معاصر تنظیموں سے تعامل کے چند ضوابط

ام ھود نے 'اتباعِ قرآن و سنت' میں ‏مئی 16, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ام ھود

    ام ھود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 17, 2007
    پیغامات:
    1,198
    معاصر تنظیموں سے تعامل کے حوالے سے چند ضوابط


    کفروشرک سے پاک معاصر جماعتیں فرقہ ناجیہ سے خارج نہیں :

    اللجنة الدائمة سعودی عرب سے عصر حاضر کی جماعتوں کے بارے میں سوال کیا گیا :
    سوال:اس وقت جو جماعتیں اور فرقے موجود ہیں ،مثلاً اخوان المسلمین کی جماعت ،تبلیغی جماعت ،انصار السنة المحمدیہ کی جماعت ،جمعےة شرعیہ سلفی اور جو التکفیر و الہجرة والے کہلاتے ہیں ،یہ سب اور ان کے علاوہ اور بھی بہت سی جماعتیں مصر میں موجود ہیں ۔سوال یہ ہے کہ ان سے متعلق ایک مسلمان کا کیا موقف ہونا چاہئے ؟کیاسیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کی وہ حدیث ان پر صادق آتی ہے کہ ان تمام فرقوں سے الگ رہو اگر چہ درخت کی جڑ چبانی پڑے ،حتیٰ کہ موت آجائے اور تو اسی حال میں ہو ۔

    جواب :الحمد للہ وحدہ والصلوة والسلام علیٰ رسولہ وآلہ وصحبہ وبعد:
    ان تمام فرقوں میں حق اور باطل اورغلط اور صحیح پایا جاتا ہے ،ان میں بعض دوسروں کی نسبت حق سے زیادہ قریب ہیں ،ان میں خیر زیادہ اور فائدہ وسیع ہے ۔آپ ان میں سے ہر ایک کے ساتھ صحیح کام میں تعاون کریں اور جو غلطی نظر آئے اس کے بارے میں نصیحت کریں اور مشکوک چیز کو چھوڑ کر غیر مشکوک کو اختیار کریں ۔وباللہ التوفیق وصلیٰ اللہ علیٰ نبینا محمد وآلہ وصحبہ وسلم۔ (اللجنة الدائمہ،فتاویٰ داراالافتاء سعودی عرب،جلد2،ص:158)

    سوال:موجودہ دور میں کئی جماعتیں اور پھر آگے ان کی کئی شاخیں موجود ہیں ۔ان میں سے ہر ایک کا دعویٰ ہے کہ وہ ''فرقہ ناجیہ''میں شامل ہے ۔ہمیں معلوم نہیں ان میں سے کون حق پر ہے کہ اس کی اتباع کریں ،جناب سے امید ہے کہ آپ ہمیں بتائیں گے ان میں سے بہتر زیادہ اچھی جماعت کون سی ہے تاکہ ہم حق کی پیروی کر سکیں ،اس کے ساتھ دلائل بھی بیان فرمادیں ۔

    جواب :الحمد للہ وحدہ والصلوة والسلام علیٰ رسولہ وآلہ وصحبہ وبعد:
    یہ سب جماعتیں فرقہ ناجیہ میں شامل ہیں ۔سوائے ان کے جو کسی ایسے کفریہ عقیدہ یا عمل کے مرتکب ہوں جو دائرہ اسلام سے خارج کردیتاہے،لیکن ان کے درجات مختلف ہیں ،جس طرح حق کو سمجھنے اور ان پر عمل کرنے اور دلائل کے سمجھنے میں غلطی کرنے اور کوتاہیوں میں وہ مختلف درجات پر ہیں ۔ان میں سے زیادہ ہدایت یافتہ وہ ہے جس نے دلیل کو زیادہ بہتر طور پر سمجھا اور بہتر طور پر اس کے مطابق عمل کیا ۔لہٰذا ان کے نقطہ ہائے نظر کو سمجھیں اور اس کا ساتھ دیں جو حق کا زیادہ متبع اور زیادہ اختیار کرنے والا ہے اوردوسرے مسلمان بھائیوں پر زیادتی نہ کریں کہ ان کا جو مسئلہ صحیح ہو اس کو بھی رد کریں ۔بلکہ حق کی پیروی کریں وہ جہاں بھی ہو ،اگرچہ سچی بات اس شخص کی زبان سے ظاہر ہو جو بعض مسائل میںآپ سے اختلاف رکھتا ہے ۔حق مومن کارہنما ہوتا ہے اور حق و باطل میں فیصلہ کرنے والی چیز قرآن و سنت کی دلیل ہی ہے۔ وباللہ التوفیق وصلیٰ اللہ علیٰ نبینا محمد وآلہ وصحبہ وسلم۔ (اللجنة الدائمہ،فتاویٰ داراالافتاء سعودی عرب، جلد 2، ص : 159 )


    کسی جماعت کی طرف منسوب شخص کے بدعت یا کفر میں واقع ہونے سے اس کی جماعت پر فتویٰ نہ لگایا جائے

    ارشاد ربانی ہے :(وَلاَ تَکْسِبُ کُلُّ نَفْسٍ ِلاَّ عَلَیْْہَا وَلاَ تَزِرُ وَازِرَة وِزْرَ أُخْرَی )(الانعام:164)
    ''اور جو کوئی برا کام کرے گا اس کا بار اسی پر ہو گا ،کوئی شخص کسی کا بوجھ نہ اٹھائے گا ۔''
    ڈاکٹر زیدبن عبدالکریم زید حفظہ اللہ لکھتے ہیں :
    ''کسی جماعت کو اس لیے تنقید کا نشانہ بنانا کہ اس جماعت کی طرف منسو ب فلاں شخص غلطی میں واقع ہوا ہے درست نہیں ۔یہ غلطی اس جماعت کے رئیس یا کسی بڑے سے ہی سرزد کیوں نہ ہوئی ہو اِس غلطی کو جماعت کی غلطی قرار دینا عدل کے منافی ہے ۔کیونکہ وہ اس کے ہر قول و فعل کی ذمہ دار نہیں ہے ۔اس کا ذمہ دار وہ خود ہے ۔جو شخص کسی اسلامی جماعت میں اس کے بعض کارکنان کی غلطی کی وجہ سے عیب نکالتا ہے اس کی مثال اُن لوگوں جیسی ہے جو مسلمانوں کی غلطیوں کی وجہ سے اسلام میں عیب نکالتے ہیں ۔اس لیے لوگوں کو کیا ہم یہ جواب نہیں دیتے کہ اسلام کے دعویداروں کی بجائے اُس اسلام کو دیکھو کہ جسے قرآن و سنت پیش کرتا ہے ۔''(ضوابط رئیسیة ف تقویم الجماعات الاسلامیہ )
    شیخ ابو ابراہیم العدنانی اس پر تعلیق لگاتے ہوئے کہتے ہیں :''اگر وہ جماعت اپنے قائد یا کارکن کی غلطی سے برأت کرتی ہے اور اسے ٹوکتی ہے تب جماعت پر اُس کے لیڈر یا کارکن کی غلطی کا وبال نہیں بصورت دیگر جماعت خاموش رہنے کے سبب مجرم ہے ۔''


    اجتہاد یا تاویل کرنے والے مسلمان عالم کے بارے میں اہلسنّت کا مسلک

    اہلسنّت والجماعت جہاں اہل بدعات کو فرداً فرداً کافر یا فاسق کہنے میں جلدی کرنے سے احتیاط برتتے ہیں تاآنکہ ان پر قیام حجت اور ازالہ شبہات نہ ہو جائے ،وہاں وہ کسی مسلمان عالم کو کسی بناپر غلط اجتہاد یا دور کی تاویل کی وجہ سے کافر یا فاسق حتیٰ کہ مرتکب گناہ قرار دینے کو بھی روا نہیں سمجھتے خاص طور پر اگر تاویل ان مسائل میں کی گئی ہو جو ظنیات اور اختلافی ہوں۔
    امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
    وہ مسلمان علماء جو دنیا میں علم کلام میں اجتہاد کرلیتے ہیں ان میں سے اگر کسی کے کلام میں غلطی سرزد ہوگئی ہے تو بھی اس کی تکفیر جائز نہیںہے…چنانچہ جاہلوں کو مسلمان علماء کی تکفیر کا کام سونپ دینا بہت ہی بڑا جرم ہے…اصل میں اس کی بنیاد خوارج اور روافض سے جاملتی ہے جو اپنے تئیں امور دین میں کچھ غلطیوں کی بناپر ائمہ مسلمین کی تکفیر کرتے ہیں ۔اہلسنّت والجماعت کا اس بات پر اتفا ق ہے کہ علماء امت کی محض کسی غلطی یا لغزش کی بناپر تکفیر جائز نہیں بلکہ سوائے رسول اکرمۖکے ہر کسی کی بات لی بھی جاسکتی ہے اور ترک بھی کی جاسکتی ہے اور وہ عالم جس کی کسی غلطی کی بناپر اس کی کوئی بات ترک کرنے کے قابل ہو،ضروری نہیں کہ وہ کافر یا فاسق ہو بلکہ اسے مرتکب گناہ تک بھی قرار دیا جاسکے…[(مجموع الفتاویٰ ،ج ٣٥ ص ١٠٠ـ١٠٤)
    قبوری شرک میں مبتلا لوگوں کی بابت صحیح موقف یہ ہے کہ اسلامی ممالک میں رہنے والوں کو اس شرک اکبر کے ارتکاب پر عذر نہیں دیا جائے گا ۔مگر جو لوگ انہیں جہالت کا عذر دیتے ہیں ان کی غلطی اجتہادی نوعیت کی ہے جس کی بنا پر انہیں بدعتی کہنا غلط ہے ۔ اللجنة الدائمہ سعودی عرب قبر پرستوں کو ان کی جہالت کی وجہ سے مسلمان سمجھنے والے موحدین کو کافر کہنے والوں کا رد کرتے ہوئے کہتے ہیں :
    الحمد للہ وحدہ والصلوة والسلام علیٰ رسولہ وآلہ وصحبہ وبعد:
    کسی شخص کے بارے میں یہ فیصلہ کرنا کہ دینی مسائل میں اسے لا علمی کی بنیاد پر معذور قرار دیا جائے یا نہیں اس کا دارو مدار اس بات پر بھی ہے کہ اسے یہ مسئلہ کماحقہ پہنچا بھی ہے کہ نہیں اور اس بات پر بھی کہ یہ مسئلہ کس حد تک واضح ہے اور کس حد تک اس میں غموض اور خفاء پایا جاتاہے اور اس بات پر بھی کہ کسی شخص میں اس بات کو سمجھنے کی استعداد کس حد تک ہے ۔اس لیے جو شخص کسی تکلیف یا مصیبت کو دور کرنے کے لیے قبروں میں مدفون افراد سے فریاد کرتا ہے اسے وضاحت سے بتانا چاہئے کہ یہ شرک ہے اور اس پر اس حد تک اتمام حجت ہونا چاہئے کہ تبلیغ کا فرض اد اہو جائے اس کے بعد بھی اگر وہ شخص قبر پرستی پر اصرار کرے تو وہ مشرک ہے اس سے دنیا میں غیر مسلمانوں والا سلوک کیا جائے اور اگر اسی عقیدہ پر مرجائے تو آخرت میں سخت عذاب کا مستحق ہو گا ۔
    اللہ تعالیٰ فرماتاہے:(رُّسُلاً مُّبَشِّرِیْنَ وَمُنذِرِیْنَ لِئَلاَّ یَکُونَ لِلنَّاسِ عَلَی اللّہِ حُجَّة بَعْدَ الرُّسُلِ وَکَانَ اللّہُ عَزِیْزاً حَکِیْماً ) (النسائ:165/4)''(ہم نے)خوشخبری دینے اور تنبیہ کرنے کے لیے رسول(بھیجے)تاکہ رسولوں (کے آنے) کے بعد لوگوں کے پاس (حق کو قبول نہ کرنے کی)کوئی حجت باقی نہ رہے اور اللہ تعالیٰ غالب و حکمت والا ہے ۔''
    (وَمَا کُنَّا مُعَذِّبِیْنَ حَتَّی نَبْعَثَ رَسُولًا)(الاسرائ:١٥)''اور ہم عذاب نہیں بھیجتے حتیٰ کہ رسول بھیج دیں ۔''
    (وَأُوحِیَ ِلَیَّ ہَذَا الْقُرْآنُ لأُنذِرَکُم بِہِ وَمَن بَلَغ)(الانعام:19)''(اے نبی!آپ فرمادیں)میری طرف یہ قرآن وحی کے ذریعے بھیجا گیا ہے تاکہ اس کے ساتھ میں تم کو (اللہ کے عذاب سے)ڈرائوں اور (ان کو بھی )جن تک یہ (پیغام )پہنچے۔''
    سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ۖ نے فرمایا ''قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد ۖ کی جان ہے اس امت میں سے جو یہودی یا عیسائی میرے بارے میں سن لے (یعنی اسے معلوم ہو جائے کہ اللہ تعالیٰ نے محمد ۖ کو نبی اور رسول بناکر بھیجا ہے )پھر وہ اس (دین )پر ایمان لائے بغیر مر جائے جو(دین)مجھے دے کر بھیجا گیاہے ،وہ شخص(ضرور)جہنمی ہو گا ۔''(مسلم :١٥٣)
    اس کے علاوہ بھی بہت سی آیات اور احادیث ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ مواخذہ تبھی ہو سکتا ہے جب کسی کو وضاحت سے خبر دی جا چکی ہو اور اس پر حجت قائم ہو چکی ہو ۔ اگر کوئی شخص کسی ایسے ملک میں رہتا ہو جہاں وہ اسلام کی دعوت کے متعلق سنتا ہے ،پھر وہ ایمان نہیں لاتانہ اہل حق سے مل کر حق معلوم کرنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ ایسے ہی ہے کہ جیسے اسے دعوت پہنچی ہو اور پھر وہ کفر پر اڑا ہوا ہو ۔
    سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی بیان کردہ مذکورہ بالا حدیث اس مسئلہ کی تائید میں پیش کی جا سکتی ہے ۔اس کے علاوہ موسیٰ علیہ السلام کی قوم کا وہ قصہ بھی دلیل بن سکتا ہے جب سامری نے انہیں گمراہ کر دیا تھا اور وہ بچھڑا پوجنے لگے تھے ۔حالانکہ موسیٰ علیہ السلام اللہ سے ہم کلام ہو نے کے لیے جاتے وقت اپنے پیچھے ہارون علیہ السلام کو اپنا نائب بنا کر گئے تھے ۔ جب ہارون علیہ السلام نے انہیں بچھڑے کی پوجا سے منع کیا تو انہوں نے کہا:(قَالُوا لَن نَّبْرَحَ عَلَیْْہِ عَاکِفِیْنَ حَتَّی یَرْجِعَ ِلَیْْنَا مُوسَی) (طہ:91/20)
    ''ہم تو اسی پر جمے بیٹھے رہیں گے حتیٰ کہ موسیٰ ہمارے پاس واپس آجائے ۔''
    انہوں نے شرک کی طرف بلانے والے کی دعوت مان لی اور توحید کی دعوت دینے والے کی بات ماننے سے انکار کر دیا اللہ تعالیٰ نے انہیں شرک اور دھوکے کی بات مان لینے میں معذور قرار نہیں دیا کیونکہ توحید کی دعوت موجود تھی اور موسیٰ علیہ السلام کی دعوت توحید پر بھی طویل زمانہ نہیں گزرا تھا ۔قرآن مجید میں اللہ تعا لیٰ نے شیطان کے جہنمیوں سے جھگڑے اور شیطان کے ان سے اظہار براء ت کا واقعہ بیان کیا ہے ،اس سے بھی مذکورہ بالا موقف کی تائید ہوتی ہے ۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
    (وَقَالَ الشَّیْْطَانُ لَمَّا قُضِیَ الأَمْرُ ِنَّ اللّہَ وَعَدَکُمْ وَعْدَ الْحَقِّ وَوَعَدتُّکُمْ فَأَخْلَفْتُکُمْ وَمَا کَانَ لِیَ عَلَیْْکُم مِّن سُلْطَانٍ ِلاَّ أَن دَعَوْتُکُمْ فَاسْتَجَبْتُمْ لِیْ فَلاَ تَلُومُونِیْ وَلُومُواْ أَنفُسَکُم مَّا أَنَاْ بِمُصْرِخِکُمْ وَمَا أَنتُمْ بِمُصْرِخِیَّ ِنِّیْ کَفَرْتُ بِمَا أَشْرَکْتُمُونِ مِن قَبْلُ ِنَّ الظَّالِمِیْنَ لَہُمْ عَذَاب أَلِیْم)(ابراہیم:22/14)
    ''جب معاملے کافیصلہ ہو جائے گاتو شیطان کہے گا بے شک اللہ نے تم سے سچا وعدہ کیا تھا اور میں نے بھی تم سے وعدہ کیا تھا اور پھر وعدہ خلافی کی ۔میرا تم پر کوئی زور نہیں تھا مگر میں نے تمہیں (گمراہی کی طرف)بلایا،تم نے میری بات مان لی۔تو(اب)مجھے ملامت نہ کرو ،اپنے آپ کو ملامت کرو ۔میں تمہیں مصیبت سے چھڑا سکتا ہوں نہ تم مجھے چھڑا سکتے ہو ۔اس سے پہلے (دنیا میں )تم جو مجھے(اللہ کا)شریک بناتے رہے ہو (کہ اللہ کے احکام کو چھوڑ کر میری باتیں مانتے رہے ہو )میں اس کا انکار کرتا ہوں ۔بے شک ظالموں کے لیے ہی اذیت ناک سزا ہے ۔''
    انہوں نے شیطان کے وعدے کو سچ مان لیا تھا ،شیطان نے ان کے سامنے جھوٹ کو سچ کے رنگ میںپیش کیا اور شرک جیسے گھنائونے جرم کو خوبصورت بنا کر پیش کیا اور وہ اس کے پیچھے لگ گئے ۔لیکن اللہ تعالیٰ نے انہیں اس معاملے میں معذور قرار نہیں دیا ۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہر اس شخص کے لیے عظیم ثواب کا سچا وعدہ موجود تھا جو اس وعدے کی تصدیق کر کے اس کی شریعت قبول کر لے اور اس کے مطابق سیدھے راستے پر گامزن ہو جائے ۔جن علاقوں میں مسلمانوں کی کثیر تعداد موجود ہے ،ان کے حالات پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہاں کے رہنے والوں کو دو گروہ اپنی اپنی طرف کھینچنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ایک گروہ طرح طرح کی شرکیہ اور غیر شرکیہ بدعات کی طرف بلارہا ہے ۔وہ لوگوں کو دھوکا دینے اور اپنی بدعت کو عام کرنے کیلیے ضعیف حدیثوں اور عجیب قصے کہانیوں کا سہارا لیتاہے اور انہیں دلکش انداز میں بیان کر کے لوگوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے ۔دوسرا گروہ حق اور ہدایت کی طرف بلاتا ہے اور اس کے بارے میںکتاب اللہ اور حدیث رسول ۖ سے دلائل پیش کرتا ہے اور فریق مخالف کے دعووں کی غلطی اور فریب کو واضح کرتا ہے۔اس فریق نے حق کو واضح کرنے اور خاص و عام تک پہنچانے میں جو کوششیں کی ہیں ،وہ قیام حجت کے لیے کافی ہیں،اگر چہ اس فریق کی افرادی تعداد کم ہی ہو ۔کیونکہ حق بیان کرنے میں دلیل کا اعتبار ہوتا ہے کثرت تعداد کا نہیں ۔جو شخص سمجھ بوجھ رکھتا ہے اور اس قسم کے علاقے میں رہائش پذیر ہے ،وہ اہل حق کی باتیں سن کر حق کو پہچان سکتاہے ۔بشر طیکہ وہ تلاش حق کی کوشش کرے ،خواہشات نفسانی اور عصبیت سے بچ کررہے ،دولت مندوں کی دولت اور سرداروں کی سرداری دیکھ کر دھو کہ میں نہ آئے ۔اس کے غور و فکر کا معیار درست ہو ،عقل و فہم سے دست بردار نہ ہو چکا ہو ۔وہ ان لوگوں میں شامل نہ ہو جن کی کیفیت ان آیات مبارکہ میں بیان ہوئی ہے :
    (ِنَّ اللَّہَ لَعَنَ الْکَافِرِیْنَ وَأَعَدَّ لَہُمْ سَعِیْراً خَالِدِیْنَ فِیْہَا أَبَداً لَّا یَجِدُونَ وَلِیّاً وَلَا نَصِیْراً یَوْمَ تُقَلَّبُ وُجُوہُہُمْ فِیْ النَّارِ یَقُولُونَ یَا لَیْْتَنَا أَطَعْنَا اللَّہَ وَأَطَعْنَا الرَّسُولَا وَقَالُوا رَبَّنَا ِنَّا أَطَعْنَا سَادَتَنَا وَکُبَرَاء نَا فَأَضَلُّونَا السَّبِیْلَا رَبَّنَا آتِہِمْ ضِعْفَیْْنِ مِنَ الْعَذَابِ وَالْعَنْہُمْ لَعْناً کَبِیْراً )(الاحزاب:64,68/33)
    ''اللہ نے کافروں کو یقیناً دھتکار دیا ہے اور ان کے لیے بھڑکتی آگ (جہنم)تیار کی ہے ،وہ ہمیشہ اس میں رہیں گے انہیں کوئی دوست ملے گا نہ مدد گار ۔جس دن آگ میں ان کے چہرے ادھر ادھر (الٹ پلٹ)کیے جائیں گے ۔(اس دن)وہ کہیں گے ''کاش!ہم نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی ہوتی اورکہیں گے، اے ہمارے مالک! ہم نے اپنے سرداروں اور بزرگوں کی طاعت کی تو انہوں نے ہمیں راہ راست سے بے راہ کر دیا ،اے ہمارے رب!انہیں دگنا عذاب دے اور انہیں بڑی لعنت کر''۔
    البتہ جو شخص غیر اسلامی ملک میں رہتاہے اور اس نے اسلام ،قرآن اور نبی اکرمۖ کے متعلق کچھ نہیں سنا ،تو اگر فرض کریں کہ ایسا کوئی شخص موجود ہے تواس کا حکم اہل فترت کی طرح ہے (جو ایسے زمانے میں تھے کہ سابقہ نبی کی تعلیمات فراموش کی جا چکی تھیں اور نیا نبی ابھی مبعوث نہیں ہوا تھا ۔)مسلمان علماء کا فرض ہے کہ اسے دین اسلام کے عقائد اوراعمال کی تعلیم دیں تاکہ اس پر حجت قائم ہو اوراس کا عذر ختم ہو جائے ۔قیامت کے دن ایسے شخص سے وہی معاملہ کیا جائے گا جو ان افراد سے کیا جائے گا جو دنیا میں جنون اور کم سنی کی وجہ سے مکلف ہی نہیں تھے ۔باقی رہے وہ شرعی احکام جو عام لوگوں کے لیے واضح نہیں ہوتے ۔مثلاً ان میں وجہ دلالت بہت خفی ہے یا دلائل باہم متعارض ہیں اور ترجیح میں علماء مختلف آراء رکھتے ہیں۔تو اس قسم کے مسائل میں اختلاف کرنے والے پر ایمان یا کفر کا حکم نہیں لگایا جاتا ۔بلکہ یہ کہاجاتاہے کہ اس نے صحیح کہا اور اس سے غلطی ہوئی وہ عند اللہ معذور ہے اور اسے اجتہاد کا ثواب بہر حال ملے گا اور جس کا اجتہاد صحیح ہوا اسے دگنا ثواب ملے گا ۔اس قسم کے مسائل سمجھنے کی صلاحیت میں تفاوت پایا جاتا ہے ،قرآن و حدیث کی نصوص سے واقف ہونے ،صحیح اور ضعیف احادیث میں امتیاز اور ناسخ و منسوخ کی پہچان وغیرہ میں بھی سب علماء برابر نہیںہوتے۔
    اس سے یہ نتیجہ نکلتاہے کہ جو اہل توحید' قبر پرستوں کو کافر سمجھتے ہیں ،ان کے لیے یہ درست نہیں کہ اپنے ان اہل توحید بھائیوں کو کافر کہیں جو قبر پرستوں کو کافر قرار دینے میں تامل کا شکار ہیں ۔اصل میں ان کے سامنے فتویٰ لگانے میں یہ شبہ ہے کہ وہ ان قبر پرستوں کو کافر قرار دینے سے پہلے ان پر اتما م حجت کرنا ضرور ی ہے ،بخلاف غیر مسلموں کے مثلاً یہودی ،عیسائی یا کمیونسٹ کہ ان کے کفر میں کوئی شبہ نہیں اور جو انہیں کافر نہیں سمجھتا اس کا کفر بھی واضح ہے ۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مسلمانوں کے حالات درست فرمائے اور دین کی سمجھ عطا فرمائے ۔ہمیں اور انہیں نفس کے شر اور گناہوں کی شامت سے محفوظ رکھے اور ہمیں یہ توفیق دے کہ ہم بغیر علم کے اللہ تعالی یا رسول اللہۖ کے متعلق کچھ نہ کہیں۔یہ سب اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے اور وہی قادر ہے۔ وباللہ التوفیق وصلیٰ اللہ علیٰ نبینا محمد وآلہ وصحبہ
    وسلم۔ (اللجنة الدائمہ،فتاویٰ داراالافتاء سعودی عرب،جلد2،ص،101)

    علماء کرام کا یہ فتویٰ با لکل درست ہے کہ کوئی غلط فہمی کی بنا پر منافق یا کافر کو مسلم سمجھ کر اس کی حمایت کرے تو وہ خود کافر نہیں ہو گااس کی دلیل واقعہ افک ہے ۔ جس میں عبداللہ بن ابی اور اس کے ساتھیوں نے ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا پر تہمت لگائی اور مدینہ میں اس بات کو بنیاد بنا کر خوب پروپیگنڈا کیا ۔آپ ۖ کو اتنی اذیت پہنچائی کہ ایک دفعہ آپ منبر پر کھڑے ہوئے اور فرمایا:'' کون اس شخص سے میرا بدلہ لے گا جس نے میری گھر والی کے مسئلہ میں مجھے ایذا پہنچائی ۔سعد بن معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا حکم دیجئے اگر وہ میرے قبیلہ کا فرد ہے ' میں اس کی گردن مار دیتا ہوں ۔ اگر وہ خزرج قبیلہ کا فرد ہے تو جو آپ کا حکم ہو گا وہی ہم کریں گے۔یہ سن کر سعدبن عبادہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے وہ خزرج کے سردار تھے ، وہ نیک آدمی تھے لیکن ان پر قومی حمیت غالب آگئی اور کہنے لگے اللہ کی قسم تم اسے قتل نہیں کرو گے اور نہ تم اسے قتل کر سکتے ہو ۔سیدنا اسید بن خضیر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے کہنے لگے تم جھوٹ بولتے ہو اللہ کی قسم ہم اسے ضرور قتل کریں گے۔پس تم منافق ہو اسی لیئے منافقوں کی طرف سے جھگڑا کرتے ہو۔ اوس اور خزرج کے دونوں قیبلے آپس میں جھگڑنے لگے قریب تھا کہ وہ آپس میں لڑ پڑیں ۔رسول اللہ ۖ منبر پر بیٹھے ہوئے تھے اور آپ ان کو خاموش کرانے کی کوشش کر رہے تھے ۔(بخاری :٤٧٥٠) سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے اگرچہ عبداللہ بن ابی کی حمایت کی لیکن اس کے باوجود وہ خود منافق نہیں ہوئے ۔

    اگر کوئی عالم دین بدعت کا مرتکب ہو یا کسی بدعتی کی موافقت کرتا ہو تو کیا وہ بھی ان میں شامل ہو گا؟

    شیخ صالح المنجد حفظہ اللہ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے فرماتے ہیں:
    الحمد للہ: ہم نے یہ سوال شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ کے سامنے پیش کیا تو ان کا جواب تھا :''نہیں وہ ان میں شامل نہیں ہو گااور نہ ہی ان کی جانب منسوب کیا جائے گا، اس لیے کہ وہ تو صرف کسی ایک مسئلہ میں موافق ہوا ہے لہٰذا اسے مطلقاً ان کی طرف منسوب کرنا صحیح نہیں۔اس کی مثال اس طرح ہے :
    جو شخص امام احمد کے مسلک پر ہو لیکن اس نے کسی ایک مسئلہ میں امام مالک کا مسلک اختیار کیا تو کیا ہم اسے مالکی کہیں گے؟ نہیں اسے مالکی نہیں کہا جائے گا۔تو اسی طرح اگر کوئی فقیہ ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے مسلک پر ہو اور وہ کسی معین مسئلہ میں شافعی مسلک پر عمل کرے تو کیا ہم اسے شافعی کہیں گے؟ نہیں اسے شافعی نہیں کہا جائے گا۔
    چنانچہ اگر ہم کسی معتبر اور نصیحت میں معروف عالم دین کو اہل بدعت کا کوئی مسئلہ لیتے ہوئے دیکھیں تو یہ صحیح نہیں کہ وہ بھی ان بدعتوں میں شامل ہو گیا ہے اور ان کے طریقہ پر ہے بلکہ ہم یہ کہیں گے : ہم ان سے کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ اور اللہ کے بندوں کی خیر خواہی دیکھتے ہیں اور جب وہ اس مسئلہ میں غلطی کر بیٹھے تو ان کی یہ غلطی اجتھاد کی بنا پر ہے کیونکہ اس امت کا اجتھاد کرنے والا اگر صحیح اجتھاد کرے تو اسے دوہرا اجر ملتا ہے اور اگر غلطی کر بیٹھے تو اسے ایک اجر حاصل ہو تا ہے ۔
    اور جو کوئی شخص کسی ایک غلط کلمہ کی بنا پر سارا حق ہی رد کر دے تو وہ گمراہ ہے ، خاص کر جب یہ غلطی جسے وہ غلط خیال کرتا ہے غلط نہ ہو، اسے غلط بلکہ گمراہ یا بعض اوقات تو اسے کافر قرار دیتے ہیں۔ اللہ اس سے محفوظ رکھے ایسا کرنا بہت ہی برا اور غلط ہے ۔اور جو کسی دوسرے کو کسی سبب یا معصیت کی بنا پر کافر قرار دے تو اس کا یہ مسلک تو خوارج سے بھی زیادہ شدید ہوگا کیونکہ خوارج تو مرتکب کبیرہ کو کافر قرار دیتے ہیں نہ کہ کسی بھی معصیت کی بنا پر … …(لقاء الشہری للشیخ محمد بن صالح العثیمین:ص١٥ )(الاسلام سوال جواب:فتویٰ :٩٧٨٨)

    اقتباس من کتاب
    اہل بدعت اور معاصر اسلامی تحریکوں سے تعامل
    از
    ڈاکٹر سید شفیق الرحمن
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. مخلص1

    مخلص1 -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 25, 2010
    پیغامات:
    1,038
    اچھی تحریر شئیر کرنے کا بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ جزائے خیر دے آمین
     
  3. مشتاق احمد مغل

    مشتاق احمد مغل -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2007
    پیغامات:
    1,216
    جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء
     
  4. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    اچھی شیئرنگ ہے سسٹر
    جزاک اللہ خیرا
     
  5. وردۃ الاسلام

    وردۃ الاسلام -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2009
    پیغامات:
    522
    جزاک اللہ خیر بنت الاسلام بہنا اللہ مسلمانوں کو عمل کیی توفیق دے آمین
     
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاكم اللہ خيرا وبارك فيكم بنت الاسلام بہن ۔ بہت مفيد اقتباس منتخب كيا ہے ۔
     
  7. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    جزاکم اللہ خیرا
    بہت مفید معلومات ہیں۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں