سید توصیف الرحمٰن الراشدی ۔۔۔ اور ان پر لگائے الزامات کا رد

طالب علم نے 'مسلم شخصیات' میں ‏ستمبر 8, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    سید توصیف الرحمٰن الراشدی کی آڈیو تقاریر غالبا 2002 سے انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔ توحید کے معاملے میں شیخ ایک بے نیام تلوار کی مانند ہیں اور شیخ کا معاملہ کبھی کبھار "اپنے بھی نالاں مجھ سے بے گانے بھی ناخوش۔۔۔۔۔" کے مصداق دکھائی دیتا ہے۔ آئیے شیخ کی چند تقاریر میں سے اقتباسات دیکھیں‌پھر میں‌اپنے اصل موضوع کی طرف آتا ہوں

    عرفات کا دن آپ کو کیا سبق سکھاتا ہے، حج تو کر لیا لیکن!!!.) -

    ایک قربانی اللہ کے لیے اور ایک ۔ ۔ ۔۔ ۔ درباروں پر بکرے دینے والے) - URDU MAJLIS FORUM

    دربار شریف یا بدمعاش؟؟؟ دھرتی پہ سب سے بڑے بدمعاشی کے مرکز دربار

    پہلے توحید یا پہلے جہاد؟؟؟؟) -

    نام نہاد عاشقان رسول اور طاہرالقادری کے جھوٹے خواب کا رد (مقرر: سید توصیف الرحمٰن شاہ صاحب) - URDU MAJLIS FORUM


    URDU MAJLIS FORUM - محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خاطر جہاد یا ۔۔۔۔۔

    URDU MAJLIS FORUM - تنہا پوسٹ دیکھیں - کیا سعودی عرب اسلامی ملک نہیں؟

    آپ خود دیکھ سکتے ہیں کہ شیخ توحید کے معاملے میں‌کس قدر سرگرم ہیں‌اور لوگوں کی پیشانیوں پر بل پڑنے کے خوف سے توحید کی دعوت چھوڑ نہیں دیتے۔ اب جبکہ سن 2008 سے انٹرنیٹ پر بالعموم اور یوٹیوب پر بالخصوص ان کی وڈیو تقاریر عام ہورہی ہیں تو جہاں لوگ توحید کی طرف راغب ہوئے ہیں وہاں پہ ایسے بھی لوگ ہیں جن کا بس نہیں چلتا کہ وہ شیخ کو شیطان کا چیلا (نعوذباللہ) ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور بہت زیادہ shout کرکے وہ سمجھتے ہیں کہ توحید کی دعوت رک جائے گی، مگر ایسا ہرگز نہیں ہے، شیخ کی تقاریر کو توڑ مروڑ کر پیش کر کے اور شیخ کو گندی ننگی گالیاں دے کر اپنے جیسے چند ناعاقبت اندیشوں کو ساتھ ملا کر وہ بزعم خود سمجھ رہے ہیں کہ ہم نے توحید کی دعوت کے سامنے بند باندھ دیا ہے۔ ‌youtube پر دیکھیں تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ شیخ کے خلاف باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت مہم چلائی جارہی ہے۔

    ان شاء اللہ مجھے جب بھی فراغت ملی، اس تھریڈ میں شیخ پر لگائے جانے والے گھٹیاترین الزامات جن میں‌سے بیشتر ان کی وڈیو تقاریر کی قطع و برید کے بعد لگائے گئے ہیں کی قلعی کھولنے کی کوشش کروں گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    الزام نمبر 1: شیخ توصیف الرحمٰن نے کہا کہ عیسیٰ علیہ السلام فوت ہوئے

    الزام نمبر 1: شیخ توصیف الرحمٰن نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ عیسیٰ علیہ السلام فوت ہوئے

    اس الزام کے ثبوت میں یوٹیوب پر مندرجہ ذیل وڈیو پیش کی جاتی ہے http://youtu.be/C0MqcUmt-Js?t=41s، ایڈیٹنگ کرنے والے نے اس فقرے پر بار بار focus کیا ہے عیسیٰ پیدا ہوئے فوت ہوئے، عیسیٰ پیدا ہوئے فوت ہوئے، عیسیٰ پیدا ہوئے فوت ہوئے ۔
    یہ فقرہ سننے کے بعد کلمہ گو مشرکوں کو تو گویا من کی مراد مل گئی کہ یہ تو عیسیٰ علیہ السلام کی وفات کا عقیدہ پیش کر رہا ہے، پھر کفر کا فتویٰ بھی جڑ دیا۔ اب کوئی سید توصیف الرحمٰن الراشدی کی شکل پر تبصرہ کر رہا ہے کوئی ان کو کافر کہہ رہا ہے اور کوئی ان کے خانوادے کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کر رہاہے، تف ہے ایسی مسلمانی پر۔

    الزام کی حقیقت؟؟؟

    اوپر جو الزام لگایا گیا ہے وہ شیخ کی ایک تقریر جو وفات رسول کے موضوع پر کی گئی ہے سے ایک اقتباس لے کر پیش کیاگیا ہے۔
    http://www.ircpk.com/irc/touseef%20uerhman%20rashdi%20hafizaullah/Play/P_Touseef_Sab(Wafat-e-Rasool).ram
    آئیے الزام لگانے والے شخص کا خبث باطن دیکھئیے، پورے الفاظ کچھ یوں ہیں: اقتباس از منٹ 12:14 تا 12:42
    -----
    او لوگو، محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے ایک رسول ہیں
    ان سے پہلے رسول آئے اور گئے
    آدم آئے اور گئے
    عیسیٰ آئے اور گئے
    موسیٰ آئے اور گئے
    عیسیٰ پیدا ہوئے اور فوت ہوئے۔۔ ہوں گے
    محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:ابن مریم دنیا میں نزول کریں گے، چالیس سال حکومت کریں گے اور پھر ان کو موت آئے گی


    آپ اوپر پیش ک گئی transcription ملاحظہ کر کے اور اگر چاہیں تو تقریر اپنے کانوں سے سن کر اور آنکھوں سے ملاحظہ کرکے دیکھ سکتے ہیں کہ شیخ توصیف کی زبان سے غلطی سے لفظ نکلا ۔۔۔ فوت ہوئے۔۔۔۔۔۔۔ فورا ہی آپ نے تصیح کردی ۔ ۔ ۔۔ ہوں گے ۔ ۔ ۔۔ ۔
    بعد میں پیش کی جانے والی حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم بھی اسی بات کی تائید کرتی ہے کہ سید توصیف الرحمٰن پر جو الزام لگایا گیاہے آپ کا عقیدہ اس کے برعکس ہے اور آپ اہل السنہ والجماعت کے عقیدہ کو follow کرتے ہوئے حضرت عیسیٰ کے آسمان پر اٹھائے جانے اور قریب از قیامت دنیا میں دوبارہ نزول کے قائل ہیں۔


    میں یہاں پر لکھناچاہوں گا کہ شیخ توصیف کی تقریروں سے ان قبرپرستوں و مخلوق پرستوں کو تکلیف ہوتی ہے جن کا اوڑھنا بچھوڑنا ہی شرک ہے جو کبھی کہتے ہیں "میرے آقا آئے جھومو، میرے داتا آئے جھومو" کبھی "میرے آقا آوء کہ مدت ہوئے ہے ، تیری راہ میں اکھیاں بچھاتے بچھاتے" جو لجپالوں کے لڑ سے لگے ہوئے ہیں جن کی آسوں امیدوں کے بوٹے بابوں کے دموں قدموں سے ہرے رہتے ہیں۔
    جو دن رات "یا نبی مدد کو آنا مدنی مدینے والے، بری موت سے بچانا مدنی مدینے والے۔ ۔۔ ۔۔ کی صدائیں لگاتے تھکتے نہیں" جن کا " در نبی پہ پڑا رہا ہوں پڑے ہی رہنے سے کام ہو گا" یہ نظریہ ہے۔ جن کا ماننا ہے کہ "در نبی پہ ایسا کبھی نہیں دیکھا کوئ سوال کرے اور وہ عطا نہ کرے"۔ جن کا ماننا ہے کہ سارے نبی اللہ کی بجائے اللہ کے آخری نبی کے در کے سوالی ہیں"۔ جن کو "نبی کے در کے علاوہ" کوئی در نظر نہیں آتا۔

    بقول سید توصیف الرحمٰن شاہ: مسلمانوں نے سمجھا کہ اللہ تب راضی ہو گا جب اللہ کے رسول کو اللہ کامقام دیا جائے گا۔

    والسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. طالب نور

    طالب نور -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 28, 2008
    پیغامات:
    366
    جزاک اللہ خیرا
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاك اللہ خيرا وبارك فيك ، خوب سلسلہ تھا مگر ايك مراسلے كے بعد برادر طالب علم تشريف نہيں لائے۔
     
  5. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    کیا بھائی سے کسی کا کوئی رابطہ ہے تو ان سے درخواست کریں کہ مجلس پر واپس آئیں
    اور اس دھاگے کو آگے چلائیں
     
  6. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    اللہ عز و جل- فضیلۃ الشیخ سید توصیف الرحمٰن کی حفاظت فرما
     
  7. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
  8. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    اے اللہ تمام موحدین کی حفاظت فرما۔ خصوصاً اُن کی جو تیری توحید پر کبھی ’’سمجھوتہ‘‘ نہیں کرتے۔ اور ہمیں بھی توحید پر قائم رکھ۔ توحید پر شہادت کی موت عطا فرمائے۔ پھر تو قبول بھی فرما لے۔ آمین یارب العالمین۔
     
  9. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    جو الزمات توصیف الرحمٰن پر جس طبقہ نے لگائے ہیں ، وہ کوئی نئی بات نہیں
    اس قسم کے فرقہ و مسلک کو چلانے کے لیے تین قسم کے طبقہ کی گورننگ باڈی ہوتی ہے

    1- علماء کا طبقہ :
    انکا کام لوگوں پر اپنے عقائد و نظریات مسلط کرنا ہے ، تاہم یہ معزز طبقہ ہوتا ہے ، عوام سے الجھنا پسند نہیں کرتا اس لیے عام طور پر خطبہ کے علاوہ سامنے نہیں آتا

    2- مناظرے والے مولوی :
    انکا کام اپنے نظریات کا دفاع یا دوسرے الفاظ میں مخالف فرقوں سے لڑنا جھگڑنا ہے ۔۔
    یہ طبقہ بعد کے طبقے والے کی تربیت کرتا ہے ، علم نام کو بھی نہیں ہوتا ، اپنے بزرگوں کی چند مناظرے والی کتب انکو رٹی ہوتی ہے بس

    3- میڈیائی طبقہ :
    اس طبقہ کا تعلق عوام سے براہ راست ہوتا ہے ، انکا کام اخبار و رسائل سے مخالف طبقہ کے اقتباسوں کو قطع و برید کانٹ چھانٹ کے مرچ مسالہ لگاکر پیش کرنا ہے
    اور آجکل یہ طبقہ یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو ایڈیٹنگ کرتا ہے ۔۔
    یہ طبقہ عام طور پر "گالی باز اسکواڈ" کا کام دیتا ہے ، مناظرے میں نعرہ لگانا یا بیلکس میسنجر وغیرہ میں اناپ شناپ بولنا ہے ۔۔۔
    علم اس طبقہ کو بھی نہیں ہوتا ، بس انکو انکے بڑے کی سرپرستی حاصل ہوتی ہے

    یہ لوگ اپنے عقیدے کو قیمتی کار سمجھتے ہیں ، کہ شائد کوئی ان سے چرا لے جائے گا ، حالانکہ اگر یہ حق پر ہوتے تو کبھی ان سے چھن جانے کا خوف نہ ہو ۔۔
     
Loading...
Similar Threads
  1. طالب علم
    جوابات:
    9
    مشاہدات:
    3,783
  2. طالب علم
    جوابات:
    26
    مشاہدات:
    8,360
  3. اعجاز علی شاہ
    جوابات:
    4
    مشاہدات:
    2,378
  4. اہل الحدیث
    جوابات:
    0
    مشاہدات:
    686
  5. اہل الحدیث
    جوابات:
    0
    مشاہدات:
    607

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں