اسامہ بن لادن یا سی آئی اے ایجنٹ

منہج سلف نے 'متفرقات' میں ‏جولائی 4, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بہت متوازن ! مفيد اقتباس نقل كرنے كا شكريہ اہل الحديث بھيا ۔ يہی بات ہم ميں سے بعض اركان نے عرض كى تھی تو بھونچال آ گیا تھا ۔۔۔۔
     
  2. وردۃ الاسلام

    وردۃ الاسلام -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2009
    پیغامات:
    522
    بھونچال نہیں اب ساتھ ساتھ اللہ کے عذاب بھی آ رہے ہیں سیلاب اور زلزلوں کی صورت میں۔۔۔جب امت جہاد کے اس طرح مخالف ہو جائے تو اللہ اپنا غضب دکھاتا ہے۔۔۔بے بنیاد الزامات۔۔۔قائد امت کے خلاف بہتانوں کی بھر مار۔۔۔یہ کوئی نئی بات نہیں ہمرے سلف صالحین یہ سب برداشت کرتے آئے ہیں

    یہ ایسا موضوع ہے جو قیامت تک جاری رہے گا جس کی خبر اللہ کے نبی نے دے دی تھی کہ ایک گروہ حق پر جہاد کرتا رہے گا لوگ ان سے غداری کریں گے لیکن ان کی غداری سے ان کو کوئی نقصان نہ ہو گا
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وردة چندا ۔۔۔ جہاد كى مخالفت يہاں كس نے كى ہے ؟ بات تو تكفيريوں كے متعلق ہو رہی ہے۔
    جب تك آپ مخاطب كے موقف كو ديانت دارى سے كوٹ نہیں كريں گی، اس كا رد نہیں كر سكيں گی۔
    اسامہ نے افغان جہاد ميں بلاشك حصہ ليا مگر جب القاعدہ بنائى تو تكفير شروع كر دى ۔ یہی سلفى علماء كرام كا اس سے نقطہ ء اختلاف ہے۔
     
  4. حرب

    حرب -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2009
    پیغامات:
    1,082
    میں آپ کی بات سے متفق ہوں۔۔۔ چند سال رُک جائیں امریکہ نے ہاتھ اُٹھا کر کہنا ہے کے وی آر القائدہ اور ساتھ تیسری انگلی بھی دکھانی ہے۔
     
  5. وردۃ الاسلام

    وردۃ الاسلام -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2009
    پیغامات:
    522
    باتیں بنانے کا واقعی کوئی فائدۃ نہیں ہے جب امریکہ اپنے آپ کو القاعدہ کہے گا اس دن کا انتظار کرتے ہیں۔۔۔۔۔
     
  6. وردۃ الاسلام

    وردۃ الاسلام -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2009
    پیغامات:
    522
    ابو بکر رضی اللہ عنہ نے زکوۃ کے مانعین کی تکفیر کر دی تھی اور ان سے جہاد کیا تھا تو اس سے بھی بڑا مسئلہ یعنی غیر اللہ کا نظام نافذ کرنے والوں کی تکفیر نہیں کی جائے گی کیا؟؟مرجئہ لوگ ہر زمانے میں ایسی باتیں کرتے آئے ہیں ۔۔۔۔
     
  7. حرب

    حرب -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2009
    پیغامات:
    1,082
    السلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ۔۔۔
    محترمہ وردہ الاسلام۔۔۔ واللہِ میں دل سے آپ کے جذبات کی قدر کرتا ہوں۔۔۔ لیکن جو الزامات آپ لگارہی ہیں۔۔۔ کیا درست ہیں؟؟؟۔۔۔مجھے یہ بتائیں کے غیراللہ کا نظام کہاں نافذ ہوا؟؟؟۔۔۔ بلکہ اس کے برعکس اللہ کے ماننے والے لاکھوں کی تعداد میں شہید ہوگئے۔۔۔ سب سے پہلی چیز جو میں جاننا چاہتا ہوں وہ یہ کے آپ کی سروس آف انفارمیشن کیا ہے؟؟؟۔۔۔ ہم بھی اچھی طرح جانتے ہیں کے قیامت تک مسلمانوں کی ایک جماعت جہاد کرتی رہے گی۔۔۔ لیکن یہ کہاں لکھا ہے کے یہ ہی وہ جماعت ہے۔۔۔ اور سب سے زیادہ اہمیت کی حامل بات اگر یہ جہاد چل رہا تھا تو مرحوم اسامہ بن لادن پانچ سال سے ایبٹ آباد میں بیٹھ کر کیا کررہے تھے؟؟؟۔۔۔ سوائے وڈیوز جاری کرنے کے۔۔۔ اور عقل کا استعمال کریں اگر امریکہ افغانستان پر حملہ نہیں کرتا تو کیا القائدہ جو پچھلے تیرہ سال سے افغانستان میں یعنی اپنی ہی سرزمین پر بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں لڑتے؟؟؟۔۔۔ یہ جہاد نہیں کہلاتا یہ ہوتا ہے سیلف ڈیفینس اگر مجھ پر کوئی حملہ کرے اور میں بچاؤ کی تدبیر کروں اور حملہ آوار زخمی یا ہلاک ہوجائے تو میری بری الذمہ ہوں۔۔۔

    اب دیکھیں کتنی عجیب بات ہے امریکہ القائدہ اور طالبان کو الگ کررہا ہے۔۔۔ کیوں؟؟؟۔۔۔ اور طالبان والے یہ بیانات دے رہے ہیں کے ہم اسامہ بن لادن کی موت کا بدلہ لیں گے حالانکہ اسامہ بن لادن تو القائدہ کے بانی ہیں ان تضاد شدہ بیانات سے کیا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔۔۔ یعنی کے طالبان سے مذاکرت کرو اور بعد میں ایک کولیشن حکومت بنا کر ان کے ذریعے طالبان کو سپورٹ کرو پاکستان میں اور بدامنی کی فضاء قائم رکھو۔۔۔ اور ہلکے پھلکے حملے سرحد پار افغانستان سے ابھی سے شروع ہوچکے ہیں۔۔۔

    حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ نے جب منکرین زکوہ کے لئے امیر کو جھنڈا پکڑایا تھا فرنٹ لائن پر تھے۔۔۔ اور ان کے امیر ملا عمر ہیں۔۔۔ لہذا اسامہ بن لادن کو بھی فرنٹ پر ہونا چاہئے تھا۔۔۔ ناکہ چھپ چھپا کر اُمت مسلمہ کا بیڑا غرق کروانا۔۔۔ اس افغانستان کی جنگ سے کیا ملا سوچیں جو آزاد ریاستیں ہیں وہ بھی ہاتھ سے جارہی ہیں۔۔۔ عراق برباد ہوگیا اب وہاں کس کی حکومت ہے۔۔۔ کویت، دبئی، بحرین یہ حقائق بند آنکھوں سے نہیں دکھائی دیں گے لہذا کھلی آنکھوں سے جائزہ لیں اور حمید گل کی طرح طوطے کی طرح یہ رٹنا امریکہ کو شکست ہوگئی فضول ہے اب میڈیا کھل کر کہہ رہا ہے کے دو ماہ ہیں پاکستان کے پاس اگر تو حالات قابو آجائیں تو بہتر ہے ورنہ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور اللہ نہ کرے ایسا ہوا تو پھر آپ کا اس سلسلے میں کیا رد عمل ہوگا؟؟؟۔۔۔ کیونکہ خانہ جنگی کی صورتحال تو پہلے ہی ہوچکی ہے۔۔۔
     
    Last edited by a moderator: ‏جولائی 6, 2011
  8. وردۃ الاسلام

    وردۃ الاسلام -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2009
    پیغامات:
    522
    آپ حقیقت سے آنکھیں بند کر کے لفاظی کی جنگ کرنے میں ماہر میں میں ایسا نہیں کر سکتی۔۔۔آپ امریکہ کا ساتھ دینا جانتے ہیں ۔۔۔۔
     
  9. وردۃ الاسلام

    وردۃ الاسلام -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2009
    پیغامات:
    522
    فواد صاحب غائب ہیں ان سب باتوں میں۔۔۔وہی بتا دیں کون امریکہ کا ایجنٹ یے کون نہیں۔۔۔یہاں ان کا کام اور لوگ کر رہے ہیں امریکہ کی زبان اور لوگ بول رہے ہیں اس لیے انہیں آنے کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔

    دنیا کے کسی بھی ملک پر اسلام کا حکم نافذ نہیں ہے۔۔۔کہیں ہے تو جزوی ہے کلی کہیں نافذ نہیں۔۔۔
     
  10. سلمان ملک

    سلمان ملک -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2009
    پیغامات:
    924
    اس بات میں کوئی شک نہیں جب روس نے وحشیانہ یلغار کرتے ہوئے افغانستان پر قبضہ کر لیا تھا تو اس زمانے میں جہاد کے نام پر امریکہ نے سب اسلامی ملکوں کو اس بات پر ابھارا تھا کے آپ لوگ نہتے اور مظلوم افغانیوں کی مدد کریں اس پر سب مفتیوں اور علمائے کرام نے جہاد کے فتوے جاری کیے ، پاکستان نے سب سے زیادہ کردار ادا کیا اس کام کے لیے اس وقت کے فوجی حکمران جنرل ضیاء الحق کو امریکہ نے خوب استعمال کیا ، جنرل صاحب نے سب اسلامی حکمرانوں کو اس جہاد میں مدد کے لیے ابھارا ، خاص کر سعودی عرب کو ، سعودی عرب نے مالی اور افرادی ہر قسم کی خوب مدد کی ، کیونکہ امریکہ بھی ان کو اس بات پر ابھار رہا تھا ، اس بات کو ذہن میں رکھیں امریکیوں کو افغانیوں سے کوئی ہمدردی نہیں تھی ان کا مقصد اپنے اس وقت کے دشمن روس کو نقصان پہچانا تھا ، لیکن امریکیوں کو اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ روس تباہ و برباد ہو جائے گا ، اس وقت سی آی نے جہاد کے نام پر مسلمانوں کی ہر قسم کی امداد کی ، افراد کو عسکری تربیت دی اور ان کو مکمل کمانڈو بنا دیا ، جب روس شکست سے دو چار ہوا ،تو مجاہدین نے اک اسلامی حکومت کا ارادہ کر لیا جو کہ امریکہ نے کبھی سوچا بھی نہ تھا ،اس دوران کیا کچھ ہوا یہ آپ سب جانتے ہیں

    کوئی بھی فتوی جاری کرنے سے پہلے حقائق کو سامنے رکھا کریں جذبات میں آ کر جاری کیے جانے والے فتوی اکثر شرمندگی کا باعث بنتے ہیں

    وہی علمائے کرام جنہوں نے اس وقت اپنی حکومتوں اور امریکیوں کے کہنے پر روس کے خلاف جہاد کے فتوی جاری کیے تھے

    جب امریکہ خود افغانستان پر یلغار کرتا ہے تو اس کا مقابلہ کرنے والوں کو دہشت گرد کہا گیا ، اور اسلامی ملکوں اور حکمرانوں سے فتوی جاری کروائے گئے

    اب آپ خود فیصلہ کرِیں کہ کس وقت کے فتوی صحیح تھے

    روس کے وقت
    یا اب

    لڑنا چھوڑیں اور عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حق کو پہچانیں
     
  11. سلمان ملک

    سلمان ملک -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2009
    پیغامات:
    924
    خواتین سے خصوصی گزارش ہے کہ جذبات میں آکر کوئی بھی ایسی بات نا کریں جس کی وجہ سے بعد میں ندامت محسوس ہو ، جذبات اپنی جگہ لیکن بڑوں کی عزت اور احترام بھی کوئی چیز ہوتی ہے کسی بھی قسم کے القابات سے گریز کریں ،اپنے دلائل پیش کریں اور فیصلہ اوروں پر چھوڑیں
     
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    كيوں جى يہ سب خواتين كو كيوں سنايا جا رہا ہے ؟ :00038: جب حضرات بحث كرتے ہیں تو ہم نے کبھی كہا ہے كہ مردوں نے یہ كر ديا وہ كرديا ؟
    اردو مجلس كى خواتين اركان انتظاميہ سے لے كر مكتبہ اسلاميہ تك نہايت ذمہ دارى سے كام كر رہی ہیں ، برائے كرم ميرى بہنوں كے متعلق آئندہ ايسے تبصروں سے احتراز كيا جائے۔
    ميرے خيال ميں ہروقت صنفى فرق كو اعصاب پر سوار ركھنے سے بہتر ہے مخاطب كو صرف انسان سمجھ كر بات كى جائے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  13. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    کیونکہ اس تھریڈ میں بھی اکثر خواتین کا کام جلتی پر تیل ڈالنا ہی لگتا ہے۔۔۔۔ اس لیے آپا جی خواتین سے گزارش کی گئی تھی کہ وہ ذرا صبر کر لیں فی الحال اور پہلے مردوں کو یہ معاملہ نبٹا لینے دیں۔ بعد میں خواتین کا موقف بھی جان لیں‌گے ان شاء اللہ۔ اور مندرجہ بالا پوسٹس سے کیا آپ کو خواتین کی تحریر میں‌کوئی کام کی بات نظر آتی ہے ماسوائے چند جذباتی باتوں اور ارجاء کے الزامات کے؟؟؟؟

    اور جہاں تک مرجئہ کا تعلق ہیں تو ہم ان سے بری ہیں!!!!!!! اس پر دلائل پھر کبھی تفصیلا" ذکر کر دئیے جائیں‌گے ان شاء اللہ۔ کیونکہ اہل حدیث کے منہج کا مرجئہ کے موقف سے دور دور تک کا کوئی واسطہ نہیں
     
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاكم اللہ خيرا ۔ كوئى مسلمان جہاد اور مجاہدين كو برا كہنے كا سوچ بھی نہیں سكتا ۔
    البتہ بھائى اسامہ سے اختلاف ركھنے والے علماء كرام بھی افغان جہاد ميں اس كى خدمات كى نفى نہیں كرتے۔ اس كى بعد كى غلطيوں كى بنا پر ماضى كى سارى خدمات كى نفى كرنا بھی تو غلط ہے؟
    افغان جہاد ميں اگر امريكہ سے مدد لى گئی تو اس ميں كيا حرج ہے؟ كيا نبي كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے غير مسلموں سے معاہدے نہیں کیے تھے؟
     
  15. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    مرجئہ کے فتوى كا رخ تو ميرى طرف تھا ۔ ليكن آپ كو پتہ ہے بد دعا اور فتوى وہی لگتے ہیں جو حق پر ہوں۔ اس ليے نو ٹينشن ۔ وردة آپ ہمارى چھوٹی بہن ہیں ۔ دلائل سے ٹو دا پوائنٹ بات كريں تو بحث مفيد ہو گی۔ ورنھ جنگ كا منظر ہو گا۔
    اہل الحديث بھائى زندگی ميں اس سے زيادہ بڑی باتيں برداشت كرنا پڑتی ہیں بھيا فصبر جميل !
     
  16. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047

    جزاک اللہ بہن!
    اور میں آپ کی درج بالال بات سے بالکل متفق ہوں۔
    یہ واقعی حقیقت ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ مرحوم اسامہ بن لادن نے جہاد افغانستان میں بہت کام کیا۔
    مگر کس کے کہنے پر وہ سلمان بھائی نے بتادیا ہے۔ الحمدللہ
    خیر میں آپ کے نکتہ تحریر کی تائید کرتا ہوں۔ ان شاءاللہ
    والسلام علیکم
     
  17. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    جی بالکل میں اسی بات پرکاربند ہوں اور ابھی تک صبر کا دامن تھام رکھا ہے حالانکہ وردۃ سسٹر نے جس طرح گالی سے مخاطب کیا تھا، اس کا جواب دینا میں جانتا تھا مگر بہن سمجھ کر اگنور کردیا، اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا، بھلا بہنوں کی گالیاں تھوڑی لگتی ہیں۔ :)
    والسلام علیکم
     
  18. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!

    عتیق بھائی مراسلہ پر متفق ہونا نہ ہونا یہ ایک الگ مسئلہ ھے آپ نے اس مراسلہ کو بڑی عقلمندی کے ساتھ پیش کیا۔ اور امید کرتا ہوں آپ آگے بھی بحث میں الجھنے سے پرہیز کریں گے پرانے تعلقات کی بنا پر میں آپکو ایک وارننگ لیٹر میل کروں گا اسے پڑھ کے آپ مزید خود میں ایک تبدیلی محسوس کریں گے ہو سکے تو اسے چیلنج کرنے والوں پر چھوڑ دیں۔

    والسلام
     
  19. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    جی ان شاءاللہ بھائی
    میرے آپ کے لیٹر کا شدت سے انتظار کروں گا۔
    والسلام علیکم
     
  20. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    السلام علیکم وردۃ!
    میرے آپ سے کچھ سوالات ہیں، پہلے بھی میں نے سوالات پوچھے تھےمگر کسی نے ان کے جوابات نہیں دیے الٹا الزامات و گالیاں دینی شروع کردی جوکہ اہل علم کا وطیرہ ہرگز نہیں ہے۔
    میں پھر آپ سے آخری دفعہ اس تھریڈ پر سوالات پوچھتا ہوں، امید ہے کہ جواب دینے کی کوشش کریں گی ثبوتوں کی بنا پر۔ ان شاءاللہ
    اگر آپ نے میرے سوالات کے جوابات دے دیے اور میں قائل ہوگیا تو میں آپ کی سوچ کی تائید کروں گا۔ ان شاءاللہ

    ٭ مرحوم اسامہ بن لادن صاحب نے روس کے خلاف جہاد کرنے کے بعد (کیونکہ اس وقت وہ امریکہ کا ہیرو تھا) کیا کارنامہ انجام دیا کہ آپ کی نظر میں وہ مسلمانوں کا ہیرو یا مسیحا تھا؟
    ٭ انہوں نے روس کی جنگ کے خاتمہ کے بعد اسلام کے نام پر کون سا جہاد کیا اور کہاں کہاں کیا اور کس طرح سرانجام دیا اور کن کے خلاف؟
    ٭ کیا آپ مانتی ہیں کہ روس کی جنگ کے بعد دنیا میں جتنے بھی بم دھماکوں میں معصوم انسان بشمول مسلمان ہلاک ہوئے وہ اسامہ یا ان کی تنظیم القائدہ نے کیے ہیں؟
    ٭ اگر ہاں تو ن پر روشنی ڈاليں گی کہ وہ اسلام کی رو سے جہاد تھا؟
    ٭ اگر نہیں تو پھر انہوں نے دین کی سربلندی کے لیے کیا کیا جو وہ اسلام کا مسیحا و ہیرو اور مجاہدوں کا سردار بن گیا آپ کی نظر میں؟
    ٭ پاکستان و سعودی عرب میں القائدہ نے جتنے بھی بم دھماکے کرکے معصوم مسلمانوں کو (جو آپ کی نظروں میں طاغوت تھے) شھید کیا، جوکہ القائدہ نے قبول بھی کیے ہیں، آپ کی نظر میں وہ جہاد ہے جو اسامہ بن لادن سر انجام دے رہے تھے؟
    ٭ کیا اسامہ بن لادن نے مسلمانوں کو کافر قرار دےکر قتل کرنے کا فتوای صادر نہیں کیا تھا جس میں پاکستانی و سعودی عوام شامل ہے؟


    امید کرتا ہوں کہ جذبات و غصہ کو بالائے طاق رکھ کر میرے سوالات کا پر عڑم طریقے سے جوابات دینے کی کوشش کریں گی، اور ہاں اپنی اور دوسروں کی عزت کا خاص خیال بھی رکھیں گی۔ ان شاءاللہ

    نوٹ: ان سوالات کا جواب صرف وردۃ سسٹر دیں اور کوئی بھی نہیں پلیز یہ میری درخواست ہے۔
    والسلام علیکم
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں