بال گرنے کا علاج درکار ہے

03arslan نے 'صحت و طب' میں ‏نومبر 19, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. 03arslan

    03arslan -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2009
    پیغامات:
    418
    [font="alvi nastaleeq v1.0.0"]السلام علیکم
    اراکین اردو مجلس سے گزارش ہے کہ اگر کسی کے علم میں سر کے بال گرنے کا علاج ہو تو شیئر فرما دیں۔
    [/font]
     
  2. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    ارسلان بھائی آپ اس لنک کو وزٹ کریں شاید مسئلہ حل ہوجائے۔شکریہ
     
  3. mujeeb_86

    mujeeb_86 -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 27, 2011
    پیغامات:
    198
    ٹنڈ کروا لو بھای
     
  4. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
  5. 03arslan

    03arslan -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2009
    پیغامات:
    418
    بھائی جان ٹنڈ تو کرائی ہوئی ہے لیکن جب بال بڑھے ہوئے تو پھر یہی مسئلہ ہو سکتا ہے
     
  6. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    گرتے بالوں اور سرکی سکری خشکی کیلئے مجرب عمل
    2عدد لیموں کا رس نکال کر بالوں کی جڑوں میں لگا کر اچھی طرح مساج کریں اور آدھا گھنٹہ بعد سرسوں کے تیل کا مساج کریں۔ اس کے بعد اچھی طرح باریک کنگھی کریں اس سے سر کی تمام سکری کنگی کیساتھ باہر آجائے گی اور کنگھی سے جڑوں کا مساج ہوکر دوران خون درست ہوجائے گا۔ بعد میں غسل کریں انشاءاللہ ایک ہفتہ کے اندر بال گرنا بند اور سکری کا خاتمہ ہوجائے گا۔ یہ عمل گرمیوں میں ایک دو دن بعد اور سردیوں میں 5,4 دن بعد کریں۔ مرض ختم ہونے تک کرتے رہیں اور اس کے بعد بھی ہفتہ میں ایک بار یہ عمل ضرور دھرائیں۔


    ماخوذ
     
    Last edited by a moderator: ‏نومبر 20, 2011
  7. Kanwal

    Kanwal --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏جولائی 17, 2012
    پیغامات:
    17
    بالوں کا گرنا اور کمزور ہونا اس بات کی علامت ہے کہ جسم میں vitamins اور minerals کی کمی ہے۔ اس کمی کو سب سے پہلے خواک سے پورا کریں۔ کچی سبزیاں، سلاد اور پھل کھائیں۔ ورنہ کسی ڈاکٹر کو چیک کرا کر کوئی suppliment لے لیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    السلام علیکم
    بالوں‌کے گرنے کے حوالے سے اور اسکی روک تھام کیلیے ایک ذاتی تجربہ پیش ہے۔
    یہاں‌ریاض‌شہر میں‌خاص طور پر ڈرائی موسم کی وجہ سے اور پانی کی خرابی کی وجہ سے عام طور پر بالوں‌کا گرنا عام ہے، بنیادی طور پر کئی وجوہات کو ملاکر جو بنیادی وجہ سے سمجھی گئی وہ ہے، ہمارے بالوں کی خشکی، جو ہم مختلف شیمپوز استعمال کرکے اسکے کیمیکلز سے مزید بڑھالیتے ہیں۔۔۔!
    حج کے موقع پر میں‌نے نے سارے بال نکالے تھے اسکے بعد سے ، مستقلا رات میں‌سوتے ہوئے زیتون کے تیل کے ہلکے مساج کی میں‌نے عادت ڈالی، مجھے خود یقین نہیں‌آتا کہ بالوں‌کا گرنا یکسر ختم ہوگیا، بلکے بال مزید گھنے، کالے اور مضبوط ہوتے چلے گئے، یہاں‌تک کہ لوگ دیکھ دیکھ کر حیران ہیں‌کہ ، حج سے پہلے بڑے بالوں میں‌کسقدر گیپ نظر آتا تھا اور اب۔۔۔۔۔!

    بڑی وجہ خشکی ہے، اور زیتون کا تیل مستقلا استعمال کریں‌یہ خشکی دور ہوجائیگی، مستقل استعمال شرط ہے۔، بال گھنے ہونگے، مضبوط ہونگے، کالے ہونگے اور گرنا یکسر بند ہوجائے گا (ساتھ میں‌پانی کا استعمال زیادہ کرین ، اوسطا مردوزن دونوں‌کو 5۔2 سے لیکر 3 لیٹر تک پانی پینا چاہئے جو کہ عام طورپر نہیں‌پیا جاتا اس سے بھی خشکی بڑھ جاتی ہے۔
     
  9. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    جزاک اللہ خیرا!
    اب تو ہم مجلس پر مستند ڈاکٹرز کے مشوروں سے بھی مستفید ہوا کریں گے!
    پلیز سر کی جلد کی بہت زیادہ خشکی کا بھی کوئ علاج بتائیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    اوپر کی پوسٹ میں‌، مجرب ٹوٹکا دستیاب ہے۔زیتون کے تیل کے مستقل استعمال سے خشکی مکمل ختم ہوجاتی ہے، اور یہی چیز بالوں‌کو گرنے سے روکنے کی ضامن ہے۔ مستقل استعمال شرط ہے۔ (میرا تجربہ قریب تین ماہ سے جاری ہے، اور ناقابل یقین ہے) الحمدللہ
     
  11. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    زیتون کے تیل کا مستقل استعمال ، سر کے جلد کی خشکی کو دور کرنے کا 101 فی صد ضامن ہے۔ ان شااللہ
     
  12. محمد اسد حبیب

    محمد اسد حبیب -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 3, 2011
    پیغامات:
    411
    وعلیکم السلام
    میں آپکے ساتھ دو علاج شئیر کرتا ہوں جو کہ ایک معالج نے مجھے تجویز کیے تھے جن میں سے ایک کا تو مجھے فائدہ نہیں ہوا جبکہ دوسرے علاج سے مجھے الحمد للہ 90فیصد فرق ہے اور بالوں کا گرنا تقریباً ختم ہو چکا ہے۔
    1۔ ارنڈ کا تیل (Castor Oil)،زیتوں کا تیل اور روغنِ بیضہ مرغ (ہمدرد کا) تینوں کی برابر مقدار لیں اور کسی برتن میں ڈال کر تھوڑا سا گرم کر لیں تا کہ اچھی طرح مکس ہو جائیں۔ رات کو سوتے وقت ایک دن چھوڑ کر استعمال کریں۔اس نسخے کو میں نے تقریباً ایک ماہ استعمال کیا تھا لیکن کچھ فرق نہیں پڑا۔ (جبکہ معالج کا دعویٰ تھا کہ ان شاءاللہ اس سے گرے ہوئے بال بھی اگ آئیں گے)
    2۔ نماز پڑھنے کے لیے کوئی ایسی مسجد ڈھونڈ لیں جو کم ازکم ایک کلومیٹر کی واک پر ہو۔ تیز تیز قدموں سے یہ فاصلہ طے کرکے مسجد جائیں اور نوافل میں رکوع و سجود میں اتنا وقت لگائیں کہ سبحانک اللہم ربنا وبحمدک اللہم اغفرلی 13 مرتبہ پڑھ سکیں۔ خاص طور پر واک کے بعد جو پہلا سجدہ کریں وہ قدرے لمبا ہو۔
    یہ علاج مجھے اس لیے تجویز کیا گیا تھا کیونکہ معالج کے خیال میں بالوں کی جڑوں میں خون کی فراہمی صحیح طور پر نہیں ہوپارہی تھی جس کی وجہ سے وہ کمزور ہو کر گرنے لگ پڑے تھے۔ تیز واک کرنے سے چونکہ دماغ کی طرف خون کی فراہمی تیز ہو جاتی ہے سو اس حالت میں جو سجدہ کیا جاتا ہے وہ بالوں کی جڑوں کے بند مساموں کو کھولنے میں معاون ثابت ہوتا ہے جن تک خون کی فراہمی رک چکی ہو۔ اس علاج کیساتھ مجھے کھجور،گرم پانی میں شہد مکس کرکے پینا اور ابلا ہوا انڈہ زیادہ استعمال کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا تھا (جس پر میں کچھ خاص عمل نہیں کر سکا)۔ تاہم ان چیزوں کو خوارک میں شامل کیے بغیر بھی مجھے الحمد للہ بہت زیادہ فرق محسوس ہو رہا ہے۔
    نوٹ نمبر1: اس علاج کو اختیار کرتے وقت اصل توجہ قربِ الٰہی کی طرف ہو اور علاج کی حیثیت ثانوی ہو۔
    نوٹ نمبر2: بہت زیادہ تیزاور لمبی واک سے بلڈ پیشر کا ایشو بھی ہو سکتا ہے۔
     
  13. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    ٹرائی کرکےدیکھتی ہوں -
     
  14. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    دہی کے اندر انڈا اور شکر ملا کر ہفتے میں ایک یا دو بار لگائیں ان شاءاللہ سر کی جلد کی خشکی کا نام و نشان مٹ جائے گا ان شاءاللہ تعالی
     
  15. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    انڈا اور شکر یا انڈا اور چینی استعمال کی جاسکتی ھے
     
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    زیتون کا تیل اور کیسٹر آئل ملا کر لگا لیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں