وہ انگریزی الفاظ جن کا اردو ترجمہ آپ کے لیے کڑا امتحان ہے

انا نے 'اردو لکھنے پڑھنے میں مدد' میں ‏مئی 24, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    ہدایات ہو سکتا ہے۔ جیسے لکھا جاتا ہے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
     
  2. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    متفق۔ زبان کے ماہرین یہی کہتے ہیں۔
    مثال کے طور پر مجھے کسی نے پوچھا کہاں ہو تو میں کہوں گا " ایر کنڈیشنڈ ہال میں۔" ایئر کنڈیشن اور ہال انگریزی ہیں، ان کے ساتھ صرف 'ہوں' لگا دینے سے اردو کا جملہ بن گیا۔ اسی طرح جتنے الفاظ عام بول چال میں ہیں سب اردو کے ہو گئے۔ بس سنٹکس اردو کا ہو اور عام بول چال میں الفاظ استعمال کیے جاتے ہوں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    جی درست فرمایا آپ نے.
    لیکن انگلش الفاظ کو بلا ضرورت گفتگو میں ٹھونسنے کا جو رواج چل پڑا ہے یہ درست نہیں.اور میڈیا نے اس روش کو عام کرنے میں کوئ کسر نہیں چھوڑی.
    اردو خود نہایت جامع اور وسیع زبان ہے.عربی اور فارسی اس کے دو بازو ہیں اور بے پناہ ذخیرہ الفاظ رکھتی ہے.

    Sent from my LG-E970 using Tapatalk
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • متفق متفق x 1
  4. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    ویل سیڈ عطاء الرحمن منگلوری بھائی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  5. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    ویری گڈ رفی بھائ.
    تھینکس.[emoji2]

    Sent from my LG-E970 using Tapatalk
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  6. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    "ویری گڈ" اور "تھینکس" اب اردو جملے میں استعمال ہوگۓ تو کیا اب یہ بھی اردو کا حصہ بن گۓ؟
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  7. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    جی بابر بھائی اردو کا دامن بہت وسیع ہے اس میں کسی بھی زبان کے کسی بھی لفظ کو سمویا جا سکتا ہے
     
  8. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    یہ بھی خوب رہی رفی بھائ۔ اس بے چاری کے دریدہ دامن کو دیکھتے ہی نہیں۔ ہمارے انگریزی زدہ لوگ گفتگو کے دوران وہ سب بھی اس کے دامن میں ڈالتے جاتے ہیں جس کی اسے ضرورت نہیں ہوتی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  9. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    جی نہیں ـ کیونکہ ان سے بہتر الفاظ اردو میں موجود ہیں جیسے
    بہت اچھا
    عمدہ
    شکریہ
    جزاک اللہ
    لیکن عام طور پہ یہ الفاظ زبان زد عام ہیں'تھینکس' گڈ'وغیرہ.یہاں یہی بتانا مقصود تھا کہ ہم بعض الفاظ کو زبردستی ٹھونس دیتے ہیں اردو میں.
    چاہیے تو یہ کہ ہم فخریہ طور پہ اردو بولیں لکھیں اور اس کی ترویج کریں لیکن معاملہ اس کے برعکس ہے.
    البتہ جہاں متبادل لفظ موجود نہیں یا غیر مانوس ہے وہاں یہ گنجائش ہے کہ وہ لفظ اپنی جگہ بنا لے.

    Sent from my LG-E970 using Tapatalk
     
    • متفق متفق x 2
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    اینی ہائو بابر بھائی اور عطاء الرحمان بھائی، اردو میں انگلش کے کچھ الفاظ بول کر بندہ تھوڑا بارعب سا لگنے لگتا ہے، ہے نا؟
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  11. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    شاہ جی یہ تو کچھ ایسے ہی ہے کہ چائے میں لسی مکس کر دی جائے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  12. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    اس کے نتیجے میں نہ تو لسی کا وجود باقی رہے نہ چائے کا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں