سرد موسم کی باتیں

عائشہ نے 'موسم' میں ‏دسمبر 7, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ٹرومین

    ٹرومین -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 11, 2010
    پیغامات:
    343
    ہمارے یہاں تو بادلوں نے صبح چہرہ دکھانے کی کوشش کی پر دھوپ نے انہیں روک دیا۔
     
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    سردی اور غبار۔
    upload_2016-12-15_19-21-52.png
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    گھر میں سلنڈر آگیا ہے
    اسے کہہ دو دسمبر آ گيا ہے
    (بابر اعوان)​
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بہت خوب!
    اس مرتبہ دسمبر میں ایل پی جی کے سلنڈر مہنگے نہیں ہوئے۔ یہ بھی ایک تبدیلی ہے جو آ چکی ہے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    سردیوں میں یہ بھی سمجھ نہیں آتی کہ موبائل کس جیب میں بج رہا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آج ہیٹر گرم ہے سو موسم اچھا ہے!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    پونے نو، سورج غائب، کھڑکیوں پر نمی بہتی دکھائی دے رہی ہے۔ باہر کا درجہِ حرارت فجر کے وقت تین سینٹی گریڈ تھا، اب چھ ہوا ہے، روم ٹمپریچر انیس سے آگے بڑھ نہیں رہا حالانکہ ہیٹر جل رہا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  8. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    آہ.. کیا دن تھے! لکھ کر خیالات کا اظہار کرنے کی کوشش کرتا تھا :)
     
  9. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    السلام علیکم ابن قاسم بھائ۔ کہاں ہیں آج کل؟
     
  10. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,950
    اور پھر جب خیالات کو عملی جامہ پہنانے کا وقت آیا تو کہیں "مدیر" بنا دیے گئے. اب ایکشن سے اظہار کی کوشش کرتے ہیں : )
     
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    یہ اچھا طریقہ ہے انرجی ایفی شنٹ!
    ہمارے یہاں جب ہیٹر کسی شمع کی بجھتی لو کی مانند چل رہا ہوتا ہے تو اس پر ہی پانی گرم ہونے رکھ دیتے ہیں کیوں کہ ایسی صورت میں گیزر بالکل نہیں چلتا۔ سوئی گیس کے غائب ہونے کے کوئی اوقات نہیں، جب جی چاہے عظیم لیڈر کی مانند یوٹرن لے لیتی ہے۔
    سوئی گیس کی صورت حال میں اس 'تبدیلی' کی وجہ سے گھروں میں ایل پی جی اب بہت زیادہ استعمال ہو رہی ہے لیکن ابھی اس کی احتیاطی تدابیر کا شعور کم ہے۔ بہت سے لوگ ایل پی جی سلنڈرز سے خوف زدہ ہیں۔ کچھ لوگ اس کی بو سے گھبراتے ہیں۔ جس کی وجہ سے انورٹرز یا الیکٹرک ہیٹرز جیسے متبادل ذرائع کی طرف رجحان بڑھ رہا ہے۔ پتہ نہیں نئے پاکستان میں کتنے فی صد لوگ شدید سردی میں گرم گھر کی 'عیاشی' سے محروم ہونے جا رہے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  12. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    گیس یو ٹرن لے لیتی ہے.بہت خوب .
     
  13. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    شہر اقبال کا بھی یہی حال ہے.گلگت میں مٹی کا تیل تو مل رہا تھا..اب تو مٹی کا دیا بھی میسر نہیں..رہی بات گیس کی تو وہ آتی جاتی رہتی ہے..
    ان سردیوں میں اللہ نے آاپنے زیادہ بندوں کو آگ سے بہت دور رکھا ہے. ..حرارت سے بھی ..البتہ کچھ پوش علاقوں میں گیس کی بندش نہیں ہوتی .وہ مزے کر رہے ہیں اس دیس میں جہاں گیس ہی نہیں..اپنی اپنی قسمت ایک گلی میں نہیں آ رہی تو دوسری میں پریشر تھم نہیں رہا..شکر خورے کو شکر اور گیس چوروں کو گیس مل ہی جاتی ہے..اولئک اصحاب النار..ابتسامیہ.
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اللہ کے خزانوں میں کوئی کمی نہیں ۔ بندے خود حرکت کریں تو برکت پڑے۔ پنجاب کو 'وسیم اکرم' چلا رہا ہے۔ سب اچھا ہے۔ بلکہ وزیر خزانہ کے مطابق مہنگائی صرف امیروں کے لیے ہوئی ہے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں