سیمی فائنلز اور فائنل : کرکٹ ورلڈ کپ 2015

منصف نے 'سپورٹس' میں ‏مارچ 21, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    سیمی فائنلز
    1- پہلا سیمی فائنل
    جنوبی افریقہ بمقابلہ نیوزی لینڈ
    منگل 24 مارچ ، بمقام - آکلینڈ - (صبح چار بجے سعودی وقت ، جبکہ چھ بجے پاکستانی وقت)
    2- دوسرا سیمی فائنل
    آسٹریلیا بمقابلہ بھارت
    جمعرات 26 مارچ ، بمقام - سڈنی - (صبح ساڑھے چھ بجے سعودی وقت ، جبکہ ساڑھے آٹھ بجے پاکستانی وقت)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    1- پہلا سیمی فائنل
    جنوبی افریقہ بمقابلہ نیوزی لینڈ

    بہت بڑا ، اور ممکنہ طور دلچسپ میچ ہونے جارہا ہے ، تاریخ میں پہلی بار دونوں ٹیمز میں سے کوئی ایک فائنل کھیلے گا
    دونوں ٹیمز نے اس سے پہلے فانئل نہیں کھیلا ، دونوں کی بھرپور کوشش ہوگی میچ جیتنے کی


    دونوں ٹیم ٹکر کی ہیں ، جنوبی افریقہ کے پاس اگر تیز بالر ڈیل اسٹین اور مارکل ہیں تو کیوی کے پاس بھی بولٹ اور ساؤدھی جیسے تیز بالر ہیں
    (southee ، جب کمنٹیٹر اسکا نام لیتےہیں تو لگتا ہے جیسے وہ ، "سعودی" کہہ رہے ہو، شروع میں ،حیران کہ کیوی ٹیم میں کون سعودی کھیل رہا ہے ؟:sneaky:)

    بلے بازی میں ہاشم بھائی اور ڈی ولیئر خطرناک ہیں تو ادھر برینڈن میلکم اور مارٹن گپٹل جیسے طوفانی بلے باز ہیں


    بہرکیف ، میرا خیال ہے کہ کیوی بھرپور جان ماردینگے ، اسی لیے وہ فیورٹ ہیں ۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 282 رنز کا بڑا ہدف دیا ہے ، (بارش کی وجہ سے اوور 43 تک محدود کردیا ہے)
    جنوبی افریقی بلے باز ڈوپلیسس نے 82 جبکہ کپتان ڈی ویلئیر نے 65 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ بلے باز ڈی میلر نے 18 بال پر طوفانی 49 رنز بنائے ۔۔۔
    نیوزی لینڈ کی بلے بازی بھی اچھی ہے ۔۔۔دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    ہمم،کون جیتے گا بھائی ان دونوں میں سے ـ شاید افریقہ ۔۔
     
  5. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    کیوی 4 وکٹ سے فاتح
    کیا زبردست میچ ہؤا ، نہایت دلچسپ اور سنسنی خیز ، کیوی بلے باز گرانٹ ایلیٹ کی شاندار بیٹنگ نے کیوی کو پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچایا ۔۔۔۔

    جبکہ ایک وقت میں کیوی کی ٹیم مشکلات کا شکار تھی ، تاہم گرانٹ ایلیٹ اور کورے اینڈرسن کے درمیان سو رنز کی شراکت نے نیوزی لینڈ کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ۔۔۔



    ویلڈن ، کیوی ۔۔۔۔(y)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. Faraz

    Faraz ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2012
    پیغامات:
    149
    کیویز نے میدان مار لیا۔ زبردست، میچ دیکھنے لائق ہوگا اور ہم آفس میں سڑ رہے ہیں۔ تھنکس ٹو "کرک انفو ڈاٹ کام"
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
  8. Innocent Panther

    Innocent Panther محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 12, 2011
    پیغامات:
    600
    یرغمالی صاحب نے تو یہ کالم لکھ کر حب الوطنی کا حق ادا کر دیا -

    یرغمالی صاحب کا یہ کہنا کہ '' ظاہر ہے گراؤنڈ کے باہر موجود بھارتی کرکٹ کے حکام نے کوئی اشارہ کیا ہوگا اچانک اچھی بھلی بولنگ کرتے ہوئے کھلاڑی پر نو بال کا الزام لگا دیا گیا '' یرغمالی صاحب کو اتنا تو معلوم ہونا چاہیے کہ جب امپائر کوئی بال نو بال دیتا ہے تو یہ دیکھ کر نہیں دیتا کہ بال چھکا، چوکا یا کیچ ہو رہی ہے امپائر تو بیٹ پر لگنے سے پہلے یا لگتے ہی دے دیتا ہے یا مڑ کر دیکھتا ہے کی کیا ہوا اسکے بعد دیتا ہے ؟ یہ تو محض الزام تھا جو حب الوطنی کا فریضہ انجام دیتے ہوئے آنا ہی تھا - اور باقی رہ گئی بقول ''حب الوطن'' کے کہ امپائر نے بھارتیوں کی مدد کی تو یرغمالی صاحب کو یو ٹیوب پر ہزاروں ایسی چیزیں مل جائیں گی جس میں امپائر نے غلط فیصلہ دیا ہے یہ کوئی نیا نہیں تھا بشرطيکہ اگر تھا تب -
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    چلو شکر ہے یہ معرکہ جمعرات کے روز ہے ورنہ گزشتہ جمعہ کی نسبت کم سہی لیکن بہت سے کرکٹ کے شہدائ نماز جمعہ ضائع کر بیٹھتے.گزشتہ جمعہ کی طرح....پاک بھارت میچ دیکھنا حب الوطنی کا تقاضا سمجھا جاتا ہے چاہے اس میں نماز قضا ہو جائے.
     
  10. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    دوسرا سیمی فائنل

    آسٹریلیا بمقابلہ بھارت

    میرے لیے یہ غیر اہم میچ اس لیے ہے کہ دونوں ٹیم ایک بار سے زائد ورلڈکپ میچ جیت چکی ہیں ، دونوں ٹیم بہترین اور زبردست ہے

    بالنگ میں آسٹریلیا کو زیادہ اہمیت حاصل ہے جبکہ بلے بازی میں بھارت زیادہ اچھا ہے ۔۔

    شائد کانٹے کا میچ ہو ۔۔۔تاہم تجزیہ نگار آسٹریلیا کو زیادہ فیورٹ قرار دے رہے ہیں ۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    کالم نگار کا نام "نذیر ناجی " ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  12. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے بھارت کو جیت کے لیے 329 رنز کا ہدف دیا ہے ۔۔۔

    آسٹریلوی بلے باز اسمتھ کی سینچری جبکہ فنچ نی نصف سینچری

    ویلڈن آسٹریلیا
     
  13. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    وراٹ کوہلی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ بہت امیدیں وابستہ تھیں بھارت کو ان سے۔ 192 پر 5 بھارت۔
     
  14. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    روندر جڈیجا آؤٹ۔ 6 وکٹیں گر گئیں۔ کافی مشکل گھڑی بھارت کے لیے : )
     
  15. محمد عرفان

    محمد عرفان -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 16, 2010
    پیغامات:
    764
    بھارت یہ میچ 95 رنز سے ہار گیا..
     
  16. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    چلو ، فائنل دو پڑوسیوں کے درمیان ہوگا ،

    بہرکیف ، کانگریٹس آسٹریلیا ۔۔۔۔۔

    بھارت شکست تو کھاگیا، لیکن ایک مظبوط ٹیم اورٹورنامنٹ کی بہترین ٹیمز میں سے ایک اپنے آپ کو منوا گیا ،
    بھارت کو سب سے بڑا فائدہ اسکا کپتان ہے ، بہت ہی اچھا اور لائق کپتان ملا ہے بھارت کو ، کاش ہم کو بھی ایسا کپتان مل جائے
    ویسے اب کپتانی کا بحران آنے والا ہے ،
    (اس پر دوسرے تھریڈ پر بات ہوگی)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  17. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    ویسے اسٹریلیا کو ہارنا تھا ـ اگر سارے ورلڈ کپ انہوں نے جیتنے ہیں تو ورلڈکپ کروانے کی کیا ضرورت ہے ـ
     
  18. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    بہت ہی اہم اور پتہ کی بات کی ہے عکاشہ بھائ نے۔ چلیں اگلی بار سے کرکٹ ورلڈ کپ بند۔ اس کی جگہ کشتی کے مقابلے منعقد کروائیں جائیں۔
     
  19. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    کیا کریں جب عقل تقسیم ہوری تھی ہمارا رخ دوسری طرف تھا ۔۔۔ !! ۔۔: (
     
  20. Faraz

    Faraz ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2012
    پیغامات:
    149
    پھر تو ٹیم کے تمام کھلاڑی گجرانوالہ سے آئیں گے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں