شعبہ ہائے زندگی اختیار کرنے کےلئے رجحانات

نصر اللہ نے 'گپ شپ' میں ‏جنوری 15, 2019 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
    امید ہے کہ احباب خیریت سے ہوں گے یہ تھریڈ کچھ آراء جمع کرنے کےلئے شروع کر رہا ہوں، جیسے کہ یہ اپنے موضوع سے ہی واضح ہے۔
    موجودہ دور میں ترقیوں کے ساتھ مختلف قسم کے اشکالات نے بھی ہر شعبے کو متاثر کیا ہے، اور انہی میں جو آج کل سب سے بڑی پریشانی نظر آ رہی ہے وہ ہے طلبہ کو روشن مستقبل کےلئے کسی شعبہ کو اختیار کرنے کی دقت ہے۔
    عام طور پر میٹرک (ثانویہ) کے بعد بچوں نے اگلے شعبے کا انتخاب کرنا ہوتا ہے لیکن مناسب راہنمائی کی عدم دستیابی اور باقی بہت ساری وجوھات کی بنا پر بہت سے طلبہ جو شعبہ اختیار کرتے ہیں وہ اس میں چل ہی نہیں پاتے جو چلتے ہیں وہ مطمئن نظر نہیں آتے۔
    میرے خیال سے چند چیزیں ہیں جن کو سامنے رکھ کر اس صورت حال سے خاطر خواہ نمٹا جاسکتا ہے۔وہ چنداراء میں ذیل میں درج کررہا ہوں قارئین سے گزارش ہے وہ بھی اپنے تجربات کی روشنی میں کچھ رائے دیں تاکہ اس کے بعد ایک مناسب تحریر اور اقدامات خاص طور پر اسی موضوع کے لئے تیار ہوں جو کہ اس پریشانی کا کچھ نہ کچھ سدباب بنیں۔
    1: سب سے اہم اور ضروری چیز ذاتی رجحان ہے:
    کیونکہ ذاتی رجحان انسان کو اس اخیتار کیئے گئے شعبے میں کامیاب ترین کربناسکتا ہے چونکہ وہ اس کو اپنی مرضی سے اور اپنے نت نئے تجربے سے کرنے کی کوشش کرے گا جوکہ یقینا کسی نئی دریافت کے لئے سنگ میل ثابت ہوسکتا ہے۔
    2:مستقبل کے فوائد:
    کسی بھی شعبہ ہائے زندگی کو اختیار کرنے سے پہلے اس کے مستقبل کے فوائد ضرور دیکھنے چاہیں وہ فوائد دوطرح کے ہو سکتے ہیں:
    (الف)وقت کی کھپت
    (ب) اگلی نسل پر اس کے اثرات کہ آیا میرا یہ کام میری اگلی نسل کو معاشرتی،دینی طور پر اچھا بنا سکتا ہے یا نہیں، کیا میرے اس شعبے کی وجہ سےاگلی نسل میں غلط چیزیں تو منتقل نہیں ہوں گیں وغیرہ وغیرہ۔۔دوسرے لفظوں میں کہیں توآنے والی نسل کی تربیت کا خیال رکھنا۔
    3: آپ اس شعبہ کے ذریعہ معاشرے کی کس قدر اور کس طرح کی خدمت کر سکتےہیں۔
    4: یہ شعبہ آپ کی مالی طور پر کس قدر معاونت کرسکتا ہے۔(یہ میری نظر میں سب سے ہلکی چیز ہے)

    مزید آپ اس میں اضافہ فرمائیں اور ہر رائے کےساتھ نمبرشمار بھی بڑھاتے جائیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • متفق متفق x 1
    • مفید مفید x 1
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    بہت عمدہ تھریڈ ہے اور بد قسمتی سے ہمارے ہاں کیریر بلڈنگ کی کوئی گائیڈ لائن موجود نہیں، جو جیسے بتاتا ہے ویسے کرتے چلے جاتے ہیں اور حادثاتی طور پر کچھ نہ کچھ بن جاتے ہیں ایک اچھا حساب دان کہیں کسی لیبارٹری میں حیاتیاتی تجزیے کر رہا ہوتا ہے اور کوئی اچھا سائنسدان کہیں کلرک کی جاب کر رہا ہوتا ہے۔ تو ضرورت اس امر کی ہے کہ ابتدائی سطح پر ہی بچے کے رحجانات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کے کیریر کے خدوخال وضع کر لیے جائیں۔ لیکن ہمارے ہاں ایک اچھا نوکر بننے کے لئے اعلٰی سے اعلٰی ڈگری کے حصول پر زور دیا جاتا ہے لیکن اس سے مستقبل میں ملک و قوم اور خاص طور پر بچے کی زندگی میں کیا بہتری ہوگی اس کا دھیان نہیں رکھا جاتا۔ کتنے بڑے بڑےانجینئر، ایم بی اے، ایم ایس سی دھکے کھاتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ واجبی سی تعلیم والے اعلی عہدوں پر براجمان نظر آتے ہیں۔ میری نظر میں بچوں کو میٹرک کے بعد ان کی دلچسپی کے مطابق تکنیکی تعلیم دلوائی جائے تاکہ جلد از جلد وہ پریکٹیکل لائف میں آ کر اپنی ترجیحات کا تعین کر سکیں اور پھر اس میں مہارت کے ساتھ ساتھ اعلٰی تعلیم حاصل کریں تو ان شاء اللہ اس کے دیر پا فوائد حاصل ہوں گے۔
     
    • متفق متفق x 2
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
    بہت خوب!
    میری جانب سے کچھ بزرگانہ نصیحت
    جس میدان میں جا رہے ہیں وہاں ایک مرشد) mentor ( ہونا ضروری ہے۔
    اس کے علاوہ جتنی کم عمری میں فیصلہ کر کے فیلڈ سے متعلق رضاکارانہ کام یا والنٹیئر کریں گے اتنا ہی عملی معاملات کی گہری سمجھ آئے گی۔ رضاکارانہ کام کریں لیکن کسی کو اپنی شرافت کا فائدہ نہ اٹھانے دیں۔ اپنی مارکیٹ میں قدر آپ خود بناتے ہیں۔
    مالی معاملات کو آخری ترجیح نہ بنائیں، پہلی بنائیں، اچھا کمائیں ساتھ میں فارغ وقت میں کوئی سماجی خدمت جاری رکھیں۔ اگر چہ مجھے پتہ ہے اساتذہ، محققین اور داعی اپنے مالی معاملات کو پہلی ترجیح بنا ہی نہیں سکتے، پھر بھی کوشش کریں کیوں کہ انسان خود مضبوط ہو تبھی دوسروں کی مدد کر سکتا ہے۔
    سماجی خدمت کے لیے فارغ وقت میں باقاعدہ وقت مقرر کریں، اور اپنے خاندان کے وقت کے بعد ہی سماجی خدمت کریں۔ جو وقت اپنی ذات اور خاندان کو دینا چاہیے اس پر کبھی سمجھوتا نہ کریں۔
     
    Last edited: ‏جنوری 22, 2019
    • متفق متفق x 3
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    کیرئر کاؤنسلنگ کا اردو متبادل 'پیشہ ورانہ رہنمائی' ہو گا غالبا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  5. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    اللہ یبارک فیک
    آپا جی اگر ممکن ہو تو ان نقاط کو نمبروں کے ساتھ درج کردیں..
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    رفی بھائی اگر ممکن ہو تو ان کو نقاط کی صورت میں لکھ دیں..
    جیسے میٹرک کے فورا بعد تکنیکی تعلیم میں آنا...
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں