معاصی اور شہوات میں مال خرچ کرنا

عفراء نے 'تفسیر قرآن کریم' میں ‏اکتوبر، 22, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    يَقُولُ أَهْلَكْتُ مَالًا لُّبَدًا﴿٦: سورۃ البلد﴾
    "کہتا ہے میں نے بہت سا مال برباد کیا ہے۔" یعنی بہت زیادہ مال، ایک دوسرے کے اوپر چڑھا ہوا۔

    اللہ تعالیٰ نے شہوات اور معاصی میں مال خرچ کرنے کو "ہلاک کرنے" سے موسوم کیا ہے، کیونکہ اس راستے میں مال خرچ کرنے سے ندامت، خسارے، تکان اور قلت کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ اس شخص کے مانند نہیں جو اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے بھلائی کے راستے میں خرچ کرتا ہے، کیونکہ اس شخص نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ تجارت کی اور جو کچھ اس نے خرچ کیا اس سے کئی گنا نفع اٹھایا۔ اللہ تبارک وتعالیٰ نے اس شخص کو جو اپنی شہوات میں مال خرچ کر کے فخر کرتا ہے، وعید سناتے ہوئے فرمایا :
    أَيَحْسَبُ أَن لَّمْ يَرَهُ أَحَدٌ﴿٧
    یعنی وہ اپنے اس فعل کے بارے میں سمجھتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کو دیکھتا ہے نہ وہ چھوٹے بڑے اعمال کا اس سے حساب ہی لے گا بلکہ اللہ تعالیٰ نے اس کے اعمال کو دیکھا، ان کو محفوظ کر لیا اور اللہ تعالیٰ نے اس کے ہر اچھے برے عمل پر کراما کاتبین مقرر کر دیے ہیں۔

    بحوالہ: تفسیر السعدی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 7
    • اعلی اعلی x 1
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جزاكِ الله خيرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    جزاک اللہ خیرا بہت ہی اچھا سلسلہ ہے۔
    تفسیر سعدی بہت ہی اچھی تفسیر ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    وایاک
     
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاک اللہ خیرا۔
     
  6. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    جزاک اللہ خیرا
     
  7. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    وایاکم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں