ایمان ہی زندگی ہے

علی شاہ نے 'مثالی معاشرہ' میں ‏جنوری 16, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. علی شاہ

    علی شاہ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏دسمبر 6, 2013
    پیغامات:
    30
    بسم اللہ والصلاۃ والسلام علی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم۔​

    السلام علیکم۔
    اصل اور واقعی بدنصیت وہ ہیں جو نور ایمان سے محروم ہیں جن کے پاس یقین کی دولت نہیں وہ ہمیشہ نامرادی، ذلت اور غیظ وغضب کا شکار رہتے ہیں۔

    مَنْ أَعْرَضَ عَن ذِكْرِي فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنكًا وَنَحْشُرُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْمَىٰ
    اور (ہاں) جو میری یاد سے روگردانی کرے گا اس کی زندگی تنگی میں رہے گی، اور ہم اسے بروز قیامت اندھا کر کے اٹھائیں گے

    اللہ رب العالمین پر ایمان ہی نفس کا تزکیہ وتطہیر ہے یہ غم، یایوسی، اور حزن وملال کو دور کرتا ہے ایمان کے بغیر زندگی میں واقعی کوئی مزہ نہیں ہوتا ملحدین جو ایمان سے محروم ہیں انہیں اپنے بوجھ، تاریکیوں اور بیڑیوں سے نجات پانے کے لئے کوئی راہ نظر نہیں آئی، بغیر ایمان کی زندگی بدبختی کی زندگی ہے اللہ کے نظام کے باغیوں پر ابدی لعنت ہے ہم ان کے دلوں اور نگاہوں کو پلٹ دیں گے جیسے وہ پہلی بار ایمان نہیں لائے ہم انہیں سرکشی میں اوندھا چھوڑ دیں گے۔

    آج لمبے زمانوں اور صدیوں کے شاق تجربہ کے بعد عقل اس نتیجہ پر پہنچی ہے کہ بت خرافات ہیں، کفر لعنت اور الحاد جھوٹ ہے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سچے ہیں ساری بادشاہت او عزت اللہ کے ہاتھ میں ہے ہر چیز پر قادر ہے جتنا آپ کا یہ ایمان قوی یا کمزور، گرم یاسرد ہوگا اتنی ہی آپ کو خوش بختی، سکینت اور راحت حاصل ہوگی۔

    نْ عَمِلَ صَالِحًا مِّن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَىٰ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيَاةً طَيِّبَةً ۖ وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَجْرَهُم بِأَحْسَنِ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
    جو شخص نیک عمل کرے مرد ہو یا عورت، لیکن باایمان ہو تو ہم اسے یقیناً نہایت بہتر زندگی عطا فرمائیں گے۔ اور ان کے نیک اعمال کا بہتر بدلہ بھی انہیں ضرور ضرور دیں گے

    یہ اچھی زندگی اس کے علاوہ اور کیا ہے کہ ان کے دلوں میں استقرار ہوگا اللہ کی محبت سے دل سرشار ہونگے ان کے ضمیر انحراف سے پاک ہوں گے، ان کے اعصاب حادثات کے وقت پرسکون ہونگے وہ قضاء وقدر پر راضی ہونگے کیونکہ وہ اللہ کو رب، اسلام کو دین اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو نبی اور رسول مان چکے ہیں۔

    واللہ تعالٰی اعلم۔
    والسلام علیکم۔
     
  2. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ خیرا بھائی
     
  3. ماہا

    ماہا ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏نومبر 27, 2010
    پیغامات:
    352
    جزاک اللہ بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  4. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جزاک اللہ خیرا
     
  5. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    جزاک اللہ خیرا۔
    زندگی بے بندگی شرمندگی
     
  6. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    جزاک اللہ خیرا
    اللہ ہمیں زندہ بھی ایمان پر رکھے اور موت بھی ایمان کی حالت میں دے۔ آمین
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں