اقوال ابن قیم رحمہ اللہ

ابوعکاشہ نے 'امام ابن قيم الجوزيۃ' میں ‏اکتوبر، 25, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    586
    ابو عکاشہ بھائی اللہ آپ کو جزائے خیر عطاء فرمائے
    آپ نے بہت ہی بہترین کام شروع کیا ہے کہنے والوں نے یہاں تک کہا کہ اگر کسی بھی شخص کو عقائد یا کسی بھی فن کا مطالعہ کرنا ہو تو صرف اور صرف امام ابن تیمیہ اور امام ابن قیم ؒ کی کتابوں کا مطالعہ ہی کافی ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    871
    اچھا سلسلہ ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    الانكار علي الملوك والولاة بالخروج عليهم , فإنه أساس كل شرو فتنة إلي آخر الدهر
    (كتاب إعلام الموقعين)

    "بادشاہوں اور حکمرانوں کے خلاف خروج کرتے ہوئے ان پر انکارِ (منکر) کرنا قیامت تک ہر فتنے اور شر کی اساس رہے گی"
    ابن القیم رحمہ اللہ

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  4. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312
    وكان من دعاء بعض السَّلف: (اللهمَّ أعِزَّني بطاعتك، ولا تذلَّني بمعصيتك)
    (الداء والدواء 94)

    بعض سلف صالحین یہ دعا مانگا کرتے تھے :
    اے اللہ مجھے اپنی اطاعت کے ذریعے باعزت بنانا
    ناکہ تیری نافرمانی کر کے میں ذلیل و رسوا ہوجاؤں

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    علامہ ابن القیم نے فرمایا:’’زبان کی دو بڑی آفتیں ہیں:
    ۱۔ کلام کی آفت
    ۲۔ سکوت کی آفت
    ان میں سے ہر ایک کا گناہ اپنے وقت کے حساب سے دوسرے سے عظیم ہوتا ہے۔
    پس حق بات سے خاموش و ساکت گونگا شیطان اور اللہ کا نافرمان ہے۔
    باطل کے ساتھ کلام کرنے والا شیطان ناطق اور اللہ کا نافرمان ہے۔
    مخلوق میں سے اکثر اپنے کلام اور سکوت میں انحراف کرتے ہیں وہ انہی دو انواع میں ہوتے ہیں۔ اور درمیانہ طبقہ ان لوگوں کا ہے جو سیدھے راستے والے ہیں وہ اپنی زبانوں کو باطل سے روک کے رکھتے ہیں اور وہاں اپنی زبانوں کو استعمال کرتے ہیں جہاں سے آخرت کا فائدہ حاصل ہو‘‘{الداء والدواء: ٢٣٤}
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312
    قال ابن القيم رحمه الله :

    اللہ مالک الملک کی عظمت اور جلالت اور اُس کی حرمات کی تعظیم جب بندے کے دل میں گھر کر جائے تو یہ اُس کے اور گناہوں کے درمیان آڑ بن جاتی ہے
    اور جو لوگ گناہوں پر ڈٹے رہنے کی ہمت کرتے ہیں
    انہوں اللہ تعالی کی قدر اس طرح نہیں کی جیسے کرنے کا حق تھا ۔


    إن عظمة الله تعالى وجلاله في قلب العبد وتعظيم حرماته يحول بينه و بين الذنوب. والمتجرئون على معاصيه ما قدروه حق قدره -

    الجواب الكافي_ ص46
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312
    قال الله ﷻ : ( ولتكن منكم أمة يدعون إلى الخير )
    اللہ سبحانہ وتعالٰی کا فرمان : تم میں سے ایک جماعت ایسی ہونی چاہئے جو بھلائی کی طرف بلائے

    الإمام ابن القيم رحمه الله لکھتے ہیں :
    ( الداعون إلى الخير : هم الداعون إلى كتاب الله ، وسنة رسوله ؛ لا الداعون إلى رأي فلان وفلان ) .
    نیکی اور بھلائی کیطرف بلانے والے وہ لوگ ہیں جو اللہ تعالٰی کی کتاب اور اُس کے رسول ﷺ کی سنت کی طرف دعوت دیتے ہیں
    لوگوں کی آراء اور اقوال کی طرف بلانے والے بھلائی کی دعوت دینے والے نہیں ہیں ۔

    أعلام الموقعين : (٢٢٩/٢)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  8. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں
    "ليس شيء أنفع للعبد في معاشه ومعاده وأقرب إلى نجاته: من تدبر القرآن "
    تدبر قرآن سے زیادہ بندے کے معاش اور معاد کے لیے نافع اور اس کی نجات کے قریب تر کچھ نہیں.
    ( مدارج السالکین : 450/1)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  9. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312
    إبنُ القَيِّم رَحمَهُ اللّٰہ کہتے ہیں -:
    « والنَظرَةُ تَفعَلُ فِي القَلبِ مَا يَفعَلُ
    السهَمُ فِي الرَّمِيَة، فَإن لَم
    تَقتُله جَرحَته ».

    { نظر کی آوارگی دل کے ساتھ وہی معاملہ کرتی ہے جو کمان سے نکلا ہوا تیر کرتا ہے ، یہ دل کو مردہ نہ بھی کرے تو گھائل ضرور کر دیتی ہے ۔ }
    [ رَوضَةُ المُحبِين || صـ ٩٧ ].
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  10. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312
    ارکان شکر
    « شُكر العبد يدور على ثلاثة أركان، لا يكون شاكرًا إلا بمجموعها:
    بندے کا شکر تین ارکان کے گرد گھومتا ہے ، ان تینوں پر عمل کر کے ہی کوئی شاکر بن سکتا ہے

    أحدها: اعترافه بنعمة الله عليه
    1 ۔ اپنے آپ پر اللہ تعالی کی نعمتوں کا اعتراف

    الثاني: الثناء عليه بها
    2 ۔ اِس پر اُس کی تعریف کی جائے

    الثالث: الاستعانة بها على مرضاته ».
    3 ۔ ان نعمتوں کی مدد سے اس کی رضامندی تلاش کی جائے

    - ابن القيم رحمه الله -
    [ عدة الصابرين || صـ ٤٧٩ ]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312
    ‏امام ابن القيم رحمه الله لکھتے ہیں :
    اگر صدقہ دینے والے کو علم ہو جائے کہ اُس کا صدقہ فقیر کے ہاتھ میں پہنچنے سے پہلے اللہ تعالٰی کے ہاتھ میں پہنچ جاتا ہے
    تو لینے والے سے زیادہ دینے والے کو لذت محسوس ہو ۔


    لو علم المتصدق أن صدقته تقع في يد الله
    قبل يد الفقير لكانت لذة المعطي أكثر من لذة الآخذ
    مدارج السالكين 1/26
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  12. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312
    ﴿ وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ ﴾
    اور بیشک ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لیے آسان کر دیا ہے۔ پس کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والاہے؟ (17) سورة القمر

    ابن القيم - رحمه الله کہتے ہیں -:

    قرآن کریم کا سمجھنے کے لیے آسان ہونا کئی طرح سے آسان ہونا ہے
    1 : اس کے الفاظ حفظ کے لیے آسان ہیں
    2 : اس کے معانی فھم کے لحاظ سے آسان ہیں
    3 : اس کے اوامر اور نواھی اطاعت اور عمل کے لیے آسان ہیں

    «وتيسيره للذكر، يتضمن أنواعا من التيسير؛
    إحداها: تيسير ألفاظه للحفظ؛
    الثاني: تيسير معانيه للفهم؛
    الثالث: تيسير أوامره ونواهيه للإمتثال»

    [«الصواعق المرسلة»(١ / ٣٣٢)]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  13. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312
    حافظ ابن القيم رحمه الله کہتے ہیں :

    اور خُوشبو کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ فرشتے اسے پسند کرتے ہیں اور شیاطین اس سے دور بھاگتے ہیں اور شیاطین کو متعفن اور بدبودار چیزیں پسند ہیں
    پاکیزہ روحیں خوشبو کو پسند کرتی ہیں اور خبیث روحیں بدبو کو پسند کرتی ہیں
    اور روح اُسی چیز کی طرف مائل ہوتی ہے جو اُسے اچھی لگتی ہے ۔

    ( وفي الطِّيب من الخاصيَّة أن الملائكة تحبّه والشياطين تنفر عنه .
    وأحب شيء إلى الشياطين الرائحة المُنتنة الكريهة ، فالأرواح الطيّبة تحب الرائحة الطيّبة ، والأرواح الخبيثة تحب الرائحة الخبيثة ، وكل روح تميل إلى ما يناسبها ) .
    المصدر/ الطب النبوي: ٢٢٠
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  14. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312
    سلف میں سے بعض کا کہنا ہے :
    جب ابلیس اور اس کا لشکر جمع ہوتے ہیں تو تین چیزوں سے انہیں بہت خوشی ہوتی ہے :
    کسی مومن کے ہاتھوں کوئی مومن قتل ہوجائے
    اور کوئی آدمی کفر پر مر جائے
    اور وہ دل جس میں فقر و فاقہ کا ڈر ہو

    ... إِذا اجتمع إبليس وجنوده لم يفرحوا بشيء
    كفرحهم بثلاثة أَشياءَ :
    مؤمن قتل مؤمناً
    ورجل يموت على الكفر
    وقلب فيه خوف الفقر ...

    ‎#طريق الهجرتين لابن القيم : ٣٣/١
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  15. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    قلب کی سلامتی :

    قلب کی سلامتی ان چیزوں کے بغیر تکمیل کو نہیں پہنچتی ...

    - شرک سے محفوظ ہو، یہ توحید الہی کے خلاف ہے۔

    - سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف جو بدعات ہیں ان سے محفوظ ہو۔

    - امر الہی کے خلاف جو شہوات و خواہشات ہیں ان سے محفوظ ہو۔

    - ایسی غفلت سے محفوظ ہو، جو ذکر الہی سے غافل اور بےخبر کر دے۔

    - تجرید توحید، تجرید الہی کے خلاف جو خواہشات و شہوات ہوں ان سے محفوظ ہو۔

    ان پانچ چیزوں کے علاوہ ایک اخلاص بھی ہے لیکن یہ ان پانچوں امور پر حاوی ہے ۔۔۔۔


    [امام ابن القيم الجوزية رحمه الله - دوائے شافی : ٢٩٦]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  16. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    قال ابن القيم - رحمه الله-:
    "رفع الأصوات فوق صوت النبي ﷺ سبب لحبوط الأعمال، فما الظن برفع الآراء ونتائج الأفكار على سنته وماجاء به".
    مدارج السالكين : ٢ /٣١٤
     
  17. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    قال ابن القيم -رحمه الله-:
    فمن عوّد نفسه العمل لله لم يكن عليه أشق من العمل لغيره ، ومن عوّد نفسه العمل لهواه وحظه لم يكن عليه أشق من الإخلاص والعمل لله . (عدة الصابرين /107)
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں