سعودیہ میں نوکری

مخلص نے 'گپ شپ' میں ‏نومبر 1, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. مخلص

    مخلص -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 24, 2009
    پیغامات:
    291
    السلام علیکم

    بھائیو

    مجھے 1 ضروری معلومات چاہیے ۔میں پاکستاںن میں اپنا موبائل فرنچائز (ڈیلر ) تھا ۔چلاتا رہا ھوں ۔ابھی مجھے سعودیہ آنے کا شوق چڑا ھے جسکی وجہ سے میں نے اپنا کام ختم کیا ھے ۔اگر سعودیہ میں کسی کو طریقہ کار کا پتہ ھے تو ضرور آگاہ کیجئے گا۔اس کے علاوہ فریش آٹو کیڈ بھی سیکھا
    ھے ۔لہزا براہ کرم اس کام میں میری مدد فرمائیں ۔کسی بھی کمپنی کی مارکیٹنگ کے لئے اگر ھو تو میرا 4 سال کا تجربہ بھی ھے ۔اللہ آپ سب کا حامی و ناصر ھوآمین
     
  2. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    بھائی میں آپ کو ایک مخلصانہ رائے دونگا ہو سکتا ہے کہ آپ کی طرح اور بھی کئی لوگوں کو بری لگے۔
    جس طرح آپ نے سارا کاروبار بند کرکے سعودی کی طرف کا رخ کر لیا ہی بعینہ میں کچھ ڈیڑھ سال قبل ابنا گرافکس کا دفتر بند کرکے سعودی آیا تھا، میں ایسا نہیں کہتا کہ سب کے ساتھ برا ہوتا ہے مگر سعودی آنے والے کو اتنا یاد رکھنا چاہیے کہ اس کے ساتھ اچھا نہیں‌ہوگا (کم سے کم دونوں صورتوں کے لیے خود کوتیار کر لیں)
    بہت زیادہ خوش فہمی میں مبتلا نہ ہوں، آپ اگر اچھی عربی جانتے ہیں تو ٹھیک ہے اگر تھوڑی بہت جانتے ہیں تو میرا تجربہ کہتا ہے کہ وہ سب بھول جائیں گے۔
    اور اگر آنے سے پہلے کچھ سیکھنا چاہتے ہیں یہاں سے استفادہ کریں
    http://www.vblinks.urdumajlis.net/showthread.php?t=8989
    یا کوئی سوال ہو تو یہاں پوچھیں۔

    رہی بات آپ کے پروفائل کی تو آپ میں جو ایک بہت اچھی بات ہے وہ یہ کہ آپ نے آٹو کیڈ سیکھا ہے کچھ عملی تجربہ بھی کر لیویں۔ یہاں آئے دن آٹوکیڈ کی ویکنسیاں دیکھنے کو ملتی ہیں۔ نیز روزانہ اخبار دیکھنے والے اخوان آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ مزید جاب کے لیے اس جگہ جائیں (دیکھیں نیچے)
    ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||

    مارکیٹنگ کے تعلق سے اگر آپ آزاد ویزے پر ہیں تو ریاض میں علیا کمپیوٹر مارکیٹ میں کافی جاب مل جائیں گے یہاں آئے دن اسامیاں خالی ہوتی ہیں۔
    یہ سب جو میں جانتا تھا بتا دیا
    اللہ آپ سے خیر کا معاملہ کرے
     
    Last edited by a moderator: ‏نومبر 1, 2009
  3. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    مخلص بھائی ایک بات کہوں گا میں‌بھی کہ اگر آپ کو پاکستان میں‌کاروبار اچھا چل رہا تھا تو کوئی ضرورت نہیں‌تھی آپ کو اُسے ختم کرنے کی۔مجھے بھی بہت شوق تھا باہر جانے کا لیکن پھر کچھ ایسا ہوا کہ میرا بھوت اُتر ہی گیا۔کوشش یہ کریں‌کہ اگر وہاں کوئی جاننے والا ہو آپ کا تب تھوڑی آسانی ہے لیکن جو بھی کریں‌سوچ سمجھ کر کریں‌ورنہ بعد میں‌صرف پچھتاوا ہوتا ہے اور کچھ بھی نہیں‌۔
     
  4. مخلص

    مخلص -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 24, 2009
    پیغامات:
    291
    آپ دونوں کا شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن بھائی میں وہاں حرمین شریفین کی محبت میں جانا چاہتا ھوں ۔بس باقی اور کچھ نہیں وللہ ۔۔۔۔ورنہ الحمد اللہ اب بھی کاروبار اچھا ھے ۔۔۔۔۔میں دنیا سے تنگ آکر صرف حرمین شریفین کی تلاش میں وہاں آنا چاہتا ھوں ۔۔۔اور میری والدہ محترمہ کی خواہش ھے ۔۔۔وہاں کے ماحول کو سیکھنے کے بعد میں وہاں پر اپنا کاروبار کرنا چاہتا ھوں
     
  5. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    ہاں یاد آیا ایک مکالمہ ہے جسےمیں‌کچھ یوں ترمیم کرکے کہہ رہا ہوں
    "بھائی !اس جذبے کو میں سمجھتا سکتا ہوں اور آپ سمجھتے ہیں۔۔۔ لیکن کفیل نہیں سمجھے گا۔"
    آپ جب آزاد ویزے پر آئیں گے تب ہی آپ حرمین شریفین کی زیارت جلدی کر سکیں گے ورنہ بھائی میرا تجربہ ہے کوئی کفیل جلدی عمرے اجازت نہیں دیتا پھر حج تو دور کی بات ، ہاں اگر آپ مکہ یا مدینہ میں ہوں تو آپ کی قسمت کا کیا کہنا۔
    آخر میں یہی کہوں گا کہ جذبات سے دنیا نہیں چلتی کوئی بھی فیصلہ سوچ سمجھ کر کرو ایسا نہ ہو کہ کہیں فیصلہ کرکے سوچنا پڑ جائے۔
     
  6. مخلص

    مخلص -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 24, 2009
    پیغامات:
    291
    بھائی تو کیا مکہ اور مدینہ میں کوئی جاب نہیں مل سکتا ھے ۔یا جو بھائی اپنا زاتی کاروبار کر رہا ھے مجھے وہاں کے طریقہ کار سے اگاہ کریں ۔کم از کم کتنے سے شروع کر سکتا ھوں۔باقی میرے قریبی رشتہ دار بھی وہاں رہتے ہیں ۔۔۔۔باقی آزاد ویزے کا کیا خرچہ آتا ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے مکمل معلومات سے آگاہ فرمائیں جزاک اللہ
    alexبھائی آپ وہاں کیا کرتے ہیں
     
  7. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    آپ کے رشتہ داروں سے کہیں کہ ویزے کا انتظام کردیں، میں اپنے لیے نہیں پسند کرتا کہ کوئی یہاں بندھوا مزدور بن کر آئے اور غلامی کرے تو دوسروں کو کیسے رائے دوں، میرے بھائی بھی آنے کا کہہ رہے ہیں لیکن میں منع ہی کر رہا ہوں اور ویزہ تو ایس آر لگ بھگ 8000 تک کا آتا ہے اس میں بھی آپ کو بتا دوں صرف 2000 کا خرچ حکومت لیتی ہے باقی سب ان کی جیب میں جاتا ہے کہیں کہیں یہ 12000 تک مانگتے ہیں۔
    پنڈی میں کوئی ٹراولس آفس سے پتا کریں اور زیادہ بہتر آپ کےرشتہ دار احباب ارینج کر دیں گے وہ ٹھیک رہے گا، رہی بات حرمین کی تو وہاں کافی کچھ جما سکتے ہو اللہ آپ سے آسانی کا معاملہ کرے
    میرے بارے میں ؟؟؟ آپ میری آئی ڈی دیکھیں ،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چلو بتا دیتا ہوں میں پہلے ویب ڈیزائنر کےویزے پر آیا تھا تب سیلس مین بن گیا اس بار پروگرامنگ کر رہا ہوں( ویسے ابھی تک کوئی خاص اپلی کیشن ڈیولپ نہیں کیا :00026:) چچا بلائے تھے کہ آپ کو آئی ٹی کا سارا کام دیکھنا ہے سو حتی الاستطاعت کر رہا ہوں، ویب سائٹیں بناتا ہوں (دیکھتے ہیں چچا کی کتنی ویب سائٹ میرے سے بگڑتی ہے :00026:) انشاءاللہ جلد ہی ایک بڑی سائٹ کی لانچنگ ہے بس دعاوں میں یاد رکھیں۔
     
  8. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    مخلص بھائی ۔۔۔۔سب سے بہتر چیز جو آپ کا سعودیہ میں بہتر کرئیر بناسکتا ہے انشاء اللہ ۔۔۔۔وہ ہے آٹو کیڈ ۔۔۔۔۔کیونکہ ادھر سول ورکس بہت ہوتا ہے اور آٹو کیڈ آپریٹرز کی آئے دن ضرورت پڑتی رہتی ہے اور اس فیلڈ میں فیلی پینوں بہت ہے ۔۔۔۔۔
    جہاں تک مکہ مدینہ کا تعلق ہے تو وہاں جاب قمست والوں کو ملتی ہے ۔۔۔۔۔۔آج کل ویزے کی قیمت 1200-1400 ریال تک ہے ۔۔۔۔۔۔ اور اب نئے قانون کے مطابق آپ اگر آزاد ویزے پر ہے تو ایک سال تک اپنے کفیل کی کفالت میں لازمی رہنا ہے اس دوران آپ کو کفیل سے لیٹر چاہیے ہوگا دوسری جگہ جاب کرنے کے لئے لیکن ٹرانسفر نہیں لے سکتے ایک سال تک ۔۔۔۔ہان ایک سال کے بعد کسی کمپنی میں ٹرانسفر کے قابل ہونگے۔۔۔۔۔۔۔ اور ٹرانسفر کے بعد قانونآ آپ اسکے کمپنی کے باقاعدہ ایمپلائے ہونگے اور وہ دیگر تمام تر سہولیات جو ایک اچھی مستند کمپنی اپنے امپلائی کو دیتی ہے اسکے مجاز ہونگے ۔۔۔مثلآ اچھی کمپنی میں ۔۔۔۔فیملی اسٹیٹس ملتا ہے جو کہ تارکین وطن کے لئے ’’خون‘‘ کی حیثیت رکھتا ہے ۔۔۔۔۔۔کیونکہ سعودیہ ویسے تو بہت اچھا ہے مگر دو چیز اگر آپ کی کمپنی آپ کو نہیں دے رہی تو سمجھے سعودیہ میں رہنا بہت مشکل ہوتا ہے ۔۔۔
    1- گھر کا کرایہ ۔۔۔کیونکہ گھر کا کرایہ آسمان سے باتیں کر رہا ہے۔۔۔اتنی آمدنی نہیں جتنا کرایہ ہاں اگر کمپنی دے جو کہ عام طور پر دیتی ہے
    کچھ ’’تھری بیسک سیلری‘‘ دیتی ہے جبکی کچھ پرشنٹیج کے حساب سے دیتی ہے ۔۔۔
    2- ’’فیملی میڈیکل‘‘ ۔۔۔۔آپ کو میڈیکل کا خرچہ تو خیر کفیل ہی دینے کا مجاز ہے نئے قانون کے مطابق لیکن کسی کمپنی میں ٹرانسفر لے تو زیاد تر کمپنیان صرف امپلائی کو ہی میڈیکل دیتی ہے ۔۔اور اب سب کو انشورنس کمپنیان کا کارڈ ملتا ہے۔۔۔۔جس میں سے ’’لو کلاس‘‘ والوں کو چند چھوٹے موٹے ’’کلینک‘‘ اور ایک دو چھوٹے ہسپتال ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔اس میں یہ مسئلہ ہوتا ہے کہ اگر خدا نخواستہ کوئی بڑا آپریشن کرنا ہوا تو انشورنس کمپنی کے کلاس کے حساب سے ہوگا ورنہ خود ہی خرچہ اٹھانا ہے جس مین سب سے مہنگا ’’ڈیلوری ‘‘ اور ’’ڈینٹل سرجیکل‘‘ ہے ۔۔۔بہت کم کمپنیاں‌ ’’ہائی کلاس‘‘ کا انشورنس دیتی ہے اور وہ بھی مینیجر لیول کو اور اسکے بیوی بچوں کو ۔۔بڑے اور اچھے ہسپتال ۔۔۔۔


    سو آپ سعودیہ آئے ضرور مگر ان دونں چیزوں کا خیال رکھ کر کہ آپ انشاء اللہ چھوٹے موٹے کمپنی کی بجائے بڑی کمپبی مین لگے تاکہ ساری سہولیات ملے ۔۔
    گھر کا کرایہ ۔۔بیون بچون کا میڈیکل ۔۔سال کی چھٹی ، پیڈ لیف اور بیوی بچون کا ٹکٹ وغیرہ ۔۔۔۔۔

    ضوری بات :اگر آپ کے پاس ڈگری اور سرٹیفکیٹ وغیرہ ہے تو اسکو جامعہ ، فارن افئیر اور سعودی ایمبیسی سے ضرور ’’اٹیسٹ‘‘ کروا کہ رکھے ۔۔۔۔
    کیونکہ ایک بات یہ ہے کہ اگر آپ ’’لیبر ویزے‘‘ پر آرہے ہیں تو پھر کسی بھی کمپنی میں اوپر دے گئی سہولیات یعنی فیملی اسٹیٹس کو بھول جائے ۔۔۔سار اپنی جیب سے ۔۔۔یہ سب منحصر ہوتا ہے آپ کے ”محنہ یعنی پروفیشن‘‘ پر اگر آپ کو پروفیشن ’’عامل یعنی لیبر ہے‘‘ تو اسکا فقط یہ فائدہ ہے کہ آپ کا ویزہ آنکھ بند کرکے ’’تجدید یعنی رینیو‘‘ ہوجائے گا۔۔۔۔۔اس سے زیادہ آپ کسی چیر کی توقع نہ رکھے ۔۔۔نہ کرایہ نہ کچھ ۔۔۔کوئی کمپنی نہیں دیتی الا یہ کہ اچھی بات چیت ہو۔۔۔۔ہاں اگر آپ کا ویزہ ڈاکٹر ، انجنئیر ور کمپیوٹر انجیئر وغیرہ کا ہو تو پھر امید رکھے سہولیات کی ۔۔۔۔۔۔
    پاکستان سے لوگ جو سعدیہ کے لیے اپلائی کرتے ہیں وہ زیادہ تر لیبر ویزہ ہوتا ہے ۔ ’’لیبر ویزہ‘‘ پر کیونکہ یہی دستیاب ہے پاکستان کے لئے اور دیگر پروفیسش کا ویزہ یا تو دستیاب نہیں یا پھر اتنا مہنگا کہ بس رہنے دے۔۔۔۔۔تو لوگ یہ کرتے ہیں کہ پہلے لیبر ویزہ پر آجاتے ہیں اسکے بعد اچھی کمپنی میں قدم جمانے کے بعد ’’فیملی اسٹیٹس‘‘ کے لئے اپنا پروفیش چینج کروالیتے ہیں۔۔۔یعنی ’’عامل سے انجینیر وغیرہ‘‘ ۔۔۔۔جو کہ 5-6 ہزار ریال میں ہوتا ہے ۔۔۔مگر اسکے لئے ڈگری شگری کا ہونا ضروری ہے ۔۔جبکہ بعض لوگ جو کہ اس وجہ سے کہ لیبر کے سوا باقی پروفیشن کا کوئی بھروسہ نہین کہ کب کوئی کمپنی کہہ دے کہ بھئی اب اس پروفیش پر سعودی کام کرے گا لہذا ایگزٹ لنے کا خطرہ ہوتا ہے ۔۔۔لیکن کوئی ضروری نہیں ۔۔ہر جگہی ایسا نہیں ۔۔لوگ 30-10 سال سے اچھے پروفیشن پر کام کررہے ہین ہاں آجکل اس کا خطرہ ’’سعودائزیشن‘‘ کی وجہ سے زیادہ ہے اور اب اس میدان میں سعدی مرد سے زیادہ سعودن بھری پڑی ہے اور اب بہٹ ٹرینڈ چل پڑا ہے
    خاص کر ایسٹرن ریجن مین ہر آفس میں سعودی عورت ہا لڑکی کو رکھنا ضروری ہے۔۔بے ابنتہاء ہین پہلے کی نسبت۔۔۔خود ہمارے آفس میں 8 کے قریب ہیں۔۔۔۔۔خیر لوگ اس لئے پروفیشن لیبر ہی رکھتے ہیں کہ کم از کم ۔۔۔اس مین کوئی خطرہ نہیں ۔۔۔سعودی لوگ لیبر نہیں ہوتے ۔یہ میدان ابھی تک خالی ہے۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔اس لئے سعودیہ مین رہنے کا ٹھکانہ پرمیننٹ ہوجاتا ہے ۔۔۔۔خلی ولی ۔۔۔۔فیملی اسٹیٹس کی ۔۔۔۔۔۔لیکن اگر بیگم کو اپنے ویزہ پر لیبر والا بلوائے گا تو ’’انڈر ٹیبل‘‘ ہو تو جاتا ہے قانونا نہیں‌ مگر 15-20 ہزار ریال کا خرچہ بھی ہوجا تا ہے ۔۔۔۔۔۔ایک کام اور بھی لازم کرنا ہے کہ آپ اپنے ساتھ ڈرائوونگ لائسنس بھی ساتھ لائے۔۔۔پبلک ٹرانسپوڑت کم ہے ۔۔۔گاڑی کے بغیر زندگی محال ہے یہاں۔۔

    نوٹ : تمام میڈیکل ٹیسٹ مثلٓ ایچ آئی وی ، ہیپیٹائٹس اور سوائن فلو وغیرہ کا پاس کرنا ضوری ہے۔۔۔۔
    وہ سب پاکستان سے ہی ہوگا۔۔۔۔۔۔اسکے بغیر ویزہ نین ملے گا۔۔۔۔۔۔

    خیر باتیں بہت کرلی ہم نے سب سے ضروری بات یہ ہے ہمارے دینی بھائی ہونے کے ناطہ ہم پر فرض ہے کہ ہم آپ کی مدد کریں اور آپ کی یہ ناچیز اپنی بساط بھر کوشش مین یہی مدد کرسکتا ہے کہ آپ کے سعودیہ آنے بعد اچھی جگہ جاب کی بات کی جائے۔۔جہان تک ہوسکتا ہے ۔۔۔۔۔انشاء اللہ ۔۔۔۔جب آپ آجائے یا آنے کا ہو تو اپنا
    ای میل اڈیرس بھیج دیے گا تاکہ آپ کی سی وی حاصل ہوسکے ۔۔۔۔۔۔شکریہ۔۔۔۔۔۔
     
    Last edited by a moderator: ‏نومبر 3, 2009
  9. مخلص

    مخلص -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 24, 2009
    پیغامات:
    291
    بھائیو کمیونیکیشن کے فیلڈ سے بھی آگاہ کریں ۔۔۔۔میں وائرلیس اور موبائل فون تیکنیشن بھی ھوں ۔۔اس کے علاوہ میں فرنچائز چلاتا رہا ھوں ۔۔۔وہاں زاتی فرنچائز لینے کا کیا طریقہ کار ھے ۔۔۔کہ بندہ اپنا کاروبار شروع کر سکے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  10. مخلص

    مخلص -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 24, 2009
    پیغامات:
    291
    الناس من جھۃ التمثال اکفاء
    ابوھم ادم و امھم حواء
    نفس کنفس و ارواح مشاکلۃ
    اعظم خلقت فیھم و اعضاء
    فان یکن لھم من اصلھم حسب
    یفاخرون بہ فالطین و الماء
    ما الفضل الا لاھل العلم انھم
    علی الھدی لمن استھدی ادلاء
    و قدر کل امرء ما کان یحسنہ
    و للرجال علی الافعال اسماء
     
  11. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم برادر

    آپ کو کافی معلومات مل چکی ہیں اس پر میں بھی کچھ ناقص معلومات مجھے پتہ ہیں عرض گزار کر دیتا ہوں۔ میری کسی بھی انفارمیشن کو منفی میں نہیں‌ لینا اگر کوئی بات بری لگے تو اس پر سوال کر سکتے ہیں دوبارہ اس پر تفصیل دے سکتا ہوں۔

    آپ نے اپنا پاکستان کے بارے میں جو تجربہ لکھا ھے اس میں تعلیم کا ذکر نہیں کیا،

    سب سے ضروری مسئلہ ھے وہاں پر پہنچنے کا پھر اس کے بعد دوسری معلومات پر جاننا ضروری ہوتا ھے۔

    پہلی بات تو یہ کہ ویزہ فری میں نہیں‌ ملتا اور اگر کوئی کسی ملٹینیشن کمپنی میں اچھی پوسٹ پر ھے اور وہ اگر کوشش کرے تو سب سے پہلے اپنے بھائی یا رشتہ دار کے لئے کرے گا ، کسی دوست کے لئے نہیں۔

    جو تجربہ آپ نے لکھا ھے 4 سال مارکیٹنگک کا تو وہ پاکستان کا ھے سعودی میں‌ جا کر آپ مارکیٹنگ پر صفر ہو۔

    اگر سعودی میں جا کر کوئی کاروبار کرنا ھے تو اس کی تفصیل بھی بعد میں‌ آئے گی۔

    ایک بھائی صاحب نے لکھا ھے کہ اسلام آباد میں جا کر وہاں کچھ سرٹیفائڈ ایجنٹوں سے رابطہ کریں جو صرف سعودی پر کام کرتے ہیں۔ ان کے پاس جاب آفر ہوتی ہیں اور یہ آپ کی تعلیم اچھی ھے تو یہ آپ کو جاب اچھی دلوا سکتے ہیں لیکن تنخواہ کم ہو گی۔ لیکن ویزہ سٹیٹس ٹھیک ہو گا جس سے آپ اسی جگہ 1 یا 2 سال کا تجربہ حاصل کر کے اپنی پسند کی جاب کے لئے دوسری کسی اچھی کمپنی میں جا سکتے ہیں۔ سب سے اچھا طریقہ یہی ھے۔

    اگر آپ انٹرنٹ پر آنلائن میں سعودی ویب سائٹس سے کوئی جاب حاصل کرتے ہیں تو اس میں بھی خرچہ کم ہو گا مگر ہو گا ضرور اس کے لئے بہت عالا تعلیم اور تجربہ چاہئے۔

    راولپنڈی اخبارات میں بھی سعودی جاب کی آفر آتی ہیں ان ایجنٹوں سے رابطہ کریں وہ بھی کم پیسے لیتے ہیں اور جاب کچھ قدرے اچھی مل جاتی ھے۔ اس سے آپ سیلز مین ، آٹوکیڈ وغیرہ وغیرہ کی کیٹگری والی جاب دیکھ سکتے ہیں۔

    اگر آپ کسی دوست یا رشتہ دار کو کہیں گے کہ وہ آپ کو سعودی کا ویزہ خرید دے تو اس کے لئے آپ یہ ذہن نشین کر لیں‌ وہ ویزہ کا سٹیٹس لیبر ہو گا۔ اور اس کی کتنی قیمت ھے وہ بھی بھائیوں نے لکھ دی ھے۔ اس میں بھی دو آپشن ہیں وہ یہ کہ جو بھی آپ کو ویزہ دے گا کیا کام اسی کے پاس کرنا پڑے گا یا وہ صرف ویزہ دے گا اور کام کہیں بھی کرو جسے عموماً لوگ (آزاد ویزہ) کہتے ہیں۔ آزاد ویزہ کوئی کیٹگری نہیں ھے بس لوگوں نے ہی نام بنایا ہوا ھے۔
    اگر تو وہ کام دیتا ھے تو کام کوئی بھی ہو اگر اسی کا ساتھ کرو گے تو اس سے روٹی روزی چلتی رہے گے۔ اور سعودی لیبر قانون کے مطابق آپ کو اس کے ساتھ ایک سال تک رہنے کا پابند ہیں اس کے بعد آپ کسی بھی اچھی کمپنی میں اپنی پسند کی جاب ڈھونڈ سکتے ہو یا اپنا کاروبار کر سکتے ہو۔ اس کے لئے آپ کا ویزہ ٹرانسفر ہو سکتا ھے اور ویزہ بیچنے والا ( کفیل) آپ کو چھوڑنے کے بھی پیسے لے گا۔
    دوسری کیٹگری جس کو آزاد ویزہ کہتے ہیں مثلاً کفیل ویزہ دینے کا زمہ دار ھے کام کا نہیں تو اس کے لئے آپ وہاں اپنی پسند کا کام ڈھونڈ سکتے ہو مارکیٹنگ یا آٹوکیڈ، مارکیٹنگ کے لئے آپ کو تنخواہ پر کوئی نہیں رکھے گا کمشن پر رکھیں گے، اگر آپ مارکیٹنگ میں کامیاب ہو گئے تو پھر آپ کی تنخواہ لگے گی اور ساتھ میں کمشن بھی۔ اس آزاد ویزہ والی کیٹگری میں ایک خطرہ ہے کہ ایک سال کے اندر اگر خدانخواستہ کہیں اور جگہ کام کرتے ہوئے پکڑے گئے تو سیدھا پاکستان ڈپورٹ کر دیتے ہیں ۔ لوگ 10 سال تک اللیگل ہوں تو نہیں پکڑے جاتے اور اگر پکڑے جائیں تو ایک مہینہ میں‌ بھی پکڑے جاتے ہیں۔ لیکن یہ قانون ھے آزاد ویزہ کا وہ کا معلوم ہونا ضروری ھے۔

    اگر آپ کے اندر آگے بڑھنے کی خواہش ھے تو اس کے لئے آپ کو روکنا اچھا نہیں کیونکہ آگے بڑھنے کے لئے اگر ارادہ مضبوط ھے تو اللہ سبحان تعالی راستہ آسان کر دیتا ھے اور بڑی سے بڑی مشکل بھی کوئی معنی نہیں رکھتی۔

    والسلام
     
  12. اسداللہ شاہ

    اسداللہ شاہ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏مئی 5, 2009
    پیغامات:
    233
    ہمیں تو مقدس زمین پر نوکری چاہئے۔
     
  13. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    جدوجہد جاری رکھیں آپ کو بھی نوکری ضرور ملے گی۔
     
  14. اسداللہ شاہ

    اسداللہ شاہ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏مئی 5, 2009
    پیغامات:
    233
    آپ دعا کیجئے گا۔
     
  15. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

    انشاء اللہ/ ان شاء اللہ ضرور کریں گے لیکن کچھ باتوں‌ کے لئے دعا کے ساتھ حرکت کی ضرورت بھی ہوتی ھے۔ آپ اس وقت کہاں ہیں سعودی میں یا پاکستان میں۔ اور کونسی جاب چاہتے ہیں۔

    والسلام
     
  16. اسداللہ شاہ

    اسداللہ شاہ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏مئی 5, 2009
    پیغامات:
    233
    پاکستان میں
    حرم میں کوئی بھی نوکری ہو۔
     
  17. مخلص

    مخلص -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 24, 2009
    پیغامات:
    291
    کنعان بھائی آپ نے ذبردست معلومات دی ھے جس کا شکریہ۔۔۔

    باقی مارکیٹنگ کے حوالے سے میں کہتا ھوں جو پاکستان میں کامیاب ھو وہ یقینا سعودیہ میں کامیاب ھو گا صرف ماحول کو جاننے کی ضرورت ھے
     
  18. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

    بہت شکریہ مخلص بھائی جو آپ نے بات سمجھنے کی کوشش کی آپ بھی جو کہہ رہے ہیں اس میں بھی کوئی شک نہیں فرق صرف اتنا ھے کہ شروع میں بہت مشکل ھے مارکیٹنک کے لئے کیونکہ جب آپ پاکستانی 4 لاکھ روپے لگا کے جائیں گے اور وہاں پر رہنے کی مدت 3 سال ہوتی ھے اب سعودی کا ایگریمنٹ پتہ نہیں 2 سال کا ہوتا ھے خیر اگر 2سال کا بھی ہو تو اس 3 سال کی مدت ختم ہونے کے بعد نیا ایگریمنٹ کے لئے پھر پیسے ضرور دینے پڑتے ہیں مگر کچھ کم
    اس لئے وہاں جا کر آپکو جو بھی جاب ملے گی آپ کو کرنی پڑے گی کیونکہ وہاں رہنے کا کرایہ بھی دینا ھے اور جو 3 وقت کا کھانا بھی کھانا ھے وہ بھی شامل ھے۔

    مارکیٹنک کے لئے اب پتہ نہیں آپ کو کونسی پروڈکٹ ملے یہ تو بعد کی بات ھے لیکن مارکیٹنگ میں‌ سیلری بیسس پر نئے بندے کو کوئی جاب نہیں دیتا کیونکہ نہ تو عربی زبان آتی ھے اور انگلش بھی نارمل ہی ہوتی ھے۔ اب کسی بھی پروڈکٹ کو سیل کرنے لے لئے ان دونوں زبانوں میں سے کسی ایک پر بہت عبور چاہئے کیونکہ مارکیٹنک میں آپ کو پتہ ھے کتنی خوبیاں بیان کرنی پڑتی ہیں۔ میں نے بھی کی ہوئی ھے۔

    اگر کوئی بڑی کوشش کرتا ھے تو آپ کو کسی بھی طرح یہ جاب دلوا دیتا ھے تو کمشن پر ملے گی۔ اور شروع میں کمشن کے چکر میں نہ تو گھر کا کرایہ نکال سکیں گے نہ روٹی پانی۔اس کے علاوہ اوپر ایک اور بوجھ بھی پڑ جائے گا ۔
    کمپنیوں کی ڈٹیل تو آپ کمپیوٹر سے نکال لیں گے مگر وہاں پر پہنچنے کے لئے کرایہ آپکو اپنی جیب سے دینا پڑے گا، جب کوئی کمپنی مل گئی تو پھر وہ کتنی پروڈکٹ ایک مہینہ میں‌ خریدتی ھے اس پر منحصر ھے اور وہاں پر جو پہلے بیٹھے ہوئے ہیں‌ وہ اپنی پروڈکٹ لوز نہیں ہونے دیتے کیونکہ جس سے بھی ڈیل کرنی ھے اس کو بھی کمشن دینی پڑتی ھے پھر وہ آپ سے پروڈکٹ لے گا۔ اس پر مکمل ڈٹیل دینا یہاں تھوڑا مشکل ھے۔ بہت لمبے لیکچر دینے پڑیں گے خیر ایک بات ھے
    وہاں پر کوئی بھی جاب ڈھونڈنی پڑے گی اس میں سے اگر وقت ملے تو ساتھ مارکیٹنگ کا آہستہ آہستہ قدم رکھنا پڑے گا۔
    پہلے مسئلہ ھے کہ وہاں جانا کیسے ھے۔

    4 لاکھ - 3 سال کا ایگریمنٹ - کرایہ بمہ روٹی پانی۔

    جس کے لئے نوکری کا ہونا بہت ضروری ھے
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں