فوٹوشاپ کلاس نمبر 8

ابن عمر نے 'فوٹوشاپ کورس' میں ‏ستمبر 3, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    السلام علیکم

    معزز اراکینِ اردو مجلس

    آج میں آپ کیلیے ایڈوب فوٹوپ کی آٹھویں کلاس لیکر حاضر ہوا ہوں اُمید ہے یہ کلاس بھی آپ کو پسند آئے گی

    اس کلاس میں ہم لیئرز چینلز اور پاتھ کے بارے میں جانیں گےـ (ان شاءاللہ)

    لیئرز Layers

    فوٹوشاپ میں لیئرز دراصل مختلف طبقات کا نام ہےـ

    ایک ورک ایریا میں بیک وقت مختلف چیزوں پر کام کرنے کیلیے ہر چیز کو الگ الگ لیئر پر رکھنے سے کام آسان ہوجاتا ہے فرض کریں ہم ایک ہی لیئر میں اپنا نام تصویر اور لوگو رکھ دیتے ہیں تو دوبارہ اسے ایڈٹ نہیں کرسکتے جبکہ اگر تصویر لوگو اور نام الگ الگ لیئرز پر رکھیں گے تو جب چاہیں ایڈٹ کرسکتے ہیں اور ہر لیئر پر الگ الگ ایفیکٹس بھی دے سکتے ہیں ـ

    مندرجہ ذیل تصویر لیئرز (طبقات) کا مفہوم بیاں کررہی ہےـ

    [​IMG]

    اوپر دی گئی تصویر میں چار لیئرز (طبقات) نظر آرہے ہیں ـ

    لیئرز پلیٹ ظاہر کرنے کیلئے فائل مینو سے Window میں Layers پر ٹک مارک کردیں

    لیئر پلیٹ کی آپشنز

    [​IMG]

    1. منتخب شُدہ لیئر ڈیلیٹ کرنا
    2. جدید لیئر کا اضافہ
    3. امیج ایفیکٹ آپشن
    4. جدید لیئر سیٹ کا اضافہ (جس میں ایک سے زیادہ لیئرز سما جائیں)
    5. جدید ماسک کا اضافہ
    6. بلینڈنگ آپشن
    7. ظاہر لیئر
    8. مخفی لیئر
    9. مربوط شُدہ لیئر
    10. منتخب شُدہ لیئر
    11. ماسک شُدہ لیئر
    12. لیئر بلینڈنگ موڈ
    13. لاک ٹرانسپرنٹ پکسلز آپشن (کسی بھی تبدیلی کو بچاتا ہے)
    14. لاک امیج پکسلز آپشن (کسی بھی تبدیلی کو بچاتا ہے)
    15. لاک پوزیشن آپشن (جگہ میں لیئر کو مقفل کرتا ہے)
    16. لاک آل آپشن سے آپ لیئر پر کسی بھی تبدیلی سے بچ جاتے ہیں
    17. Opacity سیٹنگ: آپ کو (0) Invisible سے اوپیک (100%) کو بچاتا ہے
    18. لیئر کی فلنگ (0) سے (100) تک سیٹ کی جاسکتی ہے
    19. اس مثلث پر کلک کرنے سے مزید آپشن مینو نمودار ہوگا

    [​IMG]

    اوپر والے اس سکرین شاٹ میں موجود آپشنز کو ہم اپنی پریکٹیکل کلاسز میں استعمال میں لائیں گےـ (ان شاءاللہ)



    چینلز Channels

    [​IMG]

    چینل کسی بھی تصویر میں موجود رنگوں کی معلومات کو محفوظ رکھتے ہیں ـ جب بھی آپ کوئی تصویر کھولتے ہیں تو رنگوں کی معلومات رکھنے والے چینلز خود بخود بن جاتے ہیں جن کو آپ چینل پلیٹ میں دیکھ سکتے ہیں ـ چینلز کی تعداد کا انحصار تصویر کے رنگوں کے نظام پر ہوتا ہے ـ مثلا RGB تصویر میں ڈیفالٹ کے طور پر تین چینل ہوتے ہیں ـ اس کے علاوہ ایک RGB کا چینل ہوتا ہے جو تصویر میں ایڈیٹنگ کیلیے استعمال ہوتا ہےـ اگر آپ کی تصویر میں آپ کے مقرر کردہ رنگوں کے نظام کے علاوہ بھی رنگ موجود ہوں تو یہ ایلفا چینل میں محفوظ ہوتےہیں ـ اس کے علاوہ سپاٹ کلر چینل بھی تصویر میں شامل کئے جاسکتے ہیں ـ جیسے جیسے آپ تصویر میں چینلز کا اضافہ کرتے جاتے ہیں ویسے ویسے اس تصویر کے عمل کا حجم بھی بڑھتا جاتا ہے ـ بعض فائل اقسام چینل کی معلومات کو کمپریس کرکے فائل کے حجم کو بھی کم کردیتی ہیں ـ



    پاتھس Paths

    [​IMG]

    کسی بھی ایسی لائن یا شکل کو پاتھ کہا جاتا ہے جس کو آپ پین ، میگنیٹک پین یا فری فارم پین ٹول کی مدد سے بناتے ہیں ـ پاتھ درست طور پر سلیکشن بارڈر بنانے کا موثر ذریعہ ہے ـ بٹ میپ اشکال یا اوبجیکٹ کی نسبت پاتھ ، ویکٹر اویبجیکٹ ہیں جو پکسل سے مل کر نہیں بنتی ـ اس لحاظ سے پاتھ ، بٹ میپ تصویر الگ دیتے ہیں ـ بطور رزلٹ پر یہ عام طور پر پرنٹ نہیں ہوتے ہیں ـ جب ایک مرتبہ آپ ایک پاتھ کو بنالیتے ہیں تو آپ اسے پاتھ کی پلیٹ میں محفوظ کرسکتے ہیں ـ بعد میں آپ اس کو سلیکشن بارڈر میں بدل سکتے ہیں ، اس کے اندر کلر بھی کرسکتے ہیں یا اس کی آوٹ لائن کو کلر دے سکتے ہیں ـ آپ ایک سلیکشن کو پاتھ میں بدل سکتے ہیں ـ کیونکہ پاتھ ، بٹ میپ تصاویر کی نسبت ڈسک میں کم جگہ گھیرتے ہیں ـ پاتھ کے ذریعے آپ اپنی تصویر کے لائن آرٹ پر مشتمل حصے دوسرے لائن آرٹ والے پروگراموں کے لیے ایکسپورٹ بھی کرسکتے ہیں ـ

    آج کی کلاس کیلیے اتنا ہی کافی ہے اگلی کلاس میں اگلی پلیٹس کے بارے میں جانیں گےـ

    اب اجازت دیجیے ـــ پھر ملتے ہیں اگلی کلاس میں ـــ فی امان اللہ
     
  2. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    بہت خوب آپ نے بہت اچھے انداز میں سمجھایا شکریہ
     
  3. قریب

    قریب -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2007
    پیغامات:
    23
    بہت عمدہ جناب آپ کے سمجھانے کا انداز بہت مفصل اور آسان ہے۔
     
  4. AATISH.MALIK

    AATISH.MALIK -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    792
    یہ سب سے زبردست کلاس ہے شکریا
     
  5. Naila

    Naila -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 2, 2007
    پیغامات:
    128
  6. جی عباس

    جی عباس -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 29, 2007
    پیغامات:
    51
    بہت عمدہ جناب
     
  7. bia786asrfamily

    bia786asrfamily -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 15, 2007
    پیغامات:
    1,951
    بہت اچھا بتایا ہے بھائی
     
  8. ہمسفر

    ہمسفر -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جون 24, 2007
    پیغامات:
    24
    سبحان اللہ
    فوٹو شاپ کے کورس میں ابھی ابھی آمد ہوئی
    دیکھ کر حیران رہ گیا
    اس قدر جدت کے ساتھ آپ لوگ ہمیں سمجھا رہے ہیں
    جتنی بھی تعریف کروں کم ہے (یہ تو روائتی انداز ہو گیا ہے نا!

    اللہ آپ کو ہمشیہ خوش رکھے
     
  9. شعیب سعید شوبی

    شعیب سعید شوبی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2007
    پیغامات:
    61
  10. Touseef_K

    Touseef_K -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 19, 2007
    پیغامات:
    19
    بہت خوب...!!!

    بہت خوب جناب
    اگلی کلاس کا انتظار رہے گا۔

    اللہ حافظ...........!!!!!
     
  11. sjk

    sjk -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 8, 2007
    پیغامات:
    1,754
    جزاک اللہ خیر
     
  12. kutkutariyaan

    kutkutariyaan -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 29, 2007
    پیغامات:
    1,201
    بہت شکریہ
     
  13. زاہد محمود

    زاہد محمود -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 5, 2007
    پیغامات:
    179
    بہت عمدہ
     
  14. Isha

    Isha -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,502
    اسلام علیکم!
    شداد بھائی
    امید کرتی ھوں آپ خیریت سے ھوں گے بھا ئی پلیز مجھے لئیر اوپن کرنا بتائیں اور بیک گراونڈ کلر کیسے دینا ھے پلیز میری ہیلپ کریں اللہ پاک آپ کو ہمیشہ شاد اور آباد رکھیں
    آمین
    آپ کی مدد کی طلبگار
     
  15. طارق راحیل

    طارق راحیل -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2009
    پیغامات:
    351
    اگلی کوئی کلاس نہین
    کیا اتنا ہی ہوتا ہے؟
    فوٹو شاپ؟
     
  16. حجاب

    حجاب -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2010
    پیغامات:
    666
    ہاں اگلی کلاس کب ہو گی
     
  17. روبینہ2006

    روبینہ2006 -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 1, 2010
    پیغامات:
    11
    بہت بہت شکرہہ شداد صاحب فوٹو صاحب اتنا وسیع سافٹ ویر ہے کہ لوگ اسے دس دس سالوں سے استعمال کر رہے ہیں مگر اس کے تمام اآپشن سے نہ بلد ہیں جب بھی نا ورژن اآت ہے اس میں بہت کچھ نیا شامل ہوتا ہے۔اگلی قسطوں کا انتظار رہے گا
     
  18. طارق راحیل

    طارق راحیل -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2009
    پیغامات:
    351
    Thanks...............جزاک اللہ خیر
     
  19. عبد المعز

    عبد المعز -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 2, 2013
    پیغامات:
    92
    جزاک اللہ خیرا
     
  20. طارق راحیل

    طارق راحیل -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2009
    پیغامات:
    351
    سیدھے ہاتھ پر آنے والی لیئرز اور دیگر آئین یا نیوی گیشن کی لسٹ غائب ہے
    مہربانی فرما کر بتا دیجئے کیا کروں؟
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں