شیخ البانی آپ بہت ظالم ہیں.!!!

محمد عرفان نے 'طنز و مزاح' میں ‏فروری 11, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. محمد عرفان

    محمد عرفان -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 16, 2010
    پیغامات:
    764
    شیخ البانی آپ بہت ظالم ھیں !


    دنیائے علم کے چمکتے ستارے فضیلۃ الشیخ عدنان عرعور حفظہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ :
    ایک بار شیخ البانی -رحمہ اللہ- اور ان کی اہلیہ میں اختلاف پیدا ہو گیا ، وجہ یہ تھی کہ شیخ البانی کے ہاں مہمان بہت زیادہ آتے تھے، جس کی وجہ سے ام الفضل (شیخ البانی کی زوجہ محترمہ) کو عمر رسیدہ ہونے کے باوجود کھانے اور ضیافت کے غیر معمولی اہتمام سمیت یومیہ لائبریری کی صفائی بھی خود کرنی پڑتی تھی؛ کیونکہ گھر میں کوئی ملازمہ نہیں تھی، آخر کار معاملہ یہاں تک بگڑ گیا کہ بات ثالثی مقرر کرنے تک جا پہنچی۔
    شیخ البانی -رحمہ اللہ- کا اپنی اہلیہ سے اس بات پر اتفاق ہو گیا کہ عدنان عرعور حفظہ اللہ کو ثالثی بنا لیتے ہیں، اور میں اتفاق سے اس وقت ان کے پاس ہی تھا، تو میں نے ام الفضل سے مکمل مسئلہ تفصیل کے ساتھ سنا اور شیخ البانی رحمہ اللہ کی بات سننے سے پہلے فیصلہ سنا دیا کہ: شیخ البانی آپ بہت ظالم ہیں!! آپ نے اپنی اہلیہ پر طاقت سے زیادہ بوجھ ڈالا ہوا ہے۔
    یہ سن کر شیخ البانی -رحمہ اللہ- طیش میں آ گئے، لیکن ان کی اہلیہ خوش ہوگئیں۔
    میں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ: ابتدائی طور پر میں یہ فیصلہ کرتا ہوں کہ شیخ البانی دوسری شادی کر کے ام الفضل کا ہاتھ بٹانے والی لیکر آئیں، اور دوسری بیوی کو لائبریری کی مکمل ذمہ داری سونپ دیں، وہ آپ کے ساتھ لائبریری میں وقت دیا کرے گی۔
    یہ سنتے ہی پورے کا پورا معاملہ درہم برہم ہو گیا، اور فوری طور پر ام الفضل کہنے لگیں: دوسری شادی کی کوئی ضرورت نہیں ہے، میں خود سنبھال لوں گی۔
    بس پھر کیا تھا کہ اس دن کے بعد کبھی حالات خراب نہیں ہوئے۔

    بیان کردہ: ابو معاویہ بیروتی، http://www.ahlalhdeeth.com/vb/showpost.php?p=2228666&postcount=219
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 7
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  2. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    یعنی دونوں صورتوں میں مشکل اہلیہ کی۔ واہ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ثابت ہوا مرد حکم بن کر بھی اپنی صنف کا ساتھ دیتے ہیں۔
     
    • متفق متفق x 1
  4. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    بہت خوب..مسکراہٹ
    یہ بھی ثابت ہوا کہ عورت سب کچھ برداشت کر سکتی ہے لیکن دوسری عورت کو نہیں.

    Sent from my LG-E970 using Tapatalk
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    ابتسامہ ، یہ تو ایسا سچ ہے جس کا کوئی عورت کبھی انکار نہیں کرتی ـ اس سچ میں ملاوٹ نہیں ہوتی ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. حبیب صادق

    حبیب صادق -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 15, 2013
    پیغامات:
    41
    واہ کیا خوب صورت فیصلہ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں