::: حسد ایک خطرناک بیماری ہے :::

محمد عامر یونس نے 'اتباعِ قرآن و سنت' میں ‏اپریل 30, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 3, 2014
    پیغامات:
    899
    بسمہ اللہ الرحمن الرحیم

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

    ::: حسد ایک خطرناک بیماری ہے :::

    انسان کو زندگی میں کسی نہ کسی بیماری سے سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ بیماری کبھی تو جسمانی اور کبھی روحانی ہوتی ہے۔ان ہی بیماریوں میں ایک بیماری حسد بھی ہے،اس کا شمار دل کی بیماری میں ہوتا ہے ،کیونکہ اس کا تعلق دل سے ہی ہے، یہ بیماری بہت قدیم ہے اور اتنی ہی خطر ناک بھی۔اس کا شکار انسان طبعی موت سے پہلے ہی مرجاتا ہے۔جو انسان کسی کے وسائل کو دیکھ کر یہ خواہش کرے کہ اس انسان سے یہ نعمتیں چھین کر مجھے مل جائیں یا اگر مجھے نہ ملے تو اس کے پاس بھی نہ رہے وہ تباہ ہوجائے تو یہ حسد کہلاتا ہے اور یہ دل کی ایک خطرناک بیماری ہے ۔

    شیخ الاسلام ابن تیمیہ فرماتے ہیں کہ

    "الحسد مرض من امراض النفس" حسد دل کی بیماریوں میں سے ایک بیماری ہے اور بڑا عام مرض ہے بہت ہی کم لوگ اس سے خلاصی پاتے ہیں اسی لیے کہا جاتا ہے "ما خلا جسد من حسد"کوئی جسد حسد سے خالی نہیں۔لیکن کمینہ آدمی اس کو ظاہر کرتا ہے اور عزت دار آدمی اس کو چھپاتے ہوئے ختم کردیتا ہے۔ [فتاوی ابن تیمیہ ۱۰۴/۱۰]

    حسد اتنی خطرناک بیماری ہے کہ زمین پہ سب سے پہلا قتل ہی حسد کی وجہ سے ہوا۔جب قابیل نے ہابیل کو قتل کردیا۔اللہ نے ہابیل کی قربانی کو قبول فرمایا تھا کیونکہ وہ پرہیزگار تھا جبکہ قابیل کی قربانی کو اللہ نے قبول نہیں کیا تھا کیونکہ وہ پرہیزگار نہیں تھا یہ دونوں آدم علیہ السلام کے بیٹے تھے ،جب قابیل کی قربانی قبول نہ ہوئی تو اس کے دل میں اپنے بھائی ہابیل کے لیے حسد کی آگ پیدا ہوئی اور اس نے اپنے بھائی کو کہا۔

    وَاتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ ابْنَيْ آدَمَ بِالْحَقِّ إِذْ قَرَّ‌بَا قُرْ‌بَانًا فَتُقُبِّلَ مِنْ أَحَدِهِمَا وَلَمْ يُتَقَبَّلْ مِنَ الْآخَرِ‌ قَالَ لَأَقْتُلَنَّكَ ۖ قَالَ إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللَّـهُ مِنَ الْمُتَّقِينَ ﴿٢٧﴾

    آدم (علیہ السلام) کے دونوں بیٹوں کا کھرا کھرا حال بھی انہیں سنا دو (١) ان دونوں نے اہک نذرانہ پیش کیا، ان میں سے ایک کی نذر قبول ہو گئی اور دوسرے کی مقبول نہ ہوئی (٢) تو کہنے لگا کہ میں تجھے مار ہی ڈالوں گا، اس نے کہا اللہ تعالٰی تقویٰ والوں کا ہی عمل قبول کرتا ہے۔

    لَئِن بَسَطتَ إِلَيَّ يَدَكَ لِتَقْتُلَنِي مَا أَنَا بِبَاسِطٍ يَدِيَ إِلَيْكَ لِأَقْتُلَكَ ۖ إِنِّي أَخَافُ اللَّـهَ رَ‌بَّ الْعَالَمِينَ ﴿٢٨﴾

    گو تو میرے قتل کے لئے دست درازی کرے لیکن میں تیرے قتل کی طرف ہرگز اپنے ہاتھ نہیں بڑھاؤں گا، میں تو اللہ تعالٰی پروردگار عالم سے خوف کھاتا ہوں۔

    پتہ چلا کہ حاسد قتل جیسے عظیم گناہ کا بھی مرتکب ہوجاتا ہے۔


    نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

    عنقریب میری امت کو پہلی امتوں کی بیماری پہنچے گی ،صحابہ نے پوچھا پہلی امتوں کی بیماری کیا ہے؟آپّ نے فرمایا،غرور ،تکبر،کثرت حرص دنیا میں محو ہونا،ایک دوسرے سے بیزار رہنا،اور ایک دوسرے سے حسد کرنا یہاں تک کہ بغاوت ہوگی ور پھر قتل بہت زیادہ ہوگا۔

    [المعجم الاوسط ۹۰۱۶ سلسلۃ الاحادیث الصحیحہ۶۸۰]

    بنی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے

    [ولا تباغضو،ولا تحاسدوا،ولاتدابروا،و کونوعباد اللہ اخوانا۔]

    "ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو اور نہ ایک دوسرے سے حسد کرواور نہ ایک دوسرے کی غیر موجودگی میں ان کی عزت کے خلاف باتیں کرو بلکہ اللہ کےبندوں بھائی بھائی بن جاو۔کسی مسلمان کے لیے حلال نہیں کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو تین دن سے اوپر تک چھوڑے رکھے۔

    [بخاری،کتاب الادب ۶۰۶۵]

    بنی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے

    لا یزال الناس بخیر مالم یتحاسدوا۔

    [لوگ ہمیشہ خیر سے رہیں گے جب تک وہ ایک دوسرے سے حسد نہیں کریں گے،]

    [کنزالعمال ۷۴۴۹ سلسلۃ الاحادیث الصحیحہ ۳۳۸۶]

    اس حدیث سے پتہ چلا کامیابی تبھی ملے گی جب انسان ایک دوسرے سے حسد نہیں کرینگے اور جب حسد کرنے لگے گے تو خیر کے دروازے بند ہوجاینگے۔آج ہمارا حال یہی ہے کہ اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جو ایک دوسرے سے بیزار نظر آتے ہیں دوسروں کی خوبیوں سے جلتے ہیں کسی کے پاس زیادہ پیسہ آجائے تو اس سے حسد کرنے لگتے ہیں ،اسی برائی کی وجہ سے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے نفرت بڑھتی جارہی ہے اور قتل و غارت گری میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔یہ تب ہی ختم ہوگا جب دلوں سے حسد ختم ہوگی محبت پیدا ہوگی۔

    ابو ھریرہ رض فرماتے ہیں، بنی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

    بندے کے دل میں دو چیزیں اکٹھی نہیں ہوتی الایمان والحسد۔ایمان اور حسد۔

    [نسائی ۳۱۱۱ صحیح ابن حبان ۴۶۰۶]

    اس حدیث سے پتہ چلا ایمان دار آدمی حاسد نہیں ہوتا اور حاسد ایمان دار نہیں ہوتا۔

    عبد اللہ بن عمر رض بیان کرتے ہیں کہ

    آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ لوگوں میں سب سے افضل اور بہتر کون ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہر مخموم القلب اور صدوق اللسان ،صحابہ کرام نے کہا کہ صدوق القلب تو ہم جانتے ہیں [زبان کا سچا] لیکن یہ مخموم القلب کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ پاک صاف متقی شخص جسکے دل میں گناہ،بغاوت،خیانت،اور حسد نہ ہو،۔

    [ ابن ماجہ ،۴۲/۶ ،سلسلۃ الاحادیث الصحیحہ ۹۴۸]

    ایک روز صحابہ کرام نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ابھی تمہارے پاس ایک جنتی شخص آنے والا ہےتھوڑی دیر ہی گزری تھی کہ ایک انصاری صحابی تشریف لائے انکے ہاتھ میں جوتا تھا اور داڑھی مبارک سے وضو کے قطرات گر رہے تھے تو انہوں نے آکر سلام کیا دوسرے دن پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی ارشاد فرمایا؛ کہ ابھی ایک جنتی آنے والا ہے اور وہ ہی انصاری صحابی تھے،تیسرے دن پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بشارت دی اور وہی انصاری صحابی تھے۔مجلس میں عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی عنہ بھی موجود تھے انکے دل میں شوق پیدا ہوا کیوں نہ میں اس آدمی کا پیچھا کروں اور چند دن اور چند راتیں ان کے پاس گزاروں اور اس میں موجود وہ امتیازی خوبی اپنے اندر پیدا کرلوں تاکہ مجھے بھی اللہ کی جنت کا داخلہ مل سکے۔چناچہ عبد اللہ بن عمرو تین راتیں ان کے پاس رہےاور رات گئے تک چپکے چپکے دیکھتے رہےکہ یہ انصاری صحابی کونسا خاص عمل کرتا ہے جس کی وجہ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے تین بار جنت کی بشارت دی۔ سیدنا عبد اللہ کہتے ہیں تین راتیں گزارنے کے باوجود مجھے کوئی خاص عمل نظر نہ آیا۔رات بھر وہ لیٹَے رہتے جب کروٹ بدلتے تو الحمد اللہ اور اللہ اکبرکہتے اور فجر ہوتے ہی نماز کے لیے نکل پڑتے۔ میں نے تین راتوں کے بعد اجازت لی اور کہا بھائی مجھے اصل مقصد حاصل نہیں ہوا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تجھے تین بار جنتی قرار دیا ہے میں دیکھنا چاہتا ہوں تجھ میں ایسا کو ن سا خاص عمل ہے کہ تجھے دنیا وآخرت کا سب سےعظیم مرتبہ حاصل ہوا ۔ انصاری صحابی کہنے لگا میرے بھائی مجھ میں کوئی ایسا خاص عمل نہیں ہے جو معمول سے ہٹ کر ہو،معمولی سا مسلمان ہوں۔ ایک روایت میں آتا ہے کہ اتنی بات سن کر عبد اللہ بن عمرو چل دیئے،جب وہ تھوڑا سا دور گئے تو اس انصاری صحابی نے بلایا اور کہنے لگے مجھے کوئِی خاص عمل تو یاد نہیں لیکن اتنی بات ضرور ہے کہ میرے دل میں مسلمانوں میں سے کسی کے لیے بھی کوئی دھوکااور حسد نہیں اس بھلائی پر جو اللہ نے انہیں عطا کر رکھی ہے۔عبد اللہ بن عمرو فرمانے لگے یہی وہ بات ہے جس کو میں نے تجھ سے پالیا ہےاور اسی کی تو ہم طاقت نہیں رکھتے۔

    [ مسنداحمد،۱۲۶۹۷،]

    حضرت یوسف علیہ سلام کے بھایئوں نے بھی حسد کی بناء پہ اپنے بھائی پہ ظلم کیا تھا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا اکثر کرتے تھے۔

    [واھد قلبی واسلل سخیمة صدری۔ ترمذی ۳۵۵۱]

    اے اللہ میرے دل کو سیدھا رکھاور میرے دل کے حسد کو کھرچ دے۔


    ان احادیث کی روشنی میں معلوم ہوا حسد کتنی خطرناک بیماری ہے اور آج یہ بیماری تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے قتل وغارت گری کا بازار جو آج ہمارے معاشرے میں گرم ہے لڑائی جھگڑے جو ہر گھر میں ہونے لگے ہیں بھائی بھائی سے بیزار نظر آتا ہے یہ سب اسی حسد کا نتیجہ ہے اس بیماری کو دور کیسے کیا جاَئے؟یہ تب ہی ختم ہوگی جب دلوں میں ایک دوسرے کے لیے محبت ہوگی،محبت کیسے پیدا ہوگی؟اس کے لیے ہمارے نبیّ نے فرمایا ایک دوسرے کو سلام کیا کرو ۔ سلام کو پھیلاو،ایک دوسرے کو تحائف بھیجو۔ایک دوسرے کی تکلیف میں کام آو اس سے مھبت بڑھتی ہیں۔اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو اس بیماری سے بچائے اور ایک دوسر کے لیے ہمارے دلوں میں محبت پیدا کردے آمین۔

    وما علینا الا البلغ المبین۔ واللہ اعلم۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. x boy

    x boy رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اپریل 8, 2015
    پیغامات:
    42
    یہ بیماری نہیں ہے بلکہ شیطانی آلہ ہے جس سے ذندگی میں بد سکونی ہوتی ہے
    ذندگی میں مثبت رہنا ہی سکوں کا سامان ہے
    دانائی کی اصل اللہ کا خوف ہے اور اس خوف کا دوسرا نام تقوی ہے
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں