اگر بیگم ساتھ نہ دیتی!

عطاءالرحمن منگلوری نے 'گپ شپ' میں ‏اگست 19, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    پاکستان کے دارالحکومت میں ایک ایسا ڈرامہ نما المیہ رونما ہوا جسے شرمناک اور افسوسناک بھی قراردیا جا رہا ہے، اور جرءت و بہادری کا مظاہرہ بھی۔۔۔۔۔
    ایک شخص نے دو بندوقوں اور دو میں سے ایک بیگم کی مدد سے پانچ گھنٹے تک اسلام آباد کی پولیس اور سکیورٹی ایجنسیوں کو بے بس اور خاموش تماشائی بنائے رکھا۔ نئی منتخب حکومت اور ریاستی اداروں کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی۔ ۔۔۔
    نااہلی نہیں توحکمت عملی کہ دیں۔
    ٹی وی چینلوں نے اپنے کاروباری مفاد کو قومی مفاد اور پاکستان کے وقار پر ترجیح دی۔ پاکستان کو مسلسل پوری دنیا میں بدنام کیا گیا اور دشمن ملکوں کو اپنی ریاستی کمزوریوں سے آگاہ کیا ۔ قوم کو ذہنی اذیت میں مبتلا رکھا گیا۔۔۔۔خیر جو ہوا سو ہوا،اس پر کئی کالم ،بیانات اور مضامین چھپ چکے، تعریف اور تنقید ۔۔۔جاری ہے۔ مجھے تو ایک نکتہء نظر پر آپ کی رائے لینی ہے۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    وہ یہ کہ اس سارے کھیل میں ایک بات واضح ہوگئی کہ اگر کسی شخص کی بیگم اس کا مکمل ساتھ دے تو وہ جوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام ریاستی اداروں کو بے بس کر سکتا ہے۔۔۔جیسے سکندر نےبی وی کے بل بوتے ساری قوم کو ٹی وی کے سامنے بیٹھنے پر مجبور کر دیا۔
    اسی لئے کہتے ہیں ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے،وہ کسی بھی روپ میں ہو سکتی ہے۔ ماں ، بہن ،بیوی یا بیٹی۔۔۔۔
    ۔۔
    ۔۔
    ا س معاملہ میں ختلاف رائے نہ ہونا۔۔۔بہت زیادتی ہوگی۔ریاستی اداروں کومعاف رکھتےہوئے بقیہ تین کرداروں میں سےکس کو کون سا تمغہ ملنا چاہیے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تمغہ شجاعت،حماقت،وفاداری یا بیوقوفی۔۔۔۔؟؟؟
    :00039::BoomSmilie_anim:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    مجھے نہیں‌لگتا کہ اس میں‌ریاستی اداروں‌کی نااہلی ہے۔
    اکثر یہی ہوتا ہے کہ جب کسی دہشت گرد کے ساتھ کسی معصوم کی جان کا خطرہ ہو تو دہشت گرد کو تھکایا جاتا ہے۔
    میں‌یہ سمجھتا ہوں‌کہ 7 یا آٹھ گھنٹے اس کو مزید ایسے ہی رہنے دیا جاتا تو یہ تھک جاتا اور اپنی گرفتاری دے دیتا۔
    یا پھر ممکن ہے کہ حکومتی ادارے اسنیپر سے اس کا نشانہ لے رہے ہوں۔ مگر وہ ایک جگہ ٹکے تب کی بات ہے ناں!
    یوں‌ ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر کہہ دینا بڑا آسان ہوتا ہے کہ مگر اصل حقائق وہی جانتے ہیں‌ جو اس کو فیس کر رہے ہوتے ہیں۔ ڈسیجن ٹیکنگ اس وقت بہت کٹھن مرحلہ ہوتا ہے۔
    اس لئے کہا جاتا ہے: جس کا کام اُسی کو ساجے
    دُوجا کرے تو ۔۔۔ ۔۔۔
    ٹی وی چینلز کو تو اپنی نیوز کو ہاٹ بنانے کے لئے کوئی نہ کوئی موضوع چاہیے سو انہیں‌مل گیا تھا۔


     
  3. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    :00006:

    :00002:
    میرا خیال ھے سارے تمغوں کا ایک ھی تمغہ "تمغہ زرداری"ملنا چاھیے
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بی وی سے زیادہ اس کا ساتھ ٹی وی نے دیا ۔
    وہ عورت وفادار بیوی تو ہوگی لیکن اچھی ماں نہیں ہے ۔ اتنے چھوٹے بچوں کے دماغوں پر فائرنگ نے کیا اثر کیا ہو گا؟ بچپن کے واقعات پوری زندگی انسان کی نفسیات کو متاثر کرتے ہیں ۔
     
  5. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
    ھھھھھھھھھ

    وہ آیا اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی
    ایک شخص پنڈی،اسلام آباد کو حیران کر گیا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ one man army. . .. smile

    شجاعت کا قصور فی الحال معلوم نہیں پڑا۔اور جب تک کوئی اور ۔ذمہ داری قبول نہیں کرتا تب تک ‘تمغہ زمرد‘“ زیادہ مناسب رہے گا۔ ۔
     
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    انہی سیکیورٹی ایجنسیز نے سارا رمضان ، عید اور ۱۴ اگست پر دن رات ہائی الرٹ ڈیوٹی نبھائی ، اللہ کے فضل و کرم کے بعد ان کی محنت ہی تھی کہ کوئی برا واقعہ نہیں ہوا ۔تراویح اور عید کے اجتماعات میں کتنا خطرہ تھا کس کو معلوم نہیں ۔ بہارہ کہو کی مسجد میں عید کے دن خود کش بمبار کو کس نے قابو کیا انہی پولیس والوں نے ، اتنی سخت ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ عید پر ان کا رویہ باہر نکلنے والی فیملیز کے ساتھ بہت اچھا تھا ۔ اگر اس کے باوجود اگر شہر کے ایک کونے میں ہونے والے اس چند گھنٹے کے ڈرامے کی وجہ سے ان کو برا بھلا کہا جائے تو یہ زیادتی ہے ۔ یہ بھی سفید جھوٹ ہے کہ یہ سب ریڈ زون میں ہوا ۔ صحافیوں نے کیمروں کے آگے میک اپ کر کے سوٹ بوٹ پہن کر سیکیورٹی اداروں پر تنقید کرنی ہوتی ہے اور بے چارے فورسز والے قلیل تنخواہوں اور ناکافی سہولتوں کے ساتھ سڑکوں پر بیرئیرز پر کھڑے ہو کر اپنی جان ہتھیلی پر رکھے ہوتے ہیں ۔
    نئی منتخب حکومت کی صفائی کے لیے اس کے ترجمان موجود ہیں ۔ وہ جانیں ان کا کام ۔
     
  7. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    اسی لئے کہتے ہیں ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے
    ابتسامہ۔ صحیح بات ہے۔
     
  8. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    دو بیگم ؟؟؟ نہیں نہیں ؟؟؟ پھر تو اس کا یہ حال بنتا ہے بھائی :)
     
  9. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    جزاک اللہ ------درست فرمایا آپ نے۔
    چودہری نثار کا بھی یہی نکتہ نظر سامنے آیا ہے کہ بیوی بچوں کے سامنے وہ نہیں چاہتے تھے کہ فائرنگ کی جائے۔مگر زمرد خان نے ۔۔۔وہ کروا دیا جو ان سمیت بہت سی جانیں لے سکتا تھا۔
     
  10. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    ویسے صحیح معنوں میں شُغل ہوتا رہا سات گھنٹے عجیب تماشا دیکھنے کو ملا ہو گا پوری دنیا میں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    اچھا ڈرامہ دیکھنے کو ملا اُس دن پوری دنیا کو
     
  12. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    شرم کا مقام ہے اور کچھ نہیں۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں