سعودی عرب میں‌55 سال سے زائد عمر والے غیر ملکیں‌کے لئے نیا رول

ابومصعب نے 'دیس پردیس' میں ‏مارچ 25, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. مخلص1

    مخلص1 -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 25, 2010
    پیغامات:
    1,038
    ایک اور بات اگر اتنی ہی سختی ہے یا پکڑ دھکڑ ہو رہی ہے تو کیا سعوری گورنمنٹ کو نہیں پتا کہ کون کہا ہے۔۔۔اور کون کیا کر رہا ہے؟؟؟سب پتا ہے۔۔۔علی ظہرانی جو کہ مباحث میں کام کرتا ہے۔۔۔کہتا ہے کہ اگر نکالنا چاہے تو صرف 2 گھنٹے چاہیے۔۔۔سعودیہ کو بیرونی افراد سے خالی کرنے کے لئے۔۔۔۔۔۔۔۔باقی نکالنا ہی ہوتا تو ان 3 افراد کو ضرور نکالتا ۔۔جن میں 1 پاکستانی اور 2 بنگلہ دیشی ہیں ۔۔۔جن کو جدہ پولیس نے لڑائی جھگڑے کے جرم میں پکڑا تھا۔۔۔۔۔اور کسی کے پاس بھی اقامہ نہیں تھا۔۔۔لیکن 2 گھنٹے پولیس والوں نے اپنے پاس رکھ کر چھوڑ دیا۔۔۔۔۔۔جو پاکستانی بھائی ہے۔۔۔وہ جدہ کے حئی غلیل میں رہتا ہے
     
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    مخلص بھائی ریاض‌میں کچھ کیس آئے ہیں اور جس سعودی کے ساتھ میں‌کام کررہا ہوں وہ بھی بتارہا تھا لیکن کچھ کیسس ہوئے ہیں۔ بات وہی آپ کی ہے کہ ایک ہی خبر کو 10 لوگ بیان کرتے ہیں تو ہم سمجھتے ہیں کہ دس کیس ہوئے ہیں۔
     
  3. مخلص1

    مخلص1 -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 25, 2010
    پیغامات:
    1,038
    عبدالرحمن فقیہ کے اپنی کمپنی کے اکثر ملازمین بغیر کفیل کے کام کر رہا ہے۔۔۔۔۔آپ الطازج کے کسی بھی برانچ میں جا کر پتہ کر سکتے ہیں۔۔۔اور مشیر داخلہ صادق عبدالرحمن قارہ کے بھی کمپنی مین بھی ایسے بےشمار ورکر کام کر رہے ہیں۔۔۔۔باقی کسی کے خلاف بات کرنے سے پہلے یہ دیکھنا چاہیے کہ ان میں اچھائی کتنی ہے۔۔۔۔ذاتیات پر آکر کیچر اچھالنا درست نہین ہے۔۔۔۔اگر یہ حکومت صحیح نہ موتی تو دنیا کے دوسرے ملکوں کی طرح کرپشن کا مرکز بنا ہوتا۔۔۔۔۔۔۔کسی کی ایک اچھائی نظر آئے تو اس کو بیان کرنا چاہیے۔۔۔99 غلطیوں کے اپر پردہ ڈالنا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔ہم کسی کی اچھائی کو نہیں دیکھتے ہیں۔۔۔اور ذاتیات پر آکر کیچر اچھالنا شروع کرتے ہیں۔۔۔۔مجھے جب نیا نیا سعودیہ آیا تو لوگوں نے کہا کہ بچے راہ چلتے لوگوں کو پتھر مارتے ہین۔۔۔مین واللہ پیدل بھی اور گاڑی مٰیں بھی ۔۔گلی محلوں مارکیٹون میں خوب گھومتا ہوں میرے ساتھ ایسا کوعئی واقعہ پیش نہیں آیا۔۔۔۔پھر ان میں سے ایک لڑکا میرے ساتھ تھا کہ میری گاڑی شٹارٹ نہیں ہورہا تھا۔۔کہ ایک بچہ بمشکل 10 سال کا ہوگا ۔۔میرے پاس آکر کہتا ہے دھکا لگاون۔۔تو مین نے ساتھ بیٹھے لڑکے کو کہا۔۔۔پہلے تم کہتا تھا کہ بچے پتھر مارتے ہیں آج سے یہ خوبی بھی بیان کرنا ہے کہ بچے اتنے اچھے ہیں۔۔۔لیکن اس کی ذبان سے یہ اچھائی بیان کرتے ہوئے میں نے کھبی نہیں سنا۔۔۔اللہ ہم سب کو بھی ہدایت دے آمین
     
  4. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    صحیح بات ہے بھائی۔
    اس میں کوئی شک نہیں۔ یہاں پر اچھے لوگوں کی کمی نہیں۔
     
  5. مخلص1

    مخلص1 -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 25, 2010
    پیغامات:
    1,038
    ریاض میں جو کیس آیا ہے اس کی کہانی کچھ اس طرح ہے ۔۔کہ ایک پاکستانی نے جوازات کے بندہ کو مار دیا تھا۔۔۔جسکی وجہ سے اس کو پکڑا ہے۔۔اور اس کے اقامہ کو پھاڑدیا ہے۔۔۔۔یہ بات معروف بھی ہے اور کنفرم بھی۔۔۔۔پٹھان بھائی تھا
     
  6. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    اس پٹھان کی گردن کاٹ دی گئی۔
     
  7. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    السلام علیکم

    جسیا کہ مخلص بھائی نے کہا کہ خبروں‌میں‌مبالغہ آرائیاں اور افواہیں‌ زیادہ ہوتی ہیں، اورحقیقت کم۔۔۔! لیکن ٹاپک کے شروعات پر جائیں‌تب یہاں‌خاص طور پر تین کنسرنس پر بات ہورہی ہے جسکا امپلیمنٹیشن کتنا ہوگا یا کتنا نہیں‌ہوگا یہ تو وقت بتائے گا، اور اس میں‌کرپشن کتنا رول پلے کرے گا یہ بھی وقت ہی بتائے گا۔۔۔البتہ ان میں‌ جو حقیقتیں‌ہیں‌وہ پھر سے ہمارے سامنے آجائیں‌تاکہ ڈسکشن میں‌سہولت ہو۔

    55 سے لیکر 60 حد عمر والوں‌ کے ساتھ گورنمنت سختی برتنا چاہتی ہے ( ایک پروف کے طور پر میں‌نے خود کی کمپنی کا رفرنس دیا جہاں‌لاسٹ ویک 55 سال اور اوپر والوں‌کو 3 ماہ کے اندر ملک سے باہر کردیا جائے گا، انکو کوئی ریلیز نہیں‌دیا جائے گا۔۔۔اور یہ گورنمنٹ کو رول کی روشنی میں کیا گیا ہے)

    دوسرے آزاد ویزا والے، جو کمپنی اور پروفیشن ہے اسی پر کام کریں، اس حوالے سے بھی اب تک ہمارے محلے کے کم و بیش 50 ایسی مثالیں‌ملی ہیں‌جنکے کمپنیوں‌پر لیبر آفس والے آکر ان سے بھی جرح کئے اور انکی کمپنی سے بھی کہ یہ گھوٹالا ہے کہ کمپنی کچھ، پروفیشن کچھ، اور کام کچھ۔۔۔۔

    تیسرے ریڈ، ایلو اور گرین کے حوالے سے میرے جاننے والوں‌میں سے 3 ایسے کیسز سامنے آئے ہیں‌جنکے اقامہ فائنلی ریڈ ہونے کی وجہ سے تجدید ہونے کے بجائے انہیں‌اکزٹ کردیا گیا۔

    یہ تصویر کا ایک پہلو ہے، اور تصویر کے دوسرے پہلو میں‌، افواہیں‌بھی ہیں، مبالغہ آرائیاں‌بھی ہیں اور اندیشے اور پریشانیاں‌بھی۔۔۔!!!

    جزاک اللہ خیرا۔
     
  8. مخلص1

    مخلص1 -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 25, 2010
    پیغامات:
    1,038
  9. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
  10. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    السلام علیکم !
    مخلص ا بھائی ۔ یہ افواہیں نہیں‌، حقیقت ہے ۔ دراصل اس ٹاپک میں گفتگو کرنے کا مقصد یہ تھا ، ان حالات پر گفتگو کی جائے جو اس وقت سعودیہ میں رہنے والے غیر سعودیوں کو درپیش ہیں ۔ اچھائیاں بے شمار ہیں ۔ آپ کی اور ہم سب کی یہاں موجودگی ان اچھائیوں کی وجہ سے یہ ہے ، یہ ہمارا موضوع نہیں‌۔ ہاں اگر کوئی افراط و تفریط سے کام لیتا ہے تو غلط ہے ، ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی نہیں‌کرنی چاہے ۔
     
  11. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
  12. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    ہمممم ۔۔۔۔۔ سمجھ رہے تھے'' خارجی'' قصئہ پارینہ بن چکے مگر معلوم ہوا اب بھی ہیں:00016:
    اللہ تعالیٰ داخلی اور خارجی سب مسلمانوں کی حفاظت فرمائے۔آمین۔
     
  13. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    آمین یا حی یا قیوم
     
  14. زاہد محمود

    زاہد محمود -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 5, 2007
    پیغامات:
    179
    السلامُ علیکم! اے اللہ ہم پر رحم فرما۔ آمین
    پچھلے چار پانچ دن میں وہ لوگ بھی گرفتار کیے ہیں جو آزاد ویزا پر کا م کررہے تھے۔ مجھے جدہ سے خبر ملی ہے وہاں کافی لوگوں کو پکڑا گیا ہے۔ اسی طرح ریاض کی ایک کمپنی میں بھی چھاپہ مار کر اقامے پھاڑ دیے گئے ۔ جو لوگ کمپنی ویزا پر نہیں تھے۔ اور ان کو گرفتار کر لیا گیا۔
     
  15. زاہد محمود

    زاہد محمود -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 5, 2007
    پیغامات:
    179
    السلامُ علیکم! کل میں نے عرب نیوز پر سعودی لیبر وزیر کے حوالے سے ایک خبر پڑھی۔ اس میں ان کا ایک بیان جو میں نے عرب نیوز کی ویب سے لیا ہے۔ وہ یہاں کاپی کر رہا ہوں۔
    We’ll intensify inspections in coordination with the Interior Ministry,” Fakeih said.
    “The move is aimed at driving out illegal aliens and violators of iqama and labor laws,” he added.
    ان کا بیان دیکھیں یہ خارجی ورکروں کو ایلین کہا جارہا ہے۔ خارجیوں نے اس ملک کو کھڑا کیا اور یہ کیا ظلم کر رہے ہیں۔
    Expats alarmed as raids target illegals | ArabNews
     
  16. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    السلام علیکم

    یہاں‌حارہ میں‌تو لاست 2-3 دنوں‌میں‌کافی خوف و ہراس کا ماحول پایا جاتا ہے، کچھ نے آنکھوں‌دیکھی یہ سنایا کہ وہاں‌انکے سامنے وہ، جنکے اقامے ریڈ پائے گئے انکو گاڑیوں‌میں‌بٹھا بٹھاکر لیجاتے ہوئے دیکھا۔
    بہرحال وہ وہ جن جن کے ساتھ کچھ نہ کچھ مسائل ہیں‌(یہاں‌تو بہت سوں‌کے ساتھ پرابلمس ہیں) کو پرابلمس ہورہے ہیں۔ اللہ ہرکسی کےساتھ خیر کا معاملہ کرے۔۔آمیں
     
  17. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    بھائی وزیر صاحب اس کام کیلئے آرڈر دے چکےہیں۔
    بس اب یہی کہیں گے کہ حسبنا اللہ و نعم الوکیل
     
  18. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    زبردست پکڑ دھکڑ ہورہی ہے ، سب سے زیادہ مصیب بنگلہ دیشیوں ، یمنیوں ، مصریوں اور کچھ پاکستانیوں کی ہے ، متصدقہ اطلاعات کے مطابق مشتبہ اقامے والوں کے اقامے ہی کاٹ دیئے جارہے ہیں ۔۔
    انڈینز کا سنا ہے کہ انکے منسٹر نے آکر ان سے بات چیت کی ہے اس لیے ابھی انڈینز پر ہلکا ہاتھ ہے جبکہ پاروں( فیلیپائنیوں) کو تو بالکل ہاتھ بھی نہیں لگارہے
    سب سے زیادہ مظبوط اور بہتر ایمبیسی ان پاروں کی ہے ، انکا ایمبسڈر انکے مسائل سنتا ہے اور انکے مسائل حل کرانے میں مدد کرتا ہے
    ہماری ایمبیسی کی طرح نہیں ، لگتا ہے مچلی بازار ہے نہ عملہ کو بات کرنے کی تمیز ہے نہ لوگوں کو ، دھکم پیل اور گالم گلوچ ۔۔۔
     
  19. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    سعودی عرب میں لیبر ویزہ پر 55 سال کی عمر یا 60 سال کی عمر، اس پر 10 سال پہلے الامارات میں ہیومن رائٹس نے پریشر ڈالا تھا کہ جن کو ایک ہی کمپنی میں کام کرتے ہوئے 20 سال ہو گئے ہیں انہیں الامارات کی سیٹیزن شپ دی جائے۔ اس دوران الامارات حکومت نے لیبر ویزہ پر جن کے 20 سال ایک کمپنی میں کام کرتے ہوئے انہیں اور جن کی عمر 60 سال کی ہو گئی ہو ان کے اگلے اقامہ تجدید نہیں‌ ہونگے ہاں وہ کاروبار کر سکتے ہیں اس لئے ان کا اقامہ کاروباری لگا دیا جائے گا۔ جس پر میرے والد محترم کی ایک میں‌ کمپنی میں‌ 20 سال کی سروس بھی تھی اور عمر بھی 60 سال ہو چکی تھی اور پھر انہیں ریٹائرمنٹ دے دی تھی۔ پھر ہم نے انہیں ساتھ رکھنے کے لئے ایک شاپ کا لائسنس بنوا کے ان کا کاروباری ویزہ نقل کفالہ کیا تھا۔

    مہنگائی صرف سعودی عرب میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں بہت بڑھ چکی ھے مگر تنخواہیں ابھی تک فریز ہی ہیں ان میں کسی بھی قسم کی زیادتی نہیں ہوئی۔

    سعودی عرب میں اللیگل امگرینٹس کریک ڈاؤں ہو چکا ھے جس پر گھروں میں بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ نیچے دو تصاویری لنک سے دیکھا جا سکتا ھے۔

    تصویر ١

    تصویر ٢

    3 تصویر اسی تصویر کا لنک خبر کے ساتھ

    اس پر جس کے پاس بطاقہ ویلڈ ہو گا وہیں بچیں گے باقی پکڑے جائیں گے۔

    والسلام
     
    Last edited by a moderator: ‏مارچ 31, 2013
  20. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    السلام علیکم

    پتہ نہیں‌واللہ اعلم ہمارا وہم ہے یا پھر کچھ اور۔

    کل ایک ساتھی کا کہنا تھا کہ خریص روڈ پر جہاں‌صبح‌میں‌، بمپر ٹو بمپر گاڑی چلتی ہے، وہ بالکل سنسان دیکھی گئی۔، آج خود میرا مشاہدہ لگا کہ ، ملک فہد بھی بالکل کم رش کے ساتھ دیکھی گئی۔، لوگوں‌کا کہنا تھا کہ ، بطحا میں‌بھی ایسی ہی کچھ صورتحال دیکھی جارہی ہے، کل ام مصعب کے ایک سہلی کے بقول انکے دیور بھی دوپر سے ہی گھر آگئے تھے کہ انکی کمپنی میں‌بھی شبہ تھا کہ لوگوں‌کو پکڑا جائے، (آزاد ویزہ کے معاملے)۔۔۔۔!! بہرحال جب تک اللہ نہ چاہے ایک ذرہ بھی اپنی جگہ سے حرکت نہیں‌کرسکا اس میں بھی کوئی شبہ نہیں‌ہے۔
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں