ایم اے کے مقالے کا موضوع

اعجاز علی شاہ نے 'مطالعہ' میں ‏جنوری 3, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بسم اللہ الرحمن الرحیم​

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    بندہ ناچیز نے 2011 میں جب BSc in IT and Computing پاس کیا تھا ماسٹر کیلئے بہت زیادہ کوشش کی لیکن سعودی عرب کی کسی حکومتی یونی ورسٹی میں داخلہ نہیں مل سکا کیوں کہ یہاں کے شرائط بہت زیادہ سخت ہیں۔
    بہرحال اللہ تعالی کسی کی محنت ضائع نہیں کرتا، 2012 کے آخر میں مجھے یہاں کی پرائیوٹ مگر اچھی یونی ورسٹی یعنی Prince Sultan University میں Master in Software Engineering میں داخلہ ملا۔
    چونکہ فل ٹائم جاب بھی کرتا رہا اس لیے بہت ہی مشکل سے سارے سبجیکٹس ختم کیے لیکن ماسٹر تھیسز ابھی تک ختم نہیں ہوا۔ اس تھریڈ کا مقصد تھیسز ٹاپک کے حوالے سے کچھ شئیر کرنا ہے تاکہ آپ لوگ میرے تجربے سے مستفید ہوں اور مجھے بھی کوئی اچھا مشورہ مل سکے۔
    تھیسز کی کہانی یوں شروع ہوتی ہے کہ جب میں نے Business Intelligence کے کچھ کورس پڑھے تو Data mining ٹاپک پسند آیا۔
    بہرحال مذکورہ ٹاپک کیلئے بہت زیادہ ڈیٹا چاہیے جو مل نہ سکا اور میرا تھیسز ٹاپک 6 مہینے بعد فضول ثابت ہوا !
    جب میں نے اپنا آخری کورس رجسٹر کیا جو Business Process Management سے متعلق تھا تو مجھے سیمسٹر کے آخر میں پراجیکٹ کرنا پڑا جس کیلئے ری سرچ کرتا رہا۔ پراجیکٹ BPM and SOA integration سے متعلق تھا جو کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔ اس کے بعد مجھے خیال آیا کہ مجھے اس پر تھیسز ٹاپک شروع کرنا چاہیے۔
     
    Last edited: ‏جنوری 4, 2016
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
    • اعلی اعلی x 1
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    جی تو تھیسز کیلئے جو ٹاپک میں نے اختیار کیا وہ سیمسٹر میں کیے گئے پراجیکٹ سے متعلق ہے۔ BPM and SOA integration کے ساتھ Cloud integration کا اضافہ بھی کیا گیا اور الحمد للہ یوں ایک بہت ہی زبردست ٹاپک ملا۔
    پروپوزل دینے کے بعد جو پلان میں نے ترتیب دیا ہے وہ کچھ اسطرح ہے:
    Chapter outline تیار کرکے سپروائزر کو دکھایا جو انہوں نے پسند کیا کیوں کہ اسطرح میں صحیح ٹریک پر کام کرسکتا ہوں یا یوں سمجھیں میری تھیسز کا Structure جب صحیح ہوگا تو پھر لکھنا آسان ہوگا۔
    اس کے علاوہ تھیسز لکھنے سے پہلے ہی میں نے سپروائزر سے یہ مشورہ کیا ہے کہ پہلے میں Case studies پر کام کروں گا پھر Results and Analysis کے بعد تھیسز لکھنا شروع کروں گا کیوں کہ اسطرح میرے ذہن میں سب کچھ پہلے سے موجود ہوگا۔
    Case studies کیلئے میں نے یہ پلان ترتیب دیا ہے کہ بجائے بڑے بڑے Problems پر کام کرنے کے چھوٹے چھوٹے مختلف Problems کو تلاش کیا جائے تاکہ مختلف قسم کے نتائج حاصل ہوں۔
    جو لوگ تھیسز پر کام کررہے ہیں ان سے درخواست ہے کہ وہ اپنی رائے سے نوازیں اور فیڈ بیک دیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  3. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
    مجھے تو سافٹوئیر کا اتنا نہیں پتہ کہ تھیسز کی نوعیت کیا ہوتی ہے۔ ہمارے کمپیوٹر سائنس میں البتہ لکھنے کی نوبت بہت بعد میں آتی ہے۔
    پہلے اچھی طرح لٹریچر سروے ہوتا ہے، کانسیپٹس سمجھے جاتے ہیں پھر پرابلم اخذ کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد اس کا حل تلاشا جاتا ہے۔
    اس حل کو ڈیزائن اور پھر امپلیمینٹ کیا جاتا ہے۔ پھر حدود و قیود کا تعیین اور درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

    سافٹوئیر انجینئیرنگ میں لکھنے اور ڈیزائن وغیرہ پر زور زیادہ ہوتا ہے جبکہ امپلیمینٹیشن کا حصہ ثانوی حیثیت رکھتا ہے۔

    ڈیٹا مائننگ کی فیلڈ بہت اچھی ہے ویسے۔ آپ کے نئے ٹاپک سے میری بالکل واقفیت نہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • مفید مفید x 2
  4. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    و علیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ

    اچھا دلچسپ موضوع لگ رہا ہے تھیسز کا۔اللہ تعالی کامیابی دے۔ مجھے اس مرتبہ بزنس انٹیلیجنس کا کورس لینا تھا لیکن میرا نام ابھی ویٹنگ لسٹ میں آیا ہے ۔ تو شاید یہ کورس نا لے سکوں تو ابھی تو صرف نام کی حد تک ہی معلومات ہیں۔ لیکن ماضی میں ریسرچ وغیرہ کے ساتھ جو تجربہ رہا ہے اس حوالے سے مزید کچھ باتوں کا اضافہ کروں گی۔
    1) ریسرچ کے لیے ڈیٹا اکھٹا کرنے کے لیے بھی اتنی ہی محنت کی ضرورت ہوتی ہے جتنا کہ خود تھیسز لکھنے کے لیے۔ جتنا اچھا ڈیٹا ہو گا ریسرچ اتنے ہی بہتر انداز میں آگے بڑھے گی۔میں نے automatic voice recognition کے اوپر جب کام کیا تھا غلطی یہ کی تھی کہ دوستوں کی آوازیں ہی ریکارڈ کر کے ان پر پریکٹس کی تھی۔ لیکن جتنا وقت ضائع ہوا تھا ، اب سوچتی ہوں تو بہتر طریقہ یہ تھا کہ پیسے دے کر ڈھنگ سے آوزوں کی ریکارڈنگ لے کر کام شروع کرتی۔تو شروع سے ہی پروفیشنل انداز میں کام کریں۔ یہی وقت کام کرنے اور سیکھنے کا ہے۔
    2) ڈیٹا بیک اپ : میں نے یہ بھیانک غلطی بھی کی تھی کہ پراجیکٹ کا بیک اپ نہیں رکھا تھا۔ سمسٹر کے آخر میں جب میں کافی کام کر چکی تھی تو ایک دن اچانک ہی لیپ ٹاپ نے کھلنے سے صاف انکار کر دیا اور رو دھو کر کھلا بھی تو ایک کالی سکرین بس منہ ہی چڑاتی رہی۔
    3) مستقل مزاجی ۔ مستقل مزاج رہنے کے لیے اپنے سیلف موٹیویشن والے تھریڈ میں لگی لیپ ٹاپ کی تصویر کو دیکھتے رہا کریں ۔
    4) soa , bpm یا اپ کی ریسرچ سے منسلک جو فورم وغیرہ ہیں ان کو جوائن کر لیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • مفید مفید x 1
  5. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    میں نے جو ڈیٹا مائننگ میں ٹاپک اختیار کیے تھے وہ مختلف Supervised clustering techniques تھے جیسے Tree, Classification وغیرہ
    بہرحال مشکل ٹاپک تھا اورBig Data سے متعلق تھا۔
    ابھی جو ٹاپک اختیار کیا ہے وہ کسی بھی Workflow model یا Business processes کے ماڈل کا تجزیہ کرنا ہے۔ اس کے بعد اس کو بتدریج صحیح کرنا اور مناسب Resources جو کہ عام طور پر آئی ٹی یا Software Components کی شکل میں ہوتے ہیں ان کو لنک کرنا ہے۔
    نیچے تصویر کو دیکھ کر اندازہ ہوسکتا ہے:
    [​IMG]

    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  6. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بہت ہی اچھی معلومات ماشاء اللہ
    الحمد للہ 7 مہینے سے زیادہ عرصے سے ٹاپک کیلئے لیٹریچر جمع کرتا رہا اور پروپوزل میں کافی حد تک اس پر لکھ چکا ہوں۔
    بس ابھی سب سے ضروری کام کسی بھی کمپنی کا اصلی یوز کیس دیکھنا ہے اور پھر اس پر اپنا سلوشن استعمال کرکے نتیجہ نکالنا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    I still remember that! تب بہت افسوس ہوا تھا لیکن آج سخت ہنسی آ رہی ہے وہ سین یاد کر کے :LOL:
    سبق میں نے ابھی تک نہیں سیکھا آجکل کوئی خاص اہتمام نہیں کیا بیک اپ کا۔ اللہ خیر کرے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  8. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    بڑی مشکل چیزیں لگ رہی ہیں۔ میری ذرا برابر اس فیلد میں دلچسپی نہیں!
    بگ ڈیٹا تھوڑا مشکل ہے پر ہے بہت دلچسپ۔ میری ایک سینئیر نے اس میں تھیسز کیا تھا اور کیس سٹڈی کے طور پر ٹویٹر کا ڈیٹا لے کر انلائز کیا تھا۔ میں تو بڑی دلچسپی سے اس کا کام سنتی ہوتی تھی۔
     
    • متفق متفق x 1
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    میرا خیال تھا کہ موضوع کے عنوان کو مشرف بہ اردو کرنے کے سوا میں اس موضوع میں کچھ لکھ نہیں سکتی لیکن ابھی یاد آیا کہ تحقیقی ڈیٹا ضائع کرنے کا کارنامہ میں بھی کر چکی ہوں۔ آج بھی آہ نکل جاتی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  10. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    ماشاءاللہ.شاہ صاحب اللہ آپ کو کامیاب فرمائے.آج کل کتنے جدید موضوعات مل جاتے ہیں..
    چند برس قبل میری اہلیہ صاحبہ نے ایم ایس سی میں مچھر پر تھیسز لکھا تھا.جس پر بعد از رخصتی ہم نے مچھر کی شان میں ایک قصیدہ لکھا تھا جس کا ایک ایک شعر کجھ یوں تھا.
    ڈگری ایم ایس سی کی دلاتا ہے مچھر
    ــ
    ـــ
    غرور نمرود خاک میں ملاتا ہے مچھر

    Sent from my LG-E970 using Tapatalk
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 2
  11. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    Business intelligence اور business process management بزنس منیجمنٹ سے متعلق ہیں اس میں کسی طرح کا تعاون کرنے کے لیے میں تیار ہوں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں