تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل

bia786asrfamily نے 'سپورٹس' میں ‏اکتوبر، 22, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. bia786asrfamily

    bia786asrfamily -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 15, 2007
    پیغامات:
    1,951
    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک کے خیال میں جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل اس لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے کہ جیت کی صورت میں اس ٹیم کو حریف پر نفسیاتی برتری حاصل ہوجائےگی۔

    اقبال اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم کی پریکٹس کے موقع پر پریس کانفرنس میں شعیب ملک نے کہا کہ فیلڈنگ کی کمزوری پر قابو پانے کی کوشش کی جائے گی۔

    پنتیسویں اوور میں گیند کی تبدیلی سے متعلق نئے قانون کی حمایت کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ پنتیس اوورز تک گیند نرم ہوجاتی تھی اب اس قانون سے سب کو یکساں فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی نے تمام ملکوں سے صلاح مشورے کے بعد ہی یہ قانون نافذ کیا ہے۔

    شعیب ملک نے اس بات سے اتفاق نہیں کیا کہ فری ہٹ اور اب گیند کی تبدیلی کے قانون سے ون ڈے کرکٹ بیٹسمینوں کی کرکٹ رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب دوسرے یا تیسرے پاور پلے میں یہ گنجائش رکھی گئی ہے کہ تین فیلڈرز دائرے سے باہر رکھے جا سکتے ہیں۔

    شعیب ملک نے کہا کہ محمد آصف کو میچ سے قبل فٹنس ٹیسٹ سے گزرنا ہوگا۔
    شاہد آفریدی کو ا وپنر کی حیثیت سے کھلانے کے بارے میں شعیب ملک نے کہا کہ بہت سے باتیں کھلاڑی سے پوچھ کر بھی کرنی پڑتی ہیں شاہد آفریدی ہوں یا کوئی بھی کھلاڑی وہ کپتان کی حیثیت سے پریشر ڈالنے کے حق میں نہیں ہیں۔

    اوپننگ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کے بارے میں سوال پر شعیب ملک نے کہا کہ اس کا مقصد بھارت کے اہم دورے کے لیے اچھا اوپننگ بلے باز تلاش کرنا ہے
     
  2. شعیب سعید شوبی

    شعیب سعید شوبی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2007
    پیغامات:
    61
    مجھے تو بڑی شدت سے تیسرے ون ڈے کا انتظار ہے. شکریا!!!
     
  3. bia786asrfamily

    bia786asrfamily -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 15, 2007
    پیغامات:
    1,951
    ہاں جی انتظار بہت تھا اب تو جیت گیا شکر ہے ...:):yahooo:
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں