وہ انگریزی الفاظ جن کا اردو ترجمہ آپ کے لیے کڑا امتحان ہے

انا نے 'اردو لکھنے پڑھنے میں مدد' میں ‏مئی 24, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    ہماری روزمرہ بول چال میں انگریزی الفاط اتنا سرایت کر گئے ہیں کہ کبھی کبھار اگر ان الفاظ کا اردو ترجمہ کرنا پڑ جائے تو بہت یاد کرنے پر بھی ذہن میں نہیں آتے۔اگر آپ کو بھی کبھی ایسی مشکل کا سامنا ہو تو یہاں وہ لفظ پوسٹ کر دیں ۔ اس کے علاوہ کوئی ایسا لفط جو بار بار مجلس میں انگریزی زبان میں لکھا گیا ہو جبکہ آپ کے خیال میں اسے آسان اردو میں لکھا جا سکتا تھا ،تو بھی یہاں نشاندہی کر سکتے ہیں۔

    میں اگر اپنی بات کروں تو عام طور پر ایک ڈکشنری کی ویب سائیٹ سے مدد لیتی ہوں ۔اگر وہاں نہ ملے تو گوگل مترجم (جو کہ عموما کوئی مدد نہیں دیتا) اور پھر مجلس پر انگریزی میں ہی پوسٹ کر دیتی ہوں ۔ کہ مجلس کے علاوہ اتنی گاڑھی اردو کی کہیں اور ضرورت محسوس نہیں ہوتی : ( ۔

    http://www.urduenglishdictionary.org/
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 7
  2. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    مثلاً اسی مراسله میں "ڈکشنری" یعنی لغت. اور ویب سائیٹ کا مجهے پتا نهی هے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاک اللہ خیرا ایسے تو بہت سے لفظ ہیں۔ سرپرائز کا کوئی اردو ترجمہ؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  4. شاہد نذیر

    شاہد نذیر -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏جون 16, 2009
    پیغامات:
    792
    حیران کرنا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  5. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    یہ تو ہے
    نوٹس لکهتے ہوئے جب دل چاہے کہ اس انگریزی لفظ کی بجائے اردو لکهیں تو ایکدم سمجه نہیں آتا ترجمعہ
    جیسے ابهی سمجه نہیں آ رہا کہ نوٹس کا اردو ترجمه
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • متفق متفق x 1
  6. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,558
    میں آپ کو [HIGHLIGHT]کال [/HIGHLIGHT]کرتا رہا، لیکن آپ نے کوئی [HIGHLIGHT]رپسانس[/HIGHLIGHT] ہی نہیں دیا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  7. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    یا داشت
    اہم نکات
    اشارات
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  8. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    ویسے تو شاہد بھائی نے بتا دیا لیکن اگر اس کا سیاق و سباق اگر کسی کو اچانک کوئی خوشی کی خبر سنا کر حیران کرنا ہے تو پتا نھیں کیا ترجمہ ہو گا جیسے سرپرائیز دعوت ۔

    ریسپانس : جواب ، رد عمل
    کال ؛ پکارنا ۔ لیکن اگر ٹیلیفون والی کال ہے تو پتہ نہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  9. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    تو پھر فون نہین ہونا چاہیے؟
    فون بھی تو اردو میں استعمال ہوتا ہے؟
     
    • متفق متفق x 1
  10. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    ہاں صحیح ۔ لیکن حیرت کی بات ہے ٹیلیفون تو اتنا پرانا لفط ہے ، پھر بھی کسی نے اسکا اردو میں ترجمہ کرنے کا نھیں سوچا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  11. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    یعنی یوں "میں فون کرتا رہا کسی نے جواب نہ دیا یا اتهایا نہیں "
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  12. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    اردو زبان دیگر زبانوں کے الفاظ کو اپنے اندر سمونے کی بے پناہ صلاحیت رکھتی ہے.کال اور ٹیلیفون اب گویا اردو کے ہی ہو گئے ہیں. سرپرائز پروسیجر رسپانس وغیرہ الفاظ کے متبادل اردو میں موجود ہیں.لیکن مذکورہ الفاظ زباں زد عام ہوچکے ہیں.انہیں ترک کرکے متبادل کے استعمال سے سامع شاید متاثر نہیں ہوتا..یا متبادل میں قوت قدرے کم ہوتی ہے.:مثلا
    آپ نے تو حیران ہی کردیا
    مگر کوئ جواب نہ ملا
    مکمل طریقہٴ کار ـ
    دوسری بات یہ ہے کہ احساس کمتری کے شکار لوگ بلا ضرورت انگلش کے الفاظ استعمال کرکے اپنے خیال میں تعلیم یافتہ ہونے کا ثبوت فراہم کرتے ہیِں..اب یہ رواج بنتا جارہا ہے.ہمارے سکولوں میں بھی سب سے زیادہ محنت انگریزی پہ ہو رہی ہے.اس المیہ کی مثال وہ بچے ہیں جو مینگو اور ایپل بہت پسند کرتے ہیں.لیکن سیب اور آم کو نہیں جانتے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  13. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,950
    "سیلفی" کا اردو ترجمہ درکار ہے ۔ ؟؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  14. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    "اپنی"
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  15. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    سیلفی : "اپنی تصویر خود کھینچنا/بنانا"
    لیکن ٹیکنالجی کی بہت ساری اصلاحات کی طرح ابھی اس کا ڈکشنری میں یا باقاعدہ طور پر اردو ترجمہ ہونا باقی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  16. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    یہ تو اب شاید اسّی اور نوے کی دہائی کی بات ہو گئی ہے یا اس سے بھی پرانی ۔حقیقت میں دیکھا جائے تو بارہویں جماعت کے بعد ہمارے پاس مکمل اردو میں کوئی نصاب نہیں ہے۔پھر ان طلبہ کا اردو زبان سے دور ہو جانا اتنے تعجب کی بات نھیں۔تجارت و صنعت میں ساری تعلیم انگریزی میں لینے کے بعد اگے کام بھی انگریزی میں ہی ہو گا۔آپ ہماری وزارتوں کی جو ویب سائیٹس ہیں انھیں کو دیکھ لیں وہاں سرے سے اردو کا کوئی نام و نشان ہی نہیں ہے۔( خیر ان لوگوں نے ہمت کر کے بنا لی یہ ہی بڑی بات ہے)۔ اب ظاہر ہے اردو کو آپ اتنی اہمیت نھیں دیں گے تو وہ پیچھے تو رہ جائے گی۔ میرے خیال میں انگریزی زبان سیکھنا اب شو شا سے زیادہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔اور آج کل کے والدین میں اب یہ احساس شدت سے پایا جاتا ہے۔ لوگ پسند کرتے ہیں کہ ان کے بچے انگلش میڈیم میں پڑھیں ۔اس لیے نھیں کہ ان کی ناک اونچی ہو گی بلکہ اس لیے کہ ان کے بچوں کا مستقبل بہتر ہو جائے گا۔اور جب بارہویں کے بعد انگریزی میں ہی پڑھنا اور نوکری کرنی ہے تو شروع سے بنیاد اچھی ہونی بھی ضروری ہے۔ پھر عوام کو واقعی اس بات سے فرق نھیں پڑھتا کہ ان کے بچے آم اور سیب کو نھیں جانتے۔ بات ساری وہیں آ کر ختم ہو جاتی ہے کہ جس وقت جس ادارے یا فرد کی جو ذمہ داریاں تھیں وہ مکمل ایمانداری اور محنت سے نھیں نبھائی گئیں ۔اور خمیازہ اب سب بھگت رہے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • مفید مفید x 1
  17. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,950
    کہیں پڑھا یا سنا تھا کہ "سیلفی"کواکسفورڈ کی طرف سے ڈکشنری میں شامل کرلیا گیا ہے ـ اب دیکھیں اس کا اردو اور عربی میں ترجمہ کیا ہوتا ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  18. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    سرپرائزڈ کا ترجمہ ہے اچنبھا ہونا۔
    البتہ کسی کو سرپرائز دینے نہیں پتہ۔
     
  19. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    یہاں کسی نے ذکر کیا تھا "خود عکسی"
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • متفق متفق x 1
  20. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    چونک جانا یا چونکا دینا، اچانک = سرپرائزنگ لی، دیگر انگریزی الفاظ کی طرح سرپرائز کے کئی معانی ہو سکتے ہیں موقع کے لحاظ سے
    جی میں نے سرد موسم کی باتوں والے تھریڈ میں لکھا تھا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں