ہندوستان : امتحان میں نقل کا ناقابل یقین منظر

dani نے 'خبریں' میں ‏مارچ 19, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    [​IMG]
    ہندوستان میں نقل کا نیا انداز— فوٹو بشکریہ ہندوستان ٹائمز
    نئی دہلی : اسکول امتحانات میں نقل ایک پرانا مسئلہ ہے مگر ہندوستان کی ریاست بہار میں تو یہ رجحان ایک نئی بلندی میں پہنچ گیا۔

    جی ہاں بہار میں میٹرک کے امتحانات کے دوران والدین اور دیگر رشتے دار اپنے بچوں کو نقل کے لیے اسکول کی عمارت کی دیوار پر چڑھ کر کھڑکیوں سے انہیں پرچیاں یا دیگر مواد اسمگل کرتے رہے تاکہ 'ہونہار سپوت' بہترین نمبرز حاصل کرسکیں۔

    اس کھلے عام نقل کی تصاویر اور ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ والدین، دوست اور دیگر اسپائڈر مین کی طرح اسکول کی دیوار پر چڑھ کر باآسانی نقل کا سامان طالبعلموں کو فراہم کررہے ہیں جبکہ قریب کھڑے پولیس اہلکار بے بسی سے یہ منظر دیکھ رہے ہیں۔

    ویڈیوز میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ اسکول انسپکٹرز لڑکیوں کو اس وقت تھپڑ مارتے ہیں جب وہ اپنی میزوں کی نیچے سے نقل کے لیے پرچیاں برآمد کررہی ہوتی ہیں۔

    ہندوستان کے دیہی علاقوں کے اسکولوں میں نقل عام ہے جہاں مازمتیں اور کالجوں کی نشستیں محدود ہوتی ہیں اور مقابلہ بہت سخت ہوتا ہے۔

    مگر اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر دیواروں پر چڑھ کر نقل کا مواد فراہم کرنا بالکل نئی چیز ہے جس نے بیشتر شہریوں کو سکتے کا شکار کردیا ہے۔
    http://www.dawnnews.tv/news/1018624/
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ماشاءاللہ ، آئی سی سی میں بھی یہی کام ہو رہا ہے ۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    یہ ہندوستان پاکستان کا مشترکہ مسئلہ ہے.پاکستان کے دیہی علاقوں میں بھی ایسے مناظر مل سکتے ہیں.شہروں میں ذرا ماڈرن طریقے استعمال ہوتے ہیں.
     
  4. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    آپ کے سکول میں ہوتا تھا؟
     
  5. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    جی ہاں بچپن میں یہ مناظر دیکھے ہیں..ہم سمجھتءے تھے بہت ہی مشکل امتحان ہوگا جو ایک بندے کے ساتھ دو ایک مددگار بھی آیا کرتے ....اس مسئلے کا حل چار دیواری اور گیٹ لگا کر نکالا گیا.
     
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    ویسے پاکستان میں کراچی کے بعض کالجز کو چھوڑ کر ایسا منظر کہاں نظر آتا ہے ۔ میری نظر سے نہیں گزرا ۔ میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں بڑی سخت چیکنگ ہوتی ہے ۔ نقل کرنا ممکن نہیں ۔
     
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    یہاں ہنومان زیادہ اچھی تشبیہ ہے۔
     
  8. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    یہ بھی
    [​IMG]

    لگی سے گھاس کھلانا سنا تھا
    اب
    لگگی سے چیٹ کروانا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  9. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    یقین نہیں آرہا کہ انتظامیہ اتنی بے ہوش ہوسکتی ہے.میں تو نہیں دیکها امتحان میں چیکنگ میں کافی سکتی ہوتی تهی .ابهی بچے بهی یہی بتاتے ہیں .
    امتحان میں جتنی محنت سے پهرے بنائے جاتے ہیں اگر پڑه لیا جائے تو کتنا اچها ہو.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    کیا منظر ہے! : )
     
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    میں نے بھی کبھی ایسا منظر نہیں دیکھا۔ یہاں امتحانی مرکز کے باہر کچھ فاصلے کرفیو ہوتا ہے۔ انتظامیہ بے ہوش کی گئی ہو گی، رشوت دے کر۔
     
  12. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    ایک یونیورسٹی کے امتحانات میں بھی ایسے ہی نقل ہوتی ہے. اس لیے کوئی نئی بات نہیں
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں