اللہ کا شکر ہے۔ ۔۔ ۔ !

مشکٰوۃ نے 'طنز و مزاح' میں ‏مارچ 31, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. Bilal-Madni

    Bilal-Madni -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2010
    پیغامات:
    2,469
    بہت خوب نمرود فرعون نہیں تو کیا ہوا ذرداری ابھی باقی ہے اور کم بھی نہیں شا ید عوام کا خون چوسنے میں ان دونوں سے
    اللہ ان حکمرانوں کو ہدایت دے اور عوام کو بھی جو ان کو لاتے ہیں اقتدار میں آمین
     
  3. عبدالطیف

    عبدالطیف محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 27, 2013
    پیغامات:
    42
    دوسرے کسی کی برائ کرنے سے بہتر ہے آپ کے اندر جو اچھائ ہوں وہ اپنے کیے گئے اعما ل کے زریعے سامنے لائیں پھر شائد زرداری بھی شیکسپیر کے کہے ہوئے قول کے مطابق کسی ایسے ڈرامے کا کردار ادا کرتا ہوا لگے گا جسے قدرت نے تخلیق کیا ہو آپ کو کوئ برا نہیں لگے کا اگر اپنے دل کا آئینہ صاف رکھو تو

    کبھی کبھی ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ بس اب ہم ایک مومن کے درجے تک پہنچنے والے ہیں منزل ہم سے دوچار قدم ہی دور کھڑی ہے یا شائد ایسا ہوتا بھی ہے پھر آخر کار ہماری سوچ کے مطابق ہمارے سامنے ایک چھوٹی سی آزمائش کھڑی کر دی جاتی ہے ہونا تو یہ چاہیے کہ ہم اس آزمائش کا جانفشانی اور صبر سے مقابلہ کریں اللہ پر پورا بھروسہ کرکے لیکن اس آزمائش کو ہم پہاڑ کھودنے کی مانند لیتے ہیں اس اپنی جان چھڑانے یا کترانے کی کوشش کرتے ہیں جس کے نتیجے میں آخر کار منزل سے اتنے دور کردیے جاتے ہیں کہ ساری ذندگی بٹھکتے رہنے سی بھی ہمیں وہ منزل دوبارہ کبھی نہیں مل پاتی میرا خیال ہے ہمیں یاتو ایسا سوچنا ہیں نہیں چاہیے یا پھر پوری ذندگی سچائ کے راستے پر آنکھیں بند کرکے چلتے رہیں اللہ پاک ہمارے لیے ہدایت کی روشنی کے چراغ روشن رکھے گا اور ہمیں بھٹکتا نہیں چھوڑے گا

    انشاءاللہ


    میرا نہیں خیال کہ انہیں برا بولنا چاہیے کیونکہ جن نبیوں کو ان کے سامنے بھیجا گیا انھوں نے ایسے لوگوں کی اصلاح کرنے کی کوشش کی لیکن وہ نہ مانے تو اللہ ہی نے ان کو سخت سزا دی اور عبرت کا نشان بنا دیا اور وہ آج ہمارے لیے سبق ہیں اور ہمیں ان سے سبق ہی لینا چاہیے میں نے یہ دیکھا ہے کہ اگر کسی برے کو براکہتے رہیں تو وہ اور برا بن جاتا ہے
    اور اگر ان کے سامنے آکر اچھے انداز سے ان کی اصلاح کوشش کی جائے تو ان میں سے اکثر اپنی اصلاح کرلیتے ہیں

    ہوسکتا ہے بٹھو ہمارے لیے تو ایک عبرت کا نشان ہو لیکن بہت سے لوگوں کی نظروں میں اچھا بھی ہو اور آنے والے کل میں ذرداری شائد ہمارے اگلی نسلوں کے لیے عبرت کا نشان ہو لیکن جہاں تک میں دیکھتا ہوں بہت سے لوگ جنھوں نے اس سے فائدہ اٹھایا ہے کی نظروں میں آج بھی ایک اچھا انسان ہے

    ایک لحاظ سے دیکھا جائے تو آج کے دور میں مرجا نا جینے سے کہیں آسان ہے اور کتنے ہی لوگ ہیں جو آج کل خودکشیاں کررہے اس سے اچھی بات کیا ہو گی کہ خودکشی کرنے کی بجائے کسی کو شہید ہونے کا موقع ملے

    اگر آپ کرسکتے ہو تو ایک کام کرو آپ نے جو اپنی ذندگی میں جو اچھا کام کیا ہو وہ شئیر کرو میں نے جو کیا ہومیں شئیر کروں اور کسی نے جو کیا ہو وہ شئیر کرے اس طرح بہت ساری چیزیں ایسی ہوں گی جو کسی کے کا م آسکے گی اورہمارے بہت سارے اچھے کاموں کے نیچے ہوسکتا ہے برائ دب کر ہی رہ جائے

    میری کسی بات کو quote مت کریں ہوسکتا ہے آپ کا نقطئہ نظر کہیں پر مجھ سے ذیادہ اچھا ہو اور مجھے اپنے نقطہ نظر اور الفاظ میں ترمیم کرنی پڑے

    میں چاہتا تو آپ کے ساتھ اور بھی پوسٹس شئیر کرتا لیکن میں چاہتا ہوں کہ یہ میری آخری پوسٹ ہو

    میری دعا ہے اللہ آپ لوگوں کو ہدایت کی روشنی سے اورذیادہ نوازے


     
    Last edited by a moderator: ‏اپریل 6, 2013
  4. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    بہت خوب.سسٹر

    عبدالطیف بھائی، یہ حکمران ہمارے ہی اعمال کا نتیجہ ہیں....
     
  5. ابو عبیدہ

    ابو عبیدہ محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 22, 2013
    پیغامات:
    1,001
    بھائی اس پر تو بحث ہو چکی ہے اور اس بات کو غلط قرار دیا جا چکا ہے مثلا

    انقلاب کیا ہے - URDU MAJLIS FORUM
     
  6. ابو عبیدہ

    ابو عبیدہ محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 22, 2013
    پیغامات:
    1,001

    بقول اقبال

    یوں قتل سے بچوں کے وہ بدنام نہ ہوتا
    افسوس کہ فرعون کو کالج کی نہ سوجھی

    اور مذکورہ بالا سب ہی کالج پڑھے ہوئے تھے

    آج کے کالج اور یونیورسٹیز کے پڑھے ہوئے تو ہم وطنی عیسائی، سکھ، یہودی اور تمام کفار کو ناگہانی موت کی وجہ سے ''شہید'' سمجھتے ہیں کم از کم۔ میں نے تو اپنی آنکھوں سے ایک کتبہ پڑھا ہے جس میں 71ء کی جنگ میں‌ مارے جانے والے عیسائیوں کو شہید لکھا گیا تھا۔ اور وہ کتبہ آج تک اس یادگار پر لگا ہوا ہے اور ہر روز اس کی جھاڑ پھونک مسلمانوں کے ہاتھوں سے کروائی جاتی ہے۔

    انا للہ و انا الیہ راجعون

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
    ہاہاہاہ۔اچھی مثال دی ہے۔ ۔ زرداری باقی ہے۔ ۔ ۔منہ پر ٹیپ والا آئیکون۔ ۔
    اسی لئے تو رفی بھائی نے کہا تھا۔ ۔



    تخلیق تو قدرت کی ہے سب
    نمرود،قارون ہو یا مشرف
    کیا خیال ہے کسی کو بھی برا نہ کہا جائے؟؟؟؟؟؟؟؟
    ویسے بھی میںنے ابھی کسی کی برائی نہیں کی ۔ اللہ کا شکر ہی ادا کیا ہے۔ ۔ ابتسامہ
    سنا ہے بن لادن رحمۃ اللہ جیسے افراد بھی کالج یونیورسٹی سے ہی پڑھے ہوتے ہیں۔ ۔ ۔

    مجھے تو سمجھ نہیں آتی جس دن الطاف حسین جہنم نگر جائے گا اس کو کن کن القابات تلے دیا جائے گا۔۔ ۔

    کسی نے بہت خوب کہا ہے کہ
    ان سیکولر اور لبرل لوگوں کی ایک بات سمجھ میں نہیں‌آتی ساری زندگی جہاد کے نام سے بے زار رہتے ہی اور مرتےہی ان کے نام کے ساتھ شہید کا لیبل چسپاں کر دیا جاتا ہے۔ ۔ ۔
     
  8. ابو عبیدہ

    ابو عبیدہ محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 22, 2013
    پیغامات:
    1,001

    کچھ لوگ تو اس ہستی کو مجاہد تو کجا دین اسلام کی خاطر لڑنے والا بھی نہیں مانتے۔ بلکہ انجانی ہمدردی میں خارجی وغیرہ وغیرہ کے القابات سے یاد کرتے ہیں حالانکہ دعوی یہ کرتے ہیں کہ وہ کسی پر خروج و تکفیر وغیرہ کا الزام عائد نہیں فرماتے۔

    اس کے بعد تو تمام باتیں ختم جاتی ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
    انجانی ہمدردی کچھ سمجھ آتا ہے۔ ۔ ۔کانا آئیکون
     
  10. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
    محترم بھائی آپ سکون سے اپنا مضمون مکمل کر لیجئے جب اطمینان ہو جائے تو بتا دیجئے گا۔ ۔
    ایک بات یاد رکھیں اگر ہم اختلاف برداشت نہیں کرسکتے تو ہمیں اختلاف کرنے کا حق بھی نہیں۔ ۔ ۔
     
  11. عبدالطیف

    عبدالطیف محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 27, 2013
    پیغامات:
    42

    دیکھیئے مشکوہ صاحبہ میں نے یہ سب آپ کے خلاف نہیں لکھا تھا اور نہ ہی خدا نخواستہ میرا کسی سے کوئ اختلاف ہے نجانے کیوں میرا دل کیا کہ بس ایسے ہی کہ کچھ فضول سا لکھ دوں اتفاق دیکھیے کہ جس دن میں نے یہ سب مٹانے کا سوچا اسی دن میرا ایڈیٹنگ کا آپشن ڈس ایبل کر دیا گیا تھا اگر اس بات سے آپ کی دل آذاری ہوئ ہے تو میں معذرت خواہ ہوں
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں