اردو ان پیج کے مختلف ورژن کا تقابلی جائزہ درکار ہے

شرجیل احمد نے 'سوفٹ وئیرز پر تبصرے' میں ‏جون 27, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. شرجیل احمد

    شرجیل احمد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جون 19, 2017
    پیغامات:
    56
    السلام علیکم اور عید مبارک
    انٹرنیٹ پر اردو ان پیج کے مختلف ورژن دستیاب ہیں جیسے
    InPage 2.4 (the most widely used version)
    InPage 2.9
    InPage 3.05 & 3.06
    InPage 3.11
    InPage 3.2
    InPage 3.5

    ان پیج بنانے والی کمپنی ان تمام ورژن کو جعلی قرار دے کر اظہار لاتعلقی کرتی ہے۔ تاہم بھاری قیمت فروخت کی وجہ سے لوگ ان ورژن کو استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ مختلف ورژن کے حوالے سے مختلف آراء اور لوگوں کے اچھے اور بُرے ذاتی تجربات ہیں۔ ان پیج کا پہلا ورژن یعنی
    InPage 2.4
    اپنی محدود خصوصیات کے باوجود سب سے زیادہ پائیدار ورژن رہا ہے۔ تاہم جب سے
    Resource Hacker
    سافٹ وئیر سے آگاہی عام ہوئی ، ہر فورم بلاگ ویب سائٹ نے اس ورژن کو اپنے رنگ میں رنگنا شروع کر دیا اور اس کے بٹن آئیکون بدل کر رکھ دیے۔ کچھ تخریبی ذہن کے حامل حضرات نے اس کے اندر وائرس ڈالنے شروع کردیے۔ ورژن ۳ سے یونیکوڈ کی ابتداء ہوئی تو دوسرے سافٹ وئیر کے ساتھ کاپی پیسٹ والا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا۔ تاہم ساتھ میں ان پیج کے اپنے کی بورڈ کا آپشن ہی ختم کر دیا گیا جس سے کافی لوگ نالاں نظر آئے۔ کچھ حضرات کا بُرا تجربہ (اللہ بچائے) رہا کہ کچھ وقت گزرنے کے بعد یہ نئے ورژن ان کی شبانہ روز کی محنت سے کیے گئے کام کو غارت یعنی کرپٹ کر دیتے ہیں۔ یہاں اردو مجلس پر ہی کچھ ورژن کے حوالے سے یہ بات زیربحث رہی ہے کہ کورل ڈرا میں تحریر کو کیسے لے کر جایا جائے۔ پھر ونڈوز کے مختلف ورژن کے ساتھ انسٹالیشن کی مشکلات بھی درپیش رہی ہیں۔ نیٹ پر دستیاب آخری ورژن
    InPage 3.5
    کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی کہ اس میں سے نوری نستعلیق ہی ختم کر دیا گیا ہے اور کمپنی کوئی اپنا نستعلیق لے کر آ گئی ہے جو کسی طرح بھی نوری نستعلیق کے ہم پلہ نہیں۔

    یہ بات قابل توجہ ہے کہ بیش تر جدید ورژن بمع کریک یا پیچ کے سید منظر صاحب نے نیٹ پر ڈالے ہیں ۔ واللہ اعلم یہ سید منظر صاحب اصل والے ہیں یا کوئی اور صاحب ، کیونکہ سید منظر صاحب تو ان پیج بنانے اور بعد میں بیچنے والی ٹیم کا حصہ تھے ۔ گوگل گروپس پر موصوف کو تبلیغ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ لوگوں کو جعلی ان پیج سے روکتے ہوئے اور اصل ان پیج کی ترغیب دیتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔ بیس سال کی رفاقت کے بعد نجانے کیا ہوا کہ ان پیج کمپنی نے ان سے اظہار لاتعلقی کا نوٹس اپنی ویب سائٹ پر لگا دیا۔ اسی اردو مجلس پر الٰہ دین بھائی سید منظر صاحب کے پیش کردہ ان پیج کے مختلف جدید ورژن شئیر کرتے رہے ہیں جس سے یہ تاثر ملتا تھا کہ الٰہ دین بھائی کے سید منظر صاحب سے دوستانہ مراسم ہیں۔ لیکن مندرجہ ذیل پوسٹ میں وہ جناب محمد احمد حمید صاحب کو سید منظر قرار دیتے ہوئے نالاں نظر آتے ہیں:

    http://www.urdumajlis.net/threads/inpage-professional-v3-5.30950

    بہرحال بات کہاں سے کہاں نکل گئی۔ اردو مجلس کے معزز ممبران سے درخواست ہے کہ وہ ان پیج کے حوالے سے اپنی اپنی معلومات اور تجربات شئیر فرمائیں۔ ورژن
    2.9 تا 3.5
    کیا اضافی خصوصیات شامل کی گئی ہیں؟ بالخصوص
    InPage 3.5
    کو کیسا پایا ہے؟ کوئی بھائی یا بہن اس ورژن کو استعمال کر رہے ہیں تو کتنے عرصے سے کر رہے ہیں؟ باقی دیگر ورژن کے استعمال کو کیسا پایا ہے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ!
    براہ مہربانی اپنا تعارف کروا دیں..

    http://www.urdumajlis.net/forums/مجلسِ-تعارف.281/
    میرا خیال ہے کہ ان پیج کے یوزرز دن بدن کم ہو رہے ہیں. اب لوگ اس کی بجائے مائکروسوفٹ وورڈ استعمال کرتے ہیں .
     
  3. شرجیل احمد

    شرجیل احمد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جون 19, 2017
    پیغامات:
    56
    ابوعکاشہ صاحب ، آپ نے درست فرمایا ہے۔ اوپن ٹائپ فونٹ یعنی
    OTF
    کے ونڈوز میں شامل ہونے کے بعد خطِ نستعلیق کو کمپیوٹر پر بغیر کسی اضافی سافٹ وئیر کے لکھنا جب سے ممکن ہوا ، تب سے ہی ایک عام استعمال کنندہ کے لیے ان پیج کی ضرورت تقریباً ختم ہو کر رہ گئی ہے۔ تاہم جو لوگ کمپوزنگ یا گرافک ڈیزائننگ کے شعبے سے وابستہ ہیں، اردو اور بالخصوص نستعلیق کے حوالے سے مخصوص خوبیوں کی وجہ سے ان پیج تاحال ان کی بنیادی ضرورت ہے۔ میرے اپنے ذاتی کمپیوٹر پر بھی ان پیج موجود نہیں ہے۔ تاہم ایک دہائی قبل جب ان پیج سیکھا تھا تو اس وقت سے ان پیج سے میری جذباتی وابستگی قائم ہو گئی۔ اس وقت مجھے حیرت اس بات پر ہوئی کہ اردو پاکستان کی قومی زبان ہے لیکن ان پیج جیسا اردو کا زبردست سافٹ وئیر غیروں نے بنا لیا اور پھر پاکستان کی پرنٹ میڈیا انڈسٹری کو آج تک مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں۔

    میرا تجسس اس لیے بھی ہے کہ ان پیج کا ابتدائی ورژن ہی اتنی زیادہ خصوصیات سے مزین تھا کہ آج تک اسی کو ترجیج دی جاتی ہے۔ بعد میں آنے والے انٹرنیٹ پر دستیاب ورژن میں کیا نئی خوبیاں ڈالی گئی ہیں؟ یہ ورژن باوجود متعدد نئی اضافی خصوصیات کے کیوں توجہ نہیں حاصل کر پائے؟ کیا یہ ورژن کمپیوٹر پر بہت بھاری ہیں؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    اللہ جس سے چاہے کام لے لیتا ہے. بہرحال ان پیج اچھا سوفٹویر ہے. کسی ضرورت کے تحت دو سال پہلے تک میرے استعمال میں رہا ہے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  5. شرجیل احمد

    شرجیل احمد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جون 19, 2017
    پیغامات:
    56

    آپ کے استعمال میں کون سا ورژن تھا؟
    اور آپ نے اس ورژن کو کیسا پایا؟
    اس ورژن میں کوئی
    Bugs/Errors
    وغیرہ جو آپ کے مشاھدہ میں آئی ہوں؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    جی. میں کچھ عرصہ سے لیپ ٹاپ سے دور ہوں. فرصت میں دیکھ کر مطلع کرتا ہوں کونسا ورژن تھا . یاد نہیں رہا.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. شرجیل احمد

    شرجیل احمد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جون 19, 2017
    پیغامات:
    56
    السّلام علیکم بھائی ابوعکاشہ
    میری پوسٹ "اردو ان پیج کے مختلف ورژن کا تقابلی جائزہ درکار ہے"
    کے حوالے سے آپ نے فرمایا تھا کہ آپ نے لیپ ٹاپ میں جو ان پیج دو سال پہلے انسٹال کیا تھا، آپ فرصت میں اس کا ورژن نمبر دیکھ کر بتائیں گے۔ سو اسی حوالے سے آپ کو یاد دہانی کرانی تھی۔ کوئی جلدی نہیں ہے۔ بس یاد رکھیے گا۔

    اور بھائی الٰہ دین کا کچھ پتہ چلا کہ موصوف آج کل کہاں ہیں؟
    ان کی جناب سید منظر صاحب سے صلح صفائی ہوئی کہ نہیں؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  8. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ
    لیپ ٹاپ سے دوری ہے. مگر یہ مجبوری ہے: )، ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا. ان شاء اللہ جلد ہی خبر کرتا ہوں.
    الہ دین بھائی کو پرسنل پیغام بھیج دیں. اگر مجلس فورم والی ای میل ایڈریس ان کے استعمال میں ہو گی تو ضرور حاضری لگا لیں گے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. شرجیل احمد

    شرجیل احمد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جون 19, 2017
    پیغامات:
    56
    محترم @اہل الحدیث
    ان پیج ورژن 3.5 کو آپ نے کیسا پایا؟
    کیا آپ ابھی بھی اسے استعمال کر رہے ہیں؟
     
  10. عبدالرحیم

    عبدالرحیم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 22, 2012
    پیغامات:
    950
    کیا اس آپ ڈیٹ میں کسی چیز کا اضافہ کیا گیا ہے یا تمام فیچرز وہی ہیں ۔
     
  11. شرجیل احمد

    شرجیل احمد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جون 19, 2017
    پیغامات:
    56
    محترم @عبدالرحیم صاحب،میں بھی اسی سوال کے جواب کے لیے اس تھریڈ میں حاضر ہوا ہوں۔
    اسی حوالے سے میں نے اپنا موضوع بھی شروع کیا تھا:
    "اردو ان پیج کے مختلف ورژن کا تقابلی جائزہ درکار ہے"
    بقول فرخ اقبال صاحب جو پاکستان میں ان پیج کے شروع دن سے ڈیلر چلے آ رہے ہیں، پرانے ورژن 2.4 جس میں اردو کاپی پیسٹ کی باقی پروگرامز کے ساتھ سہولت نہیں تھی، اس کے مقابلے میں اس ورژن میں انقلابی بہتریاں دیکھنے کو ملیں گی۔ ورژن 2.4 اور ورژن 3.5 میں پندرہ سال کا وقفہ ہے۔ تاہم نئے ورژن میں ایک بڑی کمی یہ ہے کہ ان میں نوری نستعلیق موجود نہیں ہے۔ اگر آپ ان پیج کے پرانے کسٹمر ہیں تو نوری نستعلیق پرانے ورژن والا استعمال ہو سکتا ہے۔

    یہاں ایک بڑی خوش خبری بھی دیتا چلوں کہ کچھ عرصے میں ایک نیا ورژن آنے والا ہے جو کاغذ پر لکھی تحریر کو پڑھ کر ان پیج میں لا سکے گا۔ اس سہولت کو OCR کہتے ہیں اور یہ انگریزی اور دیگر زبانوں کے لیے عرصہ دراز سے موجود ہے لیکن اردو کے لیے پہلی دفعہ ان پیج متعارف کرائے گا۔
     
    Last edited: ‏اگست 25, 2017
  12. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    ورژن 3.5 تھا. لیپ ٹاپ دیکھنے کے بعد معلوم ہوا کہ ان پیج حذف ہو چکا ہے.شاید اس کی وجہ ونڈوز 7 سے ونڈوز 10 کی طرف منتقلی اور بعد میں ونڈوز اپ ڈیٹس ہیں.پرانی ہارڈ ڈسک سے تلاش کر کے دوبارہ انسٹال کرنے کی کوشش کی. لیکن ناکامی ہوئی.کوئی ایرر تھا.اس کا پرانا حل یعنیPatch کی فائل کو ان زپ کر کے رن کی گئی.مگر حسب سابق نتیجہ کامیابی نہیں ہوئی.اس ایرر کا حل نہیں ملا.3.5 سے پہلے ان پیج کے دوسرے ورژن بھی استعمال کیے تھے.مگر یہ بہتر تھا.نستعلیق کا یاد نہیں.ان پیج کا یونیکوڈ ورژن ہونے کی وجہ سے استعمال میں رہا.اس کے علاوہ ابھی ان پیج2009 پروفیشنل انسٹال کیا ہے.قاسمی سوفٹ وئر کمپنی کا نام لکھا تھا. معلوم نہیں اصلی ہے یا نقلی. یہ تو شرجیل بھائی ہی بتا سکتے ہیں: )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  13. شرجیل احمد

    شرجیل احمد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جون 19, 2017
    پیغامات:
    56
    بہت بہت شکریہ
    جہاں تک ان پیج 2009 قاسمی سوفٹ وئیر کا تعلق ہے، یہ ورژن اصلی نہیں ہے تاہم قابل اعتبار ہے اور ہمارے لاہور کے اردو بازار سمیت کالجوں سکولوں میں استعمال ہو رہا ہے۔ درحقیقت یہ ورژن 2.4 ہے جس کے بٹن مینو کے رنگ اور آئیکون وغیرہ بذریعہ Resource Hacker سوفٹ وئیر کے بدل دیے ہیں اور شروع کی سکرین پر قاسمی سوفٹ کا نام لکھ دیا ہے۔ مجھے یاد ہے کہ بے شمار بھولے بھالے لوگ اس زمانے میں لُٹے تھے کہ قاسمی سوفٹ کا اصل ان پیج خرید رہے ہیں۔ فیصل آباد کی ایک پارٹی نے تو اخباروں تک میں یہ دعویٰ شروع کر دیا کہ قاسمی سوفٹ نے بالکل ان پیج کی کاپی تیار کی ہے جو ان پیج سے کافی سستی ہے اور وہ اس کے پاکستان بھر میں واحد ڈیلر ہیں۔ انھیں لوگوں نے غلط مشہور کیا کہ اصل ان پیج کی قیمت لاکھوں میں ہے جبکہ حقیقت میں اصل ان پیج ورژن 3 یونی کوڈ کی قیمت اس وقت محض بارہ سے پندرہ ہزار روپے تھی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں