کفر یا تکفیر؟؟

فلاح کا راستہ نے 'نقطۂ نظر' میں ‏دسمبر 31, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. فلاح کا راستہ

    فلاح کا راستہ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اگست 22, 2011
    پیغامات:
    238
    کفر یا تکفیر؟؟
    محترم قارئین کرام کسی کی دل آزاری کرنا، عزت نفس کو مجروح کرنا اور ذاتیات پر حملھ کرنا مقصود و مطلوب نہیں ہے۔ چند چیزیں آپ کے سامنے رکھتا ہوں فیصلھ فرما کر مجھے آگاہ کر دیجیے گا
    کل تین چار مرتبہ ایک نامور عالم سے بات ہوئی، جن سے تعلق برسوں پرانا ہے۔ بہت بڑی دینی جماعت کے مرکزی اراکین میں سے ایک ہیں، ایک رسالے سے وابستہ ہیں اور دین کی خدمت کے حوالے سے بہت سے لوگ ان کے شناسا ہیں۔ فرمانے لگے کہ رسالے کی وجہ سے میں رات کو لیٹ آؤں گا لہٰذا صبح فجر کی نماز میں آپ تشریف لائیے گا۔
    نہ چاہتے ہوئے بھی اعتبار کر بیٹھا۔ صبح سویرے سخت سردی کے موسم میں حضرت کے ہاںنماز کی ادائیگی کے لئے چلا گیا۔ مسجد میں تو وہ موجود نہ تھے، حسن ظن ہوا کہ لیٹ ہوں گے یا گھر میں نماز پڑھ لی ہو گی۔ اور گھر میں ہی بلوایا بھی تھا۔ چند قدم اور اٹھا کر موصوف کے گھر پہنچے، تین دفعہ بیل کی، تیسری بیل پر حضرت کا جوان بیٹا آنکھیں ملتے ملتے برآمد ہوا فرمانے لگا: پاپا سوئے ہوئے ہیں۔ دروازہ بند کیا اور ……………

    میں خاصی کشمکش میں تھا، سردی بھی بہت لگ رہی تھی سوچا کہ اب آیا ہوں تو ہردلعزیز عالم کے اصرار پر ان سے شرف ملاقات حاصل کر لیں کہ جنہیں قرآن پڑھانے پر مامور کیا گیا ہے، اور جدید انداز میں فہم قرآن کی کلاسز کے علاوہ ایک ٹی وی چینل کے لئے بھی ریکارڈنگ کرواتے ہیں۔
    ان کے ہاں پہنچ کر بیل بجائی تو جواب پہلے موصوف سے کچھ کم یا زیادہ نہ تھا۔

    سوچ رہا تھا کہ اللہ تعالی کا یہ فرمان آخر کس کے لئے ہے

    فویل للمصلین الذین ھم عن صلاتھم ساھون

    رسول اللھ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث آخر کس کے لئے ہے کہ

    من ترک الصلاة متعمدا فقد کفر

    اب آپ قارئین کرام مجھے بتائیں کہ کیا میں نے ‘‘تکفیر’’ کی ہے؟

    یا

    معاملہ ایسا ہے جس کی وجہ سے میں ‘‘تکفیری’’ ہونے سے بچ رہا ہوں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    آپ نے اچھا کیا کہ ان کا نام ذکر نہیں کیا ۔ نماز کے بارے میں حسن ظن رکھیے ، شاید کسی وجہ سے وقت پر بیدار نہ ہو سکے ہوں ، ایسا عین ممکن ہے ۔ دینی احکام کے بارے میں اپنا محاسبہ سختی سے اور دوسروں کا نرمی سے کرنا چاہیے ۔ رہی بات جوان اولاد کی تو سب اپنے اعمال کے ذمہ دار ہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    متفق:
    بہت ہی متوازن اور پراعتدال سوچ ہے۔
    جزاک اللہ خیرا۔
     
  4. ابو جزاء

    ابو جزاء -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 11, 2012
    پیغامات:
    597
    جزاک اللہ خیرا

    جوابات موضوع کے مطابق ارشاد کئے جائیں تو زیادہ مناسب ہو گا

    نفس مضمون سے ہٹ کر بات مناسب معلوم نہیں ہوتی
     
  5. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
    بھائی فلاح کا راستہ.
    آپکا سوال واضح نہیں ہے. کیا آپ ایک نماز چھوڑنے پر ان کی تکفیر کرنا جاہتے ہیں اور وہ بھی بغیر حجت تمام کرنے کے؟
     
  6. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    اس پر ہمت کر کے شیخ صاحب/ عالم دین کو ہی پوچھ لیتے تو بہتر تھا اپنی سوچ اور اندازہ سے الزام لگانا درست نہیں۔

    والسلام
     
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاک اللہ خیرا ،
    یہ جان بوجھ کر نماز چھوڑنے کے بارے میں ہے ۔ اگر انہوں نے جان بوجھ کر چھوڑنی ہوتی تو آپ کو فجر کا وقت نہ دیتے ۔
     
  8. فلاح کا راستہ

    فلاح کا راستہ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اگست 22, 2011
    پیغامات:
    238
    برسوں کا تعلق ہے

    بارہا اُن دونوں کی زبان سے یہ آیت نماز میں سنی اور خطبات و دروس میں حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم بھی۔

    بہت دفعہ اس مسئلے پر توجہ دلائی۔ موصوف صاحبان حدیث اور قرآنی آیت کے مفہوم کو بخوبی مانتے ہیں

    میرے خیال میں اب تشنگی تو نہیں رہی ہو گی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751

    سچی بات کو بیان کرنے والے کو تکفیری کہہ دیتے ہیں لوگ لیکن خیر کسی کے کچھ کہنے سے کچھ فرق نہیں‌پڑتا اور نہ سچائی ختم ہو جاتی ہے۔

    ویسے کنعان بھائی کی بات کو لے کر ایک بات کروں‌گا کہ ایک بار شیخ رفیق طاھر صاحب کے آگے بھی یہ سوال رکھ کر جواب لینا مناسب ہو گا۔ تاکہ بات مزید واضح اور صاف ہو جائے
     
  10. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    وعلیکم السلام ورحمتہ وبرکاتہ سسٹر

    سسٹر اولاد جب جوان ہو جائے تو کیا والدین کی زمے داری ختم ہو جاتی ہے ، اولاد کچھ بھی کرتی پھرے والدین کو کچھ نہیں کرنا یا کہنا چاہیے ؟ سب اپنے اپنے اعمال کے ذمے دار ہیں یہ بات تو ٹھیک ہے لیکن کچھ زمے داریاں والدین کے اوپر بھی عائد ہوتی ہیں
     
  11. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    ویسے سسٹر میرا آپ سے یہ سوال ھے کہ اولاد چھوٹی ھو یا بڑی اس کے بارے میں ماں باپ جواب دہ ھیں یا نہیں میں نے یہ پڑھا ھے کہ باپ پورے گھر کا جواب د ہ ہے اور ماں بچوں کی ۔۔ میرا بیٹا سات سال کا تھا تو شیخ ڈاکٹر فضل الہی صاحب کے چھوٹے بھای نے بتایا کہ اگر آج کے بعد یہ نماز نہ پڑھے گا یاجماعت میں نہ لے کر جائیں گے اس کو گناہ نہیں ھوگا آپ کو ھو گا۔
     
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    میرا بحث کا کوئی ارادہ نہیں کیوں کہ مجھے لگتا ہے کہ میری بات کسی کو کم ہی سمجھ آتی ہے ۔ اب تک کی زندگی سے یہی سیکھا ہے کہ دینی احکام کے بارے میں اپنا محاسبہ سختی سے کرنا چاہیے، دوسروں کا حساب خدا کا کام ہے ۔ ۔ دیٹس آل ۔
    کفر وغیرہ پتیسے کی ترکیب نہیں ہے جو اتنی آسانی سے پبلک فورم پر سب سے رائے لی جائے ۔ اس کے لیے علماء کرام سے رجوع کرنا چاہیے ۔
     
  13. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    ----
     
  14. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    یہ تو مجھے معلوم نہیں کہ آپ کا میدان کیسے بدلا ۔ کیپٹن ایکس عثمانی کے فلاح کے راستہ سے اس معروف عالم کا امتحان لینے پہنچ گئے ۔ ۔ ۔
    علماء حق عام لوگوں کی نسبت اس بات کہ زیادہ مستحق ہیں کہ ان سے حسن ظن رکھا جائے ۔ آپ نے حسن ظن نہیں رکھا ۔ اگر ایسا ہوتا تو آپ دوسرے دن بھی وقت لے کر جاتے ہیں ۔ نہیں تو تیسرے دن بھی وقت لے کر جاتے ۔ پھر ان سے ملتے ان کے سامنے اپنے دلائل رکھتے ۔اس کہ بعد آپ یہاں آکر تھریڈ لگاتے ۔ لیکن اس وقت شاید آپ کو اس کی ضرورت پیش نہ آتی ۔
    اگر آپ یہ تھریڈ شروعہ نہ کرتے تو میرا جواب ہوتا کہ آپ نے تکفیر نہیں‌کی ۔ لیکن آپ نے تھریڈ شروع کر کے کسی کے ایمان پر قدغن لگانے کی کوشش ضرور کی ۔
     
  15. فلاح کا راستہ

    فلاح کا راستہ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اگست 22, 2011
    پیغامات:
    238
    پہلی بات کا جواب تو یہ ہے کہ شاید میں اور آپ دونوں ہی بدگمانی میں پہنچ گئے ہیں میں کسی کے متعلق اور آپ میرے متعلق۔
    علماء حق سے لازما حسن ظن ہی رکھنا چاہیے اور الحمد للہ میں بھی رکھتا ہوں
    ہاں علماء کرام کی ''غیبتوں"" کی وجہ سے ہی جرح و تعدیل کا سنہری باب قاٰئم ہوا اور حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کو عملی جامہ پہنایا گیا

    میرے خیال تھریڈ میں کسی عالم کا نام تو لکھا نہیں گیا۔ اس لئے مطلق اور معین کو بھی ملحوظ رکھنا نہایت مناسب ہوگا۔

    اگر ہم سورۃ صف کی آیت ''لم تقولون ما لا تفعلون'' پر عمل کر لیں تو شاید معاشرہ میں موجود بگاڑ کو کم کیا جا سکتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  16. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    سبحان اللہ ، یہ ایک اور مفروضہ ہے ، علماء کرام کی غیبتوں کی وجہ سے نہیں بلکہ اطاعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں یہ جرح و تعدیل کا سنہری باب قائم ہوا تھا ۔ لیکن جو کام آپ نے کیا وہ غیبت میں شمار ہوگا ، کیونکہ آپ کی اتنی علمی حیثیت نہیں کہ علماء پرجرح کرسکیں ۔
    جنہوں نے آپ کی پوسٹ پر شکریہ ادا کیا ، انہیں شاید معلوم نہیں ، لیکن مجھے معلوم ہے کہ آپ کا اشارہ کس طرف ہے ، اور میرا حسن ظن ہے کہ مذکورہ عالم کبھی بھی فجر کی نماز بلاعذر ترک نہیں کر سکتے ان شاء اللہ ۔
    إن بعض الظن إثم ولا تجسسوا ۔ انتظامیہ کا کام ہے کہ وہ قوانین کی پابندی کروائے ۔ جن علماء حق کی تعلیمات کو اردو مجلس پر پیش کرنا ہے ان پر احسان کرے ۔
     
  17. فلاح کا راستہ

    فلاح کا راستہ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اگست 22, 2011
    پیغامات:
    238
    قرآن و سنت سے دلیل تو پیش کریں کہ اتنا علم ہو تو آدمی کسی عالم کی غیبت کر سکتا ہے اور اتنا نہ ہو تو نہیں کر سکتا تا کھ نام لئے بغیر بھی …………………
    اللہ اکبر اللہ اکبر! اتنا بڑا دعوی کرنا انسانوں کے لائق نہیں ورنہ کسی قاضی کے پاس آپ بھی مذکورہ عالم کا نام لکھ کر بھیج دیں اور میں بھی بھیج دیتا ہوں۔ پھر آپ کو اپنے ’’ظن’’ کی حقیقت معلوم ہو جائے گی۔ میں کھلے دل و دماغ سے آپ کے ساتھ تعاون کرتا ہوں آپ بھی ہاتھ بڑھایئے۔
    یہ چیز میرے تھریڈ میں شامل نہیں۔ آپ اس کے لئے الگ تھریڈ لکھیں پھر اس پر بھی بات کر لیں گے ان شاء اللہ۔ العزیز
     
  18. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    آپا جی شاید آپ کا اشارہ اس روایت کی طرف ہے کہ ہر شخص اپنی رعیت کا ذمہ دار ہے۔۔۔ الخ
    وہ بات درست ہے اور اسی کی بنیاد پر ماں باپ بچوں کی اسلامی طریقے پر تربیت کے ذمہ دار ٹھہرتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اگر وہ ایسا نہ کریں تو نماز چھوڑنے کا سارا گناہ بچے کی بجائے اس کے ماں‌باپ کو ٹرانسفر ہو جائے گا۔ اور نہ ہی اس کا یہ مطلب ہے کہ عمدا" تارک نماز ہونے کی وجہ سے بچہ تو مومن و مسلم رہے گا البتہ ماں بات 'کافر' ہو جائیں گے۔
    میرا خیال ہے آپ عابد الٰہی صاحب کی بات کر رہی ہیں۔ اول تو ایسے معاملات میں کسی عالم کی بات وزن رکھتی ہے اور وہ بھی اسی صورت میں‌جب وہ دلیل سے بات کریں کیونکہ اس حدیث کے عمومی حکم کو کسی شخص پر خاص کر کے لگانا یا دوسرے لفظوں میں مطلق حکم کو کسی پر معین کر کے لگانا کسی عالم کا ہی کام ہے جس کے لیے موانع پر بھی نظر رکھنا ہو گی۔

    جہاں تک ہے اپنے محاسبہ کی اور دوسروں کے بارے میں حسنِ ظن رکھنے کی تو اس حوالے سے کل ہی مجلس پر میں نے ایک تھریڈ لگایا تھا۔ اس کا مطالعہ کر لیا جائے تو ان شاء اللہ فائدہ ہو گا۔

    فکرِ خوارج
     
  19. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    جاہلوں‌ سے بات کرنا میرے میدان میں شامل نہیں جو علماء کے ایمان پر قدغن لگائیں اللہ عزوجل محفوظ رکھے ۔ دلیل تو میں اور بھی چیزوں کی دے سکتا ہوں ان شاء اللہ ۔ وقت آنے پر ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں