اس شعر کا مطلب کیا ہے ؟

اعجاز علی شاہ نے 'ادبِ لطیف' میں ‏جولائی 30, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    دستار کی ہر تار کی تحقیق ہے لازم
    ہر صاحبِ دستار معزز نہیں ہوتا​

    اس شعر کو پڑھ کر میں یہ سمجھا کہ کوئی بھی تار لگانے سے پہلے تحقیق کرنی چاہیے کہ آپ کی بجلی پر چلنے والی چیز ۲۲۰ وولٹ پر چلتی ہے یا ۱۱۰ کیوں کہ ہر بجلی والی چیز ۲۲۰ نہیں ہوتی :)

    کوئی سمجھائے آسان طریقہ سے یہاں پر دستار اور تار کیا چیزیں ہیں ؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. Faraz

    Faraz ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2012
    پیغامات:
    149
    دستار شاید پگڑی کو کہتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    آپ کے سوال کا جواب تو پڑھے لکھے یعنی اہل ادب ہی دے سکتے ہیں البتہ آپ کی تشریح خاصی مزے کی ہے :ROFLMAO:
    شاعر پڑھ لے تو بیچارے پر کیا گزرے گی!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اس کا مطلب یہ لگ رہا ہے کہ دس تاریں ہیں تو ہر تار پر ریسرچ کریں کیوں کہ ضروری نہیں دس تاروں کا مالک مغرور ہو۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    اب اس مطلب کا مطلب بھی سمجھائیں!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بعض شعروں کا مطلب شاعر کو بھی پتہ نہین ہوتا، شارح کیا کرے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    ہاں یہ بھی ہے!
     
  8. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    اوپر دی گئ تشریحات کی روشنی میں
    مکھے اس کا مطلب یہ لگتا ہے.
    ہر صاحب دستار فضیلت مآب اور
    ہر صاحب نسوار پٹھان نہیں ہوتا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بھائی یہ تو صحیح کہا
    میں نے سوڈانی لوگ بھی دیکھے ہیں جو نسوار ڈالتے ہیں :)
     
    • متفق متفق x 1
  10. فلک شیر

    فلک شیر رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جولائی 25, 2015
    پیغامات:
    27
    کیا آپ واقعی اس شعر کو سمجھنے میں سنجیدہ ہیں؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    ہممم ، مسلمانو ۔ تکا لگاؤ۔۔ فلک شیر بھائی آپ ہی کچھ وضاحت کردیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  12. فلک شیر

    فلک شیر رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جولائی 25, 2015
    پیغامات:
    27
    دستار کی ہر تار کی تحقیق ہے لازم
    ہر صاحبِ دستار معزز نہیں ہوتا
    اس شعر کی بہترین تشریح قدرت اللہ شہاب صاحب کی خودنوشت "شہاب نامہ " کا ایک باب ہے ــــــــــــ "ڈپٹی کمشنر کی ڈائری"ــــــــــــــ اسی باب کا ایک ذیلی مضمون ہے "گھر پیر کا بجلی کے چراغوں سے ہے روشن":
    اس کے تین صفحات یہاں پیش ہیں ـــــــــــــــــ اس شعر کی تمام حقیقت یہی ہےــــــــــــ آپ اسے معاشرے کے دیگر "معزز" اور استحصال کرنے والے گروہوں پہ بھی منطبق فرما سکتے ہیں ۔ لیکن چونکہ عموماََ جبہ و دستار ایک خاص گروہ سے متعلٖ مذکور ہوتا ہے، اس لیے بات بھی ان کی زیادہ ہوتی ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
    [​IMG]

    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  13. فلک شیر

    فلک شیر رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جولائی 25, 2015
    پیغامات:
    27
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  14. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    شکریہ ۔بہت عمدہ
    مزید دیکھتے ہیں شاید کوئی نیا مطلب نکال لے آئے ۔ کیونکہ دستار کی "ہرتار" کی تحقیق جو کرنی ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  15. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    جزاک اللہ خیرا
    بہت ہی زبردست
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں