مجھے جہیز چاہیے

ساجد تاج نے 'مثالی معاشرہ' میں ‏جنوری 14, 2019 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    مجھے جہیز چاہیے
    جہیز کا نام سنتے ہی لڑکے والوں پر اک عجیب سا تاثر چھوڑتا ہے کیونکہ جہیز کا مطالبہ لڑکے والوں کی طرف سے ہی کیا جاتا رہا ہے۔ لڑکی کے ماں باپ اپنی بچی کو پال پوس کر جوان کرتے ہیں ، پڑھاتے لکھاتے ہیں، اچھی تربیت کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ اس کے نصیب کو اچھا کرے اس کو سسرال اچھا ملے۔ ایسے میں لڑکے والے جہیز کا مطالبہ کر کے ان کے ارمانوں کا خون کرنے لگتے ہیں جو کہ سراسر لڑکی والوں کے ساتھ ناانصافی ہوتی ہے۔
    موجود دور کا اگر جائزہ لیا جائے تو عجیب ہی صورتحال نظر آئے گی ۔ کچھ سالوں پہلے جو مطالبے لڑکے والوں کی طرف سے کیئے جاتے تھے اب وہی مطالبے لڑکی والوں کی طرف سے بھی ہونے لگے ہیں۔ لڑکے والے شادی سے پہلے سونا ،گاڑی یا موٹر سائیکل، اچھا فرنیچر ، فریج، اے سی ، اودن ، جوسر مشینیں، کراکری اور پتہ نہیں کون کون سی لسٹ تیار کر کے بیٹھے ہوتے ہیں اور دوسری طرف لڑکی والے یہ کہتے ہیں کہ لڑکے کا اپنا ذاتی گھر ہو ، ایک عدد پلاٹ ہو ، گاڑی لازم ہو، کاروبار اچھا ہو اور کوئی نوکری ہے تو ایک دو لاکھ سے کم تنخواہ نہ ہو، فیملی مختصر سی ہو اور کیا ہی اچھا ہو کہ لڑکا فیملی سے الگ ہی رہتا ہو۔کچھ ایسے ہی عجیب وغریب قصے یہاں شیئر کرتا ہوں۔
    لڑکی کا رشتہ آیا ماں بہت خوش کہ بیٹی کی شادی ہو جائے گے اور وہ اپنے سسرال میںہنسی خوشی رہے گی ۔ لڑکے والوں کا آنا ہوا ، دونوں خاندان والے آپس میں ملے ایک دوسرے کو پسند کیا گیا ، لڑکے کو لڑکی پسند اور لڑکی کو لڑکا پسند۔ بات منگنی تک پہنچ گئی کہ اچانک لڑکے کی طرف سے اک ڈیمانڈ آئی کہ مجھے جہیز میں کون سی گاڑی دی جائے گی کیونکہ ہم نے بھی اپنی بہن کو جہیز میں گاڑی دی تھی لہذا مجھے بھی گاڑی چاہیے اور یوں یہ رشتہ طے ہونے سے پہلے ہی ختم ہو گیا۔
    ایسے ہی لڑکے والوں نے اک لڑکی کا رشتہ دیکھا ، لڑکی والوں نے لڑکے کو پسند تو کر لیا لیکن ساتھ میں بہت سی ڈیمانڈز بھی سامنے رکھ دی کہ لڑکا ہونے والی بیوی کے نام کچھ بنک بیلنس یا کوئی پلاٹ لگائے اگر ایسا کر سکتے ہیں تو ہمیں رشتے سے کوئی اعتراض نہیں ہے۔
    اسی طرح اور بہت سے مطالبے آج کل لڑکے اور لڑکی والوں کی طرف سے کیئے جاتے ہیں آخر میں نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ لڑکا لڑکی دونوں کی عمریں بڑھنے لگتی ہیں جس کی وجہ سے بعد میں رشتے ملنے مشکل ہو جاتے ہیں۔پہلے وقتوں اچھا خاندان ،اچھے لوگ یا دین داردیکھ کر رشتے جوڑے جاتے تھے جو مرنے کے بعد ہی ختم ہوا کرتے تھے لیکن اب رشتے بنتے بعد میں ٹوٹ پہلے جاتے ہیں۔ لالچ پہ قائم کیئے گئے رشتے کبھی بھی زیادہ دیر نہیں چلتے کیونکہ جو ایک بار مطالبہ کر تا ہے وہ بار بار بھی کر سکتا ہے۔
    آج کل لوگوں نے مطالبوں کے چکر میں نکاح کوبہت مشکل بنا دیا ہے اور کہتےپھرتےپھرتے ہیں کہ اچھے رشتے نہیں ملتے ۔ جب ہم لوگ رشتہ جوڑتے وقت اتنے مطالبے رکھیں گےتو پھر کیسے ہوں گے یہ رشتے؟
    قرآن پاک میں اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا:
    وَأَنكِحُوا الأَيَامَى مِنكُمْ وَالصَّالِحِينَ مِنْ عِبَادِكُمْ وَإِمَائِكُمْ إِن يَكُونُوا فُقَرَاء يُغْنِهِمُ اللَّهُ مِن فَضْلِهِ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ(النور:32)
    ترجمہ :تم میں سے جو مرد، عورت بے نکاح کے ہوں ان کا نکاح کر دو، اور اپنے نیک بخت غلام لونڈیوں کا بھی۔ اگر وہ مفلس بھی ہوں گے تو اللہ تعالیٰ ان کو غنی بنا دے گا۔ اللہ تعالیٰ کشادگی والا اور علم والا ہے۔

    نبی کریم ﷺ کا ارشاد گرامی ہے :
    يَا مَعْشَرَ الشَّبَابِ مَنْ اسْتَطَاعَ منكُم الْبَاءَةَ فَلْيَتَزَوَّجْ ، فَإِنَّهُ أَغَضُّ لِلْبَصَرِ ، وَأَحْصَنُ لِلْفَرْجِ ، وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَعَلَيْهِ بِالصَّوْمِ فَإِنَّهُ لَهُ وِجَاءٌ(صحیح البخاري:5066و صحیح مسلم :1400)
    ترجمہ :اے نوجوانوں کی جماعت! تم میں سے جو کوئی استطاعت رکھتا ہو وہ ضرور شادی کرے کیونکہ یہ (شادی) نگاہوں کو بہت جھکانے والی اور شرمگاہ کی خوب حفاظت کرنے والی ہے اور جو شادی کی طاقت نہیں رکھتا وہ روزہ رکھے ، پس یہ اس کے لئے ڈھال ہوگا۔
    نبی ﷺ کا فرمان ہے :
    إذا خطبَ إليكم مَن ترضَونَ دينَه وخلقَه ، فزوِّجوهُ إلَّا تفعلوا تَكن فتنةٌ في الأرضِ وفسادٌ عريضٌ(صحيح الترمذي:1084)
    ترجمہ:اگر تمہارے ہاں کوئی ایسا آدمی نکاح کا پیغام بھیجے جس کے دین اور اخلاق سے تم مطمئن ہو تو اس کے ساتھ (اپنی ولیہ) کی شادی کر دو اور اگر تم نے ایسا نہ کیا تو زمین میں بہت بڑا فتنہ اور فساد پھیلے گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
    • متفق متفق x 1
  2. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    بہت عمدہ ۔ جزاک اللہ خیرا
    اردو مجلس پر پھر سے آمد۔ خوش آمدید :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    بہت عمدہ، جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں