوت کا آغاز داڑھی یا ان چار باتوں سے کیا تھا؟؟

    اللہ اور رسول نے آغاز صحیح عقیدہ توحید سے کیا تھا اور صحیح عقیدہ ہی سب سے اہم چیز ہوتی ہے
    ناکہ داڑھی۔۔۔۔ ٹخنے نکالنا۔۔۔۔۔

    میں نے یھاں قرآن کی آیات آپ کے سامنے رکھیں آپ کے خالق کی نصیحتیں آپ کے سامنے رکھیں
    مگر۔۔۔۔


    اور میری پڑھنے والوں سے گزارش ہے کہ اگر واقعی ولی اللہ بننا چاہتے ہیں تو اللہ کی ہی کتاب کو پڑھ کر اللہ کے ولی بنیں
    ایسی من گھڑت کتابیں پڑھ کر( اپنے عقیدے خراب کر کے) آپ ایسے (شیخوں) پیروں کے ہی ولی بن سکتے ہیں اللہ کے نہیں

    جزاکم اللہ خیرا
     
  8. مخلص

    مخلص -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 24, 2009
    پیغامات:
    291
    ماشاءاللہ سسٹر آپ نے ھمارے فورم کی سابقہ ایک رکن کی یاد تازہ کر دیا ۔اللہ آپ کو جزائے خیر دے اور علم و عمل میں برکت دے آمین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ شداد بھائی نے لقب نہیں دیا ھے مذاق کیا ھے
     
  9. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    آج ایک ایک خبر بغیر کسی حوالے کے یا تصدیق کے اخبارات میں نقل کی جائے تو پھر اخبارات کے مسولین سے معافیاں منگوائی جاتی ہے لیکن مجھے سمجھ نہیں آتا کہ آپ جیسے مقلد لوگ ہر صحیح بات کو چھوڑ دیتے ہو اور ہر غلط بات کو صحیح کہہ دیتے ہو۔ بھائی اللہ کا خوف کیجئے۔ کیا یہ باتیں انہوں نے حوالوں کے ساتھ نقل کی ہیں ۔ اپنی طرف سے چار باتیں بنا کر اسلام کی ساری تعلیمات کو پس پشت ڈالنا کونسی اسلام کی خدمت ہے۔ اور دوسری بات یہ ہے کہ اگر ان چاروں اعمال میں قرآن و صحیح احادیث کا سہارا لیا جاتا تو یہ بھی بہتر تھا لیکن آپ کے شیخ العرب والعجم جن کا نام میں نے آج سنا ہے ایسے طریقے ذکر کیے ہیں جن کا تصور قرآن وحدیث سے تو دور کی بات آئمہ اربعہ کے فقہ سے بھی نہیں ملتا۔ اگر آپ اپنے دعوی میں سچھے ہیں تو پھر بنت الاسلام سسٹر نے جو سوالات اٹھائے ہیں ان کے جوابات دیجئے۔
    یو ں تو ہر کوئی دعوی کرسکتا ہے کہ وہ حق پر ہے لیکن لوگ حق سے پہچانے جاتے ہیں ناکہ حق لوگوں سے پہچانا جاتا ہے۔
    یہ تقلید ہی کا نتیجہ ہے کہ پاکستان میں آپ کو کوئی اصلی حنفی نہیں ملے گا۔ صوفی، چشتی، سہروردی ، نقشبندی، بریلوی،نوری، رضوی، عطاری، قادری ، دیوبندی، اور پتہ نہیں کیا کیا بدعتی نسبتیں لگا کر پھر بھی بڑے فخر سے کہتے ہیں کہ ہم حنفی ہیں۔ امام ابوحنفیہ رحمہ اللہ ان بدعتی نسبتوں سے بالکل بری ہیں۔
     
  10. Taha

    Taha محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 20, 2009
    پیغامات:
    222
    الحمد لله ميرا جواب بالکل کامل هے۔
    اگر کوئي تعصب کي عينک اتار کر ديکهے تو هي اسے سمجه ميں آئے گا که اس کتاب ميں کوئي بهي قرآن، حديث اور اجماع صحابه سے هٹ کر کوئي بات نہيں۔

    الحمد لله حضرت الشيخ العرب والعجم عارف باالله حضرت اقدس مولانا شاه حکيم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم کي کئي کتابوں کو ديارِ عرب جيسے سعودي عرب، دبئي، قطر وغيره کي حکومتوں کي طرف سے باقائده اجازت نامے مل چکے هيں اور ان کي کتابيں لاکهوں کي تعداد ميں مکه مدينه جده رياض دبئي دوها وغيره ميں عربي ترجمه کے ساته چهپ کر تقسيم هو چکي هيں اور تقسيم هو رهي هيں۔ الحمد لله

    دينے والا دے رها هے۔۔۔۔۔جلنے والے جل رهے هيں:00003:
     
  11. جاسوس

    جاسوس -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 4, 2007
    پیغامات:
    356
    پنجابی میں کہتے ہیں کہ مار کے گرائیں یا گرا کے ماریں بات ایک ہی ہے، جیسے حضرت الشيخ العرب والعجم عارف باالله خاک پائے سگِ مدینہ حضرت اقدس مولانا شاه حکيم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم مد ظلہ العالی نور علی مرقدہ نے بالکل بجا فرمایا کہ:

    1- داڑھی رکھنا (اور عورتوں کو پردہ کرنا)
    2-ٹخنے کھلے رکھنا (شوہر کی اطاعت کرنا )
    3- نگاہوں کی حفاظت کرنا
    4-قلب کی حفاظت کرنا ( برے یا جنسی خیالات سے)

    ولی اللہ کہلانے کے دعویدار میں کم از کم یہ چار عوامل تو موجود ہونے چاہیئیں، لیکن سبحان اللہ آج ہر مزار پر آپ کو لاکھوں اولیاء زندہ درگور و زندہ جاوید نظر آئیں گے کسی نے بھی ان چار میں سے کسی ایک کا بھی اہتمام کیا ہو ناممکن لگتا ہے۔ مثلاً داڑھی رکھنا، نہ کہ تراشنا، اور ٹخنوں سے اونچی شلوار والے کو تو دیکھ کر ہی ان اولیاء الشیاطین کی "شی" نکل جاتی ہے۔
     
  12. Taha

    Taha محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 20, 2009
    پیغامات:
    222
    آپ کتني بهي بدتميزي کريں اور اپني غير مقلديت کا ثبوت ديں بات وهي هے که

    اگر آپ تعصب کي عينک اتار کر ديکهيں تو هي سمجه سکتے هيں که اس کتاب ميں کوئي بهي قرآن، حديث اور اجماع صحابه سے هٹ کر کوئي بات نہيں۔

    الحمد لله حضرت الشيخ العرب والعجم عارف باالله حضرت اقدس مولانا شاه حکيم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم کي کئي کتابوں کو ديارِ عرب جيسے سعودي عرب، دبئي، قطر وغيره کي حکومتوں کي طرف سے باقائده اجازت نامے مل چکے هيں اور ان کي کتابيں لاکهوں کي تعداد ميں مکه مدينه جده رياض دبئي دوها وغيره ميں عربي ترجمه کے ساته چهپ کر تقسيم هو چکي هيں اور تقسيم هو رهي هيں۔ الحمد لله
     
  13. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بھائی غیر مقلدیت اچھی چیز ہے مقلدیت سے کیوں کہ زیادہ تر باطل پرستی مقلدین میں شروع ہوئی ہے۔
    برائے مہربانی آپ ذرا سعودی عرب سے چھپنے والے کتب کے نام تو دیجئے۔ اور کہاں سے چھپی ہیں کتابیں۔ کیا اسی قسم کی کتابیں ہیں یا وہاں‌پر کچھ اور لکھا ہے ؟؟؟
     
  14. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    ان کتابوں کے نام اور دوائر النشر کے اسماء فراہم کریں تاکہ ہم بھی شیخ العرب والعجم کے کارنامے دیکھ سکیں‌۔۔۔
     
  15. مخلص

    مخلص -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 24, 2009
    پیغامات:
    291
    آپ اسے کامل سمجھتے ہیں مگر ہم اسے انقص (ناقص ترین) سمجھتے ہیں کیونکہ نا اس میں اٹھائے گئے سوالات کا رد ہے نا قرآن و حدیث سے کوئی دلیل

    یہی نصیحت ھم آپ سے کرتے ہیں اگر آپ اسی پر عمل کریں تو یقینا آپ کی آخرت سدھر جائے

    یھاں بھائیوں نے آپ سے ان کتابوں کے نام مانگے مگر آپ اس کا بھی جواب نہ دے سکے
    جو اس بات کی دلیل ہے کہ آپ کے باس اپنی بات کو صحیح ثابت کرنے کے لئے نا علم ہے نا دلیل

    اور پھر آپ کا ایسا ردِ عمل
    اس آیت کی صداقت ظاہر کر رہی ہے
    [qh]وَمَا لَهُم بِهِ مِنْ عِلْمٍ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ وَإِنَّ الظَّنَّ لَا يُغْنِي مِنَ الْحَقِّ شَيْئاً [النجم : 28][/qh]
    حالانکہ ان کے پاس کوئی علم نہیں ۔ وہ صرف ظن پر چلتے ہیں۔ اور ظن یقین کے مقابلے میں کچھ کام نہیں آتا (۲۸)

    اور آخر میں قارئین کو ایک نصیحت

    [qh]َإِن تُطِعْ أَكْثَرَ مَن فِي الأَرْضِ يُضِلُّوكَ عَن سَبِيلِ اللّهِ إِن يَتَّبِعُونَ إِلاَّ الظَّنَّ وَإِنْ هُمْ إِلاَّ يَخْرُصُونَ [الأنعام : 116][/qh]
    اور اکثر لوگ جو زمین پر آباد ہیں (گمراہ ہیں) اگر تم ان کا کہا مان لو گے تو وہ تمہیں اللہ کے راستے سے گمراہ کر دینگے یہ محض خیال کے پیچھے چلتے اور نرے اٹکل (جھگڑے) کے تیر چلاتے ہیں (۱۱۶)
     
    Last edited by a moderator: ‏ستمبر 2, 2009
  16. مخلص

    مخلص -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 24, 2009
    پیغامات:
    291
    محترم آپ نے لکھا ھے یہ کتاب بلکل صحیح ھے توآپ کا یہ دعوی ہی غلط ھے کیونکہ قرآن مجید ،بخاری شریف اور مسلم شریف کے علاوہ کسی کتاب کے بارے میں 100فیصد صحیح ھونے کا دعوی درست نہیں ھے اللہ ھم سب کو سمجھنے کی توفیق دے آمین
     
  17. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اسلام كے پانچ بنيادى اركان ہیں۔
    شھادت
    نماز
    روزہ
    زكاہ
    حج
    يہ پانچ کام كرنے والا مسلمان بنتا ہے۔.
    تو شيخ اختر كے بتائے ہوئے چار كام كرنے والا ولى بن جاتا ہے؟؟؟
    اللہ كے آخری رسول حضرت محمد صلى اللہ عليہ وسلم كے بتائے ہوے پانچ كاموں كے كرنے سے انسان صرف مسلمان بنے!!!
    اور شيخ حكيم محمد اختر کے بتائے ہوئے صرف چار كاموں كے كرنے سے ولى اللہ بنئے!!!
    واہ سبحان اللہ!
    كيا شارٹ كٹ ہے۔
    وہ الطاف حسين حالى نے كيا خوب كہا تھا:
    مگر مومنوں پر كشادہ ہیں راہیں!!!
    ولى كو جو چاہیں خدا كر دکھائیں!
     
  18. منیب

    منیب -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 18, 2009
    پیغامات:
    67
    بہن بنت الاسلام ، اللھ آپ کو دین اور دنیا میں آسانیاں عطا کرے
     
  19. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    چلو بھائی کوئی بات نہیں شیخ نے لکھنا تھا لکھ دیا اور اچھا ہی لکھا ہوگا
    میرے خیال سے
    اور میں ان کی چاروں باتوں سے متفق ہوں
    لیکن ان سب کے باوجود اگر انہوں نے توحید اور شرک جیسی چیزوں کو درگزر کیا تویہ بھی ٹھیک بات نہیں
    عین آپا ! میرے خیال سے یہ کوئی کورس بک ہوگی جو توحید اور سنت کے جاننے اور عمل کرنے والوں کے لیے ہوگی تو اس میں ان باتوں کا تذکرہ شیخ نے ضروری نہیں سمجھا ہوگا، کیونکہ یہ تمام بنیادی قوانین کے بعد کا اسٹیج ہے، ایک شخص جو اللہ رب العالمین کی کبریائی میں شرک کرتا ہو وہ کیسے ولی اللہ بن سکتا ہے؟ اتنی سی بات تو وہ شیخ بھی جانتے رہے ہونگے۔
    یہاں ہم اپنی آراء (comments)لکھ رہے ہیں نہ کہ کسی پر گرفت کر رہے ہیں اور میرے خیال سے چھوٹی چھوٹی بات پر گرفت کرنا ٹھیک بھی نہیں۔
     
  20. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
    جزاک اللہ خیرا بنت الاسلام سسٹر بہت ہی زبردست باتیں لکھی ہین آپ نے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں