سیلفی پلیز

سیما آفتاب نے 'گوشۂ نسواں' میں ‏مئی 26, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    سر ایک سیلفی پلیززز۔۔۔۔
    اکثر بلکہ تقریبا ہر سیشن کے بعد لڑکے، لڑکیاں سیلفی کی فرمائش کرتے ہی ہیں۔ اس لیے نہیں کہ میں کوئی ''انوکھا'' بندہ ہوں۔۔۔بلکہ اس لیے کہ یہ ''ٹرینڈ'' بن چکا ہے۔ بعض اوقات لڑکوں سے کہتا ہوں:
    ''یار میری وجہ سے آپ کی تصویر بھی خراب ہوجائے گی''
    مگر تصویر بنانے سے نہیں روکتا۔ جبکہ۔۔۔۔ لڑکیوں کے ساتھ تصویر نہیں بنواتا۔۔۔ یہ بات بہت سے لوگوں کو شائد ہضم نہ ہو۔۔۔ کچھ کو یہ بات دقیانوسی بھی لگ سکتی ہے۔۔۔ کچھ لوگ اس بات کو اپنا من پسند رنگ بھی دے سکتے ہیں مگر۔۔۔
    میرا دل نہیں مانتا۔۔۔ میری ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں۔۔۔ اب ڈائریکٹلی منع کرنے کی بجائے ایک جملہ کہا کرتا ہوں:
    ''سوری۔۔۔ میری امی نے مجھے لڑکیوں کے ساتھ تصویر بنانے سے منع کیا ہوا ہے۔۔۔ اگر بنا لی تو مجھے بہت مار پڑے گی''
    اس جملے سے سب ہنستے ہیں۔۔۔ اور میری جان بخشی ہوجاتی ہے۔ گزشتہ ایک سیشن کا کرشمہ دیکھیں۔ اصل میں مفتی تقی عثمانی صاحب کی ایک بات دل میں بیٹھ گئی ہے۔ سب لوگ ہر حلیے، ہر حالت میں ہم سے اچھے اور بہتر ہی ہیں۔ لیکن۔۔۔ اپنی بات سمجھانا مشکل بھی ہے۔ تو بات سمجھانے کا نسخہ مفتی صاحب نے کچھ یوں بتایا ہے:
    بات حق ہو
    نیت حق ہو
    اور طریقہ حق ہو

    ظاہر ہے اس طرح ہر مرد کے ساتھ تصاویر بنوانا محض آج کل کی دیگر خرافات میں سے ایک ہی ہے۔ تو منع کرنا حق ہوا۔ نیت بھی الحمداللہ حق ہوئی تو اب انداز کیسے حق ہو۔۔۔
    یہ بات سمجھ میں نہ آتی تھی۔ جب سمجھ میں آئی تو مذکورہ بالا جملے کا سہارا لینا شروع کیا۔
    ہاں تو گزشتہ سیشن میں کیا ہوا۔۔۔۔ سیشن کے اختتام پر کالج کی کئی لڑکیوں نے ہوبہو فرمائش کی۔۔۔ میں نے اسی جملے کا سہارا لیا۔۔۔ سب ہنسی اور چلی گئیں۔۔۔ مگر ایک لڑکی ضد میں آگئی۔۔۔ ''مجھے سیلفی بنانی ہے''
    میں بے حد پریشان ہوا۔۔۔پسینہ آنے لگا۔۔۔ درخواست کی: بہن میں نے مجبوری بتا دی۔۔۔
    کہنے لگی: میری بھی مجبوری ہے اور بنا تصویر بنوائے نہیں جاوں گی۔ (شائد کوئی شرط لگی تھی)
    اب کیا کرتا۔۔۔ اچانک طریقہ حق ہونا یاد آیا۔۔۔ مخاطب ہوا: دیکھیں میں اپنے آپ کو عام شخص نہیں سمجھتا۔ خود کو کم از کم بھی شہزادہ مانتا ہوں اور اپنی والدہ کو ملکہ۔۔۔ تو جب تک ملکہ کی اجازت نہ ہو۔۔۔ میں یہ حرکت نہیں کرسکتا۔۔۔ اور آپ۔۔۔۔ ہر مسلمان لڑکی کسی ملکہ سے کم نہیں۔۔۔ یعنی ہر لڑکی ''کوئین آف اسلام'' ہے۔۔۔ تو کیا ملکائیں ہر ایرے غیرے کے ساتھ تصاویر بنواتی ہیں؟؟؟
    کہنے لگی: بالکل نہیں
    جواب دیا: پھر آپ بھی اپنے بادشاہ کے سوا کسی کے ساتھ تصاویر نہ بنوایا کریں۔۔۔ آپ کوئی عام خاتون تو نہیں۔۔۔ جو کسی کے ساتھ بھی تصویر بنوا لے۔۔۔ جب آپ کو اپنے سٹیٹس کا احساس ہوجائے گا۔۔۔ تو آپ کسی وزیراعظم کے ساتھ تصویر بنوانا بھی قبول نہ کریں گی۔۔۔
    وہ حیرت میں ڈوبی چلی گئی۔ ابھی اس سیشن کو شائد دس دن بھی نہیں گزرے۔۔۔ لڑکی کا فیس بک پر مسیج موصول ہوا۔۔۔
    ''سر میں فلاں ادارے کی، فلاں لڑکی ہوں۔۔۔ آپ کی بات کے بعد میں نے بہت غور کیا۔۔۔ واقعی نہ تو ہم کوئی ایری غیری ہیں۔۔۔ نہ ہر ایرے غیرے کے ساتھ تصویر بنوانی چاہیے۔۔۔ اور اس سے بڑھ کر یہ کہ۔۔۔ میں نے جینز، ٹی شرٹ کی بجائے۔۔۔ اب پردہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔ بھلا ہم کوئی عام لڑکیاں تو نہیں ہیں۔۔۔''
    ہے نا عجیب بات۔۔۔ الحمداللہ
    اگر آپ کو یہ بات دقیانوسی لگے۔۔۔ تو تنقید سے پہلے اتنا جان لیجیے گا۔۔۔ جیسے آپ کو اپنی سوچ کی آزادی ہے۔۔۔ ایسے ہی مجھے میری سوچ میں آزادی دینا۔۔۔ آپ ہی کا تو فرض بنتا ہے۔۔۔

    منقول
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • دلچسپ دلچسپ x 2
  2. صدف شاہد

    صدف شاہد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    307
    بہت عمدہ پیغام
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  3. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    585
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  4. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    بہت عمدہ!

    شیئرنگ کا شکریہ!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بہت خوب! اچھا انتخاب شئیر کرنے کا شکریہ۔
    یہ ہمارے زمرے میں حضرات کیا کر رہے ہیں؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    بہت شکریہ :)
    اس کا جواب تو حضرات ہی دے سکتے ہیں
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں