بشارالاسد شام کا تیسری بار صدر "منتخب"

عائشہ نے 'اسلام اور معاصر دنیا' میں ‏جون 9, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اپنے ہی ملک کو مسلسل بمباری سے کھنڈر بنا دینے والا بشار قاتل، ۸۸ فی صد ووٹ لے کر شام کا تیسری بار صدر "منتخب" ہو گیا ہے ۔ باوجود اس کے کہ ملک کی ایک بڑی آبادی ہمسایہ ملکوں کو ہجرت کر چکی ہے ، بشار حکومت مصر ہے کہ ٹرن آوٹ ۷۳ فی صد رہا۔
    ایرانی حمایت یافتہ لبنانی دہشت گرد تنظیم حزب اللہ کے کمانڈر حسن نصراللہ کو اس کامیابی کی اتنی خوشی ہے کہ وہ ووٹوں کا تناسب بھی بھول گئے اور ۹۰ فی صد کا بیان داغ دیا :
    http://urdu.alarabiya.net/ur/middle...ر-الاسد-کے-بغیر-کوئی-سیاسی-حل-قبول-نہیں-.html
    وفاداری ، چمچہ گیری اور خوشامد کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے شام کے سب سے بڑے مفتی نے فرمایا ہے کہ "بشار کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر ووٹ دیا"۔
    http://english.alarabiya.net/en/New...g-for-Assad-was-commanded-by-the-Prophet.html

    افسوس اتنی خوشامد کے باوجود ان کا عہدہ مزید بڑھنے کا کوئی امکان نہیں کیوں کہ ایک حکمران کتنا ہی دیالو ہو اپنے سے نچلے عہدےہی کسی کو بخش سکتا ہے ۔ یہ فقیہ مفتی اس سے پہلے فتاوی دے چکا ہے کہ:"دنیا کے تمام مسلمان خواہ وہ شام میں رہتے ہوں یا باہر، بشار الاسد کی مدد کرنا ان کا مذہبی فرض ہے۔" لگتا ہے مفتی صاحب کو معلوم نہیں کہ شام سے جان بچا کر ہجرت کرنے والے شامیوں کی تعداد کیا ہے ؟ البتہ ایرانیوں نے اس فتوے پر ضرور عمل کیا ہے اور آئے دن شام میں مارے جانے والے ایرانیوں کے تابوت ایران بھجوائے جاتے ہیں ۔
    انہی مفتی صاحب کا ایک اور فرمان ہے کہ :
    " شامی والدین پر فرض ہے کہ وہ اپنے بچے بھی بشار کی حمایت میں میدان جنگ میں اتاریں ، ان کے بچے جنگ میں مارے نہیں جائیں گے بلکہ خداا نہیں اجر دے گا۔ "
    خدشہ ہے کہ اتنی" مقبولیت" دیکھ کر بشار ، امام منتظر ہونے کا دعوی نہ کر دے ۔ بشارالاسد اور اس کے حامیوں کو یاد نہیں کہ وہ انسان ہیں ، کتنی ہی بار ۱۰۰ فی صد ووٹ لے لیں آخر کار یہ دنیا چھوڑ کر مٹی کی ایک اندھیری قبر میں اترنا ہے ۔ اصل امتحان وہی ہے۔
     
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو اللہ کی مدد ضرور آتی ہے ۔ ان شاء اللہ وقت قریب ہے ۔ پھرانہیں ووٹنگ کی ضرورت بھی پیش نہیں آئے گی ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    ان شاء اللہ یہ ظالم جلد اپنے انجام کو پہنچے گا جیسے اس کے دیگر وزیر پہنچ چکے ہیں۔ یہ ظالم ووٹ تو حاصل کرگیا لیکن اس بے وقوف کو اتنا نہیں پتہ جب اس کے ملک میں امن نہ ہو تو پھر ایسی جیت کا کیا فائدہ۔ حزب اللات آج کل بہت دباو میں ہے کیوں کہ اس دہشت گرد تنظیم کی وجہ سے لبنان میں کاروبار تباہ ہوچکا ہے اور حزب اللات کے کافی دہشت گرد شام میں فی سبیل الطاغوت ہلاک ہوچکے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. ام احوس

    ام احوس -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 25, 2012
    پیغامات:
    162
    اسکا مطلب کہ جمہوریت ایک ایسا جادو ہے جو اکثریت کا قرعہ ہمیشہ ظالموں کے نام نکالتا ہے۔۔
     
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    احمد الحسون کے بیان کا اردو ترجمہ اب العربیہ نے شائع کر دیا ہے
    http://urdu.alarabiya.net/ur/editor-selection/2014/06/09/-%D9%BE%DB%8C%D8%BA%D8%A8%D8%B1-%D8%A7%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%AD%DA%A9%D9%85-%D9%BE%D8%B1-%D8%A8%D8%B4%D8%A7%D8%B1%D8%A7%D9%84%D8%A7%D8%B3%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%D9%88%D9%88%D9%B9-%D8%AF%DB%8C%D8%A7-%D8%AA%DA%BE%D8%A7-%D9%85%D9%81%D8%AA%DB%8C%D9%90-%D8%A7%D8%B9%D8%B8%D9%85.html
    شام کے مفتیِ اعظم شیخ احمد حسون نے ایک نشری بیان میں کہا ہے کہ ''انھوں نے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر حالیہ صدارتی انتخابات میں بشارالاسد کے حق میں ووٹ دیا تھا''۔
    مفتی اعظم کا یہ بیان شام کے سرکاری ٹیلی ویژن سے نشر کیا گیا ہے اور اس کی انٹرنیٹ پر بھی تشہیر کی جارہی ہے۔انھوں نے دعویٰ کیا کہ پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے شامی فوج کو اپنے پیروکار کے لیے اہم قرار دیا تھا ۔ انھوں نے اس حدیث کا شامی فوجی کی حمایت میں حوالہ دیا ہے۔
    انھوں نے مزید کہا کہ انھوں نے شام کے دفاع میں جانیں قربان کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بشارالاسد کے حق میں ووٹ ڈالا تھا۔شیخ احمد حسون نے ٹی وی کے ناظرین کو یہ بھی باور کرایا ہے کہ ''یہ ایک طویل جنگ ہوگی اور ہم ہی اس میں فاتح ٹھہریں گے''۔
    شامی مفتی اعظم صدر بشارالاسد کے سب سے بڑے حمایتی ہیں اور وہ وقتاً فوقتاً ان کی حمایت میں فتویٰ نما بیانات جاری کرتے رہتے ہیں۔2013ء میں ایک بیان میں انھوں نے شامی صدر کی حمایت کو ایک مذہبی فریضہ قراردیا تھا اور کہا تھا کہ وہ شام کے اندرون اور بیرون سے مسلمانوں کو ان کی حمایت کرنی چاہیے۔
    اس سے پہلے انھوں نے ایک فتویٰ جاری کیا تھا جس میں تمام مسلمانوں سے کہا تھا کہ وہ باغیوں کے مقابلے میں بشار الاسد کی حمایت کریں۔گذشتہ سال ایک اور نشری بیان میں انھوں نے شامی والدین سے کہا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو فوج میں شمولیت کے لیے بھیجیں۔انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کے بچے لڑائی میں مریں گے نہیں بلکہ وہ اللہ کے ہاں اجر پائیں گے۔
     
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بشار قاتل نے تیسری مدت کا حلف اٹھا لیا ،جب کہ ابا سے وراثت میں ملے ملک کا 35 فی صد حصہ ہاتھ سے نکل چکا ہے ۔
    شامی انتخابات کے متعلق ایک حسب حال کیریکیچر
    [​IMG]
     
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آمین ،اس ہفتے کی خبروں کے مطابق قلمون میں ایران کے بھیجے دہشت گرد ، جیش الحر کے ہاتھوں بری طرح پٹ رہے ہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں