آٹھ شوال کو عیدابرار منانے کا حکم

عائشہ نے 'ماہِ شوال' میں ‏جولائی 25, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    الحمد للہ۔۔۔۔ بدعتى امور ميں سے شوال ميں منائى جانے والى عيد الابرار " نيكوں كى عيد " جو آٹھ شوال كو منائى جاتى ہے بھى شامل ہے.

    ماہ رمضان كے روزے ركھنے اور عيد الفطر كے بعد چھ روزے مكمل كرنے كے بعد آٹھ شوال كو عيد مناتے ہيں جسے انہوں نے عيد الابرار كا نام دے ركھا ہے.

    شيخ الاسلام ابن تيميہ رحمہ اللہ كہتے ہيں:

    " شرعى تہواروں كے علاوہ دوسرے تہوار اور موسم بنانا مثلا ربيع الاول كى راتيں جن كے متعلق ميلاد كى راتيں كہا جاتا ہے، يا پھر رجب كى كوئى رات يا اٹھارہ ذوالحجہ كى رات يا رجب كا پہلا جمعہ يا آٹھ شوال جسے جاہل قسم كے لوگ عيد الابرار كا نام ديتے ہيں يہ سب بدعت ہے، سلف اسے مستحب نہيں سمجھتے تھے، اور نہ ہى انہوں نے ايسا كيا ہے, واللہ تعالى اعلم " انتہى

    ديكھيں: مجموع الفتاوى شيخ الاسلام ( 25 / 298 ).

    اور ايك دوسرى جگہ كہتے ہيں:

    " آٹھ شوال كو نہ تو نيك اور ابرار لوگوں كى عيد ہے اور نہ ہى فاسق و فاجر قسم كے لوگوں كى، اور نہ كسى كے ليے اس روز عيد كا اعتقاد ركھنا جائز ہے، اور نہ ہى اس روز عيد كے شعائر اور علامامت ميں سے كوئى عمل كرنا جائز ہے " اھـ

    ديكھيں: الاختيارات الفقھيۃ ( 199 ).

    يہ تہوار كسى ايك مشہور مسجد ميں ہوتا ہے جہاں مرد و عورت كا اختلاط ہوتا ہے، مرد عورتوں سے مصافحہ كرتے اور زبان سے جاہليت كے الفاظ نكالتے ہيں، پھر اس مناسبت سے تيار كردہ كھانا تناول كرنے جاتے ہيں "

    ديكھيں: السنن و المبتدعات للشقيرى ( 166 ).اور البدع الحوليۃ تاليف عبد اللہ بن عبد العزيز بن احمد التويجرى ( 350
    بشکریہ : http://islamqa.info/ur/12366
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  2. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    جزاک اللہ خیرا
     
  3. نیر مدنی

    نیر مدنی رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏دسمبر 13, 2013
    پیغامات:
    94
    جزاک اللہ خیرالجزاء۔۔یقینا وہ بڑاہی خوش نصیب ہے جورد بدعت اور احیاے سنت میں بڑھ چڑھ کے حصہ لے ۔اللہ اسکے لغزشات کو معاف کرے اور اس پر اپنا رحمت خاص نازل کرے ۔
     
  4. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    جزاک اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں