توحید کی فتح!! جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ

سلمان ملک نے 'آڈیو وڈیو اور فلیش' میں ‏فروری 20, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. سلمان ملک

    سلمان ملک -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2009
    پیغامات:
    924
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    وعلیکم السلام
    بھائی یہ کب کا ہے۔ مطلب پہلے یہ ویڈیو نہیں دیکھی
     
  3. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    موحدین کی فتح!! جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ

    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    شیخوپورہ میں بابا واحد علی کے مزار کے قریب ایک درخت تھا جس کے بارے میں‌یہ مشہور کر دیا گیا تھا کہ "بابا جی اس درخت کو کاٹنے نہیں‌دیتے" جبکہ اہل حدیث حضرات نے اس درخت(بت) کو کاٹنےکی ذمہ داری قبول کی، جس کے بعد اس مزار کے مجاور کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے بہت کوشش کی اس درخت کو کاٹنے کی یا پھر اس کو اکھاڑنے کی مگر ہر بار ناکام ہوئے ہیں‌اب میں‌ یہ چیلنج کرتا ہوں کہ جو اس درخت کو کاٹے اس کو اس درخت کی لکڑی اور ایک لاکھ روپے انعام میں‌دیا جائیگا اور صرف یہ ہی نہیں‌بلکہ ہم سب یعنی تمام بریلوی جو اس مزار سے تعلق رکھتے تھے وہ بھی مسلک اہل حدیث قبول کرلینگے، اگر اہل حدیث اس درخت کو نا کاٹ پائے تو پھر تمام اہل حدیث جو درخت(مشرکین کابت)کاٹنے حاضر ہوئے تھے وہ بریلوی مسلک قبول کر لینگے۔ دونوں فریق اس بات پر راضی ہوئے اس مباہلہ کی شاہد خود ویڈیو موجود ہے جو آپ نیچے دیکھ سکینگے۔

    پھر اس کے بعد اہل حدیث الحمدللہ اللہ کی نصرت سے وہ بت یعنی درخت کاٹنے میں‌کامیاب ہوئے اس کے بعد مجاور نے مسلک بدلنے سے انکار کر دیا، اب کیا سب کچھ میں‌ہی بتا دوں؟؟؟؟؟ ویڈیو دیکھیں!!

    پہلا حصہ
    دوسرا حصہ
    تیسرا حصہ


    دیکھنے کے بعد اس پر تبصرہ ضرور کریں۔
    جزکم اللہ خیرا
    والسلام علیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
     
  4. خان

    خان ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جنوری 27, 2011
    پیغامات:
    391
    یہ کس تاریخ کی ویڈیو ھے ؟ اور اس کی authenticity کیا ھے ؟
     
  5. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    غالبا یہ 5 دن پہلے کی ویڈیو ہے اور اس کی تصدیق خود یہ ویڈیو کرتی ہے۔
    کیونکہ یہ صرف خبر نہیں ایک ویڈیو پروف ہے
     
  6. کمانڈر فہد

    کمانڈر فہد -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 29, 2009
    پیغامات:
    391
    اعجاز بھائی یہ واقعہ تین چار دن پہلے کا ہے اور یہ ویڈیوزکل ہی یوٹیوب پر اپلوڈ کی گئی ہیں ۔
     
  7. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    وعلیکم السلام
    بھائی کیا اس کی ڈی وی ڈی یا ویڈیو سی ڈی کوئی اپلوڈ کرسکتا ہے۔
     
  8. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    جزاکما اللہ خیرا سلمان ملک اور ابو بکر السلفى برادران
     
  9. ابو انس سلفی

    ابو انس سلفی -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 23, 2010
    پیغامات:
    128
    جزاک اللہ ،بھائی صاحبان
     
  10. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    اللہ اکبر!
    لا الہ الا اللہ !
     
  11. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    وعليكم السلام
    جزاك اللہ خيرا آپ نے اتنا اچھا لکھا کہ وڈیو دیکھنے پہ مجبور كر ديا ۔ جزاک اللہ احسن الجزاء۔
     
  12. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    ویڈیو میں شروع میں بریلوی مجاور بڑی ہمت سے کہتا ہے کہ بابا ضرور مدد کرے گا۔
    وہ یہ بھی کہتا ہے کہ اگر درخت کاٹ دیا گیا تو پھر ایک لاکھ روپے کا انعام اور درخت کی لکڑی اور وہ خود بھی اہلحدیث ہوگا اور اس کے ماننے والے بھی۔
    اس کے برعکس اگر درخت نہ کاٹا جاسکا تو اہلحدیث عالم اور ان کے ساتھی بریلوی مسلک اختیار کریں گے۔
    اہلحدیث عالم کا انداز بہت اچھا تھا اور وہ بہت ہی اچھے اور معتدل انداز کے ساتھ چیلنج قبول کررہا تھا۔
    مجھے اس اہلحدیث عالم کا یہ بیان اس مزار پر بہت اچھا لگا کہ ہم ولیوں کو مانتے ہیں ان کی کرامتوں کو مانتے ہیں لیکن بعد از موت وہ کچھ نہیں کرسکتے اور قرآن کے مطابق اگر کوئی مکھی ان سے کوئی چیز بھی لے اڑے تو یہ لوگ کچھ نہیں‌کرسکتے۔
    سبحان اللہ! ایک پورا درخت کاٹا گیا لیکن ان کو کوئی کرامت نظر نہیں آئی۔
    اس کے بعد جناب فرزندان توحید نے نعرائے توحید کے ساتھ آریو اور کلہاڑیوں سے درخت کو کاٹنا شروع کردیا اور تھوڑی دیر میں ٹریکٹر میں مال غنیمت(لکڑیاں) لوڈ ہونے لگی۔
    ایک ٹریکٹر کو دوسرے ٹریکٹر سے زنجیر سے باندھا گیا تھا تاکہ لوڈ شدہ ٹریکٹر کو لے جایا جاسکے۔ پہلی ٹرائی میں زنجیر کھل گئی جس سے بریلویوں نے نعرے لگانے شروع کردئیے اور سمجھنے لگے کہ بابا کی کرامتیں ابھی شروع ہوئی ہیں لیکن دوسری ٹرائی پر ٹریکٹر نکل پڑا۔
    کہانی کا خاتمہ کچھ اسطرح‌ہوتا ہے کہ بریلوی مجاور پریشان اور دکھی نظرآتا ہے۔ پھر جب انہیں کہا جاتا ہے کہ ہم نے درخت کاٹ دیا تو آپ اہل حدیث مسلک اختیار کریں گے تو وہ کہتا ہے کہ میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ میں اپنا مسلک تبدیل کروں گا میں نے پورے درخت کا کہا تھا ۔ تو اہلحدیث عالم کہتا ہے کہ چلو وہ بھی کاٹ دیں گے ۔ اور وہ انعام کا بھی کہتا ہے کہ 1 لاکھ انعام دے دوں گا(مگر شاید وہی پورا درخت کاٹنے پر)۔ لیکن اہلحدیث عالم اچھے انداز میں کہتا ہے کہ آپ نے خود کہا تھا کہ آپ مسلک اہلحدیث قبول کریں گے اور یہ بھی میڈیا پر ریکارڈ ہے جس پر وہ خاموش ہوتا ہے۔
     
  13. محمد عرفان

    محمد عرفان -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 16, 2010
    پیغامات:
    764
    جزاک اللہ
    اللہ ان بریلویوں کے ھدایت دے۔۔۔اتنا سب کچھ ہونے کے باوجود یہ لوگ سدھرنے کو تیار نہیں ہوتے ہیں۔۔ان کی انا جو ہے۔۔
     
  14. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    بھائی مجھے تو یہ فری میں پیڑ کٹوانے کی ٹرک لگی
    مگر چلو یہ بھی اچھا ہوا کہ ان کو رسوائی ملی اور سب سے اچھی بات یہ سارا ریکارڈ کر لیا گیا۔
    آنے والے وقتوں میں بھی جب ایسی کوئی نوبت آئے تو سارا معاملہ ریکارڈ ہونا چاہیے۔
    اللہ مجھے اور ہم سب کو ہر طرح کے شرک سے بچائے اور ان لوگوں کو ہدایت دے۔
    آمین
     
  15. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

    شیخ طیب الرحمن زیدی حفظہ اللہ درخت والے معاملے پر تقریر کرتے ہوئے۔
    ملاحظہ ہو۔
     
  16. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    اور مجھے بھی یہ فری کا پیڑ کٹوانے کا ڈرامہ لگتا ہے ۔ اور ہمارے اہل حدیث بھائی ۔ سیدھے سادے ۔ شرکیہ کام کرنے والوں کے جھانسے میں آگئے ۔ چلیں اچھا ہوا اللہ نے ان لوگوں کو ذلیل کیا ۔ ویسے غیرت نام کی کوئی چیز نہیں‌۔ اگر ہوتی تو اپنی کی گئی بات سے منحرف نہ ہوتے ۔
     
  17. شاہد نذیر

    شاہد نذیر -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏جون 16, 2009
    پیغامات:
    792

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ!

    محترم ابو یاسر بھائی تو شرارتی واقع ہوئے ہیں اور اپنی خوبصورت اور خوش طبیعت کی بنا پر ہر واقع میں مزاح کا پہلو ڈھونڈ لیتے ہیں اس لئے میرے خیال سے تو انہوں نے یہ بات بطور مزاح کی ہے کہ یہ مفت میں درخت کٹوانے کی ٹرک ہے۔

    اس بات کا تصور بھی محال ہے کہ بریلوی اتنےمعمولی کام کے لئے اپنے باطل مذہب کو داو پر لگادیں۔ اور پھر باقاعدہ چیلنج کے بعد ویڈیو بھی بنوائیں اور زلت اور رسوائی کو خود پر مسلط کرلیں۔ درخت کٹ جانے کے بعد تو بریلویوں کے لئے بہت آسان تھا کہ وہ اعلان کردیتے کہ ہم نے صرف مفت میں درخت کٹوانے کے لئے یہ چیلنج کیا تھا اس سے تو وہ یقینا اپنے مذہب کی رسوائی سے بھی بچ جاتے اور درخت کی مفت کٹائی کا فائدہ بھی اٹھا لیتے۔

     
    Last edited by a moderator: ‏فروری 23, 2011
  18. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ ،بھائی صاحبان
     
  19. زاہد محمود

    زاہد محمود -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 5, 2007
    پیغامات:
    179
    السلامُ علیکم!
    بہار ہو کہ خزاں
    لاالہ الااللہ
    صرف اور صر ف یااللہ مدد باقی سب شرک و بدعت
     
  20. شاہد نذیر

    شاہد نذیر -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏جون 16, 2009
    پیغامات:
    792
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ!

    مذکورہ ویڈیو میں بریلویوں کی ناکامی اور اہل حدیث کی فتح پر بریلویوں کی تاویلیں، موضوع سے ہٹ کر گفتگو اور ناکام دفاع یہاں ملاحظہ فرمائیِں۔
    Kia Ye Humari Shikast Hy ? - Islami Mehfil

     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں