عید الفطر 2015 کی روداد - آپ نے عید کا دن کیسے گزارا

انا نے 'گپ شپ' میں ‏جولائی 18, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    السلام علیکم

    سب سے پہلے تو تمام اہل مجلس کو بہت بہت عید مبارک ۔ الحمداللہ رمضان اور عید کی خوشیاں نصیب ہوئی۔اللہ تعالی روزے اور عبادات قبول فرمائے ۔آمین۔
    اب آتے ہیں عید الفطر کی طرف ۔ تو اس موضوع میں آپ لوگوں نے عید کے دن کی روداد سنانی ہے ۔ عید کا دن کیسے گزارا ۔ اگر عید کی نماز کے لیے گئے تو مختصر خطبہ کا خلاصہ بتا دیں ۔کیا پکوان بنائے یا کھائے ۔ وغیرہ وغیرہ ۔ اپنی طرف سے اور کچھ شامل کرنا چاہیں تو ضرور بتائیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ !
    آمین یارب ،شکرا للموضوع
    کسی بھی قسم کی روداد لکھنا تو ہمارے لئے مشکل ہی ہوتا ہے : ( لیکن کوشش کریں گے ان شاء اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    آپ کو بھی عیدالفطر مبارک!
    ہماری عید ابھی چند گھنٹے قبل شروع ہوئی ہے : ) چاند رات میں فجر سے پہلے میٹھا اور نمکین بنا لیا۔ فجر کے بعد جلدی جلدی نماز عید کی تیاری کی۔ نماز عید اپنے استاد محترم کی اقتدا میں پڑھی، خطبہ بہت ہی اچھا تھا کئی جملے ابھی تک کانوں میں گونج رہے ہیں۔
    مسجد سے واپسی پر موسم بہت خوب صورت تھا ۔۔۔ گھر آتے ہی ناشتہ کیا، پڑوسیوں کو میٹھا بھجوانے اور وصول کرنے کا کام کیا۔ اتنے میں مہمان آ گئے، ان کی تواضع کی۔ میری ایک قرآن سٹوڈنٹ اپنی امی کو لے کر عید مبارک کہنے آئی تھی اس کی یہ بات اتنی اچھی لگی کہ ابھی تک خوشی ہو رہی ہے۔ ویسے میں اپنے اساتذہ کو عید مبارک کا پیغام بھیج چکی تھی لیکن پھر بھی لگ رہا ہے کہ وہ ننھی بچی مجھ سے زیادہ اچھی طالبہ ہے۔
    اس وقت کزنز کے ساتھ مہندی لگانے کے دوران موسم سے لطف اندوز ہوا جا رہاتھا جب آپ کا یہ موضوع دیکھا۔ اب ظہر کی نماز کا وقت ہو رہا ہے اس کے بعد برتنوں والی ماسی بننا ہے۔ شام کے لیے مزید کوکنگ کرنی ہے۔ سہ پہر میں بیڈ منٹن کا میچ کھیلنا ہے ان شاءاللہ۔ شام میں مہمان متوقع ہیں۔ الحمدللہ بہت اچھا لگ رہا ہے۔
    اب آپ بھی اپنی عید کی جھلک دکھا دیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  4. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    ہماری کل عید تھی ۔ تو پرسوں جب سعودی عرب میں چاند نظر آ گیا تھا تو ہم نے تو تبھی عید کی تیاری شروع کر دی تھی۔ یہاں پر پہلے دن کا چاند کبھی نظر نہیں آتا ۔ ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ ہی عید مناتے ہیں ۔ حالانکہ تقریبا رات 11 بجے تک کنفیوژن رہی۔لیکن پھر سب ایک ہی فیصلہ پر متفق ہو گئے ۔خیر ہمارے ہاں کی علما کمیٹی نے تو اعلان کر دیا تھا الحمداللہ تو ہماری اسٹیٹ میں تو ایک ہی عید ہوئی ۔البتہ ٹورنٹو میں دو عیدیں ہوئی ہیں ۔کچھ لوگ آج کر رہے ہیں ۔
    رات میں جب اعلان ہوا تھا کہ چاند نظر آ گیا ہے تو پھر دوست احباب کے ساتھ یہی طے ہوا کہ 10 بجے والی میں جائیں گے۔ یہاں پر جمعہ کی نماز اور اسی طرح عید کی نماز بھی کسی مسجد میں 2 مرتبہ کسی میں 3 مرتبہ پڑھائی جاتی ہیں۔ تو کل بھی ایک نماز 8:30 , پھر 9 اور آخری 10 بجے تھی۔ ہمارا کچھ فیملیز کے ساتھ عید والے دن بار بی کیو کرنے کا ارادہ تھا ۔ تو رات میں ہی گوشت کو مسالہ لگا کر رکھ دیا ۔ ایک دن پہلے پڈنگ بنائی تھی ۔وہ ابھی کافی رکھی ہوئی تھی تو پھر سویاں نہیں بنائیں ۔عید والے دن پھر صبح عید کی نماز کے لیے گئے ۔ مسجد کافی اچھی بڑی تھی اور بہت لوگ آئے ہوئے تھے ۔ لیکن شور اتنا تھا کہ خطبہ کا ایک لفظ سمجھ نہیں آیا ۔جس کا بے حد افسوس رہا ۔ عید کی نماز کے بعد ہی اکشریت خواتین کی گول میز کانفرینس شروع ہو گئی ، کچھ خواتین کھڑے ہو کر گفتگو میں مشغول ۔ خیر پھر میں نے اپنی جگہ تبدیل کی اور سپیکر کے سامنے آ کر بیٹھ گئی لیکن تب دعا ہو رہی تھی ۔ دل کو تھوڑی تسلی دی کہ کوئی نہیں دعا میں ہی شریک ہونے کا موقع مل گیا ۔ لیکن اب میرا کافی ارادہ بن گیا ہے کہ اگلی عید پر مسجد میں داخل ہونے والی تمام خواتین میں پمفلٹ تقسیم کرواؤں کے خاموشی سے خطبہ سنیں اور سننے دیں۔ اللہ میاں پورا کرنے کی توفیق دے آمین۔
    خیر پھر عید کی نماز کے بعد گھر آئے تو تھوڑی دیر بعد ہی جمعہ کا وقت ہو گیا ۔ اس کے بعد پارک جانے کی تیاری شروع کی ۔پھر اچانک خیال آیا کہ عید کی مناسبت سے کیک ہونا چاہیے ۔سکائپ پر امی سے کیک کی ترکیب لی ۔ کیک تو الحمداللہ اچھا بن گیا اوون کی آنچ کبھی تیز کبھی کم کر کے ۔ لیکن ڈیکوریشن اتنی مزے کی نہیں ہو سکی ۔ ٹوٹا پھوٹا سا عید مبارک لکھا اور کیک کو دیکھتے ہوئے میرا موڈ ٹھیک ٹھاک آف ( پانچ منٹ کے لیے ہی سہی ) ۔سوچا کہ گھر میں ہی رہنے دیتی ہوں مزاق بن جائے گا لیکن خیر کچھ مزید تجربے کر کے اس کو تھوڑا بہتر کیا اور لے گئی ساتھ ۔ اور الحمداللہ سب کو پسند آگیا ۔تقریبا پانچ چھ فیملیز تھیں ۔سب نے پہلے ہی طے کیا ہوا تھا کون کیا بنا کر لا رہا ہے ۔ مرد حضرات نے بار بی کیو اور گرلنگ کا کام کیا ۔ بچے جھولوں میں مگن ۔ ہم خواتین الگ بینچز میں گپ شپ کرتی رہیں ۔ رمضان کے بعد سب سے ملاقات بہت اچھی رہی ماشاللہ ۔ مغرب ہونے سے پہلے پھر سب گھروں کو واپس : ) ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  5. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    وعلیکم السلام
    آپ کو بھی عید مبارک ہو!
    عید کا دن ابھی چل رہا ہے۔ لیکن جیسے ہر دفعہ کی عید ہوتی ہے تقریبا آج کی بھی ویسی ہی ہے۔ بس اس بار ایک خاص بات یہ ہوئی کہ ہم نے بچوں کی عید کو اچھا بنانے کے لیے محنت کی۔
    رمضان کے آغاز سے قبل ہی ہماری کوشش تھی کہ گھر میں موجود بچوں کے لیے کچھ رمضان کی پلاننگ ایسی کی جائے کہ ان کی تربیت کے ساتھ ساتھ ہم بھی ایکٹیو رہیں۔
    جس قدر پلاننگ کی تھی اتنا عمل تو نہیں کیا البتہ کچھ اہداف کے حصول میں کامیابی ہوئی الحمد للہ۔
    ایک چارٹ وضع کیا گیا تھا جس میں ہر بچے کے روزانہ کے اچھے کاموں کی بنیاد پر سٹارز لگائے جاتے۔ اچھے کام پر سنہری اور برے پر کالا! اچھے کام یہ تھے، نماز، تلاوت، حفظ، دعائیں، نوافل، کسی کی مدد کرنا، غصے پر قابو رکھنا، حدیث کا مطالعہ ۔ برے کام لڑائی جھگڑا، امی ابو سے بد تمیزی، وغیرہ۔ جس کے سنہری سٹارز زیادہ جیت اس کی۔
    بس اسی لیے بچوں کو ان کی کارکردگی کے صلے میں انعامات کی صورت عیدکے تحفے دیے گئے۔ چاند رات گھر کو سجانے میں گزری۔ دن میں تمام گھر والوں کو جمع کر کے چھوٹی سی تقریب منعقد کی جس میں امی ابو کو مہمان خصوصی بنایا گیا :) بچوں کی ایکسائٹمینٹ دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی!
    اللہ تعالیٰ ہم سب کے نیک اعمال کو قبول فرمائے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  6. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ !
    الحمد للہ پردیس میں خوب سو کر گزرا
    اتنا سویا کہ ہوش ہی نہیں رہا کہ آج عید ہے ورنہ ہوش آنے کی صورت میں اپنے ملک کی عید یاد آجاتی اور میری عید عید نہیں رہتی :(
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  7. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    ہائے انا یہ تو بالکل میرے والی کہانی ہے!!! آج میرے ساتھ یہی ہوا ہے۔۔۔ بلکہ میرا تو کیک بھی تھوڑا سا جل گیا :( پتہ نہیں کیوں میرا عید کیک اب اچھا بنتا ہی نہیں حالانکہ عید کے علاوہ جب بناؤ تو زبردست بنتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    خطبے میں شور والی بات پڑھ کر ہنسی آ گئی۔ یہ صورت حال کئی مساجد میں ہو جاتی ہے کیوں کہ عید پر وہ لوگ بھی مسجد آتے ہیں جو عام طور پر مسجد کم آتے ہیں اور آداب سے ناواقف ہوتے ہیں۔ اسی طرح خواتین کی دینی تعلیم کم ہوتی ہے۔ جب اس طرح شور ہو رہا ہو تو بعض دبدبے والی آنٹیاں خود بخود چپ کروانے کی ڈیوٹی لے لیتی ہیں معاملہ مزید بگڑ جاتا ہے کہ "سب چپ ہو جائیں" کی کئی آوازوں کا شور اٹھتا ہے۔ مجھے ایسے موقعوں پر نیاگرا فال والا لطیفہ یاد آتا ہے۔
    عفراء اور مریم آپ نے بہت ہی زبردست کام کیا ماشاءاللہ۔ عید ہی تو ہمارا اصل تہوار ہے اس پر یہی جذبہ ہونا چاہیے۔
    پردیسیوں کی عید یا تنہا رہنے والوں کی عید کافی بور ہوتی ہےلیکن اکیلے بھی گزارنی ہو تو اسے بھرپور منانا چاہیے اور یہ ہمارا بھی فرض ہے کہ ایسے لوگوں کو یاد رکھیں۔ میں اپنی غیرملکی فرینڈز کو عید کا پیغام یا کال ضرور کرتی ہوں۔ بعض اوقات بہت عجیب حالات پتا چلتے ہیں کہ مسلمان محلے میں بستے ہیں لیکن ان کے گھر کوئی عید پر نہیں آیا یا کسی نے کچھ نہیں بھجوایا۔ مجھے یاد ہے ایک عید پر ہمیں اپنی یونیورسٹی فیلو کے بارے میں ایسی بات پتہ چلی۔ میں گھر سے نکلنے کے معاملے میں بہت ہی سست ہوں لیکن ہم تین کلاس فیلوز نے مل کر سوچا کہ ان سے ملیں۔ عید کے تیسرے دن ان کے گھر گئیں تو وہ رو پڑیں کہ میری عید تو آج ہوئی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  9. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
    ماشاءاللہ سب کی عید کی مصروفیت پڑه کر اچها لگا.
    سب کو بہت بہت عید مبارک
    ہم الحمد للہ مدینہ میں تهے 29 ویں روزے جب میں نماز مغرب پڑهکر باہر نکل رہی تهی تو دیکها کہ اعتکاف پر بیٹهی بہنیں آپس میں مل رہی ہیں اور کئی مل کر رو رہی تهیں میں نے سوچا کہ اس کا مطلب ہے کہ عید کا چاند نظر آگیا ہے .اور میں اونچی آواز سے رو پڑی اللہ تعالی سے دعا کی کہ میری دوست کی آزمائشیں ختم کرکے مکمل شفاء دے دے ارد گرد شور بہت تها شاید ہی کسی نے میری آواز سنی ہو .
    چاند رات کو پہلی دفعہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے قالین پر عشاء کی نماز پڑهنی نصیب ہوئی اور رات تو تقریبا جاگتے ہوئے گذری .فجر کی نماز سے تقریبا ڈیڑه گهنٹہ پہلے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف روانگی ہوئی تاکہ مناسب جگہ ملے اور اللہ تعالی سے عیدی بهی تو مانگنا تهی. عید کی نماز کے بعد ہی لوگوں کی روانگی شروع ہو جاتی ہے کم ہی خواتین خطبہ سنتی ہیں .
    جس ہوٹل میں ٹہرے تهے وہ نیچے ہال میں کافی بڑا کیک بناتے ہیں تقریبا3میٹر تو ہوتا ہو گااور ساته مختلف قسم کے بسکٹ اور مٹهائیاں ہوتی ہیں .
    جب تک ہم ہوٹل پہنچتے ہیں خوب رش ہوتا ہے ہر وہاں سے گذرنے والا وہاں کیک لے سکتا اس دفعہ تو کچه حصے کاٹ کر ہوٹل کے باہر رکه دیے گئے تاکہ لوگ آسانی سے لے سکیں اور خوب ہلہ گلا ہوتا ہے تصویریں لی جا رہی تهیں .
    اور مجهے وہ الفاظ یاد آتے ہیں جو پچهلی دفعہ ایک نوجوان نے ابو محمد کے پاس آکر کہے کیا یہ کرسمس پارٹی کی طرح نہیں ؟؟؟؟؟؟اور اس نے کیک نہیں لیا تها .اور جب میں نے گهر والوں سے کہا کیا یہ ٹهیک ہے تو کہا کیوں کیا مسلمان خوشی کےموقع پر کیک کاٹ کر نہیں کها سکتے......
    خیر پهر تهوڑی دیر میں ہمارے کزن اپنے سسر اور بیگم کے ساته ملنے آگئے اور پهر ناشتہ کیا اور پهریہی اداسی ہو رہی تهی کہ اب کل مدینہ سے روانگی ہے .
    الحمد للہ عید اچهی گذری جو لمحہ بهی اللہ عافیت کا اور صحت کا دے دے وہ غنیمت ہے .
    الحمد للہ رب العالمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 7
  10. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    عجیب استدلال ہے ۔ کیک اگر حلال چیزوں سے تیار کردہ ہے ۔ تو اس کو حرام کس نے کیا ۔ منع کرسمس پارٹی پر مبارکباد دینا اور کیک کھانا اور کھلانا اور ہے ۔ مسلمانوں کی عیدوں پر کیک کھانا ، کھلانا ، کیک ہدیہ کرنا منع نہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  11. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جی وہ صاحب چونکہ لندن سے آۓ تھے اس لیے انہیں اس کیک میں کرسمس کی جھلک آ رہی تھی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  12. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    بہت اچھا کام کیا ماشااللہ ۔ ہماری عیدیں کافی بورنگ ہوتی جا رہی ہیں ۔ خوشی ہوتی ہے جب اس طرح کی ایکٹیویٹیز اور اہتمام کا پتہ چلتا ہے ۔
    وہ لطیفہ بھی سنا دیں ۔
    صحیح کہا ۔ مجھے اپنی پچھلے سال کی عید یاد آ گئی ۔ اس وقت کسی اور شہر میں نئے نئے گئے تھے ۔ تو کسی سے جان پہچان بھی نہیں تھی ۔ اور میاں کی جاب بھی ایسی کہ 15 دن تک گھر نہیں آ سکتے تھے ۔ چاند رات کو تو ٹھیک ٹھاک اداسی تھی لیکن پھر عید کا دن میں نے سویاں بنا کر سلیبریٹ کیا تھا اور کھانے میں شاید لزانیہ بنایا تھا : )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  13. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    روداد تو ان کی ہوتی ہے جنہوں نے خوب عید منائی ہو ۔خیر، ہم ابتداء کرتے ہیں آخری افطاری سے ۔۔ بلکہ اس سے بھی کچھ گھنٹے پہلے ۔۔ایک دن پہلے ہی ظہر کی نماز کے بعد والدمحترم کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی ـ انہیں ہاسپٹال لے گئے ـ چیک اپ کے بعد ڈاکٹر نے روک لیا کہ طبیعت ٹھیک نہیں ـ ابھی کچھ دن ادھر ہی رہیں گے ـ
    گھر واپسی کافی دیر سے ہوئی ـ صبح سے ارادہ تھا کہ آخری روزہ حرم میں افطار کرنا ہے ـ لہذا افطاری سے پندرہ منٹ پہلے حرم پہنچے ـ حرم کے تمام دروازے رش کی وجہ سے بند ہو گئے تھے ـ ایک سیکورٹی والے سے درخواست کی ! ـ کہا کہ گر آپ کو اجازت دیں گے تو باقیوں کیا قصور،۔ لیکن مزید تھوڑی سی کوشش سے اجازت مل ہی گئی الحمد للہ ،۔ افطاری اورنماز کے بعدسے ہی خبریں آنا شروع ہوگئی کہ چاند نظر آگیا ہے، کل عید الفطر ہے ـ عشاء کی نماز تک حرم میں ہی رہے ـ اس کے بعدتھوڑی سی خریداری کی ـ واپسی ایک بجے گھر پہنچے ـ
    باقی کے دو تین گھنٹے ویسے ہی گزر گئےـ والدمحترم کی غیر موجودگی کی وجہ سے سب کچھ ڈسٹرب ہو چکا تھا ـ سب نے اپنی مرضی سے عیدکی نماز پڑھی اور عید منائی ـ کوئی اجتماع نہیں ـ جلدی میں مجھے چند کھجور ہی مل سکی ـنماز فجر کے بعد عید کے لئے حرم کی طرف روانہ ہوئے ـشیخ صالح بن عبداللہ بن حمید حفظ اللہ نے ہمیشہ کی طرح نماز عیدالفطر پڑھائی ـ اس کے بعد عید ملتے ملاتے ، دن کے دس بجے گھر پہنچے ـ پھر وہاں سے ہاسپٹل والدمحترم کے پاس چلے گے ـ شام کو واپسی ہوئی ـ اورآتے ہی سو گئے کیونکہ تقریبا دو دن سے نیند نہیں کی تھی ـ
    گھر میں نہیں رہے ـ معلوم نہیں کیا پکایا کھایا گیا ـ ہم نے تو سینڈوچ کھایا تھا الحمد للہ ـ اس لئے کچھ ذکر نہیں کیا جا سکتا ـ دوسرے دن صبح دوستوں کی طرف سے ناشتہ کا اچھا انتظام تھا ـ ساری کرسر وہا ں جا کر نکالی ـ اس طرح ہماری عید ختم ہوئی ـ ہمیشہ کی طرح کچھ نیا نہیں تھا ـ جب کہ امید تھی کچھ نیا ہوگا ـ لیکن سارا دن نا تو کسی کو کسی قسم کی تکلیف دی اور نا ہی کسی نے ہمیں : ) ـ اس لئے سکون رہا الحمد للہ ـ ختم شد

    تصاویر ـ چا ند نظر آنے کے بعد مسجدالحرام کے قریب گہماگہمی ـ سڑکیں بلاک ہیں ۔ زیادہ تر لوگ تو پہلے ہی جا چکے ہوتے ہیں ۔ کچھ لوگ عید پڑھنے کے بعد ہی گھروں کو لوٹتے ہیں ۔

    makkah.jpg

    makkah1.jpg
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  14. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    کسی نےعید کے خطبے کا خلاصہ نہیں لکها مجهے تو آواز ٹهیک نہیں آرہی تهی اس لیے سمجه نہیں
    سسٹر عین آپ لکه دیں پلیز
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  15. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    خطبہ عید کا خلاصہ یہ تھا کہ قرآن جس کے بارے میں اللہ تعالی نے فرمایا ہے کہ یہ پہاڑ پر بھی نازل کیا جاتا تو وہ اللہ کے ڈر سے پھٹ جاتا، وہی قرآن ہم نے رمضان بھر پڑھا تو ہم میں کیا تبدیلی آئی؟اور نہیں آئی تو کیوں نہیں آئی؟ یہ وہی قرآن ہےے جس کی چند آیتیں سن کر بڑے بڑے لوگ بدل گئے، قومیں بدل گئیں، جغرافیے بدل گئے لیکن ہم تیس دن اس کے ساتھ رہ کر بھی نہیں بدلے تو کب بدلیں گے؟ ہمارے پاس کی اضمانت ہے کہ اگلا رمضان ہمیں نصیب ہو گا؟ ہم بدلنے میں ٹالم ٹول کیوں کرتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  16. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    جزاکم اللہ خیرا
    بہت اچها
    اللہ تعالی ہمارا عمل قرآن کے مطابق کر دے آمین یا رب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  17. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    آمین یا رب العالمین
     
  18. نیر مدنی

    نیر مدنی رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏دسمبر 13, 2013
    پیغامات:
    94
    عکاشہ صاحب لگتا ہے کہ آپ مکہ مکرمہ میں مقیم ہیں ،دعاوں میں یاد رکھتے رہئے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  19. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    مجھے یاد ہے لزانیہ کی تصویر سمیت! تب مجھے اندازہ ہوا تھا کہ دیار غیر میں رہنے سے یہ تکلیف بھی سہنی پڑتی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں