مدنی ، مدنی ، مدنی ، مدنی ، (۔۔۔۔۔؟)

کفایت اللہ نے 'گپ شپ' میں ‏جنوری 22, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. کفایت اللہ

    کفایت اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 23, 2008
    پیغامات:
    2,017
    مدنی ، مدنی ، مدنی ، مدنی

    سب کچھ مدنی
    شعرمدنی!
    پھول مدنی!
    قافلہ مدنی!
    سفرمدنی!
    مشورہ مدنی!
    اجلاس مدنی!
    مدرسہ مدنی!
    مکتبہ مدنی!
    کتابیں مدنی!
    درس مدنی!
    چینل مدنی!
    امام ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
    امام ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
    امام ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
    امام ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
    امام ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
    امام ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
    امام ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
    امام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوفی !
    کیوں ؟
    امام مدنی کیوں‌ نہیں؟
    ایسا بھی نہیں کہ:
    صرف چار امام ماننا ہے
    اور ان میں کوئی مدنی نہیں
    مدنی امام موجود ہیں ،
    ائمہ اربعہ میں موجود ہیں ،
    امام مالک رحمہ اللہ کون ہیں ؟
    امام دارلھجرہ اور مدنی امام ہیں؟
    پھراماموں میں مدنی امام مقبول کیوں نہیں؟
    جس مدینہ کے کتے بھی اولیاء مانے جائیں!
    اس مدینہ کے امام کا کیا مقام ہونا چاہئے؟
    اس کی تقلید کیوں بہتر نہیں؟
    مدنی امام کیوں مقبول نہیں؟
    سب کچھ مدنی امام کوفی ! کیوں؟
    معلوم ہوا نسبت جھوٹی ہے۔
    امام کوفی ہیں
    لہٰذا:
    فقہ کوفی
    مدرسہ کوفی
    مکتبہ کوفی
    کتابیں کوفی
    درس کوفی
    فتوی کوفی
    چینل کوفی
    قافلہ کوفی
    دعوت کوفی
    مشورہ کوفی
    اورکوفی لایوفی ۔
    مقلد ہو یا صوفی۔

    استغفر اللہ۔ بلکہ۔۔۔معاذاللہ۔

    معاف کیجئے۔۔۔۔ جزاک اللہ۔





     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
    اورکوفی لایوفی ۔
    مقلد ہو یا صوفی۔

    ہاہاہاہاہاہاہاہاہا
    زبردست بہت زبردست
    مقلد کے زہن پر ایک زبردست اصلاحی دستک کیا بات ہے بہت زبردست۔
     
  3. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
    یار ویسے حیرانی کی بات ہے لوگ کہتے ہیں کہ آپ پیروں کو نہیں مانتے آپ اماموں کی تقلید نہیں کرتے ہم پیروں کے پیر ومرشد محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جو مرید ہیں ابھی بھی کوئی کسر بچتی ہے کسی کا مرید ہونے کی
    ہمارا پیر ہمارا مرشد فرشتوں سے افضل ہمارے پیر ہمارے رشد مدینے والے کے نام سے جنت کا دروازہ کھلے گا ہمارا پیر ہمارا مرشد رحمت اللعالمین
    پھر ایسے پیر کو چھوڑ کر ہم کیوں عام انسانوں کو پیر مانیں۔
    فرق دیکھیں دنیا کا کوئی معاملہ ہو تو انسان کا زہن بڑا تیزی سے چلتا ہے لیکن دین کا معاملہ ہو تو لکیر کے فقیر بن جاتے ہیں
    اب ذرا سوچیں
    محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے آپ انکھیں بند کر کے چل سکتے ہیں یعنی پیروی کر سکتے ہیں
    لیکن آئمہ اربعہ کے پیچھے آنکھیں کھول کر۔

    محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کو رد کرنے والا جہنمی
    لیکن آئمہ اربعہ کی بات کو رد کرنے والا جہنمی نہیں بلکہ قران و حدیث کے خلاف بات پاو تو دیوار پہ دے مارو ان کے قول کو
    یہ انہی کا کہنا ہے۔

    محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی اللہ کی محبت حاصل کرنے کا ذریعہ
    آئمہ اربعہ کی تقلید پر ایسی کوئی بات نہیں بلکہ اندھی دھند تقلید پر ایمان جانے کا خطرہ

    اب آپ کس کے نقش قدم پر چلیں گے۔
     
  4. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    میرے خیال میں اس لفظ "مدنی" کے پیچھے بھی ان کا کوئی راز ہے۔
    مدینہ عربی میں شہر کو کہتےہیں۔ سب کو پتہ ہے کہ بریلویت کی نسبت ہندوستان میں "بریلی شہر" کی طرف جاتی ہے کیوں‌کہ ان کا امام احمدرضا خان بھی اسی شہر سے تعلق رکھتا تھا۔ مدنی مدنی کے نعرے لگا کر تو وہ شاید اسی شہر کی طرف نسبت کرتے ہیں۔ ان کو چاھیے کہ مدنی کو اسطرح لکھیں۔ مدنی(بریلی شہر)۔
    ان کا عقیدہ مدینہ کے لوگوں والا نہیں۔
    ان کی نماز مدینہ کے رہنے والوں کی طرح نہیں۔
    ان کا فقہ مدینہ والوں کی طرح‌نہیں۔
    ان کا امام مدینہ کا نہیں بلکہ ہندوستان کا۔
    ان کے نزدیک تو مسجد نبوی کے امام وہابی ہیں ان کو وہ کافر سمجھتے ہیں۔اب کوئی ان سے سوال کرے کہ جب مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا امام ہی ان کے نزدیک خارج از اسلام ہے تو یہ لوگ کہاں کے مدنی ہیں۔
    یہ مدینہ کی طرف اسی طرف نسبت کرتےہیں جس طرح رافضی حضرت علی رضی اللہ عنہ کی طرف کرتےہیں حالانکہ ان کے طریقہ حضرت علی رضی اللہ عنہ والے نہیں۔
    ویسے مزے کی بات یہ ہے کہ مدنی چینل تو کھول ڈالا لیکن ان کو ایک دن بھی یہ توفیق نصیب نہیں ہوئی کہ مسجد نبوی سے لائیو خطبہ ٹیلی کاسٹ کریں۔
    ان کے چینل پر ہروقت الیاس قادری صاحب بریلویت کا پردہ خود چاک کررہےہوتے ہیں۔
     
  5. کفایت اللہ

    کفایت اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 23, 2008
    پیغامات:
    2,017
    جزاک اللہ
    ویسے بھائی
    جتنے امام ہم مانتے اتنے امام یہ نہیں!
    ان کے پاس گنتی کے صرف چار امام اوربس!
    اوروہ بھی صرف بولنے کے لئے ورنہ تقلید صرف ایک ہی کی۔۔۔۔۔
    اورہمارے پاس ماشاء اللہ
    اماموں کی فہرست ہے۔
    سب سے پہلے امام الانبیاءصلی اللہ علیہ وسلم
    پھران کی پیروی کرنے والےتمام:
    ائمہ تفسیر
    ائمہ حدیث
    ائمہ۔۔۔۔۔۔۔

    یہ سن کرجھٹ مقلد کہے گا:
    ارے وہابیوں ہم ائمہ اربعہ کی بات کرتے ہیں:
    اور تم ائمہ اربعہ کونہیں مانتے

    ہم کہتے ہیں:
    کوفیو! یہ کیا؟ الٹا چور کوتوال کوڈانٹے!
    ائمہ اربعہ کو کون نہیں مانتا؟
    ائمہ اربعہ کوتوتم کوفی نہیں مانتے ،
    ہم الحمدللہ ائمہ اربعہ کومانتے ہیں :
    ہمارے اس اعتراف پرمگن ہونے سے پہلے
    ہمارے ائمہ اربعہ کے نام سن لیجئے:
    ہمارے سب سے پہے ائمہ اربعہ یہ ہیں:
    (1)امام ابوبکر رضی اللہ عنہ
    (2)امام عمربن الخطاب رضی اللہ عنہ
    (3)امام عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ
    (4)امام علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ

    اب بتاؤ کون ائمہ اربعہ کا منکر ہے؟

    الحمدللہ ہم ائمہ اربعہ سمیت تمام ائمہ دین کومانتے ہیں:
    واضح رہے کہ ائمہ کو ماننے میں یہ بات بھی شامل ہے کہ نصوص کے خلاف ان کی آراء کو ترک کردیاجائے،کیونکہ یہ تعلیم بھی انہیں ائمہ نے دی ہے ۔



     
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ
    بہت خوب ۔ کفایت بھائی ۔
     
  7. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322


    بھائی یہ لوگ چاروں کو نہیں مانتے ۔
    چاروں میں سے صرف ایک کو مانتے ہیں باقی تینوں کا انکار کرتے ہیں۔
    آپ خود ان سے پوچھیں کہ جب آپ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کی تقلید کو اپنے واپر واجب قرار دیتےہیں تو پھر باقی تینوں کی باتوں کو رد کرتےہیں چاہے ان کی بات حق کے زیادہ قریب ہی کیوں نہ ہو۔
    اسطرح یہ لوگ چار میں سے صرف ایک امام کو مانتے ہیں باقی تینوں کو نہیں۔
    یعنی مانتےتو ہیں کہ امام چار ہیں لیکن بات صرف ایک کی مانتےہیں۔اگرہمیں یہ جواب دیا جائے کہ اے غیرمقلد! ان کی بات کو نہ ماننے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم انہیں امام نہیں مانتے تو پھر ہمارا بھی یہی جواب ہے کہ اے مقلد! امام ابوحنیفہ رحمۃاللہ کی بھی اگر کسی بات کو صحیح حدیث کی روشنی میں ترک کیا جائے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم انہیں امام نہیں مانتے۔ قاضی ابویوسف، امام محمد اور امام زفر اکثر مسائل میں امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ سے اختلاف رکھتے تھے تو اس کا یہی مطلب لیا جائے کہ وہ بھی امام صاحب کی فقہ کو نہیں مانتے تھے۔
    جبکہ یہی حالت قرآن و حدیث کے ساتھ بھی ہے ان کی۔ حدیثوں کو مانتے ضرور ہیں لیکن عملی طور پر ایسے ہی انکار کرتے ہیں جیسے باقی اماموں کی تقلید سے!!!!

    اب بتایا جائے کہ خطرے میں کون
    جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قول کی خاطر تقلید کو ترک کرے
    یا
    جو تقلید کی خاطر بنی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال کو ترک کرے۔

    وعید کس کیلئے ؟
    اتباع رسول صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے تقلید ترک کرنے والوں کیلئے
    یا
    آئمہ کے چکر میں‌اتباع رسول صلی اللہ علیہ وسلم ترک کرنے والوں کیلئے
    [QH]( فَلْيَحْذَرِ الَّذِينَ يُخَالِفُونَ عَنْ أَمْرِهِ أَنْ تُصِيبَهُمْ فِتْنَةٌ أَوْ يُصِيبَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ)(النور: الآية63)[/QH]
    "سنو! جو لوگ حکم رسول کی مخالفت کرتےہیں انہیں ڈرتے رہنا چاھیے کہ کہیں ان پر کوئی زبردست آفت نہ پڑےیا انہیں دردناک عذاب نہ پہنچے"
     
  8. کفایت اللہ

    کفایت اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 23, 2008
    پیغامات:
    2,017
    جزاک اللہ اعجاز بھائی بہت ہی بہترین نکتہ
    واقعی صرف مذکورہ بات پر اگرکوئی ٹھنڈے دل سے غورکرلے تو کانپ کررہ جائے گا،
    کہ ترک تقلید توہرکوئی کرتاہے
    نیزائمہ اربعہ ہی میں‌سے تین کی تقلید ترک کرتاہے
    یعنی
    اگرکوئی ایک غیرمعصوم امام کی خاطرتقلید ترک کرے توہدایت یاب!
    لیکن
    اگرکوئی معصوم امام الانبیاءصلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر تقلید ترک کرے توگمراہ!

    یہ تصور ہی انتہائی خوفناک ہے،
    معلوم نہیں لوگ کیسے اسے صحیح مانتے ہیں ، نیز اس کے مطابق عمل بھی کرتے ہیں ،بلکہ فخربھی کرتے ہیں ،
    نعوذ باللہ؟
     
  9. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    کفایت اللہ بھائی
    دو مدنی آپ بھول گئے۔
    مدنی منے
    مدنی منیاں
     
  10. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    اس طرح تو اور بھی مدنی گنوا سکتے ہیں جیسے کہ ہمارے یہاں ایک دعوت میں ڈش لانے والا پکانے والا اور تو اور ڈش بھی مدینہ تھی لہذا جب کوئی آواز دیتا تو کہتا 'مدینہ چاول مدینہ' اس پلیٹ‌میں تھوڑا سا 'مدینہ' ڈالو :)
    کفایت اللہ بھائی نے جو عام فہم زبان میں بات کہی ہے وہ بہت ہی اہم ہے اور ایسے بحث بازوں کے لیے بہت اچھے سوالات ہیں جو ذرا سی بات پر رائی کا پہاڑ کردیتے ہیں ۔
     
  11. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    اس موضوع کا کیا فائدہ ہوا۔۔۔مجھے بتائیں تو میں‌ممنون رہونگا۔
    جزاک اللہ خیرا۔
     
  12. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
    مقلد کے زہن پر ایک زبردست اصلاحی دستک ۔
     
  13. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    شکریہ۔
     
  14. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
  15. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    اہل مجلس کو یہ فائدہ کہ ایک ایسے بے تکے بیان کو مزید واضح کیا گیا نیز اس سے ان سادہ ذہنوں کو مدینہ نام کے دام میں آجاتے ہیں انہیں سمجھانے میں مدد ملےگی۔ یا کم از کم ایسوں کے دماغ میں ایک کلک تو کیا جا سکے گا۔ یہ کام تبلیغی تو نہیں مگر اصلاحی ضرور ہوگا۔
    اور
    وہ جو مجلس پر آئے بغیر مجلس اور دیگر فورمس پر نظر رکھتے ہیں (مختلف فیڈرس کے ذریعے ) ان کو ایک جواب اور سوچنے کے لیے بہت کچھ مل جائے گا۔
     
  16. کفایت اللہ

    کفایت اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 23, 2008
    پیغامات:
    2,017

    جزاک اللہ ارسلان بھائی!
    میرمقصد یہی تھا۔
    یہ لوگ آئے دن سوالات کی پڑیا بنا بنا کرہمارے سامنے پیش کرتے رہتے ہیں ، اگر ہم نے بھی چند سوالات کرلئے تو کیاہوا۔
    نیزاس موضوع سے خود مجھے بھی فائدہ پہنچا کیونکہ میرے سامنے ایسے نکتے بھی آگئے جو اب تک اوجھل تھے،
    اوریہ فائدہ ہمیں اعجاز بھائی کی تحریرسے ملا،
    جزاہ اللہ خیرا۔
     
  17. کفایت اللہ

    کفایت اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 23, 2008
    پیغامات:
    2,017
    جزاک اللہ ابویاسر بھائی!
     
  18. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آئیے مفيد كاموں ميں ہاتھ بٹا كر انتظاميہ اردو مجلس كو ممنون ہونے كا موقع ديجیے ۔۔۔
    آغاز ماہ تحفظ ناموس رسالت ﷺ - URDU MAJLIS FORUM
     
  19. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    آپ نے آزاد شاعری یادوسرے لفظوں میں تک بندی کے ذریعہ کچھ کہنے کی کوشش کی ہے اس محنت اورسعی وکاوش کی قدردانی کے باوجود
    شعروادب کی زبان میں‌میرا تاثر یہ ہے۔


    میں کیاحال ان کوبتائوں تجھے
    دکھاتے پھرے ہیں جومرزائیاں
    حقیقت میں ہے مال سستا مگر
    بڑھاتے ہیں پیکنگ سے مہنگائیاں
    لفافے ہیں لمبے مضامیں سبک
    غزل ہو کہ نظمیں‌کہ چوپائیاں
    کرائے کے اجراء کرائے جشن
    کرائے کی مضمون آرإئیاں
    مٹی جائے ہے آبروئے سخن
    بڑھی جائے ہے فن کی رسوائیاں

    کلیم عاجز​
    اگرکچھ باضابطہ شاعری کرنی ہے تومیدان میں آجائیں۔ویسے میں نے آپ کے قبیلہ کے زیادہ تر لوگوں کو آزاد شاعری ہی کرتے دیکھاہے اس فن میں بھی انہیں آزادی ہی پسند ہے۔
    یہ بات باعث حیرت ہے کہ آنجناب غیردانستگی میں کیاکچھ کہہ گئے ۔خاص طورسے آنجناب نے ساز کی تان پر جو یہ نغمہ چھیڑا ہے کہ سب کچھ مدنی ہے توپھر امام مدنی کیوں نہیں۔اس کے جواب میں‌ہم صرف اتناہی کہناچاہیں گے کہ صرف ہندوستان کی بات لیں حضرت مجدد الف ثانی ،شیخ‌محدث عبدالحق شاہ ولی اللہ ،حضرت سید احمدشہید اوردیگر ہزاروں اجلہ علماء اس دنیاسے گزرگئے لیکن اتنی قیمتی اورانوکھی بات انہیں نہیں سوجھی۔
    اب اس کی دوشکل ہے یاان تمام حضرات نے غلط سمجھاتھا۔یا آنجناب نے جوکچھ سمجھاہے اس میں ہی کچھ خامی اورکھوٹ ہے کیوں کہ بسااوقات ایساہوتاہے کہ آدمی دوسرے کو غلط سمجھتاہے اوردرحقیقت وہ خود غلطی کا مرتکب ہوتاہے۔​

    اسی لئے توعربی کے شاعرنے بھی کہاہے
    وکم من عائب قولاصحیحا
    وآفتہ من الفہم السقیم
    احتساب کرنا بڑے خیر کی بات ہے ایک مرتبہ کم ازکم اس فکر سے احتساب کریں اورنیت خالص رکھیں انشاء اللہ ضرور حق کی جانب راہنمائی ہوگی۔
    آنجناب نے فرمایاہے
    بہرحال مجھے ان حوالوں کا انتظار رہے گاکہ کسی نے مدینہ کے کتوں کو ولی اللہ ماناہو۔ مدینہ کے درودیوار اوروہاں کے جانوروں تک سے محبت الگ چیز ہے اورکسی کو اللہ کا ولی ماننا دوسری چیز ہے آنجناب سے گزارش ہے کہ اس فرق کو ملحوظ رکھیں اورجواب میں خلط مبحث نہیں‌کریں گے۔
    ویسے اس تعلق سے کچھ عرض کردوں ۔کچھ چیزیں صرف پڑھنے سے نہیں آتیں دوسرے لفظوں میں قال سے کچھ نہیں‌ہوتا حال کی ضرورت ہوتی ہے۔آپ نے چونکہ آدھی شاعری کی ہے ہماری جانب سے پوری شاعری سن لیں۔​

    ت
    تم تو شہر ہوس آباد کے باشندے ہو
    عشق کے خانہ خرابوں کا ارم کیاجانو
    تم تو بے درد ہو بیتابی غم کیاجانو
    کس مصیبت میں گرفتار ہیں ہم کیاجانو
    تم کہ اپنے ہی گریباں کی خبر رکھتے نہیں
    پیرہن چاک ہوئے کس لئے ہم کیاجانو
    تم کہ ہروقت اڑاتے ہو محبت کامذاق
    کون رکھتاہے محبت کابھرم کیاجانو
    تم کہ محروم رہے دولت حق گوئی سے
    ظلم کیاچیز ہے کیاسمجھوستم کیاجانو
    تم سے ناحق ہے مجھے چشم وفا کی امید
    تم بھلاشیوئہ ارباب کرم کیاجانو
    تم کہ بخشی نہ گئی نعمت احساس تمہیں
    سینہ سوختہ ودیدئہ نم کیاجانو
    کون کس درد میں آتا ہے تمہیں کیامعلوم
    تم کو فکر اپنی ہے تم اوروں کاغم کیاجانو
    کس ریاض اورمشقت سے کیاہے ہم نے
    غم دل اورغم دنیا کو بہم کیاجانو
    تم رہِ سود وزیاں سے کبھی آگے نہ بڑھے
    کون منزل ہے یہاں زیر قدم کیاجانو
    کلیم عاجز​
     
    Last edited by a moderator: ‏جنوری 23, 2011
  20. کفایت اللہ

    کفایت اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 23, 2008
    پیغامات:
    2,017

    میں نے نہ توشاعری کی ہے اورنہ ہی اپنی تحریر کوشاعری کانام دیاہے،
    یہ آپ کو کس نے بتادیاکہ میں نے آزاد شاعری کی ہے؟
    ''کشف''وغیرہ کاڈھونگ یہاں نہیں چلے گا،
    کہیں کوفی اورصوفی کے قافیہ سے توغلط فہمی نہیں ہوئی ہے؟
    اگرایساہے تواپنی فہم پرماتم کیجئے،اوراپنے خاندان کے امام احمدرضاکے چندفتاوی کامطالعہ کرلیجئے آپ کوقوافی اورآزادشاعری کامطلب سمجھ میں آجائے گا۔


    یہ میدان آپ ہی کو مبارک ہومجھے اس قسم کی فضولیات سے دلچسپی نہیں ہے۔



    ایسے لوگوں کی مختصرفہرست مطلوب ہے۔
    نیز
    میں نے آپ کے خاندان کے لوگوں کوآوارہ شاعری کرتے پایاہے اس فن میں انہیں آوارگی ہی پسند ہے۔
    ایک نمونہ پیش خدمت ہے :
    جو کھیلا کھیل بچپن میں توبس آنکھیں لڑانے کا
    آوارگی سے پراشعارکے مزیدنمونے آپ اپنے خاندان کے امام احمدرضاکے کلام میں ملاحظہ فرماسکتے ہیں۔

    غیردانستگی میں کچھ کہنااہل تقلید کاشعارہے،
    مقلد وہ ہے جوبے سوچے سمجھے دوسرے کی پیروی کرے۔
    سوچ سمجھ سے پیدل حضرات جب کہناشروع کریں گے ،توکیاکچھ کہیں گے ؟
    أَفَلَا تَعْقِلُونَ ؟
    کیاتم مقلد ہوگئے ہو؟(مفہومی ترجمہ)۔

    الحمدللہ آپ نے تسلیم کرلیاکہ آپ کے امام مدنی نہیں ہے۔

    آپ صرف ہندوستان ہی کی نہیں بلکہ پوری دنیا اوروہ بھی خیرالقرون کے تمام مسلمانوں کی بات لیں ،اہل تقلید کے وجودسے قبل صحابہ کرام رضی اللہ عنہ سمیت خیرالقرون کے تمام اہل علم اس دنیاسے گذرگئے لیکن اتنی قیمتی اورانوکھی بات انہیں نہیں سوجھی کہ کوفی اورصوفی ہی سب کچھ ہے۔
    بلکہ اس کے برعکس خیرالقرون کے اہل علم نے کوفہ کوفتنوں کی سرزمیں قراردیا۔
    آگے آپ کے الفاظ واپس کرتاہوں:

    آپ کامشورہ ہے:

    اس مشورہ پرعمل کیجئے ،
    ( کَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ اللَّہِ أَنْ تَقُولُوا مَا لَا تَفْعَلُونَ)
    (الصف: 3)

    مدینہ کے کتوں پرضرور بات ہوگی ،لیکن اس سے پہلے آپ برصغیرکے ان کتوں سے متعلق اپنی رائے ظاہرکردیں ،جوخودکوسگان مدینہ لکھتے ہیں اورلوگ انہیں اولیاء مانتے ہیں۔
    نیز ان کتوں پربھی لب کشائی فرمائیں جوباقائدہ بھوں بھوں بھونکتے بھی ہیں۔


    مدینہ کے درودیوار اوروہاں کے جانوروں تک سے محبت الگ چیز ہے
    یہاں کتوں کی بات چل رہی ہے توکیا مدینہ کے کتوں سے محبت الگ چیزہے؟یعنی یہ جائز ہے ؟اورانہیں اللہ کاولی ماننادوسری چیزہے ،یعنی ناجائز؟
    آنجناب سے گزارش ہے کہ الگ چیز کی وضاحت کریں،تاکہ محبت اورولایت میں خلط مبحث نہ ہو۔


    توکیامراقبوں اورچلوں سے آتی ہیں ؟یاقافلوں اورخانہ بدوش جاہلوں کی معیت سے آتی ہیں؟
    اللہ نے تووحی کی شروعات ہی کی :
    (اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّکَ الَّذِی خَلَقَ (1) خَلَقَ الِْنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ (2) اقْرَأْ وَرَبُّکَ الْأَکْرَمُ (3) الَّذِی عَلَّمَ بِالْقَلَمِ (4) عَلَّمَ الِْنْسَانَ مَا لَمْ یَعْلَمْ (5))
    (العلق: 1 - 5)

    سبحان اللہ!
    اللہ نے وحی وعلم کی شروعات تو پڑھنے سے کی ہے اورآنجناب کافلسفہ یہ کہ صرف پڑھنے سے کچھ آنا محال ہے۔
    جناب پڑھنے ہی سے توعلم آتاہے ،اورتفقہ کے لئے بھی پڑھنا درکارہے نیز ایمان و عمل کے لئے بھی پڑھنا ضروری ہے ،بلکہ نجات بھی پڑھنے ہی پرموقوف ہے،چنانچہ
    قبرمیں جوسوالات ہوں گے ان میں یہ بھی ہے:
    وما يدريك ؟

    مؤمن صاحب قبراس کے جواب میں کہے گا:
    قرأت كتاب الله فآمنت به وصدقت
    (أبوداؤد رقم 4753)



    تو کیا''قیل '' سے سب کچھ ہوتاہے؟
    یعنی وہ باتیں جوصیغہ تمریض سے کہی جائیں ؟ جن کاثبوت ہی محل نظرہو؟
    اہل تقلید کادارومدارقیل ہی پرہے۔
    ہمارے لئے توقال اللہ اورقال الرسول صلی اللہ علیہ وسلم اصل ہے۔





    حال کی یااحوال کی ؟ حال صوفی کی یاحال کوفی کی ؟بہرحال ، حالی رحمہ اللہ کاشعرملاحظہ ہو:

    نبی کو چاھیں خدا کر دکھائیں
    اماموں کا رتبہ نبی سے بڑھائیں
    مزاروں پہ دن رات نذریں چڑھائیں
    شہیدوں سے جا جا کے ما نگیں دعائیں

    (مولانا الطاف حسین حالی رحمہ اللہ)
     
    Last edited by a moderator: ‏جنوری 24, 2011
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں