حمد قلب صمیم

عائشہ نے 'حمد و نعت' میں ‏اگست 24, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    قلبِ صمیم

    قلبِ صمیم
    عبدالعزیز خالد

    وہ دُرِّ یتیم یمِ موج افگن ِ امکاں
    پہنائے مکاں جس کی شعاعوں سے درخشاں

    دے خود کو نہ گو یونس متی پہ فضیلت
    ہے واقعۃً شہپرِ اکلیلِ رسولاں

    رکھے جو نہ ہر شے سے عزیز اس کو تو سمجھو
    پس مردِ مسلماں کا ابھی خام ہے ایماں

    ہیں نوکِ زباں اس کے جو ہر دم ، دمِ گفتار
    ملتے نہیں اوراق میں وہ معنئ پنہاں

    بعثت ہوئی جس کی پئے تکمیلِ مکارم
    ظلماتِ جہالت میں کیا جس نے چراغاں

    فحّاش نہ سخّاب نہ عیّاب نہ مدّاح
    افضال و محامد میں جو ہے آیتِ قرآں

    ظالم کی نہ کی جس نے کبھی پشت پناہی
    بیکس کا طرفدار، مددگارِ غریباں

    دنیا میں کرے نامِ خدا کی وہ منادی
    قول اس کا ہے دعوی تو عمل اس کا ہے برہاں

    میں رہروِ درماندہ ہوں وہ صاحبِ منزل
    میں تفتہ و تفسیدہ وہ سرچشمہء حیواں

    وہ شاہدِ احوال ہے میں قائلِ اقوال
    میں مورِ فرومایہ وہ صد رشکِ سلیماں

    مجھ میں کوئی خوبی نہ جِبلّی ہے نہ کسبی
    اک شخص ہوں میں دربدروبے سروساماں

    ہر موجِ نفس میں گھلی خوشبوئے حضوری
    اس کا سرِداماں مجھے سرمایہء ِغفراں

    اظہارِتشکر سے منور مری آنکھیں
    ہوں اس کا ثنا سنج تو یہ اس کا ہے احساں

    یہ بھی ہے کرم اس کا کہ اشعار ہیں میرے
    مشکاۃِ نبوت کی تجلی سے فروزاں

    میں خاکِ رہِ مرسلِ مختار ہوں خالد
    وہ خاک اٹھے جس سے خمیر دُر و مرجاں





     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. ام احمد

    ام احمد محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 7, 2008
    پیغامات:
    1,333
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وایاک
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں