چیمپئینز ٹرافی 2013

منصف نے 'سپورٹس' میں ‏جون 2, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680
    میری نظر میں تو اس وقت سنگا کارا لیفٹ ھینڈ بیٹسمینز میں دنیا کا بہتریں بلے باز ہے ۔

    کیوں کہ مجھے یاد ہے کہ جن دنوں محمد عامر کا جادو عروج پر چل رہا تھا اس وقت سنگاکارا ایک واحد بیٹسمین مجھے یاد ہے جو کہ عامر کو باآسانی بڑی خوبصورتی سے چھکے چوکے مارتا تھا۔

    وہ ایک الگ بات ہے کہ بیچ کا کچھ عرصہ وہ آوٹ آف فارم بھی رہا ہے۔
     
  2. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    دسواں میچ

    پاکستان بمقابلہ بھارت

    ٹاس بھارت نے جیتا اور پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی

    پاکستان نے عمران فرحت کی جگہ اسد شفیق کو کھلانے کا فیصلہ کیا


    اس میچ کی گرچہ ایونٹ میں اہمیت کم ہے کیونکہ بھارت پہلے ہی سیمی فائنل میں ہے لیکن پھر بھی میڈیا اس میچ کو خواہ مخواہ بڑا میچ کہہ رہا جبکہ پتا ہے کہ پاکستانی بلے بازوں میں میچ جیتے کا دم خم نہیں ہے

    بہرکیف ۔۔۔۔یہ بھی ہوسکتا ہے کہ بھارت اوور کانفیڈنس میں مارا جائے اور پاکستان ویسے ہی جیت جائے ۔۔۔۔واللہ اعلم !!!

    بھارت مظبوط امیدوار ہے یہ میچ جیتنے کا ۔۔۔۔۔
     
  3. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    پاکستان جس انداز میں‌بیٹنگ کر رہا ہے، کہیں‌سے بھی نہیں‌لگتا کہ وہ وننگ گیم کی کوشش ہے۔۔۔ افسوس
     
  4. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    70 رنز پر تین، جمشید ، حفیظ اور کامران پہلے ہی ہٹ میں‌ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ اب پاکستان کی ٹیم، ڈومیسٹک کھیل لے بس، انٹرنیشل گیم میں‌بیٹنگ کرنا اب پاکستانی ٹیم کس بس کی بات نہیں، دیکھتے ہیں‌پھر کبھی۔۔۔۔!!!
     
  5. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    پاکستان نے بارش سے متاثرہ مقررہ چالیس اوور میں بھارت کو محض 166 رنز کا ہدف دیا ہے ۔۔۔۔۔

    بھارت میچ جیتنے کی پوزیشن میں ہے ، گرچہ بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہؤا اور بالنگ وکٹ ہے لیکن بھارت کی بلے بازی پاکستان جیسی نہیں ہے
     
  6. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    روایتی کهیل پاکستان کی طرف سے
     
  7. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    اور پاکستان کی متوقع شکست ۔۔۔بھارت نے آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ۔۔۔

    اب پاکستان کرکٹ کا مستقبل یہی ہے ۔۔۔۔
     
  8. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    کیا ابھی بھی مصباح کو ٹیم سے ریزائن کرنے میں اور خود کے بھوت سے پاکستانی کرکٹ کو بچانے میں‌مزید کوئی بہانہ چاہئے۔۔۔۔!!! میری نظر میں‌تو انزی کے بعد، پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے میں‌جسقدر بھیانک رول مصباح‌کا رہا وہ شائد ہی کسی کو سمجھ میں‌آئے۔۔۔اور مصباح‌نے ٹیم کو ایک ایسی دلدل میں‌ڈھکیل دیا جہاں‌سے واپس قریبی دہے میں‌ناممکن سی نظر آتی ہے۔۔۔!!!
     
  9. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    ارے آپ مصباح کی بات کررہے ہیں ، یہاں تو آوے کا آوے ہی بگڑا ہوا ہے ، کوچ صاحب نے پریس کانفرنس میں اس بات کا عندیا دیا ہے کہ آئیندہ بھی یہی ٹیم کھیلے گی اور ڈھٹائی سے کہا کہ ایک دو میچ ہارنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔۔۔۔
    پاکستان کرکٹ ، ہاکی اور اسکوائش کی طرح تباہی کے دھانے پر ہے ۔۔۔
    نئی حکومت کے کرکٹ لور وزیراعظم جو کہ خود فرسٹ کلاس کرکٹر رہ چکے ہیں ، اگر اس پر توجہ نہ دی تو فلمی فن کاروں کی طرح کرکٹر بھی مسقتبل بنانے بھارت کا رخ کرینگے اور یہ جلد ہونے والا ہے ۔۔۔
     
  10. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    گیارہواں میچ

    نیوزی لینڈ بمقابلہ انگلینڈ

    دلچسپ صورتحال ہے دونوں ٹمیز حال ہی میں سیریز کھیل چکی ہے اور دونوں ہی بیلنس نظر آتی ہیں ۔۔
    لیکن آج کا میچ بارش کی نظر ہونے کا خطرہ ہے جس کی وجہ سے نیوزی لینڈ کو فائدہ ہوگا اور امید ہے کہ وہ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلے گا
     
  11. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ہے تاہم بارش کی باعث میچ ابھی تک شروع نہ ہوسکا ۔۔
    تاہم ابھی زیادہ بارش نہیں ہوئی اس لیے امید ہے کہ میچ ہوگا ۔۔۔
     
  12. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    مجھے تو سنٹرال کنٹراکٹ کی سمجھ نہیں‌لگی، 3 ۔3 میچز کے بعد کنٹراکت رینیوایبل ہونا چاہئے ، جیسا کہ کمپنیز میں‌اپریژل ہوتا ہے، کہ اگر ایک کوارٹر میں کام صحیح نہیں‌کیا تو چھٹی، سو ہر کوئی جی جان سے کام کرتا ہے، یہ سنٹرال کنٹراکٹ بنا پرفارمنس کے کیسے چل رہا ہے، 3 میچز میں ایک میں‌50 نہ بنے ، پلیر ٹیم سے باہر۔۔۔پھر اگلے 6 ماہ تک اس پلیر پر ٹیم میں‌پابندی ہونی چاہئے۔۔یا ایسے کوئی سخت رولز بنے تب ، قوم کے لاکھوں‌کروڑوں‌ایسے ہی نہیں‌ہضم ہونگے پھر۔۔۔۔:00016:
     
  13. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    بارش زدہ میچ میں مقررہ 24 اوور میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا تھا
    تاہم نیوزی لینڈ کو دس رن سے شکست ہوئی ۔۔۔

    انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ چکا جبکہ نیوزی لینڈ کے مستقبل کا فیصلہ کل کے سری لنکا اور آسٹریلیا کے مابین ہونے والے میچ کے نتیجے میں ہوگا
     
  14. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    ارے کرپٹ زدہ ماحول میں سب کھا رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔
    اگر ابھی جلد کوئی فیصلہ نہ کیا تو مستقبل بھیانک ہے ۔۔۔۔
     
  15. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    بارہواں اور آخری لیگ میچ
    آسٹریلیا بمقابلہ سری لنکا ڈے -نائٹ

    لیگ کا آخری میچ ، سب سے اہم ہے ، اس سے سری لنکا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے مستقبل کا فیصلہ ہوجائے گا کہ کون سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرتا ہے ،
    آسٹریلیا کو تو بہت مشکل نظر آرہا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی بھی حالت اتنی اچھی نہیں ، سری لنکا مظبوط امیدوار ہے
    دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے ، کہیں پھر سے بارش نہ ہوجائے
     
  16. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    بہرحال عمران خان جو بھی تھے یا ہیں، انہوں‌نے پاکستانی کرکٹ کو 92 میں‌بلندی عطاکرنے میں‌بڑا نمایاں‌رول ادا کیا تھا، جسکو باقی رکھنے میں‌انزی تک ، اکثر نے اپنا رول پلے کیا، لیکن اسکے بعد کیا کچھ ہوا، وہ ایک بھیانک خواب ہی ہے۔۔۔۔۔!!! عمران خان کی چھوڑی ہی ہوئی پاکستانی ٹیم اور مصباح‌ کی پاکستانی ٹیم میں‌، زمین و آسمان کا فرق ہوچکا ہے۔۔۔لیکن پھر بھی ، نہ مصباح، نہ کوئی پلیر، اور نہ بورڈ ہی کو کچھ فرق پڑتا ہے۔۔۔!!! ارے شرم محسوس کرکے، ابھی تک کسی کا استعفی بی سننے میں‌نہیں‌آیا۔۔۔حد ہوگئی ۔۔۔۔۔۔۔۔انتہا کی
     
  17. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    ارے مصعب بھائی یہ کیوں کرنے لگے شرم ۔۔۔اگر شرم حیا ہوتی تو یہ حال نہ ہوتا کرکٹ کا ۔۔۔
    کھانے پینے اور موج اڑانے کے دن ہیں ان کے ۔۔۔۔
    بورڈ کے سربراہ کو تو ٹورنامنٹ کے درمیان کبھی کا معطل کردیا تھا ، لیکن شائد ابھی بہت کچرا باقی ہے
    شائد اس بات کا نوٹس لیا جائے اور ازسر نو ۔۔۔تنظیم نو کی جائے ۔۔۔

    ورنہ تو سب بے کار ہے
     
  18. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ہے
     
  19. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    سری لنکا نے آسٹریلیا کو 254 رنز کا ہدف دیا ہے
     
  20. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    سری لنکا نے آسٹریلیا کو 20 رن سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔۔۔۔نیوزی لینڈ کی امیدوں پر پانی پھر گیا ۔۔۔۔۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں