Urduvb.com سے urdumajlis.net تک کا سفر

ابن قاسم نے 'گپ شپ' میں ‏ستمبر 9, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    انٹرنیٹ پر اردو کی ترقی میں اردو مجلس فورم کا جو کردار ہے اسے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔یہ پہلا اردو فورم تھا جو ورڈ بلٹین کے پلیٹ فارم پر بنایا گیا اس کے بعد کئی اردو فورمز نے خود کو اس پلیٹ فارم میں ڈھال لیا۔ بہت سی اہم کتابوں کو یونیکوڈ میں لکھنے کا پروجیکٹ اردو مجلس پر کیا گیا۔قرآن و حدیث اور سلف صالحین کی کتابیں اور دیگر کتابوں کے اقتباسات اس فورم پر پڑھنے کو ملیں گے۔قارئین قرآن و حدیث میں موجود دعائیں اردو مجلس فورم پر پائیں گے۔ دعاؤں کو بہترین گرافکس میں تیار کرنے کا کام بھی یہیں شروع ہوا۔اس کے علاوہ کئی اہم پراجیکٹس اردو مجلس فورم پر شروع کیے گئے جن کی ایک لمبی فہرست ہے۔
    ان تمام علمی کاوشوں کے باوجود پچھلے عرصے میں اردو مجلس فورم کو چند سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اردو مجلس کے بانی عبدالرحمن (ابن عمر) بھائی کی وفات ہوئی۔ اللہ تعالٰی انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں۔ ان کے پاس اردو مجلس سے جڑی اہم معلومات تھیں جو فورم کو مسلسل چلانے کے لیے ضروری ہوتی ہیں۔ یہ حادثہ گزرے زیادہ عرصہ نہیں ہوا تھا کہ اردو مجلس کسی نامعلوم وجوہات کی بناء بند ہو گئی۔ بہت سی کاروائیاں کی گئی تاکہ مجلس تک رسائی حاصل ہو لیکن کامیابی حاصل نہیں ہوئی آخر کار اردو مجلس کو ایک نئے اڈریس پر کھولا گیا سب سے بڑی دشواری یہ تھی کہ اردو مجلس کا ایک نئے سرے سے آغاز ہوا تھا۔ پہلے کا تمام ڈیٹا ضائع ہونے کی وجہ سے پرانے ممبرس کو اس نئے اڈریس کے متعلق معلوم نہیں ہوا۔ فیس بک پر اردو مجلس کے گروپ سے جو ارکان جڑے تھے اس کے ذریعے انہیں اس حادثے کی اور نئی ویب سائٹ کی اطلاع دی گئی بقیہ ایسے ممبران جو فیس بک پر فورم کے گروپ سے نہیں جڑے تھے ان میں سے بہت سوں کو ابھی تک اس بات کا علم نہیں ہے کہ اردو مجلس ایک بار پھر نئے اڈریس سے شروع کی گئی ہے۔ اگرچہ عربی اور انگریزی سیکشن کا مواد نئی ویب سائٹ پر منتقل نہیں ہو سکا، پرانے سرور کے ڈیٹا کا ایک بڑا حصہ کسی طرح ریکور ہوا، اردو مجلس کی تاریخ میں یہ ایک بہت بڑی کامیابی کہلائی جا سکتی ہے۔ الحمد للہ۔
    ان تمام باتوں کو لکھنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم سب کو ایک چھوٹا سا کام کرنا ہے وہ یہ کہ اپنے دوستوں کو اردو مجلس کے متعلق معلومات فراہم کریں اور رکنیت اختیار کرنے کو کہیں تاکہ یہاں پر موجود علم سے وہ بھی استفادہ کر سکیں اور اردو مجلس پر آمد و رفت جاری رہے۔
    نئے اور پرانے ممبران جنہیں یہاں ہوئیں تبدیلیوں کا علم پہلے ہو چکا یا اب ہوا ہے وہ اردو مجلس سے جڑ جائیں اور اس تھریڈ میں اپنے شامل ہونے کی اطلاع دیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 7
  2. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    جزاک اللہ خیرا۔

    ڈیٹا تو الحمد للہ مکمل ہی ری کور ہوا تھا۔ بشمول عربی اور انگریزی سیکشن۔ البتہ کچھ تکنیکی مسئلہ کے باعث انگریزی سیکشن کو ابھی اپ لوڈ نہیں کیا جاسکا۔ جبکہ عربی سیکشن مکمل حالت میں اب بھی موجود ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  3. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    جی یہ بہت اچھی بات ہے۔ گروپس چونکہ نظر نہیں آئے میں سمجھتا رہا کہ کچھ حصہ پوری طرح منتقل نہیں ہو سکا۔
    اس دھاگے میں ٹیگ شامل نہیں ہو رہے Urduvb.com اور ملتے جلتے ٹیگ۔ شاید موبائل سے یہ مسئلہ پیش آ رہا ہو۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    عُکاشہ بھائی اپنی رائے سے نوازیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    وی بی کی طرح زین فورو میں سوشل گروپس کا سسٹم موجود نہیں ہے اس لیے گروپس نہیں نظر آسکے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,950
    کس حوالے سے ،کچھ مزید وضاحت درکار ہے ؟
     
  7. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    عکاشہ بھائی آج کل اردو مجلس پر پہلے جیسی رونق نظر نہیں آرہی ہے۔ میں چاہتا ہوں وہ سب لوگ پھر سے اردو مجلس پر نظر آئیں جو پہلے اردو وی بی پر آیا کرتے تھے
    کیا کوئی بہتر رابطے کا ذریعہ ہے جس سے پرانے اراکین کو اردو مجلس پر ہوئی تبدیدلیوں کے متعلق معلوم ہو سکے؟
     
    • متفق متفق x 1
  8. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,950
    بہتر طریقوں میں سے ایک یہ ہو سکتا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے انہیں ای میل کی جائے ۔دوسرا طریقہ یہ ہے کہ جن لوگوں کے علم میں نہیں ، جنہیں آپ جانتے ہیں ان سے رابطہ کرکے دوبارہ دعوت دی جائے ۔ اگر انہیں تبدیلیوں کا معلوم ہے اور کسی وجہ سے مجلس پر ایکٹو نہیں ۔ تو وہ آن لائن آکر اس تھریڈ میں وجوہات ذکر کردیں ۔تاکہ پہلے جیسی رونق دوبارہ لانے کی کوشش کی جائے ۔ یہ بھی یاد رہے کہ اردو وبی مجلس کے بہت سے اراکین مجلس پر موجود ہیں اور اراکین مجلس کے دکھ درد ، خوشی غمی میں شامل رہتے ہیں ۔ لیکن ایکٹو نہیں ۔ اس کی وجہ شاید ان کی مصروفیات ہو سکتی ہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  9. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    جی بھائی بذریعہ ای میل یاد دہانی کروائیے گا۔ میں اپنے حلقہ احباب کو ذاتی طور پر رابطہ کر کے ایک بار پھر مدعو کروں گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  10. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,950
    بہتر ہے ۔ امید ہے کہ باقی لوگ بھی ایسا ہی کریں گے ۔ اس کے ساتھ ساتھ خود بھی ایکٹو ہونے کی کوشش کرنی چاہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آپ خود بی غائب ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  12. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    میں آتا رہتا ہوں باجی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    یہ تو بہت اچھی بات ہے۔
     
  14. تجمل حسین

    تجمل حسین رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 19, 2014
    پیغامات:
    143
    حیرت کی بات ہے کہ انٹرنیٹ آرکائیو (www.archive.org) پر اردو وی بی ڈومین کا ایک صفحہ بھی موجود نہیں۔ کیا کبھی کسی نے آرکائیو ڈاٹ آرگ پر محفوظ نہیں کیا۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں