سوشل میڈیا پر اھل حدیث شخصیات پر غیر سلفی ہونے کی تہمت

اہل الحدیث نے 'مسلم شخصیات' میں ‏مارچ 1, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. سلمان اعظم

    سلمان اعظم رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 6, 2016
    پیغامات:
    26
    جن کا اپنا دامن علم و عمل سے خالی ہو وہ لوگ ایسے ہی الزامات لگاتے ہے اسلاف اور علماء حق پر تاکہ ان کو سستی شہرت حاصل ہو جائے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  2. ریحان قریشی

    ریحان قریشی رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 2, 2016
    پیغامات:
    7
    حیرانگی ہوتی ہے کہ شیخ بن باز رحمہ اللہ کا یہ قول تو پیش کر دیا جاتا ہے کہ جو بدعتی کی تعریف کرے وہ بدعتی ۔۔۔۔
    اور فٹ اپنے ہی سلفیوں پہ کر دیا جاتا ہے ۔۔۔ کاش یہ لوگ شیخ بن باز رحمہ اللہ کے حلم اور نرمی کو بھی اپناتے ۔۔۔۔
    شیخ رحمہ اللہ نے تو اسامہ بن لادن جیسے خارجی پر بھی حتمی حکم نہیں لگایا تھا اور اسکو نصیحت کرتے رہے تھے اور یہ اتنے غالی ہیں کہ کوئی خوارج کے منہج کو کتنا ہی برا کہے اور اسکا رد کرے، اس سے رجوع کرے۔۔۔
    تو یہ جنازوں اور اخباری خبروں کو بڑھا چڑھا کر اپنے ہی سلفیوں کو سلفیت سے باہر نکالنے پر تلے ہیں۔۔۔ اب تو عبد اللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ بھی انکی "تذکیہ" کی چھری سے نہیں بچ سکے ۔۔


    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    فضیلتہ الشیخ عبد اللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ عقیدہ میں پختہ نہیں ـــــــــ ان سے بھی علم نہ لیں !
    ڈاکٹر مرتضی بن بخش کا نیا فتوی:
    ڈاکٹر مرتضی بن بخش سے سوال ہوا::
    ...........................................................
    ●سائل: السلام عليكم و رحمة الله و بركاته
    ●بخش: وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
    ●سائل: میں شیخ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب کے بارے میں پوچھنا چاہتا ہوں، کیوں کہ میں نے دیکھا ہے کہ وہ توحید اور عقیدہ پڑھا رہے تھے؟ اور انھوں نے عقائد پر کچھ کتابیں بھی لکھی ہیں۔
    ●بخش: جیسا کہ میں بتا چکا ہوں کہ مجھے ان کے متعلق اتنی زیادہ معلومات نہیں ہے، لیکن ان کے متعلق سے کچھ مسائل ہیں۔ خاص کر جہاد کشمیر کا مسئلہ اور اسی طرح سے 'جماعت' کی تعریف کے متعلق۔
    ●سائل: اچھا! اگر کچھ بھائی شیخ ناصر رحمانی صاحب سے علم لیں تو کیا یہ درست ہے یا کہ نیں؟۔۔۔۔جی جی۔۔
    ●بخش: ہیلو۔۔۔ہیلو۔۔۔
    ●سائل: اگر کچھ بھائی شیخ ناصر رحمانی صاحب سے علم لیں تو کیا یہ درست ہے؟ کیونکہ وہ عقیدہ اور توحید پڑھاتے ہیں۔۔۔۔۔۔ہیلو۔۔۔۔
    ●بخش: لائن کا مسئلہ ہے، فون کٹ رہا ہے بار بار۔۔۔۔۔
    ●سائل: کیا اب آپ کو میری آواز آرہی ہے؟
    ●بخش: قدرے ٹھیک ہے مگر میرے پاس اتنا وقت نہیں ہے گفتگو کیلئے
    ●بخش: اس حوالے سے جیسا کہ میں نے آپ کو بتایا ہے کہ کچھ مسائل ہیں ان کے بارے میں۔۔۔۔۔ اور ثبوت کیلئے میں ان شاءالله جلد آپ کو کچھ چیزیں ارسال کردوں گا۔
    ●سائل: شیخ ناصر کے متعلق ثبوت ہیں؟
    ●بخش: انکے کچھ خطبات ہیں کہ جن میں انکی کچھ غلطیاں ہیں، خاص کر 'جماعت' کی تعریف کے متعلق۔۔۔۔۔۔
    ●سائل: لیکن میں نے سنا ہے کہ کچھ علما اجازت دیتے ہیں کہ آپ جمعیت بنا سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ہیلو جی جی۔۔۔لائن کا مسئلہ۔۔۔ہیلو۔۔۔
    ●سائل: میں نے کہا ہے کہ کچھ علماء اجازت دیتے ہیں کہ آپ جمعیت بنا سکتے ہیں لیکن مجھے معلوم ہے کہ یہ کوئی اچھا طریقہ نہیں ہے لیکن پھر بھی!
    ●بخش: میں اسکے کوئی اچھا یا برا طریقہ ہونے کے متعلق گفتگو نہیں کررہا، بلکہ میں یہ بات کررہا ہوں، اور صرف جمعیت کی نہیں بلکہ 'جماعت' کی۔ جو 'جماعت' کا ذکر ہے۔ اس کا کیا مطلب ہے؟
    انھوں نے بہت بڑی غلطی کی ہے 'جماعت' کی تعریف کے متعلق! کہ وہ لوگوں کو یہ مشورہ دے رہے ہیں کہ اگر وہ سب اکٹھے ہوجایئں اور اپنے اوپر ایک امیر مقرر کرلیں اور اسکی اطاعت کریں تو یہ 'جماعت' ہے۔ اور حکمرانوں کے متعلق کہتے ہیں کہ ہم انکی اطاعت صرف اس لیے کر رہے ہیں تاکہ فتنہ اور فساد نہ ہو، نہ کہ اس لیے کہ یہ اللہ تعالٰی اور اس کے نبی صلى الله عليه وسلم کا حکم ہے۔ بس یہی!، اور یہ انکی بہت بڑی غلطی ہے، یہ کوئی ایسے ویسے نہیں۔
    وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ آپ دشمنوں سے لڑائی کرسکتے ہیں اگرچہ کہ آپ کے پاس بہت زیادہ طاقت و قوت نہ بھی ہو تو! ۔۔۔۔۔جبکہ دشمن سے معاہدہ بھی ہو۔۔۔۔۔۔۔
    ●سائل: تو اسکا نتیجہ کیا سمجھا جائے کہ اصول الدین کے مسائل بھی شیخ ناصر سے نہیں لینے چاہیے؟
    ●حقیقت میں نہیں۔۔۔۔اصول الدین کیا! بھائی یہ باتیں بھی اصول الدین میں سے ہی ہیں۔ یہ کوئی فروعی مسائل نہیں ہیں بلکہ انکا تعلق بھی عقیدے کے ساتھ ہے۔ مسلمان حکمران کی اطاعت کرنا بھی عقیدے میں سے ہے۔ یہ کوئی معمولی مسئلہ نہیں ہے، اسکے متعلق سوچ و بچار کرنے کی ضرورت ہے۔
    ●سائل: لیکن میں نہیں جانتا!
    ●بخش: آپ کو محتاط رہنا چاہیے کہ آپ کس آدمی سے علم لیتے ہیں!
    ●سائل: تو کیا پھر یہ درست ہے کہ ہم شیخ ناصر سے علم نہ لیں، کیونکہ عقیدے میں خرابی ہے؟
    ●جی! بلکل نہ لیں، یہ عقیدہ ہی ہے، یہ جو مسائل میں نے بیان کیے ہیں ان کا عقیدے کے ساتھ بڑا گہرا تعلق ہے۔
    ●سائل: اچھا!
    ●بخش: اور سب لوگ جانتے ہیں کہ اخوان المسلمین، جماعت اسلامی اور ان طرح کے جو دوسرے گروپس ہیں وہ سب بھی اسی طریقے پر گامزن ہیں۔ وہ سب لوگ جماعتیں بناتے ہیں، اوپر امیر مقرر کرتے ہیں اور یہ تمام جماعتیں پھر اس امیر کی اطاعت کرتی ہیں۔ اور اس خطے کے اصلی حکمران کی نافرمانی کرتے ہیں۔ اور اگر وہ اس حکمران کی بات مانتے بھی ہیں تو صرف فتنے سے بچنے کیلئے، یہ سب کیا ہے؟
    ●سائل: اچھا!
    ●بخش: کیا یہ سلفیت ہے؟
    بہرحال! یہ کچھ چیزیں ہیں، اور ان کے علاوہ بھی کچھ مسائل ہیں۔
    میرا آپ کو مشورہ یہی ہے کہ آپ ان سےعلم نہ لیں، خاص کر ان مسائل کا علم کہ جن کا تعلق براہ راست عقیدے اور منہج کے ساتھ ہے۔ اگر آپ تحقیق کریں گے تو آپ کو یہ چیزیں مل جائیں گی۔ ان شاءاللہ
    ●سائل: لیکن میں نے بہت سارے بھائیوں سے سنا جن کا تعلق کراچی سے ہے کہ شیخ ناصر رحمانی دعوتی میدان میں بہت زیادہ کام کررہے ہیں۔۔۔۔۔۔
    ●بخش: نہیں نہیں میں آپکو دوسری باتوں کے متعلق نہیں بتا رہا، آپ سمجھنے کی کوشش کیوں نہیں کر رہے۔۔۔سب سے بہتر محدث کے بارے میں ان سے پوچھا گیا تو شیخ البانی کے بجائے زبیر علی زئ کا بتایا۔۔۔۔پھر مولویوں کی باتیں کرنے لگے۔۔۔۔ہمارے پاس وقت نہیں ہے ان ساری باتوں کے لیے۔ بھائی سیدھا سا سوال ہے کہ اس دور کا سب سے بہتر محدث کون ہے؟ محمد ناصر الدین البانی
    ہیں۔ یہی نظریہ ہے سب علماء کا اور سعودی عرب کے علماء کا بھی یہی موقف ہے۔ علماء اہل سنہ کا یہی کہنا ہے کہ شیخ البانی سب سے بہتر محدث ہیں، انھوں نے یہ نہیں کہا کہ شیخ زبیر علی زئ رحمہ اللہ سب سے بہتر محدث ہیں۔ یہ سب کیا ہے؟ ٹھیک ہے کہ وہ محدث تھے لیکن اس شعبہ کے اندر درجہ اولیت کس کو حاصل ہے؟ یہ شیخ محمد ناصر الدین البانی رحمہ اللہ کو ہے۔۔۔۔۔ یہ سب کیا ہے؟، کام اس طرح سے نہیں چلتا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ نہیں کہ عبداللہ ناصر رحمانی کوئی کام وغیرہ نہیں کرتے، میں نے غلطیوں اور پرابلمز کی بات کی ہے۔
    ●سائل: اچھا اچھا میں سمجھ گیا۔۔اللہ آپکی حفاظت فرمائے۔ اور اسکے متعلق۔۔۔۔۔مجھے ضرورت ہے۔۔۔۔

    اس ہونی والی گفتگو کا لنک::
    https://m.soundcloud.com/faizan-alam/crazy-vetenarian-doctor
    ----------------------------------------------------------
     
  3. ابو محمد

    ابو محمد -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 24, 2008
    پیغامات:
    132
    ان سب حضرات مين طارق على بروهى كا كيا تعارف هى
     
  4. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    ابو محمد بھائی طارق علی بروہی کراچی سے تعلق رکھتے ہیں. ڈاکٹر مرتضی بخش کے معتقد ہیں. ڈاکٹر فرحت ہاشمی، ڈاکٹر ذاکر نائیک اور دوسرے علماء پر رد اور ناجائز الزامات انہوں نے ہی اردو میں اپنی ویب سائیٹ پر سب سے پہلے لگائے تھے.

    Sent from my H30-U10 using Tapatalk
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ناپسندیدہ ناپسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  5. ریحان قریشی

    ریحان قریشی رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 2, 2016
    پیغامات:
    7
    طارق علی بروہی کا دو لفظوں میں تعارف۔ یہ حضرت "پاکستانی ابو خدیجہ" ہیں۔ تبدیع کے بادشاہ!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  6. ابو محمد

    ابو محمد -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 24, 2008
    پیغامات:
    132
    الله اكبر اللهم احفظنا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    آمین

    Sent from my H30-U10 using Tapatalk
     
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ڈاکٹر مرتضی بھی اہل حدیث ہیں یہاں کیوں آپ کی مسلکی حمیت سو گئی؟
     
  9. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    ڈاکٹر مرتضی بخش کا مسلک اھل حدیث سے دور کا واسطہ بھی نہیں. ہر رفع الیدین کرنے والا اھل حدیث نہیں ہوتا.

    بات جہاں تک تھی وہاں تک محدود رکھیں. ورنہ ہم عرض کریں گے تو شکایت ہو گی.

    ہر تھریڈ کو اپنی سپیمنگ کا نشانہ مت بنائیں

    Sent from my H30-U10 using Tapatalk
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جی ہاں مسلک اہل حدیث آپ کا چندہ خور ہے سو جہاں آپ چاہیں متعین فرما دیں۔ اللہ کی شان ہے کہ آپ جیسے ظل الہی عرض کرنے جیسی عاجزی پر اتر آئے ہیں۔ آپ تو زمانے کو ٹھوکر میں رکھنے والے لوگ ہیں۔سورج آپ کے حکم سے طلوع ہوتا ہے، عزت، روزی، رزق، علم وفضل سب آپ کے ہاتھ سے بٹتے ہیں۔
     
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    مطالعہ فرمایا کریں افاقہ ہو گا اور یہ بھی پتہ چلے گا کہ خودآپ کے علامہ احسان صاحب نے کن کن لوگوں کو جماعت اہل حدیث سے خارج قرار دیا تھا۔ اگر مذمت فرمانی ہے تو ان سب کی فرمائیں جو دوسروں کے دین ایمان کے فیصلے کرتے ہیں۔
     
  12. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    اس تھریڈ کو خراب مت کریں. میں آپ سے گفتگو نہیں کرنا چاہتا.
    اگر زیادہ شوق ہے تو انتظامیہ سے اجازت لے ایک.علیحدہ تھریڈ کھول لیں. وہاں میں آپ کی تسلی کروا دوں گا ان شاءالله

    میری منتظمین سے گزارش ہے کہ ان کے مندرجہ بالا تھریڈز کا نوٹس لے کر انہیں جلد از جلد حذف کیا جائے.

    Sent from my H30-U10 using Tapatalk
     
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    علامہ صاحب کے مداحوں جیسی لوز لینگویج والوں سے بات کرنا بھی کون چاہتا ہے۔ ہمیں خوب خبر ہے کہ یہ جمعہ بازار کن کے دفاع کے لیے لگایا گیا ہے۔دوسروں کو دھمکیاں دینے اور دلوانے والے جب گھگیا کر انتظامیہ سے گزارشات کرنے لگیں تو روز محشر پر یقین آنا لازمی ہے۔
     
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آپ ہی کی تجویز پر ایک موضوع کھولا گیا تھا جو آپ کی سپیمنگ کی نذر ہوا اور انتظامیہ پر اتنا دباؤ ڈالا گیا کہ وہاں تالا لگ گیا حالاں کہ اسی مجلس پر 10 ، 10 صفحات کی بحثیں چلتی رہی ہیں۔اب مزید کی تجویز کاہے کی؟ یہ ہے آپ کا اور آپ کے علامہ صاحب کی بنائی جوٹھ فورس کا حوصلہ کہ آپ لوگ تو کسی کو بات بھی نہیں کرنے دیتے، اختلاف کیا برداشت کریں گے؟ پچھلے ہفتے سے دھمکیاں اور گالیاں بھیج بھیج کر بھی آپ لوگ مجھے دھمکا نہیں سکتے۔ مجلس پر نہیں لکھ سکی تو کہیں بھی لکھوں گی۔ ذرا ہمت جمع کر کے آئیں اور تالے کے بغیر بات کریں۔
     
    Last edited: ‏مارچ 12, 2016
  15. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    اگر آپ میں ہمت ہے تو یہاں ہی ایک تھریڈ کھول لیں. مجھے عبدالرحمن بھائی کا یا مجلس خیال نہ ہوتا تو آپ کی ان ہفوات کا جواب ضرور دیتا

    Sent from my H30-U10 using Tapatalk
     
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جائیے حضرت کسی اور کو جا کر دھمکائیے اور کسی اور پر اپنی لوز لینگویج کا رعب جھاڑئیے اور جتنا آپ دوسروں کا "خیال" کرتے ہیں وہ سب ظاہر ہے۔
     
  17. Abubakr Quddusi

    Abubakr Quddusi رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 9, 2016
    پیغامات:
    7
     
  18. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    آپ کی سب باتوں کی کوئی دلیل؟ میرا وہی واحد مطالبہ.

    اور اب میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اگر آپ نے مجلس پر علامہ شہید یا کسی بھی اھل حدیث کی شان میں ایک بھی گستاخی کی تو میں مجبورا اپنی زبان کا تالا کھولوں گا.
    مجلس کے مخلصین سے گزارش ہے کہ ان کو سمجھائیں.
    ورنہ سمندر میں آیا طوفان بڑے بڑے جہازوں کو ڈبو دیتا ہے. یہ نہ ہو کہ آپ کی علمیت کا جہاز جو آپ نے اتنی محنت سے تعمیر کیا ہے، سمندر برد ہو جائے.

    Sent from my H30-U10 using Tapatalk
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  19. Abubakr Quddusi

    Abubakr Quddusi رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 9, 2016
    پیغامات:
    7
    کم از کم الفاظ میں بھی اس بات کو بے بنیاد الزام تراشی کہا جائے گا ۔۔۔کہ علامہ احسان الہی ظہیر نے ضیاالحق کی بیگم کی ذاتیات تک پہنچے اور اس کے برے نام رکھے ۔۔۔۔بنا کسی حوالے کے ایسی بات اہل علم کو زیبا نہیں اور سنی سنائی بات آگے کر دینا اپنے گناہوں میں اضافہ کرنے کے متر ادف ہے۔۔۔۔۔ رہا ضیاء الحق کی بیگم کے نام رکھنا ۔۔۔ انّا للّہ ۔۔۔ اس سے بڑا اور برا جھوٹ کیا ہو گا جو ایک غیر موجود بندے پر باندھا گیا ۔۔۔
     
  20. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ماشاءاللہ ابھی زبان پر تالا ہے تو یہ عالم ہے کہ انتہائی مخلص ارکان مجلس کو ناراض کر کے گھر بھیج دیا، اگر یہ تالا کھل گیا تو کیا غدر مچائے گا۔ اچھا ہوا انہوں نے بھی اہل حدیث کا سیاسی ورژن بچشم خود اچھی طرح ملاحظہ کر لیا اور پہچان لیا۔ میں نے علمیت کا دعوی کبھی نہیں کیا یہ آپ کا اپنا احساس کمتری بول رہا ہے۔ میں نے جوٹھ فورس اور علامہ کے نام کا کلمہ نہیں پڑھا، نبی کے نام کا کلمہ پڑھا ہے وہی مجھے کافی ہے۔ آپ جیسے متعصب شخصیت پرست روئیں یا کرلائیں، علامہ احسان ارکان ایمان میں شامل ہیں نہ نواقض ایمان میں۔اور نجیب خان کی شہادت پر یقین کرنا ایسا ہی ہے جیسے پیر کھوتی شاہ کے انسان ہونے پر اصرار کرنا۔ :giggle:جائیں یوتھ فورس کے بھانڈ ساتھ لے کر جو کرنا ہے کریں۔ خدا آپ کے دائرہ اہل حدیث کو آپ کے گرد ہی گھومتے رہنے کی توفیق دئیے رکھے!
     
    Last edited: ‏مارچ 12, 2016
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں