خوشخبری: سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی اقامہ نمبر کے بغیر سم چارج کروا سکیں گے

کنعان نے 'خبریں' میں ‏اکتوبر، 21, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    خوشخبری: سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی اقامہ نمبر کے بغیر سم چارج کروا سکیں گے

    اتوار 22 اکتوبر 2017م
    ریاض ۔ ایجنسیاں


    سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی تارکین وطن کے لئے موبائل فون کی پری پیڈ سم چارج کروانے کی خاطر اقامہ نمبر کی شرط ختم کر دی گئی۔

    اطلاعات کے مطابق کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے تمام موبائل کمپنیوں کو ہدایت جاری کر دی۔ بورڈ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام موبائل صارفین کو کریڈٹ ڈلوانے کیلئے مملکت میں رہائش پذیر غیر ملکیوں کو اقامہ نمبر اور شہریوں کو سعودی شناختی کارڈ کا نمبر ڈالنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ فیصلے پر عملدرآمد 26 صفر سے ہو گا۔

    واضح رہے کہ کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے قبل ازیں فیصلہ کیا تھا کہ پری پیڈ سم میں کریڈت لوڈ کروانے یا کسی دوسرے کے موبائل میں بیلنس ٹرانسفر کرنے کیلئے اقامہ یا شناختی کارڈ نمبر ڈالنا ضروری ہو گا۔ بعدازیں تمام موبائل سموں کو فنگر پرنٹ سے مربوط کر دیا گیا تھا۔ اب جبکہ تمام موبائل سمیں فنگر پرنٹ سے جوڑ دی گئی ہیں تو بیلنس ڈالنے کیلئے اقامہ یا شناختی کارڈ نمبر کی ضرورت باقی نہیں رہی۔


    ح
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    بھائی مسئلہ صرف انہیں تھا جن کو اقامہ نمبر یاد نہیں تھا ۔ ویسے بھی میرے پاس پوسٹ پیڈ ہے :LOL:
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    نہیں محترم بھائ مسئلہ یہ نہیں ہے۔ اب یوزر کی آسانی کے لیے یہ کیا گیا ہے کہ اسے ریچارج کرنے کے لیے ہر بار اقامہ نمبر نہں ڈالنا پڑے گا۔ ہر آدمی کے پاس اقامہ ہوتا ہے۔ وہ اس پر دیکھ کر اقامہ نمبر لکھ سکتا ہے۔ یاد کرنے کی کوئ ضرورت نہیں ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں